01/03/2024
اے !! ابابیل کو بھیج کر خانہ کعبہ کی حفاظت کرنے والے
فرشتوں کو ننگی تلواریں دے کر بدر کے میدان میں اتارنے والے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے دربار میں پالنے والے
حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکالنے والے
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ آسمان پر اٹھانے والے
حضرت ابرہیم علیہ السلام کو آگ کے الاؤ سے بچانے والے
حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے نکالنے والے
حضرت مُحَمَّدْﷺ کو خاتم النبیین اور رحمت اللعالمین بنا کر بھیجنے والے
اے رب العالمین اے رب العالمین اے رب العالمین
فلسطین کے مسلمانوں اور مجاہدوں کی مدد فرما
اے اللہ عزوجل !! تیرے لشکر بہت سارے ہیں اپنے کسی لشکر کو بھیج کر فلسطینیوں اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرما
آمین یارب العالمین