Al Anwar Tour

Al Anwar Tour Hajj | Umrah | Ziyaraat

05/05/2023
30/04/2023

Arbaeen Zeyarat Iraq ki booking ke lie rabta karen

13/04/2023



شبہائے قدر کے اعمال دو قسم کے ہیں : ۱۔ اعمال مشترکہ۔ ۲۔اعمال مخصوصہ۔
اعمال مشترکہ وہ ہیں جو شب قدر کی متوقع تینوں راتوں میں بجا لائے جاتے ہیں اور اعمال مخصوصہ وہ ہیں جو ہر ایک رات کے ساتھ مخصوص ہیں۔
اعمالِ مشترکہ
1:-شب قدر کی ہر متوقع رات میں غسل کرنا مستحب ہے۔
2:-تینوں راتوں میں دورکعت نماز ادا کی جائےکہ جس کی ہررکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سات مرتبہ سورئہ توحید پڑھی جائے،اور نماز ختم کرنے کے بعد ستر مرتبہ کہیں:
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ.
خدا سے بخشش چاہتا اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
3:- قرآن کریم کو کھول کر اپنے سامنے رکھیں اور کہیں:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُكَ بِکِتَابِکَ الْمُنْزَلِ وَ مَا فِیْہِ، وَ فِیْہِ اسْمُکَ الْاَکْبَرُ، وَ اَسْمَاۗءُکَ الْحُسْنٰی، وَ مَا یُخَافُ وَ یُرْجٰی، اَنْ تَجْعَلَنِیْ مِنْ عُتَقَاۗئِکَ مِنَ النَّارِ.
اے معبود! بے شک سوال کرتا ہوں تیری نازل کردہ کتاب کے واسطے سے اور جو کچھ اس میں ہے، اس کے واسطے اور اس میں تیرا بزرگ تر نام ہے، اور تیرے دیگر اچھے اچھے نام بھی ہیں، اور وہ جو خوف و امید دلاتاہے، سوالی ہوں کہ مجھے ان میں قرار دے جن کو تونے آگ سے آزاد کر دیا.
اس کے بعد اپنی حاجات طلب کریں۔
4:-قرآن مجید اپنے سرپر رکھیں اور کہیں:
اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ، وَ بِحَقِّ مَنْ اَرْسَلْتَہٗ بِہٖ، وَ بِحَقِّ کُلِّ مُؤْمِنٍ مَّدَحْتَہٗ فِیْہِ، وَ بِحَقِّکَ عَلَیْھِمْ، فَلَآ اَحَدَ اَعْرَفُ بِحَقِّکَ مِنْکَ.
اے معبود! اس قرآن کے واسطے، اور اس کے واسطے جسے تونے اس کے ساتھ بھیجا، اور ان مومنین کے واسطے جن کی تونے اس میں مدح کی ہے، اور ان پر تیرے حق کا واسطہ، پس کوئی نہیں جانتا تیرے حق کو تجھ سے بڑھ کر۔
اس کے بعد
دس مرتبہ کہیں: بِکَ یَآ اَللّٰہُ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِمُحَمَّدٍ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِعَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِفَاطِمَۃَ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِالْحَسَنِ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِالْـحُسَیْنِ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِعَلِیِّ بْنِ الْـحُسَیْنِ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِمُوْسَی ابْنِ جَعْفَرٍ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِعَلِیِّ بْنِ مُوْسٰی،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ کہیں: بِالْحُجَّۃِ.
اس کے بعد اپنی حاجات طلب کریں اپنے لیے، اپنے عزیز واقارب اور مومنین کے لیے دعا کریں۔
5:- تینوں راتوں میں امام حسین علیہ السلام کی زيارت کے لیے کربلا جانا مستحب ہے لیکن اگر کربلا جانا ممکن نہ ہو تو دور سے ہی تو امام حسین علیہ السلام کی زیارت پڑھیں ۔
6:- شب بیداری کریں۔
7:- سورکعت نماز بجا لائیں کہ جس کی ہررکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورئہ توحید کا پڑھنا افضل ہے۔
8:- شب قدر کی سب متوقع راتوں میں یہ دعا پڑھی جائے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ. ۝۱اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَمْسَیْتُ لَکَ عَبْدًا دَاخِرًا، لَآ اَمْلِکُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا، وَ لَآ اَصْرِفُ عَنْھَا سُوْۗئً، اَشْھَدُ بِذٰلِکَ عَلٰی نَفْسِیْ، وَ اَعْتَرِفُ لَکَ بِضَعْفِ قُوَّتِیْ، وَ قِلَّۃِ حِیْلَتِیْ، فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ، وَ اَنْجِزْ لِیْ مَا وَعَدْتَّنِیْ، وَ جَمِیْعَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ مِنَ الْمَغْفِرَۃِ فِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ، وَ اَتْمِمْ عَلَیَّ مَآ اٰتَیْتَنِیْ، فَاِنِّیْ عَبْدُکَ الْمِسْکِیْنُ الْمُسْتَکِیْنُ الضَّعِیْفُ الْفَقِیْرُ الْمَھِیْنُ. ۝۲ اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْنِیْ نَاسِیًا لِّذِکْرِکَ فِــیْمَآ اَوْلَیْتَنِیْ، وَ لَا غَافِلًا لِّاِحْسَانِکَ فِــیْمَآ اَعْطَیْتَنِیْ، وَ لَآ اٰیِسًا مِّنْ اِجَابَتِکَ، وَ اِنْ اَ بْطَاَتْ عَنِّیْ فِیْ سَرَّاۗءَ اَوْ ضَرَّاۗءَ، اَوْ شِدَّۃٍ اَوْ رَخَاۗءٍ، اَوْ عَافِیَۃٍ اَوْ بَلَاۗءٍ، اَوْ بُؤْسٍ اَوْ نَعْمَاۗءَ، اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاۗئِ.
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحمٰن اور رحیم ہے.
۱۔اے معبود! بے شک میں نے شام کی اس حال میں کہ تیرا آستاں بوس بندہ ہوں، نہ اپنے نفع کا مالک ہوں اور نہ نقصان کا، اور نہ برائی کو اس سے دور کر سکتا ہوں، میں اپنے نفس پر خود ہی گواہ ہوں، اور تیرے سامنے اعتراف کرتا ہوں اپنی کمزوری، بے چارگی اور بے بسی کا، پس محمد و آل محمد علیہم السلام پر رحمت نازل فرما، اور اپنا وہ مغفرت کا وعدہ پورا فرما، اور جو اس رات میں میرے لیے اور تمام مومنین و مومنات کے لیے جو تونے عمومی طور پر کر رکھا ہے، اور مجھ پر اپنی عطا و رحمت پوری فرما دے، کہ بیشک میں تیرا بے کس ناچار بے طاقت محتاج اور پست ترین بندہ ہوں ۔
۲۔ اے معبود! مجھے ایسا نہ بنا کہ تیری عطائوں کے ذکر کو بھول جاؤں، اور تیرے احسانات سے غفلت کروں، اور تیری طرف سے قبولِ دعا سے مایوس ہو جاؤں، اگرچہ میں غفلت شعار ہوں خوشی و غم میں، یا سختی و آسودگی میں، یا آسانی و تنگی میں، یا محرومی و نعمت میں، بے شک تو دعا کا سننے والا ہے.

شب قدر کی پہلی متوقع دو راتوں کے مشترکہ اعمال بجا لائے جائیں اور ان کے علاوہ اس رات کے چند مخصوص اعمال يہ بھی ہیں :
1:- سورۂ عنکبوت، سورئہ روم اور سورۂ دخان پڑھی جائے۔
2:- ایک ہزار مرتبہ سورئہ قدر پڑھیں۔
3:- یہ دعا پڑھیں:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ.
اَللّٰھُمَّ امْدُدْ لِیْ فِیْ عُمْرِیْ، وَ اَوْسِعْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ، وَ اَصِـحَّ لِیْ جِسْمِیْ، وَ بَلِّغْنِیْٓ اَمَلِیْ، وَ اِنْ کُنْتُ مِنَ الْاَشْقِیَاۗئِ، فَامْحُنِیْ مِنَ الْاَشْقِیَاۗئِ، وَ اکْتُبْنِیْ مِنَ السُّعَدَاۗئِ، فَاِنَّکَ قُلْتَ فِیْ کِتَابِکَ الْمُنْزَلِ، عَلٰی نَبِیِّکَ الْمُرْسَلِ، صَلَوَاتُکَ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ، یَمْحُوا اللّٰہُ مَا یَشَاۗءُ وَ یُثْبِتُ، وَ عِنْدَہٗٓ اُمُّ الْکِتَابِ.
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحمٰن اور رحیم ہے
اے اللہ! میری عمر دراز فرما، اور میرے رزق میں وسعت دے، اور میرے بدن کو تندرست رکھ، اور میری آرزو پوری فرما، اور اگر میں بدبختوں میں سے ہوں، تو میرا نام بدبختوں سے کاٹ دے، اور میرا نام خوش بختوں میں لکھ دے، کیونکہ تو نے اپنی اس کتاب میں فرمایا ہے، جو تو نے اپنے نبی مرسلﷺ پر نازل کی، کہ تیری رحمت ہو ان پر اور ان کی آلؑ پر، یعنی خدا جو چاہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہے لکھ دیتا ہے، اور اسی کے پاس ام الکتاب ہے.
4:- یہ دعا بھی پڑھیں:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ.
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِـیْمَا تَقْضِیْ وَ فِـیْمَا تُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ، وَ فِـیْمَا تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَکِیْمِ، فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضَاۗءِ الَّذِیْ لَا یُرَدُّ وَ لَا یُبَدَّلُ، اَنْ تَکْتُبَنِیْ مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرَامِ فِیْ عَامِیْ ھٰذَا، اَلْمَبْرُوْرِ حَجُّھُمْ، اَلْمَشْکُوْرِ سَعْیُھُمْ، اَلْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُھُمْ، اَلْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئَاتُھُمْ، وَ اجْعَلْ فِـیْمَا تَقْضِیْ وَ تُقَدِّرُ، اَنْ تُطِیْلَ عُمْرِیْ، وَ تُوَسِّعَ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ.
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحمٰن اور رحیم ہے.
اے معبود! جن امور کا تو لیلۃ القدر میں فیصلہ کرتا ہے حتمی فیصلوں میں سے، اور ان کو مقرر فرماتا ہے اور جن پر حکمت امور میں امتیازات دیتا ہے، تو جو شب قدر میں ایسی قضا و قدر معین کرتا ہے جس کو رد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اس میں تو مجھے اس سال کے حجاج بیت الحرام میں قرار دے، کہ جن کا حج مقبول، جن کی سعی پسندیدہ، جن کے گناہ معاف کر دیئے گئے ہیں، جن کی برائیاں مٹا دی گئی ہیں، اور جن کا تو نے فیصلہ کیا اس میں میری عمر کو دراز، اور میرے رزق کو وسیع قرار دے۔
5:- یہ دعا بھی پڑھیں:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ.
۝۱ یَا بَاطِنًا فِیْ ظُھُوْرِہٖ، وَیَاظَاھِرًا فِیْ بُطُوْنِہٖ، وَ یَا بَاطِنًا لَّیْسَ یَخْفٰی، وَ یَا ظَاھِرًا لَّیْسَ یُرٰی، یَا مَوْصُوْفًا لَّا یَبْلُغُ بِکَیْنُوْنَتِہٖ مَوْصُوْفٌ، وَ لَا حَدٌّ مَّحْدُوْدٌ، وَ یَا غَاۗئِبًا غَیْرَ مَفْقُوْدٍ، وَ یَا شَاھِدًا غَیْرَ مَشْھُوْدٍ، یُطْلَبُ فَیُصَابُ، وَ لَمْ یَخْلُ مِنْہُ السَّمٰوَاتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا بَیْنَھُمَا طَرْفَۃَ عَیْنٍ، لَا یُدْرَکُ بِکَیْفٍ، وَ لَا یُؤَیَّنُ بِاَیْنٍ وَّ لَا بِحَیْثٍ.
۝۲ اَنْتَ نُوْرُ النُّوْرِ، وَ رَبُّ الْاَرْبَابِ، اَحَطْتَّ بِجَمِیْعِ الْاُمُوْرِ، سُبْحَانَ مَنْ لَّیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْءٌ، وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ، سُبْحَانَ مَنْ ھُوَ ھٰکَذَا، وَ لَا ھٰکَذَا غَیْرُہٗ.
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحمٰن اور رحیم ہے.
۱۔ اے وہ جو اپنے ظہور میں بھی باطن ہے، اور اے وہ جو باطن رہ کر بھی ظاہر ہے، اور اے وہ باطن کہ جو پوشیدہ نہیں ہے، اور وہ ظاہر جو نظر نہیں آتا، اے وہ موصوف کہ توصیف جس کی حقیقت تک نہیں پہنچتی، اور نہ اس کی حد مقرر کر سکتی ہے، اور اے وہ غائب جو گم نہیں ہے، اور وہ حاضر جو دکھائی نہیں دیتا، جسے ڈھونڈنے والا پالیتا ہے، اور اس کے وجود سے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے پل بھر کے لیے اس سے خالی نہیں ہے، اسکی کیفیت نہ کوئی جگہ ہے جہاں وہ ساکن ہو، اور نہ کوئی سمت کہ جدھر وہ ہو.
۲۔ تو نور کو روشن کرنے والا، اور پالنے والوں کا پالنے والا، تو تمام امور پر حاوی ہے، پاک ہے وہ جس کی مانند کوئی چیز نہیں، اور وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے، پاک ہے وہ جو ایسا ہے، اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں ہے.
اس کے بعد جو چاہے دعا مانگیں۔
التماس دعا

04/04/2023

💐 🅽︎🅴︎🆇︎🆃︎ 🆃︎🅾︎🆄︎🆁︎ 🅼︎🅰︎🆈︎- 2023💐

ℤ𝕀𝕐𝔸ℝ𝔸𝕋 𝔹𝕆𝕆𝕂𝕀ℕ𝔾𝕊 𝕆ℙ𝔼ℕ!

✈️ Departure-May 2023

🔸 GROUP 1
✈️ ONLY IRAQ
🌓 11-12 DAYS
✅ RS-90000/ONLY

🔸 GROUP 2
✈️ IRAN IRAQ
🌓 21-22 DAYS
✅ RS-120000/ONLY

🔸 GROUP 3
✈️ IRAN IRAQ SYRIA
🌓 23-24 DAYS
✅ RS-160000/ONLY

DOCUMENTS REQUIRED
1) Original Passport.
2) 5 Photo Without Cap or Glasses With White Background.
3) Double dose vaccine certificate.

🔸 Note-Please submit passport as soon as possible

CONTACT
SYED TRIMMAH HAIDER
+917428976745

ALI ZAIN NAQVI
Lucknow
+919807811617

FATEH ABBAS
(Fatehpur)
*+919335404029

🇦 🇱 - 🇦 🇳 🇼 🇦 🇷 🇹 🇴 🇺 🇷 🇸
Ali Colony Thakur ganj Lucknow

14/04/2022

ZIYARAT E ATBAT E AALIYAT
🇮🇷 IRAN & IRAQ 🇮🇶
--------------------------------------------------
Package Details:
◆ Zeyarat Iran Iraq (20-22Days)
Rs. 105000/-
Zeyarat Iran Iraq Syria (25-26Days)
Rs. 145000/-
Departure: June 2022 Inshallah
----------------------------------------
Please submit the following documents before 1/May 2022
1) Original Passport.
2) 5 Photos Without Cap And Specs With White Background.
3)Vaccination Certificate and RT-PCR Test Report 48 hours Prior To Departure.

CONTACT
Syed Trimmah Haider
7428976745
9807811617

04/04/2022

🚩 *AL ANWAR TOUR* 🚩
ZIYARAT E ATBAT E AALIYAT
🇮🇷 IRAN & IRAQ 🇮🇶
--------------------------------------------------
*Package Details:*
◆ Zeyarat Iran Iraq (20Days)
*Rs. 105000/-*
*Departure:* *June 2022* Inshallah
----------------------------------------
Please submit the following documents before 1/May 2022
1) Original Passport.
2) 5 Photos Without Cap And Specs With White Background.
3)Vaccination Certificate and RT-PCR Test Report 48 hours Prior To Departure.
*CONTACT*
👤 *Trimmah Haider*
447/550 Barafkhana Ali Colony Thakurganj Lucknow
📱7428976745

https://youtu.be/PeUptXnKsu4دعائے مُجیر [عربی: دعاء المجیر] مشہور اسلامی دعاؤں میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق یہ دعا جبرائیل...
26/04/2021

https://youtu.be/PeUptXnKsu4دعائے مُجیر
[عربی: دعاء المجیر] مشہور اسلامی دعاؤں میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق یہ دعا جبرائیل امین کے توسط سے پیغمبر اکرم(ص) تک پہنچی ہے۔ کفعمی نے اس دعا کو اپنی کتابوں المصباح اور البلد الامین میں نقل کیا ہے۔ دعائے مجیر 88 فقروں پر مشتمل ہے اور ہر فقرے میں جملہ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ دہرایا گیا ہے۔ گناہوں کی مغفرت کے لئے رمضان کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں میں اس دعا کے پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
حدیث میں ہے کہ جو بھی ایام البیض (یعنی ماہ مبارک رمضان کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں) میں اس دعا کو پڑھے اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں، خواہ وہ (گناہ) بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور صحراؤں کی ریت کے دانوں کے برابر کیوں نہ ہوں۔ یہ دعا بیماروں کی شفاء، قرض کی ادائیگی اور بےنیازی اور تونگری کے حصول نیز غم اور پریشانی کے ازالے کے لئے مفید ہے۔
https://youtu.be/PeUptXnKsu4

دعائے مُجیر [عربی: دعاء المجیر] مشہور اسلامی دعاؤں میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق یہ دعا جبرائیل امین کے توسط سے پیغمبر اکرم(ص) تک پہنچی ہے۔ کفعمی نے اس دعا کو ا...

Address

Lucknow
226003

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Friday 9am - 5pm
Saturday 9am - 5pm

Telephone

+919807811617

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Anwar Tour posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Anwar Tour:

Videos

Share

Category