Karwan-e-Behlool

Karwan-e-Behlool عمرہ ایران عراق شام مقدس زیارات تمام سہولیات ، مناسب پیکیجز کے لیئے ہم سے رابطہ کریں ۔
03012897735

11/10/2024
11/10/2024

انشاء اللہ

15/07/2024

امام صادق(ع) کا امام حسین(ع) کے لیے گریہ کرنا:

حصہ:/۱

العبد: فیضی محمد النجفی
————————-
امام صادق(ع) سے امام حسین(ع) کی عزاداری کے بارے میں نقل ہونے والی روایات دوسرے آئمہ کی نسبت بہت زیادہ ہیں
اور
شاید یہ امام کے زمانے کے حالات اور اس فرصت کی وجہ سے ہوا ہو کہ اس دور میں امام کو حاصل ہوئی ہو۔

ان روایات میں امام صادق(ع) نے خود عملی طور پر عزاداری کرنے کے علاوہ دوسروں کو بھی امام حسین پر عزاداری کرنے کا حکم دیا ہے
اور
ساتھ ہی عزاداری کرنے کا ثواب و اجر بھی بیان کیا ہے۔

بعض روایات میں ہے کہ امام خود شعراء کو امام حسین(ع) کے غم میں اشعار پڑھنے کا کہتے تھے
اور
خود بھی شدید گریہ کیا کرتے تھے۔

چند روایات کو بطور نمونہ ملاحظہ فرمائیں:

1-عن زيد الشحام، قال:

کنا عند أبی عبد الله عليه السلام، و نحن جماعة من الکوفيين، فدخل جعفر بن عفان علی أبی عبد الله عليه السلام،
فقربه و أدناه،
ثم قال(ع):
يا جعفر !
قال لبيک جعلنی الله فداک،
قال(ع): بلغنی أنک تقول الشعر فی الحسين عليه السلام و تجيد
فقال له:نعم جعلنی الله فداک،
فقال(ع): قل
فأنشده عليه السلام و من حوله حتی صارت له الدموع علی وجهه و لحيته،
ثم قال يا جعفر!
و الله لقد شهدک ملائکة الله المقربون هاهنا يسمعون قولک فی الحسين عليه السلام
و لقد بکوا کما بکينا أو أکثر،
و لقد أوجب الله تعالی لک يا جعفر فی ساعته الجنة بأسرها و غفر الله لک،
فقال (ع):يا جعفر!
أ لا أزيدک۔۔؟!
قال نعم ياسيدی،
قال(ع): ما من أحد قال فی الحسين عليه السلام شعرا فبکی و أبکی به إلا أوجب الله له الجنة و غفر له۔

زید شحام نے نقل کیا ہے کہ:
ہم اور اھل کوفہ کا ایک گروہ امام صادق(ع) کے پاس بیٹھے تھے کہ جعفر بن عفان بھی امام کے پاس آیا۔
امام نے اس کو اپنے قریب بیٹھایا اور اس سے فرمایا کہ:
اے جعفر!
اس نے کہا لبیک خدا مجھے آپ پر قربان کرے۔
امام نے پھر فرمایا:
مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم امام حسین(ع) کے بارے میں بہت اچھے شعر کہتے ہو۔
اس نے کہا:
ہاں، میں آپ پر قربان ہو جاؤں۔
امام نے فرمایا:
پھر ہمیں بھی آج شعر سناؤ۔
جب اس نے امام حسین کی مصیبت کے بارے میں اشعار پڑھے تو امام صادق نے اس قدر گریہ کیا کہ ان کا چہرہ اور ریش مبارک اشکوں سے گیلی ہو گئی
اور
وہ لوگ جو امام کے پاس بیٹھے تھے انھوں نے بھی گریہ کیا۔
پھر امام صادق(ع) نے فرمایا کہ:
خدا کی قسم! تیرے ان امام حسین(ع) کے بارے میں اشعار کو خدا کے مقرب ملائکہ نے بھی سنا ہے
اور
انھوں نے ہم سے زیادہ گریہ کیا ہے۔
امام نے فرمایا:
خداوند نے ابھی تمہارے لیے جنت کو واجب قرار دیا ہے
اور تیرے سارے گناہوں کو معاف کر دیا ہے۔
پھر فرمایا کہ:
اے جعفر!
کیا اس سے بھی زیادہ تمہارے لیے بیان کروں ؟
اس نے کہا ہاں اے میرے مولا،
امام نے فرمایا کہ؛
جو بھی امام حسین(ع) کے بارے میں شعر کہے، خود گریہ کرے اور دوسروں کو بھی رلائے تو خداوند اس پر جنت کو واجب قرار دیتا ہے
اور
اس کےسارے گناہ معاف کر دیتا ہے۔

2-عن هارون بن خارجة، عن أبي عبد الله عليه ‌السلام قال:
كنّا عنده فذكرنا الحسين عليه‌السلام [و على قاتله لعنة الله] فبكى أبو عبد الله عليه ‌السلام و بكينا،
قال:ثمَّ رفع رأسَه فقال: قال الحسين عليه‌ السلام: أنا قتيل العَبرَة، لا يذكرني مؤمن إلاّ بكى».

ہارون بن‏ خارجہ کہتا ہے کہ؛

میں امام صادق(ع) کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ باتوں باتوں میں امام حسین کا نام ذکر ہوا۔
یہ سن کر امام نے گریہ کرنا شروع کر دیا اور ہم نے بھی گریہ کیا۔
راوی کہتا ہے کہ:
امام صادق(ع) نے سر کو بلند کیا اور فرمایا کہ؛
امام حسین نے فرمایا ہے کہ میں اشکوں سے قتل کیا گیا ہوں، کوئی مؤمن بھی مجھے یاد نہیں کرے گا مگر جب بھی یاد کرے گا تو مجھ پر اشک بہائے گا۔

3-عَنْ حَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِي عُمَارَةَ الْمُنْشِدِ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السلام قَالَ:
قَالَ لِي يَا بَا عُمَارَةَ!
أَنْشِدْنِي فِي الْحُسَيْنِ عليه السلام
قَالَ فَأَنْشَدْتُهُ فَبَكَى ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ فَبَكَى ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ فَبَكَى قَالَ فَوَ اللَّهِ مَا زِلْتُ أُنْشِدُهُ وَ يَبْكِي حَتَّى سَمِعْتُ الْبُكَاءَ مِنَ الدَّارِ۔۔۔

حسن بن على بن ابى المغيره نے ابى عماره المنشد سے اور اس نے امام صادق(ع) سے نقل كیا ہے کہ:
امام صادق نے مجھ سے فرمایا کہ:اے ابو عمارۃ!
امام حسین(ع) کے غم میں میرے لیے مرثیہ پڑھو۔
ابو عمارہ کہتا ہے کہ میں نے امام کے لیے اشعار پڑھے
اور امام نے گریہ کیا۔
میں نے دوبارہ اشعار پرھے
اور
امام نے بھی دوبارہ گریہ کیا۔
ابو عمارہ کہتا ہے کہ:
خدا کی قسم میں بار بار اشعار پڑھتا رہا اور امام بار بار گریہ کرتے رہے۔یہاں تک کہ امام کے گھر سے بھی گرئیے کی آواز کو میں نے سنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصادر:

الشيخ الطوسی، الوفاة: 46، رجال الکشی، ج1 ص289،

جعفر بن محمد بن قولويه، الوفاة: 367،کامل الزيارات ج1 ص117،

كامل الزيارات‏، ج1 ص105،

کاروان بہلول مشہد المقدس زیارت مقدسہ امام زادگان حضرت ناصر و یاسر علیہم السلام
22/02/2024

کاروان بہلول
مشہد المقدس
زیارت مقدسہ امام زادگان حضرت ناصر و یاسر علیہم السلام

کاروان بہلول مشہد المقدسزیارت حضرت خواجہ ربیع۔۔۔۔۔۔
22/02/2024

کاروان بہلول

مشہد المقدس

زیارت حضرت خواجہ ربیع۔۔۔۔۔۔

Address

Karbala'

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923463287714

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan-e-Behlool posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Karbala'

Show All