Tourism in kaghan

Tourism in kaghan Facilities for people

18/07/2022

03479568088
03469669855

03/07/2022

نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے، کہ اپوائنٹمنٹ آرڈر ملنے کے بعد کیا کرینگے

تمام نئے اساتذہ کو پہلے تو بہت مبارک باد - مبارکباد کے بعد عرض ہے کہ آپکو پتہ ہونا چاہیے کہ آرڈر ملنے کے بعد کیا کرنا چاہیے -

*اوریجنل آرڈر*
ڈی ای او آفس جاکر اوریجنل آرڈر وصول کریں - اگر فوٹوکاپی دے وہ بھی ٹھیک ہے لیکن اگر ڈی ای او آفس والے فوٹوکاپی دیں تو اسی صورت میں فوٹوکاپی استعمال کریں -

*میڈیکل*
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جاکر انکو اپنا آرڈر دکھائے اور ان کو کہے کہ اس نوکری کے لئے میڈیکل کرنا ہے- یاد رکھیں جس دن آرڈر ملے اس دن میڈیکل کریں یا اگلے دن مگر لیٹ نہ کریں - وہاں سے آپکو ایک سرٹیفکیٹ ملے گا اس کو سنبھال کے رکھنا ہے -

*چارج*
میڈیکل کے بعد اسی دن متعلقہ سکول جاکر سکول ہیڈ سے چارج لے - چارج رپورٹ فارمیٹ اس گوگل ڈرائیو سے ڈاؤنلوڈ کریں -
https://drive.google.com/drive/folders/1-CUms7Mw-LnpdE0HCypf7zMeWfvxP1ek

یاد رہے کہ کہ ہائی سکول کلرک خود چارج رپورٹ تیار کرتا ہے جبکہ پرائمری سکول کے لیے آپ نے خود تیار کرنا ہوتا ہے، دونوں صورتوں میں خود بھی تیار کر سکتے ہیں - تیار کرنے کے بعد سکول ہیڈ سے دستخط کروائے- چارج رپورٹ میں وقت اگر صبح کا لکھیں تو بہتر ہوگا نہیں تو جو ہیڈ کہیں بس ٹھیک ہے-

*چارج رپورٹ کاؤنٹر سائن*
ہیڈ سے دستخط کے بعد پرائمری سکول والے اے ایس ڈی ای او اور ایس ڈی ای او سے وہ چارج رپورٹ کاؤنٹر سائن کروائیں جبکہ ہائی سکول والے ڈی ای او سے وہ کاؤنٹر سائن کروائیں -

*سروس بک*
ڈی ای او یا ایس ڈی ای او آفس ویسے بھی آئے ہیں تو یہاں کلرک صاحب سے پوچھے سب سے اچھا سروس بک کہا سے لے لوں پیسوں کی فکر نہ کریں پائیدار چیز لے کیونکہ سروس بک پنشن تک آپ کے کام آئے گا - تو مطلوبہ دکان جاکر سروس بک لے لیں-

*ویریفیکیشن فیس*
9 اور 10 کے ڈگری ویریفیکیشن فیس مطلوبہ بورڈ کے طریقہ کار کے مطابق جتنے پیسے ہیں وہ متعلقہ بینک میں جمع کروائیں اسی طرح بی ایس، بی ایس سی جو جو ڈاکومنٹس آپ نے انٹرویو میں دکھائی تھی سب کے لیے ویریفیکیشن فیس متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی کے طریقہ کار کے مطابق فیس جمع کروائے - گوگل پہ زیادہ تر بورڈ اور یونیورسٹی کے آن لائن بینک چالان موجود ہوتے ہیں نہیں تو مطلوبہ بورڈ یا یونیورسٹی جاکر وہ فیس جمع کروائے - فیس اگر نہیں پتہ تو گوگل میں ہر بورڈ اور یونیورسٹی کا رابطہ نمبر موجود ہوتا ہے -

فیس جمع کروا کر اوریجنل بینک رسید اپنے پاس رکھیں -

*فائل بنانا*
2020 میں ضلع نوشہرہ میں ہم سے یہ چیزیں مانگی تھی -
جو فیس آپ نے جمع کردی تو اس کو اپنے اپنے ڈاکومنٹ کے ساتھ سٹیپل کریں - یاد رہے کہ 10 اور 12 کے اوریجنل سرٹیفکیٹ کے ہی صرف ویریفیکیشن ہوگی ڈی ایم سی کی نہیں اسی طرح یونیورسٹی کے ڈگری کی ویریفیکیشن ہوتی ہے ٹرانسکرپٹ کی نہیں -

تمام بینک سلپ کی فوٹوکاپی کریں اور 2 ڈاکومنٹس سیٹ کے- مطلب ایک ڈاکومنٹس سیٹ کے ساتھ اوریجنل اور دوسرے کے ساتھ فوٹوکاپی آف بینک سلپ سٹیپل کریں الگ الگ- اور 2 فائلز بنا دیں -
وہ فائل ڈی ای او آفس لے جاکر متعلقہ سیکشن میں جمع کرائے ڈاکومنٹس ویریفیکیشن کے لیے -

یاد رہے یہ ویریفیکیشن آپ خود نہیں کرسکتے یہ ڈیپارٹمنٹل ہوتی ہے -
اس ویریفیکیشن میں تقریباً 1 سے 4 مہینے لگ سکتے ہیں -

*کلیرنس سرٹیفکیٹ*
تمام ویریفیکیشن ہونے کے بعد ڈی ای او آفس کو آپکی ویریفیکیشن موصول ہوتی ہے - تقریباً سب اساتذہ کا ایک ساتھ کلیرنس سرٹیفکیٹ پھر بنتا ہے جوکہ آپ میرے گوگل ڈرائیو میں دیکھ سکتے ہیں - وہ کلیرنس سرٹیفکیٹ ڈی او آفس سے لے آئے -

*سیلری اوپننگ اور بقایاجات*
کلیرنس سرٹیفکیٹ کے بعد اپنی اوریجنل آرڈر، میڈیکل سرٹیفکیٹ، چارج رپورٹ، شناختی کارڈ، کلیرنس سرٹیفکیٹ اور ڈیوٹی سرٹیفکیٹ (سیمپل ڈرائیو میں موجود ہے) کے 2 فائل بنا کر پرائمری والے ہیڈ سے دستخط کروا کر اے ایس ڈی ای او سے کاؤنٹر سائن کروائیں اور ایس ڈی ای او آفس جمع کروائے تاکہ وہاں آپ کی تنخواہ کا سورس بنوا کر وہ اے جی آفس بھیج دیں - جبکہ اس دوران بقایاجات درخواست بھی جمع کروائے گے جس کا سیمپل بھی ڈرائیو میں موجود ہے - تاکہ پچھلے مہینوں کے بقایاجات آپکو مل جائے -
جبکہ ہائی سکول والے کلرک کو تمام ڈاکومنٹس دینگے-
اپنی سروس بک اے ایس ڈی ای او آفس میں پرائمری اساتذہ جمع کروائے نام وغیرہ لکھ دیں
ہائی سکول والے کلرک کو دیں-

پہلی تنخواہ چیک پر آئے گی پھر بینک اکاؤنٹ کوشش کریں آرڈر ملنے کے وقت ہی بنوائے تاکہ کلیرنس سرٹیفکیٹ آنے تک آپکا اکاؤنٹ بن گیا ہو - خیبر بینک یا الائیڈ میں اکاؤنٹ بنوائے - نیشنل والو سے علماء نے کل منع کیا ہے اس لیے وہاں نہ بنوائے -

بینک اکاؤنٹ ڈیٹیل اے ایس ڈی ای او آفس جمع کروائے تاکہ اگلے مہینے آپکی تنخواہ بینک کے ذریعے آئے - آفس والو سے پرسنل نمبر لیکر پیفرا (PIFRA) میں آن لائن اپلائی کریں صحیح ای میل ایڈریس وہاں درج کریں کیونکہ سروس بک کی طرح یہ بھی اہم چیز ہے پاسورڈ یاد رکھا کریں - اس کے ذریعے آپکو پے سلپ ای میل ہوگی -

بہت ضروری کام یہ کہ آپ کو جو بھی ڈاکومنٹ ملے مثلاً اپوائنٹمنٹ آرڈر تو اس کی ایک کاپی اپنے ساتھ رکھیں اور ایک فائل لے آج کل پلاسٹک انولپس والی فائل ملتی ہے اس میں دائیں سائیڈ سے پہلے نمبر پر اپوائنٹمنٹ آرڈر کی کاپی، پھر میڈیکل کاپی، پھر چارج رپورٹ کاپی، کلیرنس سرٹیفکیٹ کاپی، ڈیوٹی سرٹیفکیٹ کاپی یہ سب کاپیاں پہلے اپنے پرسنل فائل میں رکھیں پھر دفتری کام میں استعمال کریں کیونکہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم دفتر میں دے دیتے ہیں اور اس کی ایک کاپی بھی ہمارے ساتھ نہیں ہوتی جو آگے بہت کام آتی ہے - جبکہ اس پرسنل فائل کے بائیں سائیڈ یا دوسری فائل میں اپنے تعلیمی ڈاکومنٹس رکھیں - جو بھی کام آپ کریں اس کی ایک کاپی اپنے ساتھ ضرور رکھا کریں مثلاً کلیرنس سرٹیفکیٹ آنے تک بینک رسیدوں کی کاپی بھی اپنے ساتھ رکھا کریں -

گوگل ڈرائیو میں جس طرح میں نے اکاؤنٹ بنا کر سب کچھ چیزیں محفوظ کی ہے اس طرح اپنے لیے بھی ایک گوگل اکاؤنٹ بنائے جو پے سلپ کے علاوہ گوگل ڈرائیو میں بھی استعمال کریں اور اس میں اپنی تمام ڈاکومنٹس تعلیمی اور نوکری کے سب محفوظ کریں جہاں بھی آپ کو ضرورت پڑے تو اگر آپ کے ساتھ فائل نہیں ہوگی تو ڈرائیو سے ڈاؤنلوڈ کرکے پرنٹ لے سکتے ہیں -

21/06/2022
12/06/2022

03479568088
03469669855
03229212355

23/05/2022

Seri paya ka nazary
03469669855
03479568088

11/05/2022
08/05/2022

Shogran to seri paya

Address

Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tourism in kaghan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tourism in kaghan:

Share

Category



You may also like