Jamil Khan Travel & Tours

Jamil Khan Travel & Tours Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamil Khan Travel & Tours, Travel Company, Beri Bari Topi Bagh AJK, AJK.

14/04/2024

آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور پاکستانی
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
آرٹیفیشل انٹیلی جنس جسے مختصراً اے آئی بھی کہا جاتاہے، حال ہی میں اس وقت دنیا بھر میں زیادہ زیر بحث آئی جب چیٹ جی پی ٹی کا چرچا ہوا اورلوگوں نے خود تجربہ کرکے دیکھا کہ کس طرح ان کا کمپیوٹر اور موبائل ایک روبوٹ بن کر بہت سے ایسے معاملات کر رہا ہے جو پہلے بہت محنت طلب یا ناممکن تھے۔ مثال کے طور پر کسی بھی موضوع پر آپ یہ چاہیں کہ ایک نظم لکھ دی جائے تو مختلف جگہوں سے مواد اٹھا کر آپ کو ایک منٹ میں ایک نظم یا مضمون دے دیا جائے گا۔

اے آئی کے استعمال کی ایک اور مثال خود کار ترجمے کی سہولت ہے جس سے ترجمہ جیسا مشکل کام بڑی حد تک ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اے آئی کےان جیسے ہزاروں استعمالات ہیں جو بہت دلچسپ اور مفید ہیں۔ مگر اس کے ساتھ یہ حقیقت ہے کہ اے آئی دنیا بھر میں روزگار کے خاتمے کا سبب بھی بن رہی ہے۔ گرچہ کچھ نوکریاں اس شعبے میں بھی نکلیں گی، مگر اے آئی کی ایک نوکری کے عوض دیگر شعبوں کی ہزاروں ملازمتیں جائیں گی۔ جیسے آٹومیٹک گاڑیاں ڈرائیونگ کے شعبے کی کروڑوں نوکریاں اگلے برسوں میں ختم کر دے گی۔

اس طالب علم نے اس حقیقت کو پہلی دفعہ اس وقت سمجھا تھا جب سن نو ے کی دہائی میں ماسٹرز کرتے ہوئے پہلی بار اے آئی کا سبجیکٹ پڑھا تھا۔ پھر 2018 میں لیکچرز اور مضامین کے ذریعے سے لوگوں کو توجہ دلائی تھی کہ اے آئی اب اتنا آگے بڑھ چکی ہے کہ دیگر ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر وہ انفارمیشن ایج کے بعد ایک نیا دور یعنی ایج آف آٹومیشن پیدا کرنے جارہی ہے۔

مگر سانحہ یہ ہے کہ ہماری قوم میں کسی تعمیری بات میں لوگوں کو کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہاں لوگوں کی دلچسپی کے شعبے کیا ہیں، اس حوالے سے ایک خبر آج شائع ہوئی جس میں انٹرنیٹ کی نگرانی کے حوالے سے کام کرنے والے ایک حکومتی ادارے کے ذمہ دار نے کہا ہے کہ پورنوگرافی دیکھنے اور شیئر کرنے والوں کی تعداد اگر بیان کی جائے گی تو سب کے سر شرم سے جھک جائیں گے۔ خیر پورنوگرافی پر تو کوئی علانیہ بات نہیں کرتا، مگر ہماری گفتگو اور دلچسپی کی سب سے بڑی چیز سیاست، سیاست اور صرف سیاست ہے۔ اس سے کچھ وقت بچتا ہے تو مذہبی مناظرے اور مذہب کے نام پر پیدا کیے گئے وہ جزوی، فروعی اور اختلافی مسائل اور علمی مباحث ہیں جن کا کوئی دنیا میں فائدہ ہے اور نہ آخرت میں وہ سزا و جزا کا سبب بنیں گے۔ اس کے علاوہ اسپورٹس، میوزک اور لایعنی چیزیں دیکھنا، ان میں دلچسپی لینا ان کو شیئر کرنا ہمارا کام رہ گیا ہے۔ ہاں ان سب کے ساتھ سازشی نظریات اور احتجاج و بائیکاٹ پر مشتمل مواد کی بھی خوب پذیرائی ہوتی ہے۔ منفی سوچ، لغویات، سطحی جذباتیت اور اندھے تعصبات پر مشتمل یہ رویے ہمارا کل قومی سرمایہ ہیں۔

ایک طرف ہماری قوم اور اس کے اہل دانش کی یہ دلچسپیاں ہیں دوسری طرف ہمارا حال یہ ہے کہ ہماری آبادی انتہائی بے ہنگم طور پر بڑھ رہی ہے۔ کروڑوں کام کرنے کے قابل لوگ بے روزگار ہیں۔ ملک کی اکثر آبادی خط غربت کےنیچے اور آس پاس ہے اور ملک معاشی دیوالیے پن کے قریب ہے۔ اس قوم کے سر پر ایج آف آٹومیشن آکھڑی ہوئی ہے۔ باقی دنیا طویل عرصے سے ایج آف آٹومیشن کی تیاری کر رہی تھی اور اب پورے اطمینان سے اس میں داخل ہوکر فوائد سمیٹ رہی ہے۔ مغرب اور چینی اقوام کو تو چھوڑیں کہ وہ پہلے ہی بہت آگے جاچکے ہیں، خود ہمارے پڑوس میں بھارت ہم سے بہت آگے بڑھ چکا ہے۔

یہ بات اب نوشتہ دیوار ہے کہ اہل پاکستان کے پاس اصلاح کا اب یہ آخری موقع ہے۔ وہ اگر منفی سوچ، عقل و شعور سے عاری جذباتیت، بے مقصد سیاسی اور مزہبی جھگڑوں اور ایمان و اخلاق سے عاری دینداری سے باہر نہیں آتے تو پھر وقت کا قاضی اپنا فیصلہ سنا دے گا۔ پھر تباہی کا سیلاب اس قوم کے ہر گھر کا رخ کرے گا۔ نہ زمین اس واقعہ پر روئے گی اور نہ آسمان کو اس پر ترس آئے گا۔
ابو یحییٰ (ڈاکٹر ریحان احمد یوسفی)

26/08/2023

Address

Beri Bari Topi Bagh AJK
Ajk
12500

Telephone

+923445144488

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamil Khan Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamil Khan Travel & Tours:

Videos

Share


Other Ajk travel agencies

Show All