20/04/2024
TRAVEL GUIDE
Scenez
بے حیائی بڑھنے کے خوف سے حویلی فاروڈ کہوٹہ کے اس تاریخی پتھر کو توڑ دیا گیا ہے😭
تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کے منفرد سیاحتی مقام ملیاڑی راک کو رات کی تاریکی میں توڑ کر مسمار کر دیا گیا ہے۔ معلومات لینے پر بتایا گیا ہے کہ اس راک کو پاکستان اور دور دراز علاقوں سے خاص طور پر سیاح دیکھنے آتے تھے اور یہاں تصویریں بنواتے تھے، سیاحوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل ہوتی تھیں۔ راک توڑنے والوں کا موقف ہے کہ چونکہ یہاں فوٹو بنوانے والی خواتین کا لباس غیر مناسب ہوتا ہے جس سے علاقہ میں بے حیائی پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے اس تاریخی راک کو توڑ کر یہاں سے بے حیائی کے خطرات کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا گیا ہے۔
جبکہ انتظامیہ نے اس کو توڑنے والے افراد کو سیاحتی مقام کو نقصان پہنچانے کے جرم میں تحت ضابطہ کاروائی کرنے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔تا کہ آئندہ کوئی ایسی احمقانہ حرکت نہ کرے.
سیاحوں کو ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ جہاں بھی سیر و سیاحت کے لیے جائے تو وہاں کے لوگوں کی رسم و رواج اور روایات اور خیالات و احساسات کا احترام کریں تاکہ. اس طرح کے واقعات پر لوگ مجبور نا ہوں.
یا آپ کیا سمجھتے ہیں؟!