Balochistan e Tawar بلوچستان ءِ توار

Balochistan e Tawar     بلوچستان ءِ توار Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan e Tawar بلوچستان ءِ توار, Historical Tour Agency, Quetta Baluchistan, Awaran.

04/02/2023

زیتون کی جو شاخ تھی، تلوار کیوں بنی ؟
خود زندگی اجل کی مددگار کیوں بنی ؟
چُپ چاپ سوچیے گا کبھی بیٹھ کر جناب
عورت جو ایک ماں بھی تھی، بمبار کیوں بنی ؟

رحمان فارس

04/02/2023

#آواران
آواران پیراندر مسکان بازار میں پاکستان آرمی کی عوام پر بلاوجہ تشدد کے خلاف احتجاج

آواران کے علاقے پیراندر کچ مسکان بازار میں پاکستان آرمی کی بے گناہ لوگوں پر بلا وجہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جن میں مرد، خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق دو دن قبل نا معلوم افراد نے آرمی کی کیمپ پر حملہ کیا، حملے کے دوسرے دن صبح 7 بجے کے قریب آرمی نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو زد وکوب کرنے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے جہاں انکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، زخمیوں میں نوجْوان وزیر بلوچ ولد محمد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جنہیں بے حوشی کی حالت میں سیول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آرمی کیجانب معثوم لوگوں پر بلاجواز تشدد اور غیر انسانی سلوک کے خلاف آج آواران پیراندر کچ مسکان بازار میں مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یاد رہے یہ پہلی دفعہ نہیں بلکہ اس سے قبل آرمی کی جانب سے عوام کو زہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں بہت تنگ کیا گیا ہے، مسکان بازار کے لوگوں کو بلامعاوضہ زور و زبردستی مزدوری کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، زرانکولی میں موجود جنگلات کے پورے درختوں کی کٹائی میں آرمی نے لوگوں سے بلامعاضہ زبردستی کام لی ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے پاکستان آرمی نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہے، رات 7 بجے کے بعد کرفیو نافز کرکے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور لائٹ لگانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، بیماری اور ایمرجنسی کی صورت میں ہمیں انتہائی مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تاریک رات میں عام عوام کو کیا پتہ کہ فائرنگ کہاں سے آ رہی ہے اور کون فائرنگ کر رہا ہے، حملے کے بعد حملہ آوروں کا تعاقب کرنے کے بجائے آرمی اپنے غصے کا اظہار معثوم اور بے گناہ لوگوں پر اتارتا ہے، حالیہ حملے کے بعد آرمی یکی تشدد سے متعدد لوگ زخمی ہوچکے ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے،
احتجاجی مظاہرے میں اہلیان پیراندر مسکان بازار نے شدید نعرہ بازی کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، کورکمانڈر آصف غفور اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عوام پر آرمی کے اہلکاروں کی جانب ناجائز تشدد کے خلاف نوٹس لیا جائے۔

Address

Quetta Baluchistan
Awaran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan e Tawar بلوچستان ءِ توار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Awaran travel agencies

Show All

You may also like