Azad Kashmir

Azad Kashmir کسی پیڑ کی ٹھنڈی چھاؤں ہے
کشمیر جو میرا گاؤں ہے �

Eid Mubarik Everyone!!❤️
10/04/2024

Eid Mubarik Everyone!!❤️

01/12/2023

تم ہنسو گے کہ یہ کمزور سی آواز ہے کیا
جنجھنایا ہوا تھرایا ہوا ساز ہے کیا

Ek Kohli hi Puri Pakistan Team k sath nazar araha hai har jagah ❤️
07/09/2023

Ek Kohli hi Puri Pakistan Team k sath nazar araha hai har jagah ❤️

ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے یوٹیوب لنک پر کلک کریں.https://youtu.be/hRodEdix4SQ
28/07/2023

ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے یوٹیوب لنک پر کلک کریں.
https://youtu.be/hRodEdix4SQ

13/07/2023

Major Seema Haider proud of u 👍👍😀

12/07/2023

تعارف آزاد کشمیر
نام۔ آزاد کشمیر
ائیر پورٹ۔ 0
ریلوے اسٹیشن 0
آبادی۔ 45 لاکھ
بیرون ملک۔20 لاکھ
وزیر مشیر۔ 35
غربت۔ 80 فیصد
آٹا۔ ناپید
صاف پانی۔ چشمے
تعلیم ۔ 80 فیصد
معیار۔ 000
لکڑی فل کشمیر سے سمگل
واپس کشمیر کو لکڑی سے فرنیچر بنا کر مہنگے داموں فروخت
پھتر سب کشمیر سے سمگل
واپسی منگے دام
ڈیم۔ پانچ
بجلی پیداوار۔ تقریبا چار ہزار
بجلی ضرورت۔ چار سو
بجلی لوڈشیٹینگ۔ بارہ گھنٹے
بل بجلی۔ 5 ہزار ایورج
بجلی قیمت خرید کشمیر سے۔ چار روپے فی یونٹ
بجلی قیمت فروخت کشمیر کو۔پچاس روپے فی یونٹ
یونیورسٹی۔ بےشمار
ڈگری۔مقامی استعمال
لیڈر۔ میٹرک پاس
کام ۔صرف غلامی
صحت سہولت۔ نزلہ زکام/ہڈی جوڑ
باقی بیماریاں۔ پنڈی پنڈی
بڑی انڈسٹری۔ کوئی نہیں۔
وجہ۔ متنازعہ علاقہ۔
وزراء اختیار۔ جھنڈی
کنٹرول۔ آئی جی/چیف سیکرٹری
( کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیریوں نے ہی کرنا ہے۔تب تک کشمیری لیڈر کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوا سکتے ہیں)یہ پیغام مظفرآباد پہچانے میں ہماری مدد کریں شکریہ 🖤

نیل فری میڈوز حویلی آزادکشمیر میں تاریخی فیسٹیول عوام کا جمغفیر اس بات کا ثبوت اور حکومت کو پیغام ہے سیاحت پر کام کیا جا...
12/06/2023

نیل فری میڈوز حویلی آزادکشمیر میں تاریخی فیسٹیول عوام کا جمغفیر اس بات کا ثبوت اور حکومت کو پیغام ہے سیاحت پر کام کیا جائے سیاحت ہی آزادکشمیر کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے.... ❤

What is your choice for Pakistan??
07/06/2023

What is your choice for Pakistan??

ایسا دیس ہے میرا.... ❤
31/03/2023

ایسا دیس ہے میرا.... ❤

شاید یہ وقت ہم سے کوئی چال چل گیارشتہ وفا کا اور ہی رنگوں میں ڈھل گیا
25/01/2023

شاید یہ وقت ہم سے کوئی چال چل گیا
رشتہ وفا کا اور ہی رنگوں میں ڈھل گیا

29/12/2022

میری مالی حالت بہت خراب تھی اور کرائے کے مکان میں رہتاتھا۔
پھر میں نے آن لائن کاروبار شروع کیا اور مالک مکان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی آنلائن کاروبار شروع کریں۔ 💻

اب ماشاءاللہ ہم دونوں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں🫣

19/12/2022

*آخری لوگ...*
*1950 سے 1999 میں پیدا ہونے والے ہم خوش نصیب لوگ ہیں.*
کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے مٹی کے بنے گھروں میں بیٹھ کر پریوں کی کہانیاں سنیں۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے لالٹین (بتی)کی روشنی میں کہانیاں بھی پڑھیں۔
جنہوں نے اپنے پیاروں کیلیئے اپنے احساسات کو خط میں لکھ کر بھیجا۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھا۔بلکہ گھر سے بوری ، توڑا لے کر سکول جاتے اور اس پر بیٹھتے۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بیلوں کو ہل چلاتے دیکھا۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے مٹی کے گھڑوں کا پانی پیا۔بغیر بجلی کے ٹیوب ویل دیکھے نہائے
گاؤں کے درخت سے املوک سیب ارو ہاڑی خوبانی پٹنگی اور آلوبخارے بھی توڑ کر کھائے.
پڑوس کے بزرگوں سے ڈانٹ بھی کھائی لیکن پلٹ کر کبھی بدمعاشی نہیں دکھائی. اور گاوں کے ہر بڑے سے ایسے ہی ڈرتے تھے جیسے اپنے والدین سے۔(ایک بار مستری نظیر صاحب سے تھپڑ بھی کھایا تھا سگریٹ پیتے پکڑا گیا تھا)
ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے عید کا چاند دیکھ کر تالیاں بجائیں۔اور گھر والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے عید کارڈ بھی اپنے ہاتھوں سے لکھ کر بهیجے.
ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں کیونکہ
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جو گاؤں کی ہر خوشی اور غم میں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کے کھڑے ہوئے.
ہم وہ لوگ ہیں جو گلے میں مفلر لٹکا کے خود کو بابو سمجھتے تھے۔
ہم وہ دلفریب لوگ ہیں
جنہوں نے شبنم اور ندیم کی ناکام محبت پہ آنسو بہائے اور انکل سرگم کو دیکھ کے خوش ہوئے ۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے ٹی وی کے انٹینے ٹھیک کیے فلم دیکھنے کے لیے ہفتہ بھر انتظار کرتے تھے
ہم وہ بہترین لوگ ہیں
جنہوں نے تختی لکھنے کی سیاہی گاڑھی کی۔ جنہوں نے سکول کی گھنٹی بجانے کو اعزاز سمجھا۔
ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں
جنہوں نے رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی۔ ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں۔
ہم وہ لوگ ہیں جو۔
گرمیوں میں ایک درخت کے نیچے (چانترے) بیٹھ کر گپیں لگاتے مگر وہ آخری ہم تھے۔
کبھی وہ بھی زمانے تھے
سب صحن میں سوتے تھے
گرم مٹی پر پانی کا
چھڑکاؤ ہوتا تھا
سب دور ہی بیت گئے
منجیاں بھی ٹوٹ گئیں
رشتے بھی چھوٹ گئے
بہت خوبصورت خالص رشتوں کا دور لوگ کم پڑھے لکھے اور مخلص ہوتے تھے اب زمانہ پڑھ لکھ گیا تو بے مروت مفادات اور خود غرضی میں کھو گیا۔

کیا زبردست پڑھا لکھا مگر دراصل بے حس زمانہ آ گیا۔

30/11/2022

آزاد کشمیر/بلدیاتی انتخابات نتائج

مظفرآباد : آزاد کشمیر کے 3 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج

مظفرآباد ڈویژن :535 وارڈز سے پاکستان پیپلزپارٹی 158 پاکستان تحریک انصاف 148 آزاد 108 مسلم لیگ ن 98 مسلم کانفرنس 17 نشستوں پر کامیاب

مظفرآباد:ممبر ضلع کونسل ٹوٹل 74
پاکستان تحریک انصاف 32 پاکستان پیپلزپارٹی 22 مسلم لیگ ن 11 آزاد 4 مسلم کانفرنس 3 جے کے پی پی 1 نشست پر کامیاب ہوئی

مظفرآباد: میونسپل کارپوریشن ٹوٹل 36 وارڈز ،
مسلم لیگ 12 پاکستان تحریک انصاف 8 پاکستان پیپلزپارٹی 7 آزاد امیدوار 7 مسلم۔کانفرنس 2 کامیاب ہوئے

مظفرآبادمیونسپل کمیٹی،ٹوٹل 10 نشستیں میں سے
پاکستان پیپلزپارٹی 5 پاکستان تحریک انصاف 4 مسلم لیگ ن ایک،نشست پر کامیاب

مظفرآباد ٹاون کمیٹی ٹوٹل 14 سیٹس۔ پاکستان مسلم لیگ 5 پاکستان تحریک انصاف 5 پیپلزپارٹی 2 آزاد امیدوار 2 کامیاب ہوئے

22/11/2022

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ایک ہی بیچ سے تعلق رکھنے والے 4 امیدواروں میں سب سے سینئر ہیں۔ ان کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے جو کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا پیرنٹ یونٹ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا فوج میں بہت متاثر کن کریئر رہا ہے اور گزشتہ 7 برسوں کے دوران انہوں نے اہم لیڈرشپ عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ ان کو جنرل راحیل شریف کے آخری دو برسوں میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی حیثیت سے توجہ ملنا شروع ہوئی۔ اپنی اس حیثیت میں وہ جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف کی کور ٹیم کا حصہ تھے جس نے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور کواڈریلیٹرل کوآرڈینیشن گروپ (کیو سی جی) میں بھی کام کرتے رہے۔ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا پر مشتمل اس گروپ نے ہی بین الافغان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، سرتاج عزیز کی زیر قیادت گلگت بلتستان میں اصلاحات کے لیے بننے والی کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل بننے کے بعد انہیں چیف آف جنرل سٹاف تعینات کیا گیا جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ فوج میں عملی طور پر چیف آف آرمی اسٹاف کے بعد دوسری طاقتور ترین شخصیت بن گئے۔ اس حیثیت میں وہ خارجہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلہ سازی میں شامل رہے۔ 2021 میں چینی وزیر خارجہ وینگ ژی کے ساتھ ہونے والی اسٹریٹجک بات جیت میں بھی وہ سابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ تھے۔

اکتوبر 2021 میں انہیں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا تاکہ انہیں آپریشنل تجربہ حاصل ہوجائے اور وہ اہم عہدوں کے لیے اہل ہوجائیں۔ ایک فوجی ذرائع نے ان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ چیف آف آرمی اسٹاف یا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے کے لیے واضح امیدوار ہیں۔

22/11/2022

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ اس وقت آرمی چیف کے امیدواروں میں سے سب سے زیادہ تذکرہ انہی کا کیا جارہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جنرل باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایک عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ بحیثیت برگیڈیئر، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے 10 کور میں جنرل باجوہ کے چیف آف سٹاف کے فرائض انجام دیے تھے۔ اس وقت جنرل باجوہ 10 کور کی کمان کر رہے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کے وقت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید میجر جنرل تھے اور وہ پنو عاقل، سندھ میں ایک انفنٹری ڈویژن کی کمان کر رہے تھے۔ آرمی چیف بننے کے کچھ عرصے بعد ہی جنرل باجوہ نے انہیں آئی ایس آئی میں ڈائریکٹر جنرل (کاؤنٹر انٹیلی جنس) لگایا جہاں وہ داخلی سلامتی کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات کے بھی ذمہ دار تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل بننے کے بعد انہیں اپریل 2019 میں جی ایچ کیو میں ایجوٹنٹ جنرل تعینات کردیا گیا۔ دو ماہ بعد ہی انہیں حیرت انگیز طور پر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داری ادا کر چکے ہیں، اس وقت کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں۔

22/11/2022

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس موجودہ امیدواروں کے مابین بھارت کے امور پر سب سے زیادہ تجربہ کار فرد ہیں۔ اس وقت وہ چیف آف جنرل سٹاف ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جی ایچ کیو میں آپریشنز اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹس کی نگرانی کرتے ہوئے عملی طور پر فوج کو چلاتے ہیں۔ اس سے قبل وہ 10 کور کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ 10 کور راولپنڈی میں تعینات ہوتی ہے لیکن اس کی اصل توجہ کشمیر پر ہوتی ہے اور یہ سیاسی حوالے سے بھی اہم کور ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ انہیں موجودہ آرمی چیف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ جس دوران یہ 10 کور کی کمانڈ کر رہے تھے اسی دوران بھارت اور پاکستان کی افواج 2003 کے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کے احترام کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ہی ذمہ داری تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ماضی میں انفنٹری سکول کوئٹہ کے کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پرسنل اسٹاف افسر بھی تھے جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اعلیٰ سطح پر ہونے والی فیصلہ سازی کو بہت ہی قریب سے دیکھا ہے۔ مری میں تعینات 12 انفنٹری ڈویژن کی بھی کمانڈ کر چکے ہیں جہاں آزاد جموں و کشمیر ان کی ذمہ داری کے علاقے میں شامل تھا۔

بیشک
21/11/2022

بیشک

21/11/2022

میرے گمشدہ رشتے ۔ (آزادکشمیر ضلع باغ کی اک بچی)

ناران کے بازار میں گرم کپڑوں کی دکان پہ میرے برابر کھڑی لڑکی شائد اپنے ہنی مون پیریڈ پہ تھی بہت خوبصورت تھی اور اس کا ساتھی اسکے مسلسل ناز اٹھا رہا تھا ۔۔ وہ دونوں اپنی اپنی ماؤں کے لئے شالیں پسند کر رہے تھے کافی دیر سے وہ پسند اور ناپسند کے بیچ میں اٹکے ہوئے تھے آخر ایک جیسی دو شالوں پہ اِجماع ہوا انکے بھرے ہوئے شاپنگ بیگ بتا رہے تھے کہ وہ اپنا پیریڈ مکمل کر چکے ہیں اب رشتہ داروں کے لیے تحائف خرید رہے ہیں ۔۔۔

یہ منظر مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا تھا میرے آنسو میرے اندر ہی ٹپ ٹپ کر نے لگے خدا جانے میں اس حادثے کے اثرات سے کب نکل سکوں گی دنیا سے بری طرح بے رغبتی محسوس ہوتی ہے ۔ اس جوڑے کو دیکھ کر عاقب کو میری فکر ہونے لگی میں نے اسے پہلے ہی روز بتا دیا تھا کہ میرے رشتے کھو گئیے ہیں مجھے اکیلا چھوڑ گئے ہیں میں چہروں میں رشتے ڈھونڈتی ہوں میں جب بھی کسی کو کسی کے لئے شاپنگ کرتے ہوئے دیکھتی ہوں تو قابو میں نہیں رہتی ۔۔

ٹھہرئیے آپ کو ایسے سمجھ نہیں آئے گی میں شروع سے بتاتی ہوں ٢٠٠٥ء کے زلزلے میں شائد بارہ برس کی ہوں گی گھر میں ماں تھی بابا تھا اور شائد تین بھائی تھے جو مجھ سے چھوٹے تھے ہمارے علاقے کا نام باغ تھا بلکہ ہمارے لئے پوری دنیا بس باغ جتنی تھی ہم کبھی یہاں سے باہر نہیں نکلے تھے ہماری زندگی کا مقصد صرف جان کا جسم سے رشتہ برقرار رکھنا تھا اس سے زیادہ کی ہوس نہیں تھی زلزلے میں جب ہمارا گھر گرا اور زمین میں سمایا ہم کھانا کھا رہے تھے ایک قیامت کی چنگھاڑ کے ساتھ ایک دم زمین پھٹی اور میری نظروں کے سامنے میرے سب پیارے اس میں دھنس رہے تھے میں ایک پتھر پہ سن سی گری تھی شائد وہ کہیں اٹک گیا تھا اتنی دہشت تھی کہ خوف سے میرے رونگھٹے کھڑے رہتے تھے مجھے کچھ کچھ ہوش آنا شروع ہوا تو ارد گرد صرف تباہی پھیلی ہوئی تھی دھرتی پہ بنے مکان شائد کسی جادو گر نے ایک منتر سے ملیامیٹ کر دئیے تھے ۔۔
میں کئی دن بھوکی پیاسی خوفزدہ سی روتی رہی پتہ نہیں وہ گھنٹے تھے یا دن میں کبھی شمار نہیں کرپائی ۔۔ بس اتنا یاد ہے کہ دہشت نے میری زبان اور دماغ بند کر دئیے تھے وہ گھنٹے یا دن میری زندگی میں کہیں نہیں ہیں نہ ہی مجھے انکے بارے میں کچھ یاد ہے ۔۔

ایک طویل تکلیف اور دہشت کے بعد ایک امدادی ٹیم مجھ تک پہنچی تھی ان پتھروں میں سے مجھے موٹے رسّوں کی مدد سے نکالا اور کسی کیمپ میں لے گئے اس وقت میں نے پہلی بار گھر کے بعد کسی اور رہائشی ٹھکانے کا نام سنا ۔۔ وہاں دو عورتیں تھیں جنہوں نے مجھے لپٹا لپٹا کے پیار کیا مجھے منہ سے لفظ نکالنے میں کئی دن لگے میری زبان نے نئے سرے سے چھوٹے چھوٹے حرف اٹھانے سیکھے میں نے انہیں اپنی ماں باپ اور بکریوں کے بارے میں بتایا ۔۔ لیکن اب تو کچھ بھی نہیں بچا تھا بیٹھے بیٹھے مجھے دورہ سا پڑ جاتا ۔۔ وہاں سب میرے جیسے تھے لاوارث اور ٹکڑوں میں بٹے ہوئے ۔۔۔

تین چار دن گزرنے اور میرے سنبھلنے کے بعد مجھے کیمپ سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا وہاں بھی دکھی لوگوں کا ایک سمندر تھا ۔۔ غیر ملکی ڈاکٹر تھے رضاکار تھے نرسیں تھیں طرح طرح کے کھلونے تھے جھولے تھے پتہ نہیں کون کون آتا رہتا تھا ارد گرد ہر وقت شور مچا رہتا میں ایک ایک چہرہ دیکھتی ٹٹولتی کہ شائد ان میں میرا بھی کوئی پیارا ہو لیکن سب چہرے اتنے دہشت زدہ تھے کہ سب کے نقوش ایک جیسے لگتے تھے میرے لئے یہ سب چہرے نامانوس تھے ۔

کئی لوگوں کو انکے رشتہ دار لے لے کے جارہے تھے میرا کوئی نہیں تھا میں پوری دنیا میں لاوارث تھی پتہ نہیں کتنا عرصہ گزرا شائد چھ سات ماہ یا دو تین ماہ مجھے دن شمار کرنے نہیں آتے تھے اکثر ملکی و غیر ملکی امدادی ٹیمیں اور کئی این جی اوز دورے کرتی رہتیں جب ایک میم صاحب کو میں پسند آگئی ۔۔ انہیں میری نیلی آنکھوں کی ویرانیوں میں آسمان کی وسعت نظر آگئی انہوں نے مجھے حاصل کرنے کی تگ و دو شروع کر دی شائد بے اولاد تھیں میری زندگی کٹی پتنگ تھی نہ کوئی مقصد نہ کوئی مصروفیت مجھے ان میم صاحب سے چند گھنٹوں کے لئے روز ملوایا جاتا پہلے پہل سینٹر کے اندر ہی چند گھنٹے ساتھ رہنے کو دئیے پھر باہر لے جانے کی بھی اجازت دے دی وہ میم صاحب مجھے سیر کرواتی پارکوں میں لے جاتی بڑے بڑے شاپنگ مالز میں ۔۔ اتنی اونچی بلڈنگیں دیکھ کر میرا دماغ جکرا جاتا مجھے لگتا ذرا سی ہوا چلی تو یہ بلڈنگیں ابھی دھڑام سے گر جائیں گی میں اپنے آپے میں نہیں تھی آخر ایک دن مجھے پوچھا گیا کیا میں اس میم صاحب کے ساتھ اس کے گھر میں رہنا چاہتی ہوں میرے اثبات کے بعد اور کئی طرح کی لکھت پڑھت کے بعد مجھے انکے ساتھ جانے دیا گیا ۔۔

میم ساب اتنے بڑے سے گھر میں اکیلی ہی رہتی تھیں یا پھر دو تین ملازم تھے میں تو کمروں کی سمتیں ہی بھول جاتی مجھے کچھ بھی اچھا نہیں لگتا تھا کسی چیز میں ذائقہ محسوس نہیں ہوتا تھا نہ اچھے کھانے نہ ٹیبل پہ سجی نعمتیں کچھ بھی نہیں کسی چیز کی اشتہا نہیں ہوتی تھی مجھے اس سوکھی روٹی اور اچار کی ڈکری کی چاہ ہوتی جو ہم اپنے گھر میں کھاتے تھے جس روٹی کو میری ماں پکاتی تھی ۔۔ جس میں میرے باپ کا پسینہ اور ماں کی محبت کی خوشبو شامل ہوتی تھی ۔

شائد میم ساب کا بھی کوئی نہیں تھا انہوں نے میرے لئے گھر میں ٹیوٹر رکھا اور میں پڑھنا لکھنا سیکھنے لگی بس میٹرک ہی کر پائی اس سے آگے میرا دل ہی نہیں کرتا تھا سویا ہوا دماغ جاگ رہا تھا والدین کی صرف شبیہیں یاد تھیں شکلیں بالکل بھول چکی تھی بابا اور ماں صرف ایک احساس کا نام تھے مجھے بابا کا کبھی کبھی سر پہ پر شفقت سا ہاتھ احساس دیتا تھا یا ماں کی چیختی ہوئی سر زنش یا پھر چوتھے پانچویں دن میرے بھورے بکھرے بالوں کی چوٹی کس کے آخر میں کپڑے کی دھجی کا پھندنا لگانا اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔

میم ساب اب کافی بیمار رہنے لگی تھیں میری شادی کرنا چاہتی تھیں دوہزار چودہ میں عاقب کے ساتھ میری شادی ہوگئی عاقب بھی اکیلے ہی تھے شائد اسی لئے میری آشفتہ سری سے سمجھوتہ کر لیا وہ کسی یتیم خانے میں پلے بڑھے تھے میم ساب اکثر ایسی جگہوں پہ کچھ نہ کچھ لے کے جاتی رہتی تھیں اور بچوں کو خوب پیار کرتی تھی عاقب سے بھی وہیں سے تعلق بنا تھا عاقب بہت اچھے شوہر ثابت ہوئے ۔

شادی کے پونے دو سال بعد میم ساب مختصر سا بیمار ہوکے اللہ کے پاس چلی گئیں یہ واحد گھر انکی وراثت تھا جو ہم دونوں کے نام وصیت کر گئیں تھیں ہمارے بچے ہونے کی شدید آرزو رکھتی تھیں لیکن اللہ کو منظور نہیں تھا آٹھ برس گزرنے کے بعد بھی بچے نہیں ہیں ہم دونوں کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ڈاکٹرز کہتے ہیں میں ابھی تک اس صدمے میں ہوں صدمے سے نکلوں گی تو ماں بن سکوں گی میں کرب سے سوچتی ہوں شائد یہ زلزلہ مجھے دنیا میں اکیلا کرنے کے لئے آیا تھا ۔

پیسے بہت ہیں لیکن مجھے کبھی پیسوں کی چاہ ہی نہیں تھی مجھے پیسوں کی ویلیو کا کبھی اندازہ نہیں ہوا میں نے اپنی زندگی ایک ٹرانس میں ایک آس میں گزاری ہے کہ شائد کہیں سے کوئی رشتہ مجھے کھوجتا ہوا نکل آئے گا کہ میں تمہارا باپ یا بھائی ہوں میری آنکھیں ایسے کئی خواب بنتی رہتی ہیں ۔

بہت دل کرتا ہے میں بھی کسی چاچا ماما کے گھر جاؤں کسی کے لئے شاپنگ کروں کپڑے خریدوں ضرورت کی چیزیں خریدوں لیکن کس کے لئے ؟
اب یہ جو سیلاب آیا ہے اس نے میرے اندر ایک بالکل الگ کیفیت پیدا کر دی ہے پتہ نہیں کون کس سے بچھڑا ہے کس کا کون سا رشتہ کھو گیا ہے زندہ رہ کے بھی کتنوں کی زندگی پچھتاوے میں اور آہ میں بدلنے والی ہے سب کچھ مل جاتا ہے کبھی کبھار اللہ کی طرف سے اور کبھی اپنے زور بازو سے ۔۔ نہیں ملتا تو کھوئے ہوئے رشتے نہیں ملتے ۔۔

میرا باغ جو اجڑ گیا تھا چند برسوں میں وہاں پھر سے زندگی بحال ہو کے مسکرانے لگی تھی ٢٠٠٥ءکے خوفناک زلزلے سے جتنے علاقے برباد ہوئے تھے بیشتر آباد ہو چکے ہیں یہ ٹھاٹھیں مارتا سیلاب بھی اتر جائے گا بہت سے لوگ بچا لئے جائیں گے زندگی پھر مسکرانے لگے گی لیکن جانے کون کون اپنے رشتوں سے محروم ہو جائے گا اور پھر تاحیات انہیں کھوجتا رہے گا ۔۔

زارـⷶــⷢــᷧــᷧــᷦـــ ا مظہــⷢــⷽــⷩــᷦــⷶــⷨـــر
٣٠ اگست ٢٠٢٢ء

10/11/2022

Neelam Valley AJKBeautiful Kashmir ❤
07/10/2022

Neelam Valley AJK
Beautiful Kashmir ❤

چھلیوں کا موسم کہاں کہاں چل رہا ہے کشمیر میں؟؟
07/10/2022

چھلیوں کا موسم کہاں کہاں چل رہا ہے کشمیر میں؟؟

ہم نہیں بھولے آٹھ اکتوبر 2005ء کا قیامت خیز زلزلہ جب پوری جنت نظیر وادی کشمیر چیخ و پکار سے گونج اٹھی ہمارے لاکھوں پیارے...
07/10/2022

ہم نہیں بھولے
آٹھ اکتوبر 2005ء کا قیامت خیز زلزلہ جب پوری جنت نظیر وادی کشمیر چیخ و پکار سے گونج اٹھی ہمارے لاکھوں پیارے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Beauty of Domel Astore Gilgit Baltistan Pakistan.
07/10/2022

Beauty of Domel Astore Gilgit Baltistan Pakistan.

سنگھ پہاڑی❤
05/10/2022

سنگھ پہاڑی❤

26 ستمبر 2022 سیزن کی پہلی برفباری بابوسر ٹاپ کے مناظر 💕
05/10/2022

26 ستمبر 2022 سیزن کی پہلی برفباری بابوسر ٹاپ کے مناظر 💕

Foggiest weather of NathiaGali 💕
05/10/2022

Foggiest weather of NathiaGali 💕

Address

Bagh

Telephone

+923485050124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azad Kashmir:

Videos

Share

Category