Mera Bagh - Azad Kashmir

Mera Bagh - Azad Kashmir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mera Bagh - Azad Kashmir, Tourist Information Center, Bagh.

This page is dedicated to the important news and updates about District Bagh's daily happenings, Bagh Road Situations, Bagh Weather Warnings and information about Bagh People. This is a Facebook where you can get latest news and updates about daily happenings in Bagh, Bagh Road Situations, Bagh Weather, Bagh Famous Tourist Places and Resorts and information about Bagh People.

ہم فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے تحت  CSS کے امتحان میں آزادکشمیر پولیس کے  عدیل احمد سپرنٹنڈنٹ پولیس کے چھوٹے بھا...
08/05/2024

ہم فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے تحت CSS کے امتحان میں آزادکشمیر پولیس کے عدیل احمد سپرنٹنڈنٹ پولیس کے چھوٹے بھائی نبیل احمد کو ASP اور خواجہ عبدالقیوم DSP میرپور کی صاحبزادی ماہ روز کو فارن سروس میں سلیکٹ ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرنے کے علاوہ CSS کے امتحان میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے دیگر چار کامیاب امیدواران محمد عبداللہ ، عین الفاطمہ ، حسام خان تاتاری اور سید وجاھت عباس کاظمی کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کے گاؤں گیگن موسی جاتلاں سےتعلق رکھنے والے راجہ محمد عبداللہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے ...
08/05/2024

آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کے گاؤں گیگن موسی جاتلاں سےتعلق رکھنے والے راجہ محمد عبداللہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے تحت CSS کے امتحان میں ایڈمنسٹریٹو سروس کے لئے سلیکٹ ہوئے۔

راجہ محمد عبداللہ نے CSS میں آزادکشمیر سے کامیاب ہونے والے کل 06 امیدواروں میں پہلی پوزیشن جبکہ مجموعی طور پر 19ویں پوزیشن حاصل کی۔ عبداللہ ٹاپ 20 میں جگہ پانے والے آزادکشمیر کے پہلے امیدوار بھی ہیں۔
راجہ محمد عبداللہ کو بہت بہت مبارک باد ۔

آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور کے گاوں نکر خواجگان سےتعلق رکھنے والی عین الفاطمہ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن  اسلا...
08/05/2024

آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور کے گاوں نکر خواجگان سےتعلق رکھنے والی عین الفاطمہ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے تحت CSS کے امتحان میں ان لینڈ ریونیو سروس میں بطور اسسٹنٹ کمشنر سلیکٹ ہونے پر مبارک باد۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے تحت  CSS کے امتحان میں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس  کے لئے کامیاب ہونے والے گاؤ...
08/05/2024

فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کے تحت CSS کے امتحان میں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس کے لئے کامیاب ہونے والے گاؤں ناڑ شیر علی خان ضلع باغ آزادکشمیر کے حسام خان تاتاری اور آفیسر منیجمنٹ گروپ سروس کے لئے کامیاب ہونے والے گاؤن چھم ڈوبہ ضلع جہلم ویلی آزادکشمیر کے سید وجاھت عباس کاظمی کو ڈھیروں مبارک باد۔

07/05/2024

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 8000 میٹر والی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پاکستان کی پہلی کوہ پیما خاتون بن گیں۔

باغ / لس۔ڈنہ سیکرٹری جنگلات عنصر یعقوب کا  تین روزہ دورہ پونچھ ڈویژن “ انکے ھمراہ ناظم اعلی جنگلات ملک اسد ، ناظم جنگلات...
07/05/2024

باغ / لس۔ڈنہ سیکرٹری جنگلات عنصر یعقوب کا تین روزہ دورہ پونچھ ڈویژن “ انکے ھمراہ ناظم اعلی جنگلات ملک اسد ، ناظم جنگلات پونچھ سرکل راولکوٹ سید مفسر گیلانی ، مہتمم جبگلات باغ تجدید سردار لطیف مغل ، مہتمم جنگلات باغ نامل سید طاھر علی شاہ بھی انکے ھمراہ تھے۔ اس موقع پر لس ڈنہ کے مقام پر محکمہ جنگلات کے اعلی افیسران اور محکمہ جنگلات کے بلاک افیسران/ فارسٹ گارڈ و دیگر نے انکا استقبال کیا۔

07/05/2024

کوٹیڑہ مست خان میں ہائی سکول وقت کی اشد ضرورت ،سکول نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو مشکلات،تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو گئی

چیک پوسٹ گجر کوہالہ کی کارروائی،انچارج چیک شوکت حیات نے ہمراہ نگزشتہ تین روز میں دورانِ چیکنگ مختلف علاقہ جات کے اشتہاری...
07/05/2024

چیک پوسٹ گجر کوہالہ کی کارروائی،
انچارج چیک شوکت حیات نے ہمراہ نگزشتہ تین روز میں دورانِ چیکنگ مختلف علاقہ جات کے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ضلع باغ کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ کر آنے والے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت داخل ہونے نہیں دیں گے۔

دھرکوٹ میں غیر معیاری پاپڑ فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن07مئی 2024باغ (پی آئی ڈی)دھیرکوٹ، دفعہ 144کی خلاف ورزی کر کے غی...
07/05/2024

دھرکوٹ میں غیر معیاری پاپڑ فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن
07مئی 2024
باغ (پی آئی ڈی)دھیرکوٹ، دفعہ 144کی خلاف ورزی کر کے غیر معیاری پاپڑ فروخت کرنے والے کی گاڑی ضبط، ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی، تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ میں غیر معیاری پاپڑ وں کی فروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی تھی جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک تاجر نے گاڑی پر غیر معیاری پاپڑ فروخت کرنے کی کوشش کی، اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ یاسر بخاری نے ٹیم کے ہمراہ غیر معیاری پاپڑ گاڑی سمیت ضبط کر لیے اور تاجر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی، عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری کی کاروائی کو سرہاتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

دائرہ جگلڑی راجہ ساجد کے گھر کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سب کچھ جل کے راکھ ہو چُکا ہے. اللہ پاک ان کو اس مشکل گھڑی میں صبر...
07/05/2024

دائرہ جگلڑی راجہ ساجد کے گھر کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سب کچھ جل کے راکھ ہو چُکا ہے.
اللہ پاک ان کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا فرماۓ اور انہیں اس سے بہتر نعم البدل عطا فرمائے آمین.

احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی وزیر حکومت سردار میر ا...
07/05/2024

احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی وزیر حکومت سردار میر اکبرخان
06مئی 2024
باغ (پی آئی ڈی)آزاد حکومت کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ ریاست ہر شہری کو پر امن احتجاج کا حق دیتی ہے مگر احتجاج کے نام پر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی، 11مئی کا احتجاج دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہے منتخب بلدیاتی نمائندگان سمیت ہر مکتبہ فکر جو ریاست کیساتھ مخلص ہے وہ اس احتجاج کو مسترد کر چکا ہے، چند لوگ مذموم مقاصد کے حصول کے لیے سادہ لوح عوام کو اکسا کر سڑکوں پر لانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ریاست کی عوام با شعور ہے ایسے پروپیگنڈوں میں نہیں آئے گی، انتظامیہ امن و امان بحال رکھے قانون سب کے لیے برابر ہے جو قانون ہاتھ میں لے اس کے خلاف کاروائی کرے، تمام معاملات کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے حکومت مذکرات میں سنجیدہ ہے اور قابل عمل مطالبات کو حل بھی کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسلرز، میونسپل کارپوریشن کے ممبران اور انتظامیہ کی مشترکہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد آصف خان، میئر میونسپل کارپوریشن میجر ریٹائرڈ سردار عبدالقیوم بیگ، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق، ایس پی خرم اقبال،ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی، سردار خلیل احمد خان، سردار آفتاب خان، سردار جاوید خلیل عباسی، سردار رشید طاہری، چوہدری ساجد ایڈووکیٹ، سردار شفقت چغتائی، عبدالقیوم بیگ، سید کامران قلندر، سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سردار صیاد خان، سردار صداقت زمان، سید اشفاق گردیزی، عاقب گردیزی، سہیل ممتاز، بشیر خان، سردار شاہ زمان، سردار حلیم خان، سردار عتیق خان کے علاوہ محکمہ اطلاعات، محکمہ شاہرات و دیگر محکمہ جات کے آفیسران بھی موجود تھے۔ سردار میر اکبر خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام نئے عائد کردہ ٹیکسز واپس لیے جا چکے ہیں ہر ماہ اربوں روپے کے حساب سے آٹے پر حکومت سبسڈی دے رہی ہے عام آدمی کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ عام آدمی کی زندگی آسان ہو، انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی جان و مال اور املاک کا نقصان کسی صورت قبول نہیں کریں گے جائز مطالبات کے لیے مذکراتی فورمز موجود ہیں جن پر ریاست کے ذمہ دار لوگ بیٹھ کر بات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام ایسے ہتھکنڈوں کو مسترد کر چکی ہے اور عوام جانتی ہے کہ اس احتجاج کے پیچھے کا مقاصد ہیں، ریاست کی عوام نے ہمیشہ ریاست کے امن کو برقرار رکھنے میں اپناکردار ادا کیا ہے اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی ایسے منصوبے کا حصہ نہ بنیں جس کا مقصد املاک کا نقصان اور ریاست میں افرا تفری ہو۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف، میئر میونسپل کارپوریشن سردار عبدالقیوم بیگ، سید افراز گردیزی و دیگر منتخب نمائندگان نے 11مئی کے احتجاج سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے جو ریاست کی ساکھ خراب کرنے اور بیس کیمپ میں افرا تفری کا باعث بنے۔

سابق  فوجی ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں
07/05/2024

سابق فوجی ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

ویلی ان چوک باغ میں بے قابو کار لوڈر گاڑی سے ٹکرا گی کی دو موٹر سائیکل زد میں آگے چار افراد زخمی تاہم حالت خطرہ سے باہر ...
06/05/2024

ویلی ان چوک باغ میں بے قابو کار لوڈر گاڑی سے ٹکرا گی کی دو موٹر سائیکل زد میں آگے چار افراد زخمی تاہم حالت خطرہ سے باہر ۔

ویمن یونیورسٹی باغ میں داخلے شروع۔
06/05/2024

ویمن یونیورسٹی باغ میں داخلے شروع۔

کراٹے کومبیٹ 45 میں پاکستان کی ٹیم کو فتح دلانے والا پاکستان ٹیم کے کپتان شازیب رند جن کا تعلق بلوچستان سے ہےکو چیف منسٹ...
06/05/2024

کراٹے کومبیٹ 45 میں پاکستان کی ٹیم کو فتح دلانے والا پاکستان ٹیم کے کپتان شازیب رند جن کا تعلق بلوچستان سے ہےکو چیف منسٹر بلوچستان نے سرکاری نوکاری اور 20 لاکھ روپے انعام دیا اس کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جرنل عاصم منیرنے بھی شازیب رند سے ملاقات کی اور ان کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارک باد دی۔

ضلع کونسل باغ اور بلدیہ باغ نے ۱۱ مئی احتجاج کی کال کو مکمل مسترد کر دیا ہے
06/05/2024

ضلع کونسل باغ اور بلدیہ باغ نے ۱۱ مئی احتجاج کی کال کو مکمل مسترد کر دیا ہے

اشتیاق شاہ جی کی طبعیت پھر نا ساز ہوئی تو بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر فدا صاحب(ہلال امتیاز) نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہ...
06/05/2024

اشتیاق شاہ جی کی طبعیت پھر نا ساز ہوئی تو بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر فدا صاحب(ہلال امتیاز) نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر آ کر ان کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں جس کے بعد انہیں راولاکوٹ منتقل کیا گیا ہے جہاں نے متعلقہ ڈاکٹر صاحب نے کچھ روز سی ایم ایچ میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیماری کا یہ سلسلہ دراز تر ہوتا جا رہا ہے،اذمائش ایسی کہ ختم ہونے کو نہیں ا رہی۔
پہلے بھی آپ نے دعاؤں میں یاد رکھا ۔ اب بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

05/05/2024

باغ آزاد کشمیر
افسوسناک خبر
سابق اسٹیٹ آفیسر BDA سردار نوروز کی والدہ محترمہ رضا الہی سے وفات پا گئی ہیں اللّه پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبرے جمیل عطاء کرے امین۔

Thanks for being a top engager and making it onto my weekly engagement list! 🎉 Atta Kashmiri, Raja Pardaisi, RiFaq Kasee...
05/05/2024

Thanks for being a top engager and making it onto my weekly engagement list! 🎉 Atta Kashmiri, Raja Pardaisi, RiFaq Kaseer, Bleed Green, Anmol Shahzdi, Zeeshan Abbasi, Wassi Shah, Inzmam Malik, Wajhi Khan, Muhammad Raheel Ch

النور ہوٹل باغ آزاد کشمیر ؛وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم صاحبہ سے باغ کے مختلف ڈسٹرکٹ کونسلر اور لوکل کونسلر کی ملاقات ۔...
05/05/2024

النور ہوٹل باغ آزاد کشمیر ؛
وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم صاحبہ سے باغ کے مختلف ڈسٹرکٹ کونسلر اور لوکل کونسلر کی ملاقات ۔
محترمہ امتیاز نسیم صاحبہ نے ملاقات میں بلدیاتی نمائندگان کا موقف سنا گیا ۔
بلدیاتی نمائندوں کے جائز مطالبات کو وزیراعظم تک پہنچانے اور ان کے لیے مناسب قانون سازی کے لیے خود ورک کرنے کا اعلان ۔
اس موقع پر وزیر حکومت میڈم امتیاز نسیم صاحبہ نے کہا
کہ وزیراعظم بلدیاتی نمائندگان کے حوالے سے پہلے ہی بولڈ فیصلے کر رہے ہیں ،لیکن یہ سب کچھ مرحلہ وائز ہو رہا ہے۔
ایک طویل نشست کے بعد بلدیاتی نمائندگان نے 11 مئی کے احتجاج اور بالخصوص ایکشن کمیٹی سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے
چونکہ ہمارے بلدیاتی نمائندگان نے 11 مئی سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے تو اس حوالے سے وزیراعظم پہلے سے بڑھ کر بلدیاتی نمائندگان کو اکموڈیٹ کریں گئے۔۔

باغ کا موسم اگلےدو دن خشک رہیگا۔ درجہ حرارت 17 ڈگری سے  28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان۔
05/05/2024

باغ کا موسم اگلےدو دن خشک رہیگا۔ درجہ حرارت 17 ڈگری سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان۔

ڈپٹی کمشنر باغ مدثر فاروق ، ایس پی باغ خُرم اقبال نے DC آفس میں پولیس مجسٹریٹ میٹنگ کی جس میں ضلع بھر سے تمام مجسٹریٹ صا...
05/05/2024

ڈپٹی کمشنر باغ مدثر فاروق ، ایس پی باغ خُرم اقبال نے DC آفس میں پولیس مجسٹریٹ میٹنگ کی جس میں ضلع بھر سے تمام مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس آفیسران نے شرکت کی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے DC و SP باغ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا چند شر پسند عناصر کی جانِب سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپگنڈا بنا کر ضلع باغ کی پُرامن فضا کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے خلاف ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔
آزادکشمیر میں ایف سی اور پی سی کو محض ہایئڈرل پراجیکٹس پر فارنرز کی سکیورٹی کیلیے بُلائے جانے کی تجویز دی گئی جس کو غلط رنگ دے کر عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایسے شر پسندانہ سوچ اور نیگٹو مائنڈز کی لِسٹ تیار کر لی گئی ہے جنہیں آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا۔
پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر اشیاء خوردونوش میں واضح کمی کا فائدہ عام آدمی تک پنہچانے کیلیے مجسٹریٹ صاحبان پولیس نفری کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں گے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان پولیس باغ

باغ۔ بھونٹ اسلام نگر میر محلہ/عباسی محلہ کی چار ماہ قبل بننے والی روڈ ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کا شکار ہو گئی۔ٹھیکداران میں تق...
04/05/2024

باغ۔ بھونٹ اسلام نگر میر محلہ/عباسی محلہ کی چار ماہ قبل بننے والی روڈ ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کا شکار ہو گئی۔
ٹھیکداران میں تقسیم ہوتے ہوتے لاگت انتہائی کم ہو گئی۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکانات خطرے کا شکار، ٹھیکیدار کی مشینری روک دی ہے۔
اربابِ اختیار اور محکمہ سے اپیل ہے کہ روڈ کی تعمیر میں کیے جانے والے ناقص کام کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار سے دوبارہ کام کروایا جائے ورنہ احتجاج پہ مجبور ہوں گے۔
عوام علاقہ میر محلہ/عباسی محلہ بھونٹ اسلام نگر۔

باغ محکمہ صحت کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ کے حوالے سے سیمینار کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ...
04/05/2024

باغ محکمہ صحت کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ کے حوالے سے سیمینار کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن علی گردیزی،ڈپٹی مئیر افراز گردیزی،محمد خالد،رضوان رشید،ودیگر کی تصویری جھلک

03/05/2024

آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر مظفرآباد کی ٹیم بھرتی کے سلسلے میں ضلع باغ کا وزٹ کرے گی۔ خواہشمند امیدوار مورخہ 04 مئی 2024 کو باغ کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے تمام اصلی کاغذات بمعہ فوٹو کاپیاں لے کر تشریف لائیں ۔
نوٹ: ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے اور ایف ایس سی پری میڈیکل والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ٹیسٹ کا وقت اور جگہ کیلئے برائے رابطہ:05822920598/
03432711927

حسب الحکم انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر باغ پولیس نے DSP ہیڈ کوارٹر باغ فیض الرحمان عباسی کی نگرانی میں ضلع بھر کے مختلف...
03/05/2024

حسب الحکم انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر
باغ پولیس نے DSP ہیڈ کوارٹر باغ فیض الرحمان عباسی کی نگرانی میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی ، بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی ،کم عمر بچوں سے 14 موٹر سائیکل ضبط کیے گئے ۔کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ھوئے 12 گاڑیوں کے پیپر اتارے گئے اور مختلف خلاف ورزیوں پر 90 چالان اور 42100 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ترجمان پولیس باغ

تھانہ سٹی باغ کی کارروائی،ناجائز اسلحہ  برامد ،ملزم گرفتار،ایس پی باغ  خرم اقبال کی ھدایت پرباغ پولیس کی کارروائی
03/05/2024

تھانہ سٹی باغ کی کارروائی،
ناجائز اسلحہ برامد ،ملزم گرفتار،
ایس پی باغ خرم اقبال کی ھدایت پر
باغ پولیس کی کارروائی

Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Bagh - Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Bagh

Show All