10/04/2023
تحاریک ۔۔آمازئ جوانوں کےنام میراپیغام
آئیں روز ایک نئی تحریک کا وجود میں آنا
وہ بھی نوجوانوں کا ابھرتا ہوا ایک حسین ٹولے کی شکل میں دیکھنے اور سننے کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن خدشہ و دکھ اس بات کا ہے کہ کہی عوام منتشر و مایوس نہ ہوجائے وہ کس بنا پے کس کا ساتھ دے کس سے امید رکھے
اور اہم بات کہ جب نوجوان کسی بھی تحریک و تنظیم کا حصہ ہو تو عوام کی امیدیں وابستہ ہو جاتی ہیں کیو کہ نوجوان ہی قوم کے معمار و غم خوار ہیں اگر وہ صحیح سمت و جذبے سے قوم کی خدمت علاقے کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بقاء کے لئے کام کرنے لگے تو اس قوم و علاقے کا مستقبل روشن ہوگا
لہذا گزارش ہے کہ جتنی بھی تحاریک موجود ہے سب کہ سب ایک پیج پر یکجا ہو کر ایک ہی نعرے کے ساتھ کہ ہمیں بونیر اور خصوصََاآمازئ کی ترقی و خوشحالی چاہئے اوراس ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں اور یہ جدوجہد جاری رکھیں تاکہ پریکٹیکلی گراونڈ لیول پر کوئی کام ہوسکے اور نئی نسل و نوجوان بھی دیکھ کر ایسے فلاحی کاموں کے لئے قدم اٹھائیں نہ کہ صرف فیسبک کی دنیا تک محدود رہے
نوٹ. میرا کسی تحریک سے اختلاف نہیں اور نہ ہی میں کسی ایک تحریک کا مخالف ہو پر مایوس ضرور ہوں کہ تحاریک تو کافی ساری تھی ہے اور ہوگی پر عملی کام اب تک نہ کرسکے اور دکھ و ڈر اس بات کا ہے کہ بہت سی تحاریک تو تنزولی کا شکار ہے بلکہ ہوچکی ہے اب مسئلہ ان تحاریک کا نہیں ہے مسئلہ نوجوانوں کا ہے ان میں خود اعتمادی کا ختم ہونا اور عوام کا بھروسہ اٹھنا اور یہ نئی نسل و نوجوانوں کے لئے بہت خطرناک بات ہے کیو کہ وہ آئندہ قوم و علاقے کے لئے ایسے کسی بھی فلاحی کام کے لئے قدم نہیں اٹھا پائے گے.
اور اسی طرح یہ قوم و علاقہ لاوارث ہوجائے گی.