435 EB Burewala

435 EB Burewala A tribute To my beloved village 435 /EB Burewala

21/11/2024

بوریوالا بلدیہ کی نااہلی برقرار
435/ ای بی کے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سکول کے بچے تو کبھی جانور گٹروں میں گررہے ہیں جسکی وجہ سے جانی نقصان کا شدید خطرہ ہے۔
زیادہ سے زیادہ ویڈیوز کو شئیر کرنے کی درخواست ہے شکریہ

21/11/2024

435/ ای بی شاہ زکریا والے قبرستان کی حالتِ زار پر ایک نظر
شئیر کرنے کی درخواست ہے شکریہ

17/11/2024

حاجی تنویر احمد (خزانچی جامعہ مسجد چوک والی) ان کی اہلیہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہے
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ان کی نمازِ جنازہ بعد نماز عشاء 8 بجے شاہ زکریا قبرستان میں ادا کی جائے گی شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

18/10/2024

مقصود احمد ڈوگر ( اے ایس ایم جی ٹی فارما ) کا بھتیجا محمد ارسلان عرف پھول رضائے الہٰی سے وفات پا گیا ہے۔۔
نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء 8.15 پر شاہ ذکریا والے قبرستان 435 ای بی میں ادا کی جائے گی۔

18/10/2024

افسوسناک واقعہ!!
435/ای بی میں آج جمعہ کی نماز کے وقت جامعہ مسجد حنفیہ بریلویہ چوک والی میں موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ مسجد کو بھی نہیں بخشتے۔
افسوس صد افسوس

*بورےوالا. اگر 435 ای بی کے علاقہ سے ووٹ لے سکتے ہیں تو یہاں کے سنگین مسائل بھی حل کروائیں. علاقہ مکین پھٹ پڑے.**435 ای ...
14/10/2024

*بورےوالا. اگر 435 ای بی کے علاقہ سے ووٹ لے سکتے ہیں تو یہاں کے سنگین مسائل بھی حل کروائیں. علاقہ مکین پھٹ پڑے.*

*435 ای بی کا علاقہ جو کہ شہر کا حصہ ہے اس میں واقع گرلز اور بوائز سکول کے راستوں میں گندا پانی جوہڑ کی شکل میں عین گلیوں کی درمیان میں موجود ہے گلیوں میں کھڑے گندے پانی کے سبب علاقہ میں ڈینگی اور دیگر موذی امراض جنم لے رہے ہیں ڈیڑھ سال سے بڑھتے جا رہے اس گندے پانی نے سیوریج لائنوں سے باہر نکل نکل کر کئی گلیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے.*

*کپڑوں کے ناپاک ہوجانے کے ڈر سے نمازی مسجد تک جانے سے قاصر ہیں اور بچے اور بڑے گھر سے نکلتے ہی اذیت سے دوچار ہو جاتے ہیں*

*علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام اس علاقہ میں کیوں کام نہیں کرتا کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں یا یہ حصہ انتظامیہ کی زیر انتظام نہیں آتا؟*

*علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا کہ اس سلسلہ میں سابق ڈپٹی کمشنر کی لگائی گئی کھلی کچہری میں بھی پیش ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی درخواست گزاری لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی.*

*علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام پر عملی کام کروایا جائے*

11/10/2024

اگر اپ اپنے علاقے کے مسائل سے پریشان ہیں تو
جس میں بلدیہ بورے والا کی نااہلی کوڑا نہیں اٹھا رہے سیوریج صاف نہیں کر رہے اپ ہمیں خبر بنا کر سینڈ کریں ہم اپ کے علاقے کا نام چلائیں گے ایف ایم ریڈیو کی خبروں میں
جذبہ ایف ایم بورے والا
923085913379

بارش کے بعد کے مناظر  435/EB Burewal
16/08/2024

بارش کے بعد کے مناظر
435/EB Burewal

16/08/2024

"یہ لندن ہے دنیا کا سب سے بڑا شہر"

16/08/2024

435 ای بی۔
حالیہ بارشوں کی وجہ سے 435/EB کے قبرستان میں کافی قبروں کو نقصان پہنچا ہے۔ 435/EB کے تمام احباب اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری یقینی بنائیں۔قبرستان میں وہ لوگ دفن ہیں جو ذرا سا موسم خراب ہونے پر آپ کو سینے سے لگا لیا کرتے تھے۔آج ان کی قبروں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے بارش کے بعد تمام دوست قبرستان کا چکر لازمی لگائیں۔۔ شکریہ

16/08/2024

زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے کی درخواست ہے شکریہ
435/ای بی کے مصروف ترین چوک کی گلیاں نہروں کی شکل اختیار کرنے لگی جسکی وجہ سے یہاں کے رہائشی گھروں میں پھنس کر رہ گئے انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے۔
زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے کی درخواست ہے شکریہ

زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے کی درخواست ہے شکریہ 435/ای بی کے مصروف ترین چوک کی گلیاں تالاب اور نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں ...
16/08/2024

زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے کی درخواست ہے شکریہ
435/ای بی کے مصروف ترین چوک کی گلیاں تالاب اور نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں جسکی وجہ سے یہاں کے رہائشی گھروں میں پھنس کر رہ گئے انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے۔
زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے کی درخواست ہے شکریہ

12/08/2024

پاکستان میں حکومتی عہدیداروں کی شاہ خرچیوں کا ہمیشہ سے چرچا رہا ہے تاہم ارکانِ قومی اسمبلی دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ان کی تنخواہ انتہائی کم ہے اور اس سے اچھی تنخواہ مناسب سی نوکری کرنے والے وصول کرتے ہیں، تاہم گزشتہ ماہ جولائی میں قومی اسمبلی اراکین کی جانب سے وصول کی جانے والی تنخواہ اور الاؤنس کا جائزہ اس تھریڈ میں پیش ہے ۔۔‏ارکان قومی اسمبلی کو گزشتہ ماہ جولائی میں 4 کروڑ 35 لاکھ روپے بنیادی تنخواہ کی مد میں ادا کیے گئے تاہم اس سے کئی گنا زیادہ رقم یعنی مجموعی طور پر 11 کروڑ 54 لاکھ روپے ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں ادا کیے گئے، اس کے علاوہ 6 لاکھ 93 ہزار روپے اعزازی تنخواہ، 29 لاکھ روپے ٹیلی کمیونیکیشن الاؤنس، 43 لاکھ 53 ہزار روپے ایڈہاک ریلیف الاؤنس جبکہ 23 لاکھ روپے دیگر الاؤنسز کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔‏مجموعی طور پر قومی اسمبلی اراکین کو ایک ماہ میں 17 کروڑ 7 لاکھ روپے تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔
اراکینِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں آخری مرتبہ جولائی 2021 میں اضافہ کیا گیا تھا، اس وقت قومی اسمبلی کے ہر رکن کو ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے، ٹیلیفون الاؤنس 10 ہزار روپے، آفس مینٹیننس الاؤنس 8 ہزار روپے سمیت دیگر الاؤنسز کی مد میں 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں۔‏قومی اسمبلی اورمتعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے بھی ارکان کو اجلاس سے 3 روز قبل اور 3 روز بعد تک سفری اور یومیہ الاؤنس دیے جاتے ہیں، جس میں یومیہ خصوصی الاؤنس 4 ہزار 800 روپے، یومیہ عام الاؤنس 2 ہزار 800 روپے، یومیہ کنوینس الاؤنس 2 ہزار روپے اور یومیہ ہاؤسنگ الاؤنس 2 ہزار روپے شامل ہیں۔‏اراکینِ قومی اسمبلی کو اس کے علاوہ سالانہ 25 بزنس کلاس کے ریٹرن ایئر ٹکٹ سمیت 3 لاکھ روپے کے ٹریول واؤچرز بھی دیے جاتے ہیں۔

11/08/2024
بارش کے بعد کی صورتحال
04/08/2024

بارش کے بعد کی صورتحال

"‏کلیکرز"  اِس وائرس کو کلیکرز کہتے ہیں  1968 میں پہلی دفعہ یہ کھلونا نما وائرس بنایا گیا  70 کی دہائی میں دنیا بھر کے ب...
03/08/2024

"‏کلیکرز"
اِس وائرس کو کلیکرز کہتے ہیں 1968 میں پہلی دفعہ یہ کھلونا نما وائرس بنایا گیا 70 کی دہائی میں دنیا بھر کے بچوں کا یہ پسندیدہ کھلونا بن گیا تاہم بہت جلد امریکہ اور کینیڈا میں 80 کی دہائی میں یہ کھیل اتنی مقبولیت حاصل کرگیا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس کھیل سے لطف اندوز ہونے لگے۔ بچے اس کھلونے کو اپنے سکولز کالجز یونیورسٹی اور بڑے اپنی اپنی ڈیوٹی پر ساتھ لیجانے لگے۔ بعد میں یہ کھیل جب جان لیوا ثابت ہوا تو اس پر پابندی لگا دی گئی کہ اس سے بہت سے بچے زخمی اور جان سے ہاتھ دھونے ہونے لگے۔

‏ایمزون کا جنگل ساڑھے پانچ کروڑ سال پرانا ہے ایمزون ایک یونانی لفظ ہے جسکا مطلب لڑاکو عورت ہے یہ جنگل دنیا کے 9 ممالک تک...
03/08/2024

‏ایمزون کا جنگل ساڑھے پانچ کروڑ سال پرانا ہے ایمزون ایک یونانی لفظ ہے جسکا مطلب لڑاکو عورت ہے یہ جنگل دنیا کے 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے، جس میں سرفہرست برازیل ہے۔اس کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے، جبکہ پاکستان کا رقبہ 7 لاکھ 95 ہزار مربع کلومیٹر ہے.اگر آپ ایمزون کے گھنے جنگلات میں ہوں اور موسلا دھار بارش شرع ہوجائے تو تقریبا 12 منٹ تک آپ تک بارش کا پانی نہیں پہنچے گآ۔زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں
دنیا کے 40 فیصد جانور ، چرند، پرند، حشرات الارض ایمزون میں پائے جاتے ہیں
یہاں 400 سے زائد جنگلی قبائل آباد ہیں، انکی آبادی کا تخمینہ 45 لاکھ کے قریب بتایا گیا ہے۔ یہ لوگ اکیسیوں صدی میں بھی جنگلی سٹائل میں زندگی گذاررہے ہیں
اسکے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے
یہاں ایسے زیریلے حشرات الارض بھی پائے جاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ چند سیکنڈ میں مرجائے
ایمزون کا دریا پانی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے, اسکی لمبائی 7ہزار کلومیٹر ہے،
دریائے ایمزون میں مچھلیوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں
ایمزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جو ابھی تک بے نام ہیں
یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور طاقتور ہوتی ہیں کہ پرندوں تک کو دبوچ لیتی ہیں
یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں
مہم جو اور ماہر حیاتیات ابھی تک اس جنگل کے محض 10 فیصد حصے تک ہی جاسکے ہیں

Address

Chak # 435 E. B
Burewala
61010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 435 EB Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category