08/07/2024
دیوار و در پہ ٹیکس ہو سائے پہ ٹیکس ہو
اُڑتے جہاز ، بس کے کرائے پہ ٹیکس ہو
لینا ہے ہم نے بُرج ِخلیفہ کا ہر فلیٹ
چارے پہ ٹیکس گوبر و گائے پہ ٹیکس ہو
بنگلوں میں روم و اٹلی کے صوفوں کو چھوڑ کر
جھگیوں کی چارپائی کے پائے پہ ٹیکس ہو
دینی ہے اُنکو چُھوٹ جو اپنے ہیں ہمنوا
ایسا نہیں کہ اپنے پرائے پہ ٹیکس ہو
دیتا ہے بددعائیں ہمیں جو اُٹھا کے ہاتھ
ہر اُس غریب ِشہر کی "ہائے " پہ ٹیکس ہو
رحمت اللہ عامر