Karim Abad Chitral

Karim Abad Chitral Karimabad- A Beautiful Valley in Chitral The altitude of the area is about 10000 ft from the sea level. Suggestions are more than Welcomed

Karimabad Chitral

KARIMABAD Chitral

KARIMABAD is a valley of Sub-Tehsil Lotkoh which is situated in north east of Chitral District at a distance of 35 km from Chitral Town. KARIMABAD is situated very close to the famous mountain"Terich Meer" also known as "The PARISTAN". This valley is abundant with profusion of natural resources and hard working people. KARIMABADI,Inhabitants are vary co-operative, sincere, sim

ple, straight forward and also Kind for any visitor & tourist. Places worth visiting in Karimabad include Mashat, Nagrough, Bumbostu,Mouchian Ghari, Girdanga, Kachuftu, Shhaghooch and many more...


This page aims at keeping in-touch all Karimabadis all over the world with regular updates through photos, statuses, News and featured Guest from Karimabad



P.S.

08/02/2024
08/02/2024

Susum Valley

Abdul latif * 271
Fateh Mitar * 236
Salim Khan * 79
Fazal rabi * 68
Mahfirat Shah * 25

Kiyar poling
Abdul latif * 293
Fateh Mitar * 192
Salim Khan * 172
Fazel rabi * 90

Pirtrgam poling
Abdul latif * 271
Fateh Mitar * 161
Salim Khan * 130
Fazel rabi * 78

05/12/2023

آغا خان فیملی ہیلتھ سینٹر سوسوم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے

ذرائع کے مطابق آج شام چھ بجے کے قریب سینئر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور پوری عمارت کو آگ لگنے سے بچا لئے۔ با خبر ذرائع کے مطابق سینئر کے کچھ کمروں کو جزوی طور نقصان پہنچا ہے باقی عمارت مکمل طور پر محفوظ ہے۔ انتظامیہ کی طرف سےفی الحال سینئر کو بند رکھا گیا ہے ضروری کارروائی کے بعد دوبارہ خدمات جلد بحال کردی جائے گی۔

بروقت کارروائی کرکے سینئر کو بہت بڑے پیمانے پر نقصان سے بچانے پر علاقے کے غیور عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

https://fb.watch/oL1tTjNA5M/?mibextid=Nif5oz

02/12/2023

ٹیلی نار کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کریم آباد میں عوام سخت پریشان ہے آسماں میں بادل آئے نہیں کہ سگنل غائب ہو جاتے ہیں اور تب تک نہیں آتے جب تک دھوپ نہ نکلے ۔اس وجہ سے علاقے کے عوام میں غم وغصہ اور ٹیلی نار سے ناامیدی نظر آ رہی ہے۔عوام سراپا احتجاج پر تلے ہوئے ہیں کہ لوگوں کی پیکیجز فالتو میں جا رہے ہیں اور اس دورے جدید میں بھی عوام پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہیں۔ ہم کریم آباد کی عوام ٹیلی نار کے زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ خدارا نیٹ ورک ٹھیک کریں اور عوام کو سہولت فراہم کریں ۔ہم علاقے کے نمایندگان سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ آپ بھی اپنی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس کا نوٹس لیں بہت شکریہ
غریب عوام کی آواز

Source: Chitral Times

02/07/2023

سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ صاحب کا گندم کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ اور چترال کے لئے سبسڈی ختم کرنے کے خلاف جلوس سے پرجوش خطاب۔ اور عنقریب لواری ٹنل کو بند کرنے کی عندیہ۔
امپورٹڈ حکومت نے عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا، غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے پہ تولہ ہوا ہے۔ آواز اٹھانے والوں کو ڈرا دھماکہ کر ملک کی تاریخ میں پہلی بار فسطائیت طاری کردی گئی ہیں۔

https://fb.watch/lxg-nhK-NB/?mibextid=Nif5oz

الکریم پبلک سکول سوسوم کریم آباد کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ اس کی بندش کی وجہ کوئی بھی ہو مگر یہ ایک تشویشناک اور...
09/05/2023

الکریم پبلک سکول سوسوم کریم آباد کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ اس کی بندش کی وجہ کوئی بھی ہو مگر یہ ایک تشویشناک اور غیر معمولی عمل ہے کیونکہ یہ درسگاہ سوسوم اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لئے ابتدائی تعلیم کے حوالے سے دوسرا ترجیح کے طور پر قائم تھا جیسا کہ علاقے میں موجود گورنمنٹ کے سکولوں کا نظام اور اے کے ای ایس پی کے سکول یقینا اپنے طرز کا بہترین درسگاہ لیکن بھاری بھر فیس کی رقم علاقے کے بچوں کی تعلیم تک رسائی کو مشکل بنا دیا ہے۔ اس تناظر میں الکریم پبلک سکول دوسری ترجیح کا حامل تھا۔

دو عشروں سے زیادہ قائم رہنے والا یہ ادارہ اور اس سے منسلک موجودہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ساتھ کیا سمجھوتہ ہوا ہے اس حوالے سے فی الحال کوئی معلومات نہیں یقینا جو بھی ہوا ہوگا علاقے کے اقدار اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے۔

06/05/2023

موجودہ مہنگائی کے باعث چترال کے افتادہ ویلی کریم آباد کے رہائشیوں کا موقف۔

You will surely know the place👍
21/11/2022

You will surely know the place👍

24/08/2022

اوژور یوٹیلٹی کمپنی(کریم آباد بجلی گھر بمقام شغور) شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار
تحریر: ناصر نواز

کریم آباد کے عوام پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بجلی جیسی بُنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تقریبا ایک ہزار نو سوگھرانوں پچھلے کئی ہفتوں سے اندھیروں میں وقت گزار رہے ہیں، جبکہ اس اہم مسئلے کو کو ئی بھی ادارہ یا فور م سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہے۔ اس بجلی گھر کا ماہانہ اوسط ریونیو پانچ لاکھ سے زائد ہے۔ مگر کئی سالوں بعدبھی بقول انتظامیہ یہ بجلی گھر شدید مالی بحران سے دوچار ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر اور انہونی بات ہے۔ جس بد انتظامی سے پچھلے کئی سالوں سے اس بجلی گھر کو دوچار کیا گیا ہے اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز، کاڈو چیئرمین،اے کے آر ایس پی، اور بجلی گھر کمیٹی کے ممبران کی نااہلی کی وجہ سے سات سال گزرنے کے بجلی گھر آج بھی انہوں مسائل کا شکار ہے جو مسائل ابتدائی سالوں میں درپیش تھے۔ کہیں پر کھمبے سرے سے موجود نہیں ہیں تو کہیں پر ٹرانسفارمرز خستہ حال ہیں۔بعض علاقوں اور گھروں پر ڈیجیٹل میٹرز لگے ہیں تو کہیں پر سادہ اور غیر معیاری میٹرز نصب ہیں اورچند با اثر شخصیات کے گھروں پر آج تک نہ میٹرز لگے ہیں اور نہ وہ بجلی کے بل ادا کررہے ہیں۔
سادہ لوح عوام سے اس بجلی گھرکی تعمیر کے وقت پیسے لے کر اُنہیں شیئر ہولڈرز بنایا گیا تھا لیکن آج تک نہ اُنہیں شیئر سرٹیفکٹ ملے ہیں اور نہ اُنہیں کسی قسم کے نفع میں شریک کیا جارہا ہے۔ یہ کمپنی یعنی اوژور یوٹیلٹی کمپنی(بجلی گھر) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ بطور لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہے مگر اس کے باوجود نہ اس کاکوئی آڈٹ رپورٹ موجود ہے اور نہ کبھی متعلقہ شیئر ہولڈرز کے ساتھ کسی قسم کا مالی رپورٹ شیئر کیا گیا۔ جب کبھی صارفین (شیئر ہولڈرز) متعلقہ فارمز سے اس فنانشل رپورٹ کا مطالبہ کرتے ہیں تو مختلف گروپز ایک دوسرے پر الزام تراشی پر اُتر آتے ہیں اور کسی بھی فرد یا ادارے کے پاس پچھلے ایک سال کا بھی قابل بھروسہ فنانشل آڈٹ رپورٹ موجود نہیں۔
اے کے آر ایس پی کے پاس اس یوٹیلٹی کمپنی کے اکاون فیصد شیئرز ہیں اور شروع سے اب تک اس کمپنی کے مالی اور انتظامی تمام امور کی ذمہ داری ان کے ہاتھوں میں ہے، اُنہی کی نااہلی کی وجہ سے کریم آباد کے لوگ آج پانچ ہفتوں سے بجلی جیسی نعمت سے محروم ہیں اور مستقبل قریب میں کسی بھی وقت مستقل طور پر بجلی سے محروم ہو سکتے ہیں کیونکہ بجلی گھر کو وقت پر صحیح نہ ہونے اور بجلی گھر میں ماہر عملہ نہ رکھنے کی وجہ سے یہ بجلی گھر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔
اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چُکا ہے اور عوام کسی بھی وقت اے کے آر ایس پیہ اور اس کے ذیلی ادارے کاڈو کا محاصبہ کرسکتی ہے۔ ان اداروں کو چاہیے کہ سب سے پہلے اس کمپنی کے اہم شئیرز ہولڈرز یعنی عوام کے ساتھ پچھلے تمام سالوں کا آڈٹ رپورٹ شئیر کریں۔ عوام اس بد انتظامی اور مبینہ کرپشن سے تنگ آچکی ہے۔ متنازعہ بورڈ آف ڈائریکٹراور ممبران نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ اُس کے کچھ ممبران اس یوٹیلٹی کمپنی کے شئیر ہولڈرز بھی نہیں ہیں نہ وہ اس علاقے میں رہائش رکھتے ہیں۔ کریم آباد کے علاقے میں بجلی ہونے یانہ ہونے سے اُن کو کوئی فرق تک نہیں پڑتا۔ ہم اہلیان کریم آباد اس پوسٹ کے ذریعے کمیٹی ممبران سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے دورانئے کا آڈٹ رپورٹ جلد سے جلد شئیر ہولڈرز یعنی عوام کو پیش کریں تاکہ عوام اس کمپنی کے لئے نئی غیر متنازعہ اور فعال کمیٹی کاتعین کر سکے۔

Football obsession
21/07/2022

Football obsession

سوسوم کریم آباد میں فٹبال ٹورنامنٹ فائنل کے راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوسوم فٹبال ٹیم پتراگرام کو شکست دے کر چیم...
17/07/2022

سوسوم کریم آباد میں فٹبال ٹورنامنٹ فائنل کے راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوسوم فٹبال ٹیم پتراگرام کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلیا

06/05/2022
05/05/2022

کچھ ایسے مناظر جو دل کو صحیح معنوں میں راحت پہنچائیں۔۔

Recently taken pictures from Susoom 💗
05/05/2022

Recently taken pictures from Susoom 💗

31/03/2022

Chitral Lower Tehsil 18 poling stations result

اگر تم برف سے ڈھکے سڑکون کو بیلچوں سے صاف کر رہے ہو۔ تو تمھارے ایٹم بم، تمھارے ٹینک اور تمھارے میزائیل سب بیکار ہیں۔ کری...
11/01/2022

اگر تم برف سے ڈھکے سڑکون کو بیلچوں سے صاف کر رہے ہو۔ تو تمھارے ایٹم بم، تمھارے ٹینک اور تمھارے میزائیل سب بیکار ہیں۔

کریم آباد کے غیور عوام اپنے مدد آپ کے تحت روڈز سے برف ہٹاتے ہوئے۔

Address

Chitral
17130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karim Abad Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Our Story

KARIMABAD Chitral KARIMABAD is a valley of Sub-Tehsil Lotkoh which is situated in north east of Chitral District at a distance of 35 km from Chitral Town. The altitude of the area is about 10000 ft from the sea level. KARIMABAD is situated very close to the famous mountain"Terich Meer" also known as "The PARISTAN". This valley is abundant with profusion of natural resources and hard working people. KARIMABADI,Inhabitants are vary co-operative, sincere, simple, straight forward and also Kind for any visitor & tourist. Places worth visiting in Karimabad include Mashat, Nagrough, Bumbostu,Mouchian Ghari, Girdanga, Kachuftu, Shhaghooch and many more... This page aims at keeping in-touch all Karimabadis all over the world with regular updates through photos, statuses, News and featured Guest from Karimabad P.S. Suggestions are more than Welcomed Karimabad Chitral