Government Middle School NO:2,Dera Ismail Khan

Government Middle School NO:2,Dera Ismail Khan Who says that our Government Educational Institutions
lack lusture in their performance ? Just Visit

18/09/2023

Science plays a vital role in a student's life. It enhances critical thinking skills, provides a strong foundation for other areas of study,fosters creativity and innovation .
Hizb Ullah student of 8th Class explaining Covalent Bond to the rest of the class.
Teacher : Muhammad Aamir

سکول اسمبلی میں جناب سکندر علی عزیر طلباء کو سکول میں اپنی حاضری باقاعدہ بنانے اور کمرہ جماعت میں اپنی مکمل توجہ تعلیمی ...
17/09/2023

سکول اسمبلی میں جناب سکندر علی عزیر طلباء کو سکول میں اپنی حاضری باقاعدہ بنانے اور کمرہ جماعت میں اپنی مکمل توجہ تعلیمی سرگرمیوں پر مرکوز رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے ۔

17/09/2023

سکول اسمبلی میں جناب سکندر علی عزیر طلباء کو سکول میں اپنی حاضری باقاعدہ بنانے اور کمرہ جماعت میں اپنی مکمل توجہ تعلیمی سرگرمیوں پر مرکوز رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے ۔

تنظیم اساتذہ ،ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر جناب عطا اللّہ جان ناصر ایس ایس ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ،کیچ آج گورنمنٹ مڈل ...
12/09/2023

تنظیم اساتذہ ،ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر جناب عطا اللّہ جان ناصر ایس ایس ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ،کیچ آج گورنمنٹ مڈل سکول، نمبر 2 ، ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لائے۔ انہوں نے اپنی محبتوں کا اظہار اسلامی کتب بطور تحفہ دے کر کیا۔
جزاک اللّہ خیر

12/09/2023

Muhammad Rizwan student of 7th Class explaining the Assessment MCQ's of Science.
Chapter NO :3 Immune System
Teacher: Sikandar Ali Uzair

06/09/2023

یومِ دفاع پاکستان کی تقریب سےگورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدرس اور معلم کا کام ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا کام ہے اور افواج پاکستان ملک کی سرحدوں اور بقاء کی ضامن ہیں یہ افواج ہی ہیں جن کی بدولت پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ شکست کھانا پڑی ہے اور نوجوان نسل کو نہ صرف اپنے شہداء اور ہیروز کی شجاعت اور بہادری سے آگاہ ہونا چاہیئے بلکہ معاشرے میں اپنے اہداف کو متعین کر کے ان اہداف کے حصول کے لیے مسلسل محنت سے ہی اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں نوجوان نسل اور طلباء اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز اور محنت کے ساتھ ادا کر کے ملک و ملت کا نام روشن کر سکتا ہے اور اسی میں دشمن کو شکست اور اس کے ارادے خاک میں ملیں گے افواج پاکستان کی ملک کے استحکام اور امن و امان کے لیے لازوال قربانیاں ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے افواج سے بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج کا دن منا رہے ہیں۔

06/09/2023

یومِ دفاع پاکستان کی تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے استاد گرامی محمد امجد حیات خان سدوزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف قلیل تعداد کے باوجود پاک فوج کے جذبہ ایمانی کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رات کی تاریکی میں حملہ آور بڑے دشمن کے خواب کو مٹی میں ملاتے ہوئے پاک فوج نے شجاعت و بہادری کے جھنڈے گاڑ دیئے اور جنگ کی شروعات کرنے والے دشمن کو جنگ بندی کرنے پر مجبور کیا۔

06/09/2023

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب میں سکول کے طلبہ ملی نغموں کے ساتھ جوش و خروش سے نعرے لگاتے ہوئے اپنے وطن ، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ۔

06/09/2023

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب میں سکول کے طلبہ جوش و خروش سے نعرے لگاتے ہوئے اپنے وطن ، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ۔

گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ کی سربراہی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ...
06/09/2023

گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ کی سربراہی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے ہیڈ ٹیچر سید غلام عباس شاہ اور اساتذہ سمیت طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یومِ دفاع پاکستان کی اس تقریب میں روزنامہ اعتدال کے ابو بکر بھٹی اور عثمان اسراء نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت جماعت ہشتم کے طالب علم محمد مرتضیٰ نے حاصل کی۔جمعت ششم کے طالب علم محمد ایان نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ جماعت ہفتم کے طالب علم عبدالہادی اور جماعت ہشتم کے طالب علم حیدر علی نے یوم دفاع کی مناسبت سے تقاریر کیں اور یوم دفاع کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے ہیڈ ٹیچر سید غلام عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمیں افواج پاکستان کی ملک کے قیام و دوام میں ان کی لازوال قربانیوں کو یاد دلاتا ہے اور اس دن منانے کا مقصد نہ صرف اپنے شہداء کی یاد منانا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے بلکہ ارض وطن کے لیے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ اس ملک کے استحکام و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا بھی ہے۔
تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے استاد گرامی محمد امجد حیات خان سدوزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف قلیل تعداد کے باوجود پاک فوج کے جذبہ ایمانی کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رات کی تاریکی میں حملہ آور بڑے دشمن کے خواب کو مٹی میں ملاتے ہوئے پاک فوج نے شجاعت و بہادری کے جھنڈے گاڑ دیئے اور جنگ کی شروعات کرنے والے دشمن کو جنگ بندی کرنے پر مجبور کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدرس اور معلم کا کام ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا کام ہے اور افواج پاکستان ملک کی سرحدوں اور بقاء کی ضامن ہیں یہ افواج ہی ہیں جن کی بدولت پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ شکست کھانا پڑی ہے اور نوجوان نسل کو نہ صرف اپنے شہداء اور ہیروز کی شجاعت اور بہادری سے آگاہ ہونا چاہیئے بلکہ معاشرے میں اپنے اہداف کو متعین کر کے ان اہداف کے حصول کے لیے مسلسل محنت سے ہی اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں نوجوان نسل اور طلباء اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز اور محنت کے ساتھ ادا کر کے ملک و ملت کا نام روشن کر سکتا ہے اور اسی میں دشمن کو شکست اور اس کے ارادے خاک میں ملیں گے افواج پاکستان کی ملک کے استحکام اور امن و امان کے لیے لازوال قربانیاں ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے افواج سے بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج کا دن منا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور شہداء پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

06/09/2023

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب سے سٹیج سیکرٹری نصرت عباس اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

06/09/2023

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب سے جماعت ہشتم کے طالب علم حیدر علی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

06/09/2023

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب سے جماعت ہفتم کے طالب علم عبدالہادی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

06/09/2023

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب سے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے ہیڈ ٹیچر عباس علی شاہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے مدرس حسیب الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سکول ہذا میں تمام سکو...
05/09/2023

گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے مدرس حسیب الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سکول ہذا میں تمام سکول سٹاف کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا ۔

آج صبح سکول اسمبلی میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں ٹرانسفر ہو کرہونے والے اساتذہ حسن شیخ ، سکندر علی عزیر، عمران حیدر ، ...
04/09/2023

آج صبح سکول اسمبلی میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں ٹرانسفر ہو کرہونے والے اساتذہ حسن شیخ ، سکندر علی عزیر، عمران حیدر ، سعد ابی وقاص اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے نو تعینات ہیڈ ٹیچر سید عباس علی شاہ کو گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ اور دیگر اسٹاف ممبران نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا ۔

Media Coverage of Mussarat Hussain Baloch ,DEO(M) , Dera Ismail Khan visit to Government Middle School NO:2,Dera Ismail ...
03/09/2023

Media Coverage of Mussarat Hussain Baloch ,DEO(M) , Dera Ismail Khan visit to Government Middle School NO:2,Dera Ismail Khan

تعلقات اور رشتے ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے ہوتے ہیں ، استعمال کرنے کے لیے نہیں ۔افسر اور ماتحت کا رشتہ جب تک عزت اور...
02/09/2023

تعلقات اور رشتے ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے ہوتے ہیں ، استعمال کرنے کے لیے نہیں ۔
افسر اور ماتحت کا رشتہ جب تک عزت اور کام کی بر وقت تکمیل سے جڑا ہوتا ہے اس وقت تک وہ ادارےترقی کی منازل طے کرتے رہتے ہیں ۔
جناب مسرت حسین بلوچ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ڈیرہ اسماعیل خان بھی اسی سوچ کے ساتھ محکمہ تعلیم اور اس سے منسلک افراد اور حصول علم کے لیے تشنہ طلباء کی آبیاری میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں ۔ اور ان کا یہ عمل ان کو ایک منفرد مقام کا راہی بنائے ہوئے ہے ۔

آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈیرہ اسماعیل خان جناب مسرت حسین بلوچ نے ڈسٹرکٹ مڈل سکولز کے سٹاف کی سروس بکس کے تکمیلی کام کا ...
02/09/2023

آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈیرہ اسماعیل خان جناب مسرت حسین بلوچ نے ڈسٹرکٹ مڈل سکولز کے سٹاف کی سروس بکس کے تکمیلی کام کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کا دورہ کیا ۔
انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے نو تعینات ہیڈ ٹیچر جناب سید عباس شاہ مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ پرائمری جماعتوں میں جا کر درس و تدریس کے عمل میں مصروف طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی ۔
اس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے ساتھ بیٹھ کر جدید طریقہ ہائے تدریس پر رہنمائی کی اور مڈل سکول کی جماعتوں کے طلباء سے مختلف سوالات کئیے اور ان کے جوابات پر مسرت کا اظہار کیا ۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ مڈل سکولز کی سروس بکس کی تکمیل کے لئیے منسٹریل سٹاف جس میں جناب قیصر خٹک ، جناب اصغر علی ، جناب اکرام اللّہ اور جناب اویس قرنی شامل ہیں کے کام کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔

جناب عاصم سعید صاحب ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ڈیرہ اسماعیل خان نے آل ڈسٹرکٹ مڈل سکولز کے سٹاف کی سروس بکس کے تکمیلی...
02/09/2023

جناب عاصم سعید صاحب ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ڈیرہ اسماعیل خان نے آل ڈسٹرکٹ مڈل سکولز کے سٹاف کی سروس بکس کے تکمیلی کام کا جائزہ لینے کے لیئے گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کا دورہ کیا ۔
سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد یعقوب بابڑ نے ان کا استقبال کیا ۔
سروس بکس کے تکمیلی کام کے لیئے متعین ارکان جن میں جناب قیصر خٹک ، جناب اصغر علی ، جناب اکرام اللّہ اور اویس قرنی شامل ہیں ،سروس بکس کے تکمیلی کام میں مصروف کار تھے ۔
جناب عاصم سعید صاحب نے جملہ ارکان کے کام کو سراہا اور تکمیل شدہ سروس بکس پر اپنے دستخط ثبت کیئے ۔
انہوں نے کمیٹی ارکان کو اپنے کام کے سلسلے میں پہنچائی جانے والی تمام تر سہولیات کے لیئے جناب محمد یعقوب بابڑ کی مہمان نوازی اور اپنا قیمتی وقت مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اوقات کار
30/08/2023

گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اوقات کار

29/08/2023

جشن آزادی 14 اگست 2023 کے موقع پر ننھی تسبیحہ فاروق ( سٹاف ممبر محمد فاروق کی پوتی)گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں اپنے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار اپنی تقریر کے ذریعے کرتے ہوئے ۔

جناب مسرت حسین بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات کی روشنی میں بحکم جناب عاصم سعید صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ا...
29/08/2023

جناب مسرت حسین بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات کی روشنی میں بحکم جناب عاصم سعید صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر نگرانی گورنمٹ مڈل سکول نمبر 2 میں آل مڈل سکولز کے اساتذہ کرام کی سروس بکس پر کام کا آغاز ہو گیا ہے ۔
قیصر تنویر خٹک اسسٹنٹ DEO (M)
اصغر علی اکاؤنٹنٹ ایڈمن DEO (M)
اکرام اللہ سینئر کلرک اور اویس قرنی نے آج مورخہ 29/08/2023 بروز منگل کو تقریباً 13 مڈل اسکولز کے اساتذہ کرام کی سروس بکس میں انٹریز مکمل کر دی ہیں ۔ جس سے اساتذہ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے تمام کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
نوٹ:-
تمام ہیڈ ماسٹرز صاحبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الفور اساتذہ کرام کے پاس موجود سروس بکس کو گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2میں جمع کرائیں ۔

14/08/2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا معتصم باللہ شاہ کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا رنگا رنگ سلسلہ جاری، گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ کی سربراہی میں 14 اگست 2023 کی آزادی تقریب کا آغاز صبح ساڑھے سات بجے قرآن خوانی سے کیا گیا جس کے بعد پرچم کشائی اور قومی ترانہ کے بعد تقاریر اور مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عاصم سعید صاحب،مڈل سکول نمبر 2 کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے اساتذہ نے بھی شرکت کی اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد عبدالقیوم شہید ہیڈ پوسٹمین کے فرزند محمد رضوان تھے جو کہ خود مڈل سکول نمبر 2 کے ایک ٹیچر ہیں۔ اس موقع پر طلباء نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے آراستہ لباس ، ہری جھنڈیاں اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ تقریب میں اساتذہ اور ہیڈ ٹیچر محمد یعقوب بابڑ نے تحریک آزادی میں نوجوان نسل خصوصا طلباء اور اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان گنت قربانیوں اور سخت جدوجہد کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی نصیب ہوئی اور ارض پاک کا حصول ممکن ہوا ۔طلباء نے پاکستان کی ترقی میں طلباء کے کردار اور ذمہ داریوں سمیت مختلف موضوعات پر خوبصورت تقاریر کیں اور حاضرین کے لہو کو گرمایا۔ تقریب کے آخر میں ملک میں ترقی و خوشحالی اور استحکام کی خصوصی دعا کرائی گئی۔

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Middle School NO:2,Dera Ismail Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share



You may also like