24/12/2023
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ شب سے سوشل میڈیا پر یہ خبر چل رہی ہے جس سے یہ باور کروایا جا رہا ہے کہ اب روضہ مطہرہ کی زیارت سال میں ایک دفعہ ہو سکے گی جس کی وجہ سے لوگوں میں یہ تشویش پائی جارہی ہے کہ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے بھی اب پرمٹ لینا پڑے گا یا سلام عرض کرنے کے لیے بھی پرمٹ لینا پڑے گا اور وہ بھی سال میں صرف ایک دفعہ ہی اجازت ملے گی بندے کی تشویش میں اضافہ تب ہوا جب ایک بڑے چینل نے بھی یہی خبر نشر کی جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے دراصل یہ بات ریاض الجنہ کے متعلق ہے اس سے قبل ریاض الجنہ میں مہینے میں ایک دفعہ پرمٹ لے کر جانے کی اجازت تھی اب اس کو ایک مہینے سے بڑھا کر ایک سال کر دیا گیا ہےدر اصل عربی زبان میں ریاض روضہ کی جمع ہے ریاض الجنہ کہنا اغلاط العوام والخواص میں سے ہے یعنی اصل لفظ روضةالجنہ ہے جیسے کہ حدیث مبارک بھی ہے کہ"مابین بیتی ومنبری روضة من ریاض الجنة" اور اس غلط فہمی کی وجہ بظاہر حدیث میں موجود آخری لفظ ریاض الجنہ ہے حدیث میں بھی روضہ ہی کہا گیا ہے یعنی میرے گھر اور منبر کے بیچ والا حصہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہےاس کی تفصیل عربی دان حضرات ہی سمجھ سکتے ہیں نسک ایپ اور دیگر پوسٹوں میں بھی روضة کا لفظ ہی استعمال کیا جاتا ہے جہاں تک روضہ مطہرہ کی زیارت اور سلام عرض کرنے کی بات ہے تو الحمدللہ نہ تو اس کے لئے کسی پرمٹ کی ضرورت ہے نہ ہی اس کی کوئی لمٹ ہے ایک دن میں کئی بار بھی سلام عرض کرنے کے لئے جاسکتے ہیں اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو بار بار بالمشافہہ روضہ مطہرہ پر جاکر سلام عرض کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں اسی بہانے سے درود شریف کا ورد کرلیجیۓ
Copied