![وادی کاغان...](https://img3.travelagents10.com/805/624/510275968056241.jpg)
30/07/2024
وادی کاغان میں کافی وقت سے بارشیں نہی ہوئ لیکن ابھی جب مون سون نے ادھر کا رخ کیا ہے تو آج کی طوفانی بارش کی وجہ سے وادی منور سے آنے والے طوفانی نالہ سے مہانڈری قصبے کا پل بہہ گیا ہے جس سے پارس تا ناراں سیکشن مکمل بند ہو چکی ہے اور سیاحوں اور مقامی حضرات سے گزارش ہے سفر سے گریز کریں ، وادی آنے والے تمام سیاح مانسہرہ بالاکوٹ اور کیوائ کی ہوٹلز میں رکیں اور گلگت بلتستان جانے والے اور وہاں سے واپس آنے والے سیاح قراقرم ہائ وے براستہ بشام تھاکوٹ کا استعمال کریں اور بہتر ہے اس روٹ کی اپ ڈیٹ متعلقہ اداروں سے لیکر سفر کریں.