14/05/2024
یہ وہ تاریخی مقام ہے ۔ جہاں 55 ملین سال پہلے انڈین اور یوریشئین براعظم کی پلیٹس آپس میں ٹکرائی
ان پلیٹس کے ٹکرانے کے نتیجہ میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے نے جنم لیا۔
انڈین پلیٹ اس پریشر سے یوریشئین پلیٹ سے ٹکرائی ہے کہ آج بھی سات ملی میٹر سالانہ پہاڑوں کی اونچائی بڑھ رہی ہے۔
اس بورڈ پر لکھی تحریر کا یہی ترجمہ ہے-
یہ تاریخی مقام بدرو کھا (Bidru-kha) چلت ویلی میں ہے۔گلگت سے 70 کلو میٹر اور جگلوٹ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر شاہراہ قراقرم پر واقعہ ہے۔
جگلوٹ دنیا کا وہ تاریخی مقام ہے۔ جہاں پر دنیا کے تین پہاڑی سلسلے قراقرم ، کوہ ہمالیہ اور کوہ ہندو کش آپس میں ملتے ہیں۔
جگلوٹ کے مقام پر ہی دو دریا جن میں دریائے سندھ اور دریائے گلگت شامل ہیں۔ ان کا بھی میلاپ ہوتا ہے۔
تاہم محقیقین کا خیال متضاد ہے ۔ان کا یہ دعوی ہے کہ دو براعظموں کی پلیٹیں ٹکرانے سے کوہ ہمالیہ اور تبت کے پلیٹو نے جنم لیا۔
آپ اگلی بار گلگت بلتستان جائیں تو ان تاریخی مقامات کو ضرور دیکھیں۔