𝗛𝗲𝗿𝗮𝗠𝗼𝘀𝗵 𝙠𝙝𝙖𝙡𝙩𝙧𝙤 𝙫𝙖𝙡𝙡𝙚𝙮 𝗚𝗕

  • Home
  • Pakistan
  • Gilgit
  • 𝗛𝗲𝗿𝗮𝗠𝗼𝘀𝗵 𝙠𝙝𝙖𝙡𝙩𝙧𝙤 𝙫𝙖𝙡𝙡𝙚𝙮 𝗚𝗕

𝗛𝗲𝗿𝗮𝗠𝗼𝘀𝗵 𝙠𝙝𝙖𝙡𝙩𝙧𝙤 𝙫𝙖𝙡𝙡𝙚𝙮 𝗚𝗕 Valley 6 km north of Sassi, with an emerald-bearing pegmatite field located at 4500 m elevation in the northwest Haramosh Mts.

Khaltaro Valley, about 5 km north of Darchan village, at nearly 4200 m above sea level. The Khaltaro emerald deposit is located in the north-western part of the Haramosh massif, on the north-eastern side of Khaltaro Valley, about 5 km north of Darchan village, at nearly 4200 m above sea level. Emerald was discovered there by the Gemstone Corporation of Pakistan in 1985 during a reconnaissance stud

y of gem-bearing pegmatites in the Haramosh region. Access to the deposit is hindered by the elevation and rugged terrain. Small-scale mining by the Corporation produced about 600 carats of gem-quality emerald from two prospects but the deposits were abandoned owing to poor accessibility and the pale, fractured nature of the emerald. Local inhabitants occasionally mine small quantities of emerald, as well as aquamarine and fluorite crystals from nearby pegmatites.

17/01/2025
نوائے وقت /روزنامہ اوصاف/روزنامہ ہجرت/ روزنامہ بادشمال /روزنامہ ترجمان روزنامہ سلام /روزنامہ بیدار /روزنامہ ادیب میں بیک...
05/09/2024

نوائے وقت /روزنامہ اوصاف/روزنامہ ہجرت/ روزنامہ بادشمال /روزنامہ ترجمان روزنامہ سلام /روزنامہ بیدار /روزنامہ ادیب میں بیک وقت شائع ہونے والی کالم
اہم تاریخی دن یوم دفاع پاکستان
تحریر:یاسر دانیال صابری
چھ ستمبر پاکستان کی ایک تاریخی دن جو یوم دفاع کہلاتا ہے ۔افواج پاکستان نے شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ۔اس جنگ میں ہماری فوج سرخرو ہوئی تھی ۔یہ وہ میدان جنگ کا دن تھا جہاں برصغیر کی تاریخ میں ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ لڑی گئی۔یہ جنگ آٹھ روز جاری رہی اور اس معرکے میں پانچ سو سے ذائد ٹینک استعمال ہوئے۔جس میں دشمن زیادہ تعداد میں تھے۔مگر حوصلہ کو بلند کرتے ہوئے ہماری پاکستان آرمی کے نوجوان سیسہ پلائی دیوار بن کے دشمن کے صفوں میں جا کر دشمن کو نوچ نوچ کر ایسی جنگ لڑی کہ دشمن کو قبرستان میں پہنچا دیا۔اس سے پہلے دشمن ملک بھارت نشے سے چور ہو کر پاکستان پر حملہ کیا تھا کیونکہ دشمن ملک بھارت کے پاس اسلحہ اور دیگر ڈیفنس کے چیزیں ہماری فوج سے زیادہ تھی ان کا خواب تھا کہ ہم تعداد میں ان سے زیادہ ہے لہذا ہم بھاری پڑہینگے ۔لیکن دشمن کے ان مذموم اور ناپاک ارادوں کو پاک فوج کے غیور ،دلیر،نڈر،اور شجاع جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر چند دنوں میں خاک میں ملا کر کامیابی حاصل کیا۔دشمن پاکستان کو ایسی عبرت ناک سبق ملا جو رہتی دنیا تک دشمن یاد رکھینگے ۔بھارت کے ناپاک نظریں اور مختلف حربے ہمیشہ کشمیر کی جغرافیائی حدود پر تھی اور ہیں لیکن ان کا یہ خوب ہمیشہ چکنا چور ہو کر رہے گا۔یہ دن فتع اور آزادی پاکستانی تمام قوم کے لئے بشارت تھی۔بھارتی مسلمان کی تاریخ بھول گئے تھے۔مسلمانوں نے غزہ خندق اور جنگ بدر میں کیسے حکمت عملی کے ساتھ فتع یاب ہوئے تھے ۔تمام کافروں کو سبق سکھایا تھا چھ ستمبر
1965 سن کی جنگ میں چونڈہ کی محاذ پر بڑے ٹینکوں کی جنگ مسلط کر دیا دشمن کا وحم اور خیال تھا پاکستان اتنے بڑے وار کسی صورت سامنے نہیں کر پائے گا۔مسلمانوں کی تاریخ عیاں ہے۔انہوں نے ہمیشہ قلیل سامان اور قلیل فوج مگر نعرہ اللہ اکبر بلند کر کے عظیم طاقتوں کا مقابلہ کیا اور انکو ختم کر دیا تھا۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان سے نہیں ٹکرا سکتی ہے ۔دشمن جانتا نہیں شہادت ہماری میراث میں شامل ہے شہادت کا جذبہ اور ولولہ ہمیں ماں کی گود سے ہی سیکھایا جاتا ہے ۔پاکستانی قوم وطن عزیز کے لئے جان مال کی قربانی پیش کرنے سے دریخ نہیں کر سکتی ہے۔پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جن کی قربانیوں کی نتجہ ہے کہ ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔جنہوں نے 1965ء اور دیگر جنگوں میں خون کا نذرانہ پیش کیا اور ماوں نے اپنے بیٹے کھو دیئے بیٹیوں نے اپنا والد کھو دیا اور آزادی کی چراغ کو روشن رکھا جس کی روشنی میں پاکستانی قوم عیش کی زندگی گزار رہی ہے۔وطن کے ان سپوتوں میں کچھ کے کارنامے تو ایسی لازوال داستانیں ہیں کہ جن کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ایسے جرات مند شہیدوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اور ریاست ان کو ملک کے سب سے عظیم فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا ۔نشان حیدر پاکستان کاسب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو شجاعت اور بہادری کا پیکر حیدر کرار حضرت علی علیہ سلام کے نام کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔
پاکستان اسلام کے نام سے وجود میں آیا ہے ۔جہاں پر اسلامک قوانین نافذ ہے۔چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے پاکستان کے تمام صوبوں میں جوش وجذبے سے مناتے ہیں چھ ستمبر تو شہیدوں کے فیملز کو پہلے دعوت نامے دئیں جاتے ہیں تاکہ ملک سے محبت کا اظہار اور لواحقین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔کسی بھی ملک کی ترقی اس کا دفاعی نظام پر منصر ہے کیونکہ جس ملک کے سرحدیں محفوظ ہے جو ملک دشمن سے مقابلہ کریں تو صرف اور صرف اس ملک کے سیکورٹی ادارے فوج وغیرہ کی بدولت ممکن ہے ۔جو شر پسند عناصر ملک کے اندر ہے یا باہر وہ ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہوں وہ جس ٹیم کی بھی شکل میں موجود ہوں پاک فوج چٹان بن کر ان کا مقابلہ کریگی۔جو اس وقت سیاچن ،دومیل اور دیگر سیکٹرز اور باڈر پر دن رات بچوں سے دور،ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور امن حالات میں جنگی حکمت عملی کے مظاہرے کر رہے ہیں ۔چوبیس گھنٹوں میں ملک کی حفاظت کے لئے کوشار ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کے لوگ آرام سے پر امن آزادی کے ساتھ رہتے ہوں یہ سب پاک فوج اور دیگر فورسز کی سبب ہے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم اس وقت دفتر سے گھر اور گھر سے بازار آزادانہ گھومتے ہیں ۔پاک فوج کے نوجوانان کم تنخواہ میں گزرا کر رہے ہیں وہ ماوں کو بھی سلام جنہوں نے اپنے بیٹوں کو وطن کی مٹی کے خاطر قربان کر دیا۔کوئی تو ہے جو دشمن کے سامنے سینہ تان کر ہماری حفاظت کر رہا ہے ۔جان کا نذرانہ وطن کی خاطر دے رہا ہے۔جن کی بدولت ہم سکون کی نیند سو گئے ہیں ۔آپ لوگ فلسطین کے حالات دیکھ رہے ہو کیا حالات ہے ہزاروں کی تعداد میں بچیاں اور بچے شہید ہو رہے ہیں ۔ملک کے حالات خراب کئی بھوک سے مر رہے ہیں ۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی فوج کا عزت کرو اور ان کا ہر وقت احترام کرو کیونکہ یہ ملک کے سرحدوں کے محافظ ہے۔پاک فوج کے ساتھ چھ ستمبر میں تمام قوم اظہار یکجہتی اور خراج عقیدات پیش کرتی ہے۔اللہ رب عزت ہماری صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کریں ۔پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔وسلام تحریر :یاسر دانیال صابری

12/08/2024
12/08/2024

‏فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو گرفتار کر لیا۔ ٹاپ سٹی کیس سمیت دیگر سنگین بے ضابطگیوں پر کورٹ مارشل کارروائی کا آغاز۔۔۔
‏کیا ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کا کالا دھن مینیج کرنے والے شُف شُف کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟

12/08/2024

اگر حکومت واقعی ایماندار یے تو کالا دھن شف شف کے خلاف جلد کاروائی کریگی۔
Iqrar Ul Hassan

ترمک وادی
19/06/2024

ترمک وادی

Address

Gilgit
05811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝗛𝗲𝗿𝗮𝗠𝗼𝘀𝗵 𝙠𝙝𝙖𝙡𝙩𝙧𝙤 𝙫𝙖𝙡𝙡𝙚𝙮 𝗚𝗕 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝗛𝗲𝗿𝗮𝗠𝗼𝘀𝗵 𝙠𝙝𝙖𝙡𝙩𝙧𝙤 𝙫𝙖𝙡𝙡𝙚𝙮 𝗚𝗕:

Share