NAGER VELLY

NAGER VELLY ???

11/04/2024
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی فرزند نگر گلگت بلتستان سید سبط حسن والد  سید تہذیب الحسن سابق ڈائریکٹر کالجز گلگت ...
11/03/2024

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

فرزند نگر گلگت بلتستان سید سبط حسن والد سید تہذیب الحسن سابق ڈائریکٹر کالجز گلگت بلتستان نے یونیورسٹی آف مانچسٹر انگلینڈ میں سائنس میں بڑی کامیابی حاصل کی انہوں نے ایک کیمیائی جھلی دریافت کی جو پانی سے بھاری دھاتوں کو صاف کرتی ہے .اس نے نامیاتی طریقوں سے بھیڑیوں میں پانی صاف کرنے کی نئی کھڑکی کھول دی ہے۔ مسٹر سبط حسن یونیورسٹی آف مانچسٹر انگلینڈ یونائیٹڈ کنگڈم میں پی ایچ ڈی کے محقق ہیں اور ان کا تعلق مناپن ویلی نگر سے ہے۔ ان کی تحقیق ہائی امپیکٹ فیکٹر میں "ان-سیٹو مینیپولیشن آف جیل لیئر میمبرین فارمیشن میں پانی کے علاج کے لیے غیر محفوظ معاونت پر جیل کی تہہ کی خرابی کی صورت حال" کے عنوان سے شائع ہوئی ہے۔ اور یونیورسٹی آف مانچر یونائیٹڈ کنگم میں پی ایچ ڈی کا طالب علم رہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پاکستان میں سید سبط حسن کے والدین اور خاندان کو مبارکباد دی ہے۔
اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کو مزید کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے۔۔۔۔۔الٰہی آمین

جب لال رنگ لہرایگے تو۔ ان کے حوش ٹھکانے آیگے🚩 ہر سیاسی اور مذہبی رنگوں کو ملا کر ایک رنگ دیا جاتا ہیں اسے نگر کوژ کہتے ہ...
29/01/2024

جب لال رنگ لہرایگے تو۔
ان کے حوش ٹھکانے آیگے🚩
ہر سیاسی اور مذہبی رنگوں کو ملا کر ایک رنگ دیا جاتا ہیں اسے نگر کوژ کہتے ہے۔

گلگت بلتستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک  سب سے کمزور اور سطحی موقف سپریم کونسل نگر کا ہے ۔۔ وہ اس لئے کہ نگ...
28/01/2024

گلگت بلتستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک سب سے کمزور اور سطحی موقف سپریم کونسل نگر کا ہے ۔۔ وہ اس لئے کہ نگر ریلی سے تقریر کرنے والے کہہ رہے ہیں نگر تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے ۔۔ کہتے ہیں ہمارا یک نکاتی ایجنڈا گندم سبسڈی بحال کرنے یعنی اپنی متنازعہ حیثیت کے حقوق میں سے محض ایک حق مانگنے ۔۔ بات درست ہے سبسڈی آپکا جائز مطالبہ ہے دوسری طرف دھرنا لیڈ کرنے والے اپنے واحد مطالبہ گندم سبسڈی جو کہ گلگت بلتستان متنازعہ ہونے کی وجہ سے مل رہا ہے آپ اس موقف سے ہی انکار کر رہے ہیں جس بنیاد پہ آپکو گندم سبسڈی ملنی چاھیئے ۔۔آپ کہہ رہے ہیں ہم نے الحاق کیا ہے تو پھر کس بات کی سبسڈی ۔۔۔
قومی حقوق کے حصول میں سب سے ضروری درست سمت کا تعین ہے ۔۔
نگر سپریم کاؤنسل کے اکابرین ، علماء ، سیاسی جماعتوں کے زمہ داران اور نوجوان خدارا سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں یہ ہماری بقا کی جنگ ہے اسے روٹی کے نوالے تک محدود نہ رکھے
اب بھی وقت ہے بلامشروط عوامی ایکشن کمیٹی کے پندرہ نکاتی ایجنڈے کی حمایت کرتے ہوئے قومی وحدت کا ثبوت دیں
وما علینا ۔۔۔
عرفان حیدر جون 👏👌❤️ عرفان حیدر جون

Nagar Valley Peace & Cultural Organization

NAGAR TV BOL NAGAR

03/03/2023
میری پیاری بہن... 🍁🌿🎋 14 فروری کے حوالے سے ایک خصوصی پوسٹ - 🍂یہ پوسٹ لڑکیوں کے لئے ہے. 🙏🙏14 فروری کو اگر آپ کا بوائے فری...
12/02/2023

میری پیاری بہن... 🍁🌿🎋
14 فروری کے حوالے سے ایک خصوصی پوسٹ - 🍂
یہ پوسٹ لڑکیوں کے لئے ہے. 🙏🙏
14 فروری کو اگر آپ کا بوائے فرینڈ آپ کا جسم چاہتا ہے تو اس کے ہاتھ میں کچھ پیسے دے دیں اور اسے بتائیں کہ وہ یہ پیسے لے کے کسی کوٹھے پے چلے جائیں اور اپنی ضرورت پوری کریں۔
میں احمق نہیں ہوں. 😡😡
محبت وہ چیز ہے جو کردار سے ہے، جسم سے نہیں 😡۔
جس کو آپ کا کردار اچھا لگے گا وہ ایک دن آپ کا جسم حاصل کرے گا، لیکن یہ قانونی طور پے نکاح کے ساتھ حاصل کرے گا. ♥️♥️♥️
لہٰذا اس وقت اس کا ہاتھ چھوڑ دو 👈👈 جو اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ آپ کو قانونی طور پر حاصل نہیں کر لیتا۔
یاد رکھیں کہ جب پیٹ بھر ا ہو تو کسی کو کھانا کھانے کی حاجت نہیں ہوتی، بلکل اسی طرح اگر مانگ پوری ہو جائے تو وہ آپ کو اپنی زندگی میں نہیں ✍️ رکھے گا۔
اگر کسی کو برا لگا تو، ایڈوانس میں معذرت 🙏

نگر کے اندر ہزار قسم کے مسائل ہے اور حقوق نہیں مل رہے ہیں لیکن مجال ہے کہ کوئی اپنی حق کے لیے باہر نکلے لیکن غیرت کے پہ ...
30/09/2022

نگر کے اندر ہزار قسم کے مسائل ہے اور حقوق نہیں مل رہے ہیں لیکن مجال ہے کہ کوئی اپنی حق کے لیے باہر نکلے لیکن غیرت کے پہ بیغیرتی کرنے سب باہر روڈوں پہ نکلتے ہیں۔ اگر خواتین کا کھیلنا اتنا ہی برا ہے تو اپنے اقا ایران سے بھی کہہ دو کہ خواتین کو کھیلنے مت دیں۔ وہ تو اپنی خواتین کو انٹرنیشنل کھیلوں میں بھیجتا ہے۔

شاہراہ قراقرم  کی تعمیر کا آغاز 1966 میں ہوا اور تکمیل 1978 میں ہوئی۔ شاہراہ قراقرم کی کُل لمبائی 1,300 کلومیٹر ہے جسکا ...
16/09/2022

شاہراہ قراقرم کی تعمیر کا آغاز 1966 میں ہوا اور تکمیل 1978 میں ہوئی۔ شاہراہ قراقرم کی کُل لمبائی 1,300 کلومیٹر ہے جسکا 887 کلو میٹر حصہ پاکستان میں ہے اور 413 کلومیٹر چین میں ہے۔ یہ شاہراہ پاکستان میں حسن ابدال سے شروع ہوتی ہے اور ہری پور ہزارہ, ایبٹ آباد, مانسہرہ, بشام, داسو, چلاس, جگلوٹ, گلگت, ہنزہ نگر, سست اور خنجراب پاس سے ہوتی ہوئی چائنہ میں کاشغر کے مقام تک جاتی ہے۔

اس سڑک کی تعمیر نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ ایک عرصے تک دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں یہ کام کرنے سے عاجز رہیں۔ ایک یورپ کی مشہور کمپنی نے تو فضائی سروے کے بعد اس کی تعمیر کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔ موسموں کی شدت, شدید برف باری اور لینڈ سلائڈنگ جیسے خطرات کے باوجود اس سڑک کا بنایا جانا بہرحال ایک عجوبہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر ممکن بنایا۔ایک سروے کے مطابق اس کی تعمیر میں 810 پاکستانی اور 82 چینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ کے مطابق شاہراہ قراقرم کے سخت اور پتھریلے سینے کو چیرنے کے لیے 8 ہزار ٹن ڈائنامائیٹ استعمال کیا گیا اور اسکی تکمیل تک 30 ملین کیوسک میٹر سنگلاخ پہاڑوں کو کاٹا گیا۔یہ شاہراہ کیا ہے؟ بس عجوبہ ہی عجوبہ!کہیں دلکش تو کہیں پُراسرار, کہیں پُرسکون تو کہیں بل کھاتی شور مچاتی, کہیں سوال کرتی تو کہیں جواب دیتی۔ اسی سڑک کنارے صدیوں سے بسنے والے لوگوں کی کہانیاں سننے کا تجسس تو کبھی سڑک کے ساتھ ساتھ پتھروں پر سر پٹختے دریائے سندھ کی تاریخ جاننے کا تجسس !!شاہراہ قراقرم کا نقطہ آغاز ضلع ہزارہ میں ہے جہاں کے ہرے بھرے نظارے اور بارونق وادیاں "تھاکوٹ" تک آپ کا ساتھ دیتی ہیں۔تھاکوٹ سے دریائے سندھ بل کھاتا ہوا شاہراہ قراقرم کے ساتھ ساتھ جگلوٹ تک چلتا ہے پھر سکردو کی طرف مُڑ جاتا ہے۔تھاکوٹ کے بعد کوہستان کا علاقہ شروع ہوجاتا ہے جہاں جگہ جگہ دور بلندیوں سے اترتی پانی کی ندیاں سفر کو یادگار اور دلچسپ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کوہستان کے بعد چلاس کا علاقہ شروع ہوتا ہے جوکہ سنگلاخ پہاڑوں پر مشتمل علاقہ ہے۔ چلاس ضلع دیا میر کا ایک اہم علاقہ ہے اسکو گلگت بلتستان کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔ ناران سے بذریعہ بابو سر ٹاپ بھی چلاس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ چلاس کے بعد شاہراہ قراقرم نانگا پربت کے گرد گھومنے لگ جاتی ہے اور پھر رائے کوٹ کا پُل آجاتا ہے یہ وہی مقام ہے جہاں سے فیری میڈوز اور نانگا پربت بیس کیمپ جانے کے لیے جیپیں کرائے پر ملتی ہیں۔ رائے کوٹ کے بعد نانگا پربت, دریائے سندھ اور شاہراہ قراقرم کا ایک ایسا حسین امتزاج بنتا ہے کہ جو سیاحوں کو کچھ وقت کے لیے خاموش ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔اس کے بعد گلگت ڈویژن کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے بعد پہلا اہم مقام جگلوٹ آتا ہے جگلوٹ سے استور, دیوسائی اور سکردو بلتستان کا راستہ جاتا ہے۔ جگلوٹ کے نمایاں ہونے میں ایک اور بات بھی ہے کہ یہاں پر دنیا کے تین عظیم ترین پہاڑی سلسلے کوہ ہمالیہ, کوہ ہندوکش اور قراقرم اکھٹے ہوتے ہیں اور دنیا میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں تین بڑے سلسلے اکھٹے ہوتے ہوں۔جگلوٹ کے بعد شمالی علاقہ جات کے صدر مقام گلگت شہر کا آغاز ہوتا ہے جو تجارتی, سیاسی اور معاشرتی خصوصیات کے باعث نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ نلتر, اشکومن, غذر اور شیندور وغیرہ بذریعہ جیپ یہیں سے جایا جاتا ہے۔ گلگت سے آگے نگر کا علاقہ شروع ہوتا ہے جس کی پہچان راکا پوشی چوٹی ہے۔ آپکو اس خوبصورت اور دیوہیکل چوٹی کا نظارہ شاہراہ قراقرم پر جگہ جگہ دیکھنے کو ملے گا۔ نگر اور ہنزہ شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف میں آباد ہیں۔ یہاں پر آکر شاہراہ قراقرم کا حُسن اپنے پورے جوبن پر ہوتا ہے میرا نہیں خیال کہ شاہراہ کے اس مقام پر پہنچ کر کوئی سیاح حیرت سے اپنی انگلیاں دانتوں میں نہ دباتا ہو۔ "پاسو کونز" اس بات کی بہترین مثال ہیں۔ہنزہ اور نگر کا علاقہ نہایت خوبصورتی کا حامل ہے۔ بلند چوٹیاں, گلیشیئرز, آبشاریں اور دریا اس علاقے کا خاصہ ہیں۔ اس علاقے کے راکاپوشی, التر, بتورہ, کنیانگ کش, دستگیل سر اور پسو نمایاں پہاڑ ہیں۔عطاآباد کے نام سے 21 کلومیٹر لمبائی رکھنے والی ایک مصنوعی لیکن انتہائی دلکش جھیل بھی ہے جو کہ پہاڑ کے گرنے سے وجود میں آئی۔سست کے بعد شاہراہ قراقرم کا پاکستان میں آخری مقام خنجراب پاس آتا ہے۔سست سے خنجراب تک کا علاقہ بے آباد, دشوار پہاڑوں اور مسلسل چڑھائی پر مشتمل ہے۔ خنجراب پاس پر شاہراہ قراقرم کی اونچائی 4,693 میٹر ہے اسی بنا پر اسکو دنیا کے بلند ترین شاہراہ کہا جاتا ہے۔ خنجراب میں دنیا کے منفرد جانور پائے جاتے ہیں جس میں مارکوپولو بھیڑیں, برفانی چیتے, مارموٹ, ریچھ, یاک, مارخور اور نیل گائے وغیرہ شامل ہیں۔اسی بنا پر خنجراب کو نیشنل پارک کا درجہ مل گیا ہے۔اس سڑک پر آپکو سرسبز پہاڑوں کے ساتھ ساتھ پتھریلے و بنجر پہاڑی سلسلے اور دیوقامت برفانی چوٹیوں, دریاؤں کی بہتات, آبشاریں, چراگاہیں اور گلیشیئر سمیت ہر طرح کے جغرافیائی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جو نا صرف آپکا سفر خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کے دل و دماغ پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ شاہراہِ قراقرم محض ایک سڑک نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے.

13/09/2022

جنہیں پہاڑوں🌄 سے عشق ہوتا ہے، ان کے دل میں ڈر سے زیادہ جذبہ ہوتا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ راستہ بھلے ہی خطرناک ہو پر منزل اُس سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے۔

📍 Stunning view of Minapin Nagar

12/09/2022

پولیس لائن ہریسپو نگر میں رات کے اس پہر سیاسی لوگوں کی موجودگی شفاف بھرتیوں کے عمل پر سوالیہ نشان کھڑا کررہا ہے۔ آئی جی پی نوٹس لے۔

Autumn calling to Gilgit Baltistan Pakistan ❤️🇵🇰
11/09/2022

Autumn calling to Gilgit Baltistan Pakistan ❤️🇵🇰

11/09/2022




.
NAGER VELLY

اندرون سندھ جانے کا راستہ.....
11/09/2022

اندرون سندھ جانے کا راستہ.....

ڈاکٹر اعجاز ایوب معروف کارڈیالوجسٹ ہیں ۔آجکل راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ٹریننگ پہ ہیں ۔انہوں نے گلگت بلتستان س...
11/09/2022

ڈاکٹر اعجاز ایوب معروف کارڈیالوجسٹ ہیں ۔آجکل راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ٹریننگ پہ ہیں ۔انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو پیغام دیا ہے کہ جو بھی فرد دل کے امراض میں مبتلا ہیں وہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مجھ سے رابطہ کریں ۔۔۔
یقیننا یہ ان کا اپنے علاقے کے عوام سے محبت کی انتہاء ہے کیونکہ راولپنڈی اسلام آباد جیسے شہروں بلخصوص ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں تک رسائی عام لوگوں کی بس کی بات نہیں ۔ایسے میں ڈاکٹر اعجاز ایوب جیسی شخصیات ہمارے لئے وہ کچھ کرنے کے لئے تیار ہیں جس کا موجودہ مادیت پرستی کے دور میں ناممکن ہے ۔۔۔

ظلم کی انتہا ڈسٹرکٹ نگر کا خوبصورت ترین علاقہ مناپن میں راکاپوشی بیس کیمپ , دیران بیس اور گلیشیئر ہونے کے ساتھ ساتھ سرسب...
10/09/2022

ظلم کی انتہا

ڈسٹرکٹ نگر کا خوبصورت ترین علاقہ مناپن میں راکاپوشی بیس کیمپ , دیران بیس اور گلیشیئر ہونے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب پہاڑ اور جنگل واقع ہونے کی وجہ سے اندرون اور بیرون ممالک سے سیاح اس گاؤں کا رخ کرتے ہیں
اللہ تعالی نے مناپن کے ان خوبصورت پہاڑوں کو قدرتی معدنیات سے بھر دی ہے ہمارے ذرائع کے مطابق راکاپوشی بیس کیمپ (تغافری) کے مقام پر پہاڈ سے نفرائٹ جیڈ نامی معدنیات نکلتی ہے جس کو مناپن کے عوام نے مقامی مائننگ کمپنی دیران فائیواسٹار کو سال 2021 میں نفرائٹ جیڈ فی کلو 400 کے حساب سے معاہدہ کیا تھے لیکن مقام کمپنی نے عوام سے چوری چھپا کر ٹنوں کے حساب سے نفرائٹ جیڈ بھیج کر کمپنی کے افراد نے بنک بیلنس بنایا لیکن عوام کو معاہدے کے تحت کوئی خاطر خواہ رقم کی ادائیگی نہیں کیا عوام نے مقامی کمپنی کو ریٹ بڑھانے اور معاہدے پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا لیکن کمپنی نے نہ ہی ریٹ بڑھایا اور نہ ہی معاہدے پر عمل کیا
اس وجہ سے عوام نے مقامی کمپنی دیران فائیواسٹار سے معاہدہ ختم کر ایک چینیز کمپنی سے معاہدہ کیا جو کہ معاہدہ کے تحت عوام کو فی کلو 2500 روپے ادا کریں گی اس معاہدے کے تحت زور و شور سے تغافری میں کام جاری ہے اب ایسے میں مقامی کمپنی دیران فائیواسٹار نے ایک مقامی آفیسر جس کا نام ظاہر نہیں کیا اس ملی بھگت اور ضلعی انتظامیہ کو رشوات دے عوام کو کام کرنے میں مشکلات پیش کر رہے ہیں بلخصوص AC ضلع نگر اور ایس ایس پی نگر پولیس کے ذریعے کام رکوانے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام کا کہنا اگر ضلعی انتظامیہ بعض نہیں آئی تو عوام بند کرنے پر مجبور ہوں گے

Deputy Commissioner, Nagar
District Police Nagar

09/09/2022
09/09/2022

اے سی نگر ہوش کے ناخن لے، اپنے سہولت کار پالیسیوں سے باز رہے۔ عوام کو اپنےہی جنگل جانے سے اور وہاں رہنے پہ پابندی لگانے کی کوشش نہ کرے۔ ورنہ یہ ظالمانہ حرکتیں اسکے گلے پڑے گی۔
امام علی کا قول ہے ۔
حکومتیں کفر پر تو باقی رہ سکتی مگر ظلم پر نہیں۔

08/09/2022

نگر
نگر کے ایک علاقے میں ایک سرکاری افسر چند لوگوں کے ساتھ مل کے اپنے ہی علاقے کے عوام کو مختلف حربوں سے تنگ کر رہا.سرکاری افسر اپنے ماتحت ادارے کے ذرئعے عوام کو تنگ کر کے پورے گاوں کو کروڑوں روپے کا نقصان کررہے ہیں.... عوامی زمین میں نکلنے والی معدنیات پر سرکاری افسران اپنے اختیارات کو ناجائز طریقے سے استعمال کرتے ہوئے علاقے کی قومی خزانے کو لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں.....علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ان سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر عوام قراقرم ہائی وے پہ نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی..

دن بخیر زندگی 💐ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﻧﻈﺎﻡ ہی ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ ﻋﮑﺎﺱ ہے۔ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﺤﺒﺖ ﭘﮧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽﺳﻮﭺ ﺻﺮﻑ ﻣﺮﺩ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺗﮏ...
01/09/2022

دن بخیر زندگی 💐
ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﻧﻈﺎﻡ ہی ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ ﻋﮑﺎﺱ ہے۔
ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﺤﺒﺖ ﭘﮧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ
ﺳﻮﭺ ﺻﺮﻑ ﻣﺮﺩ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺗﮏ ﻣﺤﺪﻭﺩ
ہو ﺟﺎﺗﯽ ہے...

.Night view of Bottleneck.K2 is situated in Gilgit Baltistan 📸 Sandro
31/08/2022

.
Night view of Bottleneck.
K2 is situated in Gilgit Baltistan
📸 Sandro

Address

Rawalpindi
Gilgit
RAWALPINDI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NAGER VELLY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share