28/04/2023
اس نقشے میں رسولِ کریمﷺ کی مکی اور مدنی زندگی میں پیش آنے والے چند چیدہ چیدہ واقعات کو دکھایا گیا یے۔ مقامات کی صرف نشاندہی کی گئی ہے، یہ ان کی اصل جگہیں نہیں ہیں۔ ولادت سے پہلے زم زم کے کنوئیں کو حضرت عبدالمطلب نے ڈھونڈ کر دوبارہ جاری کیا، بہت لمبا واقعہ ہے۔ پھر رسولِ کریمﷺ کی ولادت ، والدہ کی وفات، جوانی میں بیت اللّٰہ کی تعمیر میں حصہ، سفرِ شام، نزولِ وحی، سفرِ طائف، مسلمانوں کی ہجرتِ حبشہ، سفرِ معراج، امامتِ انبیاء کرامؑ۔
پھر ہجرتِ مدینہ منورہ، تعمیرِ مسجدِ نبویﷺ، غزوۂ بدر، غزوۂ احد، غزوۂ خندق، غزوۂ خیبر، غزوۂ تبوک، صلح حدیبیہ، فتحِ مکہ اور مسجدِ نبویﷺ میں ہی ابدی قیام۔