06/07/2024
*غدار*
انگلینڈ سے پاکستان بائی روڈ جاتے ہوئے ترکی سے گزرنا لازمی امر ہوتا ہے اور اس بار ایک انتہائی پیارے بھائی علی کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ استنبول کی مکمل سیر علی بھائی کی ٹیم کی زیر نگرانی کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ علی بھائی اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر تھے مگر میرے استنبول کے 2 دن کی اسٹے کے دوران کم سے کم بھی علی بھائی کی ٹیم کے پانچ لوگوں سے ملاقات ہوئی اور وہ سب کے سب ڈاون ٹو ارتھ قسم کے لوگ تھے۔ خوش مزاجی اور اخلاق سے بھرپور میرے آگی پیچھے بھاگتے پھرتے رہے ان سب کی ایک خاصیت کامن تھی *خوش اخلاقی* 2 دن کے اس سفر کے دوران احساس ہوا کہ باہر کی دنیا میں ہمارے یہ بچے کس قدر مشکل حالات میں ہیں کوئی وزٹ پہ آیا تو کوئی سٹوڈنٹ ہے مگر فکر معاش نے ہمارے بچے بوڑھے کر کے رکھ دئیے ہیں۔ مجھے بار بار پھر ایک *غدار* یاد آتا رہا وہ غدار جو سوچتا تھا کہ میرے ملک کے بچے باہر ملکوں میں تنگ ہو رہے ہیں ان کے لیئے آسانیاں ہونی چاہیں۔ وہ *غدار* جس کا ہر بیان اپنے ملک کے بچوں کے لیے آتا تھا وہ *غدار* کہ جس کی ہر نصیحت میں اپنے ان بچوں کے لیے اچھے سبق ہوا کرتے تھے۔ میرے کانوں میں اکثر وہ الفظ گونجتے ہیں کہ حق کے ساتھ کھڑے ہونا سیکھو تاریخ تم کو باغی تو کہ سکتی ہے مگر *غدار* نہیں۔ میرا یہ یوکے سے پاکستان تک کا سفر اسی *غدار* کے نام رہا ہے کیونکہ میں بھی اسی کا طرح کا ایک *غدار* ہوں میرا بھی دل چاہتا ہے کہ میرے ملک کے بچے باہر کی دنیا میں افسر بن کے گھومیں اس لیے *غدار* تو میں ہوں میرا جی چاہتا ہے میرے ملک کی عزت ہا تو *غدار* تو میں ہوں جب میرے ملک کے کسی پرائم منسٹر کی امریکہ کی ایرپورٹ پر تلاشی کے لیئے پینٹ کھلوائی جائے گی تو میں چیخوں گا کیوں کہ وہ میرا مخالف سہی مگر میرے ملک کی عزت ہے تو میں *غدار* تو ہوں۔ میرے ملک کی کسی بیٹی کا کسی ایرپورٹ پر حجاب اتروا کے اسکا چہرہ ننگا کیا جائے گا تو مجھے آگ لگے گی کیونکہ میں ایک غیرت مند ملک سے ہوں اور ایک غیرت مند باپ کا بیٹا بھی تو *غدار* تو میں ہوں۔ ہر وہ انسان جس کو اپنے ملک سے محبت ہے اور وہ اسکی عزت دیکھنا چاہتا ہے وہ *غدار* ہی تو ہے۔ چند مفاد پرست انسانوں نے میرے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے کہ مائیں اپنے بچے بیچنے پہ مجبور کر دی گئی ہیں باپ اپنی بیٹیوں کے سودے کرنے پہ مجبور کر دئیے گئے بھائی اپنی بہنوں کو بھوک کے ہاتھوں قتل کرنے پہ مجبور یا خدا یہ کیسا وقت آن پہنچا ہے کہ ان حالات میں بھی ہم *غدار* نہیں بن پا رہے۔ خدارا ایک لمحہ سوچیں تو سہی کہ ہم اپنے بچوں کو کون سا ملک اور ماحول دے کے مریں گے؟؟؟ خدارا اپنے ماتھوں پہ *غدار* لکھ لیں یہ غداری کل قیامت کو ہماری بخشس کا سبب بنے گی کم سے کم ہم اپنے حصے کی *غداری* تو اپنے رب کو دکھا کر یہ کہ سکیں گے کہ یاخدا میرے ہاتھ میں یہ کوشس کرنا تھا وہ میں نے کر دی اب تو اپنا فضل میرے اوپر قائم رکھنا۔
#تنہامسافر