THALL تھل

THALL تھل our Thall(desert) is surrounded by two rivers; Indus and Chenab

30/07/2024
15/04/2024
Safflower/false saffron/Scientific name: Carthamus tinctoriusسرائیکی میں اسے سُنبھا کہتے ہیں۔ اردو میں کسنب یا زعفران کا...
15/04/2024

Safflower/false saffron/
Scientific name: Carthamus tinctorius
سرائیکی میں اسے سُنبھا کہتے ہیں۔
اردو میں کسنب یا زعفران کاذب بھی جاتا ہے۔
اس کو مختلف طبی ادویات بنانے کےلیے استعمال کیا جاتا، جیسے کہ درد حیض، بے حیض، بچہ دینے کے بعد کی پیٹ کی درد اور دھیلاپن، گھٹنوں کا درد۔ یہ ذائقہ اور رنگ کوغیرہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حالیہ جائزہ کے مطابق سنبھا مختلف ایتھنو میڈیکل سسٹم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
یہ بارانی علاقوں میں اگتا ہے۔ جنوبی ایشیا ایران، چین، بھارت، پاکستان اور مصر جیسے ممالک میں اگایا جاتا ہے۔ ایران میں اسکی چھ مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ یورپی ممالک جیسا اٹلی،سپین، فرانس اور امریکہ میں پانچویں صدی سے چودہویں صدی کے دوران متعارف ہوا۔

اکڑااسے اردو میں مرار اک یا اک کہتے ہیں۔Calotropis/milkweeds/crwon flowerاس کو طب۔میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ افریقہ...
20/09/2022

اکڑا
اسے اردو میں مرار اک یا اک کہتے ہیں۔
Calotropis/milkweeds/crwon flower
اس کو طب۔میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ افریقہ اور ایشیاء میں اگنے والا خودرو پودا ہے ۔

اس کو قریب جانے سےجلد پر زخم بن سکتے ہیں، جو بعض اوقات آبلوں اور ویسکلز کی تشکیل کا باعث بن سکتے ہیں۔ آنکھوں میں رس ڈالنے سے شدید آشوب چشم کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

پودا ذائقہ میں کڑوا ہوتا ہے۔ اس سے گلے میں جلن کا درد، تھوک، متلی، الٹیاں وغیرہ پیدا ہوتی ہیں جس کے بعد اسہال، پیٹ میں درد، انکھوں کی بیماری، تشنج، بے ہوشی کے دورے اورموت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

ہرنولیCaster (bean) plant بیج موسم بہار میں اگتے ہیں۔ پھول دسمبر سے مارچ میں آتا ہے۔ 12 مہینوں میں 6 میٹر تک لمبا ہو سکت...
07/04/2022

ہرنولی
Caster (bean) plant
بیج موسم بہار میں اگتے ہیں۔
پھول دسمبر سے مارچ میں آتا ہے۔
12 مہینوں میں 6 میٹر تک لمبا ہو سکتا ہے۔
بیجوں میں رائزن کیمیکل ہوتا ہے، جو انسانوں اور مویشیوں کے لیے زہریلا ہے۔
اگر پتے کھائے جائیں تو اعصابی عوارض کا سبب بنتے ہیں۔
کیسٹر آئل کا استعمال قبض کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال آنتوں کے معائنہ/سرجری سے پہلے آنتوں کو صاف کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیسٹر آئل کو محرک جلاب کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ آنتوں کی حرکت کو بڑھا کر پاخانہ کو باہر آنے میں مدد کرتا ہے۔

Ladybird/ladybug/lady beetleاسکو سرائیکی میں ٹِنڑی/مینہ منگڑیں کہا جاتا ہے۔اس کی تقریباً پانچ ہزار اقسام ہیں۔دنیا بھر می...
30/03/2022

Ladybird/ladybug/lady beetle
اسکو سرائیکی میں ٹِنڑی/مینہ منگڑیں کہا جاتا ہے۔
اس کی تقریباً پانچ ہزار اقسام ہیں۔
دنیا بھر میں، لیڈی بگ کو خوش قسمتی کے شگون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
انگلینڈ میں، لیڈی بگ ڈھونڈنے کا مطلب ہے کہ اچھی فصل ہوگی۔
سویڈن میں، اگر ایک لیڈی بگ ایک نوجوان لڑکی کے ہاتھ پر بیٹھتی ہے تو وہ جلد ہی شادی کرنے والی ہے.
لیڈی بگ ڈیلاویئر، میساچوسٹس، نیو ہیمپشائر، اوہائیو اور ٹینیسی کے سرکاری کیڑے ہیں۔
یہ فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے کھاتی ہے جبکہ خود کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔
یہ خلا میں جانے والا پہلا حشرات ہے۔ زیرو گریوٹی ٹیسٹ کے لیے اس کو خلا میں بھیجا گیا۔

Bengali peas/grams اردو میں اسے چنا کہتے ہیں۔ اس کی عمومی طور پہ چار اقسام کاشت ہوتی ہیں تھل کے علاقے میںسفید چنابِٹل چن...
29/03/2022

Bengali peas/grams
اردو میں اسے چنا کہتے ہیں۔
اس کی عمومی طور پہ چار اقسام کاشت ہوتی ہیں تھل کے علاقے میں
سفید چنا
بِٹل چنا
کالا چنا /کابلی
چُوڑ چنا/دیسی
بغیر کھاد کے خالصتاً قدرتی ماحول میں تیار میں تیار ہونے والی ہے۔ اس میں فائبر ،پروٹین اور دوسرے اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔ یہ امراض قلب کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کی دال بہت لذیذ ہوتی ہے۔

Kair tree/Capparis deciduaسرائیکی میں اسے کری کہتے ہیں۔اسے کریڑا/کریرا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ افریقہ, مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی...
29/03/2022

Kair tree/Capparis decidua
سرائیکی میں اسے کری کہتے ہیں۔اسے کریڑا/کریرا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ افریقہ, مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں پایا جاتا ہے ۔ اس کا پھل جس کو سرائیکی زبان میں ڈیلا کہا جاتا ہے کھایا جاتا ہے ۔ اس کا اچار بھی بنتا ہے اس کو میڈیسن کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے اور یہ زمین کی زرخیزی کو بہتر بناتا ہے۔

Address

Haidarabad

Telephone

+923437864981

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THALL تھل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to THALL تھل:

Share