21/12/2024
عوام الناس سوشل میڈیا/واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے حج کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے والے جعلساز گروہ سے ہوشیار رہیں۔ انہیں اپنی دستاویزات اور ذاتی معلومات ہرگز مت دیں نیز پیسے کے لین دین سے اجتناب کریں۔ وزارت کا ایسے اشتہارات سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی کبھی ایسے اشتہار جاری کرتی ہے۔ ان کے تمام واٹس ایپ رابطہ نمبرز ہیک کیے ہوئے ہوتے ہیں اور پتہ بھی فرضی دیا جاتا ہے۔