Qureshi Travel Gilgit baltistan

Qureshi Travel Gilgit baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qureshi Travel Gilgit baltistan, Travel Company, Jutiyal bus stand, Hunza.

29/07/2024
16/06/2024

اپنی فیملی کیلئے پردیس میں مشکلات برداشت کرنے والے بہادر پردیسی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحٰی مبارک ہو
اللہ آپ لوگوں کی ہر مُشکِل آسان فرمائے امین 🤲

گلگت: گلگت ائیر پورٹ پر پہلی مرتبہ بڑے جہاز کی کامیاب لینڈنگ۔ SAAB 2000 پاکستان ائیر فورس کا طیارہ ہے جو اے ٹی آر کے مقا...
29/05/2024

گلگت: گلگت ائیر پورٹ پر پہلی مرتبہ بڑے جہاز کی کامیاب لینڈنگ۔ SAAB 2000 پاکستان ائیر فورس کا طیارہ ہے جو اے ٹی آر کے مقابلے میں بڑا ہوتا ہے ۔ بڑے طیارے کی گلگت ائیر پورٹ پر لینڈنگ کو عوام نے خوش آیند قرار دیا اور فضائی نقل و حمل میں بہتری کی امید ظاہری کی ہے۔

29/05/2024

29/05/2024

Khalti Lak Gzr

08/11/2023

خنجراب ٹاپ۔۔

20/10/2023

China two pakistan...love you pakistan.

: دُنیا کا بلند سیاحتی مقام سطح مرتفع دیوسائی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی،سیاح برفباری سے لطف اندوز
05/10/2023

: دُنیا کا بلند سیاحتی مقام سطح مرتفع دیوسائی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی،
سیاح برفباری سے لطف اندوز

ان تصویروں میں میری زندگی کے دس سال قید ہیں،ان راستوں پر کئی ان کہی داستانیں بکھری پڑی ہیں،خزاں کے ان پتوں میں ماضی کی خ...
04/10/2023

ان تصویروں میں میری زندگی کے دس سال قید ہیں،ان راستوں پر کئی ان کہی داستانیں بکھری پڑی ہیں،خزاں کے ان پتوں میں ماضی کی خوبصورت یادوں کی خوشبو قید ہے،یہ راستے اور یہ آبادیاں سدا آباد رہے،یہ دلکش بلتستان ہے،یہ دلفریب غواڑی گانگچھے ہے ،یہ محبتوں کی سرزمین ہے -

چلو آؤ۔۔!!‏کسی پہاڑ کے دامن میں۔۔!! زرد پتوں سے ڈھکے۔۔!!کسی بینچ پر بیٹھ کر چائے پیتے ہیں۔۔!!‏آؤ زندگی جیتے ہیں۔۔!!
27/09/2023

چلو آؤ۔۔!!
‏کسی پہاڑ کے دامن میں۔۔!!
زرد پتوں سے ڈھکے۔۔!!
کسی بینچ پر بیٹھ کر چائے پیتے ہیں۔۔!!
‏آؤ زندگی جیتے ہیں۔۔!!

24/09/2023

Gb

آپ گلگت جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں۔ ہمارا حصہ ہی نہیں ایتھکس وائز بالکل غیر مسلم لگتے میرا مطلب ہے جیسے نا...
15/08/2023

آپ گلگت جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں۔
ہمارا حصہ ہی نہیں ایتھکس وائز بالکل غیر مسلم لگتے میرا مطلب ہے جیسے ناروے سپین یورپ کے لوگ ۔ چلاس کراس کریں تو یوں لگتا جیسے کسی اور ملک میں داخل ہو گئے ۔ گاڑی روڈ پر کھڑی کر دیں دو دن کھڑی رہے کوئی گاڑی کا گیٹ بھی نہیں کھولے گا ۔ ہم نلتر جھیل گئے رات وہیں سٹے کیا گاڑی نیچے کھڑی کر گئے میں لاک لگانا بھول گیا اگلے دن آئے تو گاڑی سے ٹشو کا ڈبہ بھی نہیں نکلا ۔ غربت وہاں بھی ہے مگر چوری ڈکیتی رہزنی بالکل نہیں۔ اتنے مہمان نواز لوگ پاکستان کے کسی خطے میں نہیں دیکھے ۔ آپ راستہ پوچھیں آپ کے پاس آ کر ایسے گائیڈ کریں گے جیسے ہم سے زیادہ انہیں فکر ہے ہماری ۔ چہرے پر مسکراہٹ اور سر سر کہہ کر بات ۔ جب تک آپ کو راستہ سمجھ نہیں آئے گا بتاتے رہیں گے ۔ گاڑی روک کر آپ نے باہر نہیں نکلنا خود گاڑی کے قریب آ جائیں گے ۔ کرائم ریٹ تقریبا زیرو ہے تھانے کی پولیس کو ہائی ویز پر لگایا ہوا کیونکہ تھانے ویلے ہیں اس لئیے ٹورسٹ کی ہیلپ کریں۔ راستے کے ہوٹل میں سٹے کریں وہ خوبانیاں آپ کو خود لا کر دیں گے وہ بھی بالکل فری ۔ ہوٹل میں کھانا کھائیں سپلی منگوائیں لے آئیں گے اس کے کوئی چارجز بھی نہیں ۔ بل بھی مناسب ۔ایک ہوٹل پر کھانا کھایا وہ ساتھ میں مرغ چنے نان بھی لے آیا کہ کھانا تھوڑا نہ پڑے یہ بھی رکھیں یہ فری ہے ۔ دوکان پر شاپنگ کی وہاں بارگینگ کی تو اندازہ ہوا بارگینگ کا کنسیپت ہماری گھٹی میں پڑا ہے وہں تو یہ کنسیپٹ ہی نہیں۔ ایک فکسڈ پرائس شاپ پر گئے ۔ اسے 2800 دئیے شرٹ کے ۔ اس نے خود ہی دو سو واپس کر دئیے کہ آپ مہمان ہیں ۔ گاڑی کا کام کرایا مکینیک کہتا سر کوئی مسلہ نہیں آپ مہمان ہی جو مرضی سے دیں۔ مجھے حیرت ہے رہی تھی پنجاب میں راستے میں گاڑی خراب ہو جائے تو مکینیکل کھال اتار لیتے کہ مجبوری ہے مرغا پھنس گیا کہاں جائے گا ۔ وہاں ساری گاڑیاں چھوڑ کر ہمارا کام پہلے کیا کہ یہ مسافر ہیں لیٹ نا ہوں ۔
مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ کیسے اس ملک کا حصہ ہو سکتے یہاں عرب کی طرح سخت قوانین بھی نہیں لیکن ایتھکس ایسے ہیں کہ چوری جھوٹ مکاری کا کنسپیٹ نہیں۔ بالکل نہیں لگتے کہ یہ پاکستان کا حصہ ہے ۔۔۔۔ یہاں تاجر ہوٹل مالکان پولیس سول انتظامیہ کے باقاعدہ اجلاس ہوتے کہ کیسے توارزم کو پروموٹ کرنا ۔ ہر مہینے کتنے مسافر کو ہیلپ دی گئی ۔ کن مسائل کا سامنا ہوا کیسے کنٹرول کیا گیا ۔ یار یہ کون لوگ ہیں۔ محرم کی وجہ سے کچھ جگہ سڑک کی ایک سائیڈ پر بیرئیر لگے ہوئے لیکن جیسے ہی کسی گاڑی کو مشکل ہوتی تو نو عمر لڑکے فورا سے بھی پہلے وہ بیرئیر ہٹا کر راستہ کلئیر کراتے ۔ ایک سیکنڈ کے لئیے روڈ بند نہیں ہوتا مجالس کی وجہ سے ۔۔۔ ہر چند کلو میٹر کے بعد سبیل لگی ہوتی ۔ جیسے یہ لوگ ہیں بخدا انہیں واقعی ہماری ریاست کا حصہ نہیں ہونا چاہیے یہ لوگ ہم سے بالکل مختلف ہیں بالکل ...

03/08/2023

شاہٹوٹ کے قریب شاہراہ بلتستان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک مسافر معلومات لیکر سفر کریں ۔

03/08/2023

گلگت بلتستان آنے والے سیاح ضرور پڑھ لے آپ سب کیلیے سب کی نظر۔۔۔۔

پیش خدمت ھے
گلگت بلتستان دو ریجن ھے ایک گلگت ایک سکردو
قراقرم ھائی وے پہ رائیکوٹ پل سے آگے جگلوٹ سے پہلے استور موڑ ( چوک ) سے استور کی طرف رخ کرسکتے ہیں اور گلگلت جے ایس آر چوک سے نیچے عالم برج پل سے سکردو کی طرف روڈ جاتی ھے چوک سے سیدھا آگے آدھا گھنٹے کی مسافت پر گلگت شہر آتا ھے گلگت شہر سکوار۔پڑی بنگلہ چھمو گڑھ۔اوشنکھنداس جٹیال۔دنیور۔ہنزل_ سکوار۔نومل۔سلطان آباد ۔جوتل رحیم آباد جگولوٹ گورو سمیت لگ بھگ درجنوں خوبصورت دلفریب دلکش انتہائی پرسکون علاقوں پر مشتمل ھے شاپنگ وغیرہ کیلیے این ایل مارکیٹ تاج مارکیٹ وغیرہ بہترین آپشن ھے ھوٹل وغیرہ 1 ہزار سے بیس تیس ہزار تک مل جاتا ھے کھانہ پینا بھی مناسب اور صاف ستھرا ماحول میں میسر ملیں گے باقی سیاح کی انتخاب اور بجٹ پر منحصر ھے
گلگت کے سیاحتی مقامات۔
# سٹی پارک
# دنیور پل ایریا
# نلتر ویلی
# گورو
وادی ہنزہ
ہنزہ سیاحت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ صاف ستھرا نہایت خوبصورت منفرد سیاحتی مقام ھے جہاں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان و خواتین بھی سیاحتی پلیٹ فارم پر پیش پیش نظر آتے ہیں جو کہ خوش آئین اور بہترین مثال ھے
سیاحتی مقامات:
# کریم أباد
# التت فورٹ
# بلتت فورٹ،
# عطا آباد جھیل وغیرہ
# خنجراب ٹاپ
وادی نگر
ڈسٹرک نگر بھی سیاحت کے لحاظ سےکسی سے کم نہیں
::: نگر کے سیاحتی مقامات:-
# راکاپوشی پیک
# دیران پیک
# گولڈن۔پیک
# دامن خوہ
# ہوپر گلیشیر
# بیافو گلیشیر
# ہوپر ویلی
# ہسپر ویلی
# گپہ میڈوز اینڈ ویلی
# مناپن ویلی،
غذر:-
وادی استور
سیاحتی مقامات
# دیوسائی
# روپال فیس ننگا پربت
# راما میڈوز
# ترشنگ
# منی مرگ ۔ چلم۔برزل ٹاپ
گلگت بلتستان
چلم چوکی سے منی مرگ جاتے ھوئے بابو سر ٹاپ ، لواری ٹاپ اور خنجراب ٹاپ سے نسبتاً خوبصورت اور پر سکون ماحول کا برزل پاس ٹاپ 13808 فٹ بلندی پر واقع ھے ۔ 11 جولائی کو بھی ٹاپ کے اطراف میں اچھی خاصی برف کے دیواریں کھڑی تھیں ۔ اطراف کے برف پوش پہاڑوں سے تیز اور یخ بستہ ہوائیں ماحول کو پرکشش بنائے ہوئے تھیں ۔ رات کا درجہ حرارت یقینی طور پر منفی اثرات رکھتا ھو گا۔ برزل ٹاپ کے دوسری طرف منی مرگ واقع ھے ۔ جو کہ جغرافیائی اعتبار سے آزاد جموں و کشمیر مگر انتظامی طور پر گلگت بلتستان کے زیر انتظام ھے ۔ منی مرگ سے براستہ کامرہ ٹاپ آزاد جموں و کشمیر کی نیلم ویلی کے خوبصورت ترین مقام تاؤ بٹ تک پہنچا جا سکتا ھے ۔صدیوں سے یہ راستہ استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ گلگت بلتستان کے لوگ برزل ٹاپ کے راستے موجودہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کا سفر کیا کرتے تھے ۔ برزل ٹاپ کراس کرنے کے بعد خوبصورت بھول بھلیوں کی موڑ در موڑ اترتی خوبصورت سڑک آپ کو ششدر کر دیتی ھے ۔ برزل ٹاپ کے عقب میں شنگوسر کی چھوٹی چھوٹی خوبصورت جھیلیں آپ کو خوش آمدید کہتی ہیں ۔
# دومیل جھیل
# راٹو
# شونٹر
# رینمبو لیک
غذر
پونیال۔ اشکومن ۔ گوپس۔پھنڈر۔یسین ویلی سمیت بہت ہی خوبصورت آنکھوں کو خیرہ کرنے والے دلنشیں دلفریب سیاحتی مقامات بھی گلگت کی سیاحت کو چار چاند سے مزین اور سیاحت سے وابسطہ سیاح کیلیے کمال منظر پیش کرتے ہیں جن کی مکمل تفصیلات آجاے ضرور شیئر ھوگا
دیامر:-
# فیری میڈوز
# دیامر بھاشہ ڈیم (زیر تعمیر ھے)

یقینا تحریر میں کمی بیشی ھوسکتی ھے گلگت سے تعلق رکھنے والے کرم فرماوں کی رہنمائی مجھ حقیر کو درکار رھے گا امید ھے دوست احباب رہنمائی کرے گا جو بھی کمی بیشی ھو مجھے مکمل سینڈ کیجیے ایڈ کروں گا ھو شکریہ۔۔۔

Phander valley Ghizer❤️
31/07/2023

Phander valley Ghizer❤️

Gilgit 🇵🇰 or Norway 🇳🇴
27/07/2023

Gilgit 🇵🇰 or Norway 🇳🇴

قراقرم ہائی وے کے بارے میں اہم تازہ ترین معلومات ۔تھلیچی ۔7 جگہوں پر بلاک ہے مشینری پہنچ گئی ہے مگر سلائیڈنگ کی وجہ سے ک...
24/07/2023

قراقرم ہائی وے کے بارے میں اہم تازہ ترین معلومات ۔
تھلیچی ۔
7 جگہوں پر بلاک ہے مشینری پہنچ گئی ہے مگر سلائیڈنگ کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو سکا ہے آگر کام شروع کیا جا ئے تو 4 سے 5 گھنٹے میں کھلنے کا امکان ہے اور 60 سے 70 کے قریب گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں ۔
تتہ پانی ۔
8 سے 10 جگہوں پر بلاک ہے تقریباً 75 سے 80 گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ابھی تک کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے ۔
شنگ نالہ ۔
ایک جگہ بلاک ہے اور 10 سے 12 گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں ۔اگر کام شروع کیا جائے تو آدھہ گھنٹے میں روڈ کھل جائے گا ۔
بونر داس ۔
ایک جگہ بلاک ہوا تھا ۔50 ،55 گاڑیاں پھنس گئے تھے جو کہ اب یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔
زیرو پوائنٹ چلاس ۔
ایک جگہ بلاک ہوا تھا جس کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
بابوسر روڈ۔
چار جگہوں پر بلاک ہے 90 سے 100 کے قریب گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں کام جاری ہے 2 سے 3 گھنٹے میں روڈ کھل جائے گا ۔
تمام مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے روڈ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں تاکہ راستے میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
روڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابط کریں ۔
پولیس کنٹرول روم گلگت ۔05811930033
سنٹرل پولیس کنٹرول روم ۔
05811930345

19/07/2023

السلام علیکم
رائکوٹ نالے میں سیلاب انے کی وجہ سے دریائی سندھ رک گیا ہے اور ڈیم ابھی رائکوٹ سے جا کر اگے تھلیچی تک ڈیم بنی ہوئی ہےاور دریا رکا ہوا ہے میری تمام اہلیان دیامر خصوصا جو کوہستان کے کے ایچ سائٹ میں جو دریائے سندھ کے کنارے میں رہنے والے لوگ ہیں جلد ہے جلد دریا کے کنارے سے دور چلے جائیں ۔کیونکہ اگے جو ڈیم بنی ہوئی ہے وہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے ۔اگر رات کو ٹوٹی تو بہت تباہی مچنے کا بہت ہی بڑا خدشہ ہے کیونکہ دریا رکا ہوا ہے ۔۔۔ تمام دوست اس پوسٹ کو اگے شیئر کریں میں ابھی ادھر رائکوٹ پل کے اوپر کھڑا ہوں اور لیچر پل دریا کے بیچ میں ڈوبی ہوئی ہے۔۔ ڈیم اگے تھلیچی تک پہنچی ہوئی ہے دریا سندھ رکا ھوا ھے😥
شکریہ .🙏🏻

سیالکوٹ کے اویس کو گلگت بلتستان کی ایک جھیل میں ایک عدد گری(پتھر ) خریدنے پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے🤪🤪🤪
19/07/2023

سیالکوٹ کے اویس کو گلگت بلتستان کی ایک جھیل میں ایک عدد گری(پتھر ) خریدنے پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے
🤪🤪🤪

Address

Jutiyal Bus Stand
Hunza
1500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qureshi Travel Gilgit baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Hunza

Show All