07/01/2025
“This commendable initiative by the KP government will not only promote tourism but also lead to a significant increase in tourist activity across the province.”
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا صوبے کے نوجوانوں کو سیاحت کے شعبے میں بااختیار بنانے کا منصوبہ!
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی ہدایات پر سیاحتی مقامات پر رہائش پذیر نوجوانوں کو بلاسود قرضہ حسنہ فراہم کیاجائیگا۔
پہلے مرحلے میں کالام سوات، کمراٹ دیر اپر، لڑم ٹاپ دیر لوئر،اپر چترال، لوئر چترال، گلیات ایبٹ آباد اور کاغان مانسہرہ شامل، متعلقہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھر کیساتھ سیاحوں کیلئے کمرے تعمیر کرینگے، قرض حسنہ سے نوجوان اپنے گھروں میں کمروں کی تعمیر /تزہین و آرائش کرسکیں گے،
پراجیکٹ خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور بینک آف خیبرکے تعاون سے شروع کیاگیا ہے، منصوبے میں خواتین انٹرپرینیورز کو بھی ترجیح دی جائے گی، تعمیر یا تزہین و آرائش کیلئے 30 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائیگا،
قرضہ حاصل کرنے والے افراد ان کمروں میں سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائینگے،درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری 2025 ہے۔
نوٹ: قرضہ حاصل کرنے والے افراد 10 سال تک سیاحوں کو یہ سہولت فراہم کرینگے۔