18/12/2024
بتاریخ 18 دسمبر 2024
رواں ہفتہ کے دوران بالائی علاقوں ،کشمیر ،گلگت ،بلوچستان میدانی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھانے کے قوی امکانات ہیں۔
گلگت،کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں چند ایک مقامات پر ہلکی برفباری اور بارش متوقع ہے۔
ایک مشرقی ہواؤں کا سلسلہ 22،23 دسمبر سے پنجاب کی مشرقی سرحدی علاقوں کے ساتھ کشمیر کے چند علاقوں میں اثر انداز ہو سکتا ہے۔
جسکی تفصیلی معلومات وقتا فوقتا دی جاہیں گی۔
ماہ دسمبر کے اختتام کے قریب ایک دو مغربی موسمی نظام ملک کے بیشتر حصوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور ماہ جنوری کے پہلے عشرے میں بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔