Khan The Explorer

  • Home
  • Khan The Explorer

Khan The Explorer Hi Guys! this is AA Khan the Explorer, Follow me on my fb & Insta. Pls Subscribe my Channel on YT.

صلح کر لو، دوستو! جاؤ اور کہو، مجھے افسوس ہے، مجھے پتا ہے کہ میں نے غلطی کی ہے۔تمہارا حق ہے، میرے لیے تم سے زیادہ قیمتی ...
19/10/2024

صلح کر لو، دوستو! جاؤ اور کہو،
مجھے افسوس ہے، مجھے پتا ہے کہ میں نے غلطی کی ہے۔
تمہارا حق ہے، میرے لیے تم سے زیادہ قیمتی کوئی نہیں
سچ میں، مجھے یہ اچھا نہیں لگتا کہ ہم ایسے ہی رہیں

صلح کرو، معافی مانگو، اور دل سے معذرت کرو اگر کوئی پیارا آپ سے ناراض ہے اور آپ نے غلطی کی ہے۔ معافی مانگنے سے آپ کی عزت کبھی کم نہیں ہوگی، اور جسے آپ محبت کرتے ہیں، وہ آپ کی بات سننے کے لیے بےتاب ہوگا۔

صلح کر لو، زندگی مختصر ہے، آج ہم ساتھ ہیں، کل اکیلے ہو سکتے ہیں۔

کسی۔بھی علاقے کا کلچر وہاں کے لوگوں کے لیے قابل فخر ہوتا ہے۔ آپ کی پسند پر پورا نہیں اترتا تب بھی دوسروں کے کلچر کا احتر...
13/08/2024

کسی۔بھی علاقے کا کلچر وہاں کے لوگوں کے لیے قابل فخر ہوتا ہے۔ آپ کی پسند پر پورا نہیں اترتا تب بھی دوسروں کے کلچر کا احترام سیکھیں۔

ہر کلچر میں مرد و عورت پر کچھ پابندیاں ہیں۔ مجھے یقین ہے خیبر پختون خواہ کے مرد بھی اپنی بیٹیوں کو اعلی تعلیم دلوانا چاہیں گے۔ مگر تعلیم کے نام پر بے حیائی کا جو مکسچر ہماری یونیورسٹیوں میں نارملائز کیا جا رہا ہے۔ اسکی وجہ سے خوفزدہ ہونگے۔

ایک تصویر ہزار لفظوں کی ترجمانی کرتا ہے .. بعض تصاویر ایسی ہوتی ہیں کہ کھنچوانے والے اور کھینچنے والے دونوں کو اندازہ نہ...
04/08/2024

ایک تصویر ہزار لفظوں کی ترجمانی کرتا ہے .. بعض تصاویر ایسی ہوتی ہیں کہ کھنچوانے والے اور کھینچنے والے دونوں کو اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ شاہکار بن جائیں گے۔ یہ ایک ایسی ہی تصویر کی کہانی ہے۔

تصویر میں دکھائی دینے والا شخص ارنیسٹو چی گویرا ہے۔ دن ہے 5 مارچ 1960۔ اور وقت ہوا ہے دن کی گیارہ بج کے بیس منٹ۔ یہ جگہ ہے کیوبا کا دارالحکومت ہوانا۔ فوٹو گرافر کا نام ہے البرٹو کورڈا جس نے چی گویرا سے تقریباً 20 فٹ فاصلے سے یہ تصویر لی ہے۔

دنیا کی تاریخ میں یہ سب سے مشہور تصویر ہے۔ پچھلے ساٹھ سالوں میں اس کی لاکھوں نہیں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کاپیاں بنائی اور تقسیم کی جا چکی ہیں۔

اس وقت چی گویرا کیوبا کا وزیر برائے صنعت اور ترقی تھا۔ فیڈرل کاسترو کیوبا کے صدر کے عہدے پر براجمان تھا۔ یہ دونوں انتہائی نڈر، بے باک، جنگ جو گوریلے ہونے کے ساتھ ساتھ بہت پکے دوست بھی تھے۔ دونوں کا دشمن ایک ہی تھا۔ امریکہ اور اس کا سرمایہ دارانہ نظام۔ ان کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ناسور امریکہ اور اس کا نظام تھا جو چھوٹے ملکوں میں جان بوجھ کر جنگیں کرواتا ہے تاکہ اپنی جیبیں بھر سکے ۔ دنیا کی معیشت پر سانپ بن کر بیٹھا ہوا ہے۔ کیوبا ایک سوشلسٹ ملک تھا جس نے امریکہ کے سامراج کے خلاف سر اٹھانے کی جسارت کی تھی۔

ادھر امریکہ مہاراج کو ہر سوشلسٹ ملک جیسے کے روس ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا۔ کیوبا تو امریکہ کے بالکل ساتھ تھا۔ اگر سوشلزم کیوبا میں جڑ پکڑ لیتا تو امریکہ پر خطرے کی گھنٹی ہر وقت بجتی رہتی۔ یوں سمجھ لیجئے کہ روس امریکہ کے سر پر بیٹھ جاتا۔

چنانچہ امریکہ کچھ بھی کر کے کیوبا میں سوشلسٹ حکومت تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا۔ سب سے زیادہ غصہ امریکہ کو چی گویرا پر تھا جس نے بھری اقوام متحدہ میں امریکہ کو تقریبا گالیاں دے دی تھی۔ امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے چوری چھپے جی گویراکی سپاری تک دے چکا تھا۔

بہرحال، اسی دوران ایک بڑا واقعہ ہوگیا۔

کیوبا نے بیلجیئم سے چھہتر ٹن ہتھیار خریدے جو ہوانا کی بندرگاہ پر اتارے جا رہے تھے۔ کسی نامعلوم تحریک کاری کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ منوں بارود سے لدا جہاز دھماکے سے پھٹ گیا اور تقریبا سو سے زیادہ سول لوگوں کی جان گئی اور سینکڑوں شدید زخمی ہوئے۔

جی گہرا جو وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر ڈاکٹر بھی تھا خود بھاگ کر بندرگاہ پر پہنچا۔ زخمیوں کو طبی مدد فراہم کی۔ کئی زخمیوں نے چی گویرا کے ہاتھ میں دم توڑا۔

بھلے امریکہ نے انکار کیا لیکن تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس دھماکے میں امریکہ کا ہی ہاتھ تھا۔ کیوبا نے قومی سطح پر سوگ منایا۔ حکومتی عہدیداروں نے دارالحکومت کی سڑکوں اور گلیوں پر ماتمی احتجاج کیا۔ چی گویرا نے بھی بڑی پرجوش تقریر کی۔ جس کا لب لباب تھا ' اپنے وطن عظیم کی سربلندی یا پھر موت' ۔ گویرا تقریر کرنے کے بعد بعد سٹیج سے اترا اور فیڈل کاسٹرو سے باتیں کرنے لگا۔شاید امریکا پر حملے کی بات چیت ہو۔ اسی وقت فوٹوگرافر البرٹو کوڈا کیمرہ پکڑے کسی موقع کی تلاش میں تھا۔ چی گویرا پھر سامنے آیا۔ البرٹو کوڈا نے اسی وقت تقریبا 20 فٹ دور سے کیمرے کا بٹن دبا دیا۔

کلک۔۔۔

گھر واپس آ کر جب فوٹوگرافر البرٹو کوڈا نے نیگٹو سے پازیٹو بنائے تو اس تصویر کو دیکھ کر وہ حیران ہو گیا۔ اسے اندازہ ہوگیا کہ یہ ایک شاہکار تصویر بن سکتی ہے۔ البرٹو کوڈا نے تصویر کے اطراف میں درخت کے پتے اور دوسرے انسانوں کی شبیہ کو کاٹ کر کر چی گویرا کے چہرے پر فوکس کیا۔

یہ غیر معمولی تصویر تھی۔

اس تصویر کو غور سے دیکھیے۔ 31 برس کے اس نوجوان کے چہرے پر بہت کچھ دکھائی دے رہا ہے۔

غم۔۔۔
غصہ۔۔۔
عزم۔۔۔
نفرت۔۔۔
محبت۔۔۔
اور سب سے زیادہ خلوص۔۔۔

عیش و عشرت کی زندگی ٹھکرا کر غریبوں اور مسکینوں کے لئے لیے جنگ و جدل میں پڑنے والے اور پھر جنگلوں سے ایک ملک کی وزارت سنبھالنے والے ارنیسٹو چی گویرا کی ساری زندگی کی جھلک اس تصویر میں نمایاں ہے ۔

چند ہی سالوں بعد بولیویا میں امریکہ کی شہ پر اس بہادر جنگجو کو گولی مار دی گئی۔ چی گویرا بھلے مر گیا لیکن اسکی یہ تصویر دنیا بھر کے انقلابیوں کے لیے آئیکون بن کر آج بھی زندہ ہے

"Please, don’t get camping advice from AI."
04/07/2024

"Please, don’t get camping advice from AI."

جدید دور ہے اس اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگوائی جائے ! اور ظالم کی ٹانگ کٹوا کر کسی میوزیم میں رکھی جائے اور ظالم کی ڈیوٹی لگا...
15/06/2024

جدید دور ہے اس اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگوائی جائے ! اور ظالم کی ٹانگ کٹوا کر کسی میوزیم میں رکھی جائے اور ظالم کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ ساری زندگی اسی اونٹ کی خدمت کرے !
تاکہ آنے والے وقت میں کسی کی یہ جرات نہ ہو کہ کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی کر سکے !

عوام سے درخواست ہے کہ اگر حکومت وڈیرے کو سزا نا دے تو عوام کو چاہئے کہ اس کا جینا حرام کردے کیونکہ حکومت میں خود بھی حرامخور بیٹھے ہیں

8دشمنی انسان کا سکون چھین لیتی ھے 👌شوق سے بندوق اٹھانے والو جب یہ پکا کندوں کا بوجھ بن جاتی ھے  گلے پڑ جاتی ھے پھر انسان...
08/06/2024

8
دشمنی انسان کا سکون چھین لیتی ھے 👌
شوق سے بندوق اٹھانے والو جب یہ پکا کندوں کا بوجھ بن جاتی ھے گلے پڑ جاتی ھے پھر انسان بھاگتا ھے یہ بوجھ برداشت نہیں ہوتا پھر قسمت والے ہی اس سے بچتے ہیں 🎉
یہ جان لے کر یا جان دے کر ساتھ چھوڑتی ھے⚜️

یہ دکھ کسی دشمنی والے سے پوچھیں ۔😪
بات بات پہ پستول تان لینے والے چھوٹی باتوں کو بڑھا دینے والے زندگی کی قیمت قبرستان والوں اور آزادی کی قیمت جیل والوں سے پوچھو کیسے دن رات جیل کی سلاخیں دیکھ دیکھ کہ کیسے جیتے ہیں ✔️
آزادی کی قیمت قیدی سے پوچھیں ۔۔۔۔ ✅
زندگی جینے کا نام ھے⚜️ اللہ پاک ھم ہمارے دوستوں رشتہ داروں اور تمام مسلمانوں کو دشمنی کی زندگی سے بچائے آمین🤲
خود بھی جیو دوسروں کو بھی جینے دو ❣️
محبتیں بانٹو، نفرتیں تو پہلے ھی بہت ہیں

۔۔۔۔۔۔

سواتی تاج محل شائد بہت سے لوگوں کو پتہ ہو کہ یہ سفید گھر اسی پتھر سے بنا ہے۔ جس سے آگرہ والا تاج محل تعمیر کیا گیا ہے۔ ب...
12/05/2024

سواتی تاج محل

شائد بہت سے لوگوں کو پتہ ہو کہ یہ سفید گھر اسی پتھر سے بنا ہے۔ جس سے آگرہ والا تاج محل تعمیر کیا گیا ہے۔

بہت سال پہلے اُسی نسبت سے اس عمارت کو سواتی تاج محل کا نام دیا گیا تھا۔ آج کل اسے وائٹ پیلس یا سفید محل کے نام سے جانا جاتا ہے

یہ سفید محل ۔۔۔ سوات کی وادی مرغزار میں موجود ہے۔ سیدو شریف سے تقریبا 13 کلو میٹر کے فاصلے پر ۔

یہ محل ماونٹ ایلم کے قریب واقع ہے۔ جہاں ہندو روایات کے مطابق رام چندر جی مہراج نے 3 برس گذارے تھے۔ جب وہ جنگل میں زندگی گذار رہے تھے۔
( بنار باس )

والی سوات میاں گُل عبد الودود نے 1935 میں اس وائٹ پیلس کی تعمیر کے لئے جے پور انڈیا سے پتھر منگوایا تھا

جسے اب عجائب گھر بنا دیا گیا ہے ۔

18/04/2024

Kingdom of Swat ⚔️
سواتی قبیلہ کی گبری سلطنت آف سوات پر بنا ایک منفرد اور شاندار ترانہ ۔

یہ نہ گل خان ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کھڑا برفانی چیتا ان کی پرورش میں بڑا ہوا ہے۔ یہ ایک AI تخلیق کردہ تصویر ہے اور فیس...
07/04/2024

یہ نہ گل خان ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کھڑا برفانی چیتا ان کی پرورش میں بڑا ہوا ہے۔ یہ ایک AI تخلیق کردہ تصویر ہے اور فیس بک پر آپ جو بھی ایسی تصویریں دیکھتے ہیں وہ سب AI تخلیق کردہ ہوتی ہیں.

نه خو دا سړی ګل خان دی او نه د ده سره ولاړ منزی د ساتلی او نه ئي ورله پرورش کړی دی بلکه دا د AI يعني مصنوعي ذهنات په مرسته جوړ کړی شوي تصوير دی نن سبا چې تاسو نور داسي کم تصويرونه ګورئ هغه هم ده AI جوړ تصويرونه دې.

The Messenger of Allah (peace and blessings be upon him ﷺ), said, “Every one of you is a shepherd and is responsible for...
06/04/2024

The Messenger of Allah (peace and blessings be upon him ﷺ), said,

“Every one of you is a shepherd and is responsible for his flock. The leader of people is a guardian and is responsible for his subjects. A man is the guardian of his family and he is responsible for them. A woman is the guardian of her husband’s home and his children and she is responsible for them. The servant of a man is a guardian of the property of his master and he is responsible for it. No doubt, every one of you is a shepherd and is responsible for his flock.”

📚📖 : Ṣaḥīḥ al-Bukhārī 7138
Ṣaḥīḥ Muslim 1829

اجکل جس بچی کی تصویر چیتے کے ساتھ وائرل ہے تو AI کا کمال ہے مگر اس سے جوڑی ایک کہانی گلگت میں پیش آچکا ہے 👇👇👇👇👇👇کمال اور...
06/04/2024

اجکل جس بچی کی تصویر چیتے کے ساتھ وائرل ہے تو AI کا کمال ہے مگر اس سے جوڑی ایک کہانی گلگت میں پیش آچکا ہے 👇👇👇👇👇👇

کمال اور برفانی چیتا لیو(Leo) کی کہانی۔

کمال گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر ہیں۔ لیو نے ان کے ساتھ 16 ماہ گزارے اور ان کا بہت قریبی دوست بن گیا تھا۔ آیے لیو کی کہانی کمال کی زبانی سنتے ہیں:

"جب میں نے اسے بچایا، تو وہ بہت بیمار تھا؛ اسے بہت تیز لوز موشن تھی۔ میں نے اسے جگر کا ایک چھوٹا ٹکرا، بکری کا دودھ اور فلگجیل سیرپ دیا؛ صبح تک اس کی لوز موشن ٹھیک ہو گئی تھی۔ جب میں نے اسے بچایا، تو وہ صرف 800 گرام کا تھا، مگر کچھ دنوں کے بعد وہ 25 کلوگرام ہوگیا تھا۔"

"ہم نے اکثر ایک ساتھ وقت گزارا۔ ہم دوست بن گئے تھے اور وہ مجھے اپنے والدین کی حیثیت سے دیکھتا تھا۔ وہ میرے ساتھ کھیلتا تھا اور کبھی بھی کسی قسم کی تشدد کی علامت نہیں دکھایا۔ ابتدائی دنوں میں، وہ میرے گھر میں تھا، پھر اسے ایک پارک میں منتقل کیا گیا اور وہاں سے نلتر منتقل کیا۔۔۔ میں نے پاکستان میں اس کے رہائش کے دوران اس کے ساتھ تھا۔ آخر کار، 2005 میں، اسے برونکس زو میں رہائش پذیر کیا گیا ۔ لیو اب بھی برونکس زو کے ہمالیہ پہاڑی علاقے میں رہتا ہے اور اپنے نسل کو اگا بڑا رہا ہے ۔"

"یہ تصویر میرے گھر سوست میں لی گئی تھی جب لیو ایک سال کا تھا۔ اب وہ برونکس زو کے ہمالیہ پہاڑی علاقے میں رہتا ہے۔"

لیو کی کہانی پر ایک کتاب بھی شائع ہوئی ہے جس کا نام 'لیو، برفانی چیتا: ایک شاندار بچاو کی سچی کہانی' ہے جس کی تحریر کریگ ہیٹکاف، اسابیلا ہیٹکاف، اور جولیانا ہیٹکاف نے کی ہے۔
Leo, the Snow Leopard: The True Story of an Amazing Rescue’ Written by Craig Hatkoff, Isabella Hatkoff, and Juliana Hatkoff...

“Drink water from the spring where horses drink. The horse will never drink bad water.Lay your bed where the cat sleeps....
03/04/2024

“Drink water from the spring where horses drink. The horse will never drink bad water.
Lay your bed where the cat sleeps.
Eat the fruit that has been touched by a worm.
Boldly pick the mushroom on which the insects sit.
Plant the tree where the mole digs.
Build your house where the snake sits to warm itself.
Dig your fountain where the birds hide from heat.
Go to sleep and wake up at the same time with the birds – you will reap all of the days golden grains.
Eat more green – you will have strong legs and a resistant heart, like the beings of the forest.
Swim often and you will feel on earth like the fish in the water.

یہ نوجوان پرسوں پشاور میں قتل ہواان کی کہانی سنیں۔افطار سے چند لمحے قبل ایک غریب ٹیلر ماسٹر دوڑتا ہوا آیا اور قریب گودام...
02/04/2024

یہ نوجوان پرسوں پشاور میں قتل ہوا
ان کی کہانی سنیں۔

افطار سے چند لمحے قبل ایک غریب ٹیلر ماسٹر دوڑتا ہوا آیا اور قریب گودام میں فاروق جان محسود عرف پختون یار کے ہاں پناہ لی اور ہاتھ جوڑ کر منت کی کہ اسے لڑکوں کے حوالے نہ کرے ورنہ وہ اسے جان سے ماردیں گے۔

تھوڑی دیر بعد دس بارہ نوجوان بھی ٹیلر کے تعاقب میں گودام میں داخل ہوئے جو ٹیلر ماسٹر کی حوالگی کا مطالبہ کررہے تھے۔
فاروق جان نے کافی سمجھانے کی کوشش کی کہ دیکھیں ٹیلر میری پناہ میں ہے اور یہ بات پختون روایات کے یکسر خلاف ہے کہ کسی پناہ گزین کو موت کےلئے دشمن کے حوالے کیا جائے۔ آپ لوگوں کا کوئی مسئلہ ہو تو بعد میں آجائیں بات کرکے حل کرلیں گے۔

نوجوان بضد تھے کہ نہیں ٹیلر کو ابھی ہمارے حوالے کرنا ہوگا اور ہتھیار نکال کر زبردستی کرنے پر اتر آئے۔ فاروق جان نے حملہ آور ہجوم کو روکنے کےلئے ہوائی فائر کی، دوسری جانب سے لڑکوں نے فاروق جان پر سیدھی فائر کرکے اسے شدید زخمی کردیا مگر فاروق جان نے ہمت کرکے جوابی فائرنگ کرنے تین حملہ آوروں کو مار گرایا جن میں سے دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔

فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ اکھٹے ہوگئے اور فاروق جان کو ہسپتال لے جانے لگے مگر زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی شہید ہوگئے۔

دوستو۔۔۔!!!
پختون روایات کا اہم جز ہے کہ جان کے امان کی خاطر کسی پناہ مانگنے والے کو پناہ دی جاتی ہے اور اسے کسی صورت بھی مارنے کےلیے دشمن کے حوالے نہیں کیا جاتا خواہ دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ اپنی جان کی قیمت پر بھی اسے تحفظ دی جاتی ہے۔
فاروق جان بھی وہی کیا۔ اس کی غیرت نے گوارہ نہیں کیا کہ ایک نہتے کمزور ٹیلر ماسٹر کو درجن بھر لڑکوں کے ہاتھوں موت کے حوالے کردیتا۔

پختون روایات سے نابلد بیشتر لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ مُلا عم_ر کو اسا_مہ بن لا_دن امر_یکہ کے حوالے کردینا چاہیئے تھا،،،
امر_یکہ نے تو فقط جنگ چھیڑنے کی دھمکی دی تھی اگر وہ پورے افغا_نستان کو ایٹم بم مارکر راکھ کا ڈھیر بنانے کی دھمکی دیتا تب بھی مُلا نے اسا_مہ کو امر_یکہ کے حوالے نہیں کرنا تھا کیونکہ یہ بات پختون روایات، غیرت و حمیت کے سراسر خلاف تھی۔۔۔۔

آج تیسرے روز بھی فاروق جان محسود کی تعزیت کےلیے مختلف قبائلی اضلاع کے دور دراز علاقوں سے لوگ جوق درجوق آتےرہے ہیں اور اسے خراج تحسین پیش کرتے رہے۔ غیرت مند انسان مر کر بھی لوگوں کے دِلوں میں زندہ رہتا ہے۔

#محمدشاہدآفریدی

ستو بنگلہتقسیم ہند سے پہلے انگریز نے اپنے جنگلات کے نظام کو منظم رکھنے اور درختوں کی حفاظت کے لئے خانسپور ایوبیہ سے پھاگ...
12/03/2024

ستو بنگلہ
تقسیم ہند سے پہلے انگریز نے اپنے جنگلات کے نظام کو منظم رکھنے اور درختوں کی حفاظت کے لئے خانسپور ایوبیہ سے پھاگل تک محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے لئے ریسٹ ہاوسز بنائے تھے ۔ جنگل تو اب نہ ھونے کے برابر ھے البتہ بنگلے قائم ھیں ، انہی میں سے ایک ستو کا ریسٹ ھاوس ھے جس کو عرف عام میں ستو بنگلہ کہا جاتا ھے جو کہ مکمل لکڑی سی تعمیر کردہ ہے ۔ جس کو پہنچنے کے لئے تین راستے ھیں ایک ٹھنڈیانی (میرا رحمت خان ) سے دوسرا قلندر آباد سے اور تیسرا مانسہرہ سے براستہ نڑ بیڑ کٹھہ ۔۔

سطح سمندر سے اس کی اونچائی تقریبا 6 ہزار فٹ ہے ، ہم نے اس ٹریک کو براستہ قلندرآباد ، تریڑھی کیا ، قلندر آباد سے 45 منٹ کی مسافت کے باد ٹریک سٹارٹ ہوتا ہے جو کہ 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کا سخت ٹریک ہے۔ میرا رحمت خان والا ٹریک درمیانے درجے کا ٹریک ہے۔

CC: Usman Ali

پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں پر پروپیگنڈا کرنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ہماری ایجنسیوں کو پتا نہیں ہوتا۔ چھیالیس ملک...
07/03/2024

پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں پر پروپیگنڈا کرنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ہماری ایجنسیوں کو پتا نہیں ہوتا۔ چھیالیس ملک اور سترہ ایجنسیوں کی چینخیں نکالنے والوں کے لیے تم آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں اب تک ایجنسیاں اس لیے چپ ہیں کہ تم پاکستانی ہو۔
والدین کو چاہیے کے اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہیں وہ کسی غیر کے ہاتھوں میں تو نہیں کھیل رہے۔

پاک فوج زندہ باد 🇵🇰💞
پاکستان پائندہ باد ❤🇵🇰❤

If you Explore the world, You can experience it.
05/03/2024

If you Explore the world, You can experience it.

02/03/2024

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan The Explorer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share