Awan mobile

Awan mobile Entertainment videos and knowledge

27/09/2022
21/08/2022

جو لوگ Online Earning کرنا
چاہتے ہیں اور روزانہ ہزار سے 5000 روپے کمانا چاہتے ہیں ڈیلی Earning بہت ہی آسان طریقوں کے ساتھ 100% گارنٹی نیٹ ورک.
لوگ سارا سارا دن محنت کرتے ہیں اور تب جا کر کہیں 1000روپےبنتے ہیں لیکن یہ ویبسائٹ آپ کو گھر بیٹھے ہزاروں دے رہی ہے. Power of forsage

ابھی جوائن کریں۔۔۔
Watsapp (03155604266)

Samsung Electronics Galaxy Watch 4 44mm Smartwatch with ECG Monitor Tracker for Health Fitness Running Sleep Cycles GPS ...
12/06/2022

Samsung Electronics Galaxy Watch 4 44mm Smartwatch with ECG Monitor Tracker for Health Fitness Running Sleep Cycles GPS Fall Detection Bluetooth US Version, Black

SHOP NOW https://amzn.to/3tyAre9

19/02/2022
27/01/2022

یہ دنیا بہت جلد "سمارٹ ورلڈ" میں بدلنے والی ہے، اور اگر ہم اپنی موجودہ روش اور رویے پر قائم رہے تو اس سمارٹ ورلڈ میں بطور میوزیم رہ جائیں گے، جنہیں لوگ دیکھنے آیا کریں گے کہ یہ ہے وہ معاشرہ جو اپنے پسماندہ تصورات سے چپک کر رہ گیا۔۔۔!!

ہر دوسرے حوالے سے ہم کنویں میں اور ہر تیسرے حوالے سے صراحی میں بند نظر آتے ہیں۔۔۔

آج سے دس بارہ سال بعد ہم میں اور ہماری اگلی نسل میں اس سے دگنا جنریشن گیپ ہوگا، جو ہم میں اور ہمارے گزشتہ سے بھی گزشتہ نسل میں نظر آتا ہے۔۔۔۔

جن انڈرائیڈ فونز اور میک بکس اور چند ویب سائٹس کی بنیاد پر ہم خود کو پانچ سواروں میں گن رہے ہیں، ان کی حیثیت کاغذ کی کشتی سے زیادہ کچھ نہیں۔۔!!

ہمارے دشمن ان باتوں کو سمجھ گئے،بھلے وہ نظریاتی ہوں یا جغرافیائی۔۔! ہم ابھی تک اپنی قدامت پرستانہ ذہنیت کے شکنجے سے آزاد نہیں ہوئے۔۔۔!!
یہ حقیقت ہے، عصر حاضر کے تقاضوں میں بھارت جیسا ملک بھی ہم سے بیسیوں ہاتھ آگے ہے، بھلے وہ نظام تعلیم ہو، بھلے ٹیکنالوجی، بھلے میڈیا انڈسٹری سمیت کیسی بھی سمارٹ ریولیوشن۔۔۔

ایسے ایسے علوم اور سکلز ہمارے ہمسایہ ملک تک میں عام ہو رہے ہیں جن کا یہاں تذکرہ تک نہیں ملتا،میں نے دو سال پہلے تحریر لکھی تھی، سنگین غلطی کے عنوان سے کہ دنیا سے کمپیٹ کرنا ہے تو اس سے ایک قدم اگے رہنا ہوگا۔۔۔!! ورنہ اپنے نعروں، اور دعووں کے ساتھ کھڑے چیختے چنگاڑتے رہ جائیں گے۔۔۔!!

انفرادی سطح پر، اپنے آپ کو اور اپنی نسل کو بدلنے کا سوچیں، سمارٹ اپروچ اپنانا شروع کریں، ٹیکنالوجی سے انگیج ہوں، حکومتوں پر توقع لگائے ہاتھ پر ہاتھ دھر کے نہ بیٹھے جو حکومت ابھی تک ڈیجیٹل کرنسی کا فیصلہ نہیں کر پائی جن کی سمارٹ ورلڈ میں ٹوٹل کنٹریبیوشن ابھی تک بمشکل چند ایپس ہوں ان کے آسرے پر اپنا اور اپنی نسلوں کا مستقبل نہ چھوڑیں ۔۔۔!!!
اپنے آپ کو اور پاکستان کو لِفٹ کرنے کے لیے پرعزم طریقے سے کمر کس کے کھڑے ہو جائیں، اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں گھس جائیں، آج سے دس سال بعد کے تقاضوں کو سوچیں سمجھیں اور ان کے حساب سے خود کو تیار کریں۔۔۔!!

18/01/2022
A simple experiment with a profound message, measuring the temperature of exposed soil, cut grass and uncut grass in sum...
12/01/2022

A simple experiment with a profound message, measuring the temperature of exposed soil, cut grass and uncut grass in summer. The results speak for themselves, a reading from the hedge would have been interesting to include.

ہر شخصیت کا ایک کمزور روزن ہوتا ہے جو اسے آگے بڑھنے اوپر اٹھنے سے روکتا ہے میں اسے خود اپنے ذاتی تجربات سے سمجھ پائی تھی...
12/01/2022

ہر شخصیت کا ایک کمزور روزن ہوتا ہے جو اسے آگے بڑھنے اوپر اٹھنے سے روکتا ہے میں اسے خود اپنے ذاتی تجربات سے سمجھ پائی تھی اس کا تاریخی نام "پرشین فلا Persian flaw " ہے ۔ مجھے یہ احساس بھی ملا کہ بسا اوقات ہم اپنے پرشین فلا کو خود پر اتنا حاوی کر لیتے ہیں کہ خود اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کو ایک کوکون میں بند کر بیٹھتے ہیں اس سے باہر جھانک نہیں پاتے . خود اپنے آپ سے مسلسل جنگ میں ہار مان کے ایک گوشہ عافیت چن کر بیٹھ رہتے ہیں اپنی شخصیت کے کمزور گوشے کا دفاع ہمیں اپنی مضبوطی سے بےگانہ کر دیتا ہے ہم خود آگاہ نہیں رہتے. یہی اصل ہار ہے اور یہی اصل امتحان ۔

اس سے آگے جیت ہے

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

07/01/2022

آج سے ٹھیک سو سال پہلے برطانوی رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ دوبارہ جب کیلنڈر پر اکیس کا ہندسہ آئے گا تو یقینا نا آپ ہونگے نا میں ہونگا"
پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں" ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو 2021 میں ہونگے" اس زمانے کو دیکھ سکوں"جو 2021 میں دوراں ہو گا" مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے" تب ہماری قبریں تک گمنام ہوچکی ہونگی"

ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے،،، تو بند انکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا " ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں" زندگی نے بیشک غم دئے ہیں" مگر دنیا خوبصورت جگہ ہے" یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ہے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور"

21 کا ہندسہ جب سو سال بعد دوبارہ آئے گا" تو دوستوں یقینا ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہو گا""" ہماری قبریں قبرستان کے گنجان حصے میں ہونگی" کچھ دہنسی ہوئی، کچھ دبی ہوئی"

لہذا کوشش کریں "کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے" کوئی روح، کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو زخم ساتھ لیجائے" اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ہو" کہیں زبان سے تو کہیں ہاتھ سے"

05/01/2022

Manto is right 💯

---(copied)---
لڑکیوں کو لفنگے لڑکے کیوں اچھے لگتے ہیں؟

جس سال میں نے Genre Studies کی کلاس شروع کی اس سال ہماری تحقیق Romance پر تھی۔
کلاس میں 70 طالب علم تھے اور انہوں نے ساتھ مل کر ایک Quantitative Research Paper لکھنا تھا۔ ہر طالب علم نے دنیا بھر سے عشق کی 10 داستانوں کا جائزہ لینا تھا، چاہے وہ فلم کی ہوں، یا ٹی وی کے پروگرام یا ناول کی کہانیاں۔ پھر ان میں موجود ہیرو کا Character Analysis کرنا تھا۔ ان 70 طالب علموں میں سے 21 ایسے تھے جو انگریزی اور فرانسیسی کے علاوہ بھی کوئی اور زبان جانتے تھے۔ انہیں میں سے ایک میں بھی تھا۔ جو دس کہانیاں میرے حصے میں آئیں وہ تھیں:
لیلیٰ مجنوں
دل والے دلہنیا لے جائیں گے
Titanic
Romeo and Juliet
Helen of Troy
ان کے علاوہ کچھ داستانیں Native Indians کی بھی تھیں جو صدیوں پرانی تھیں اور زبانی ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوئی تھیں۔ یعنی فارسی، عربی، ہندی، جدید برطانوی، کلاسیکل یونانی اور امریکی ہالی وڈ کی سنائی ہوئی عشق کی داستانوں کو پڑھ کر اس میں موجود مرد کردار کو سمجھنا تھا کہ وہ کس قسم کا آدمی ہوتا ہے اور ان کہانیوں کو سننے والے اس سے کیوٕں پیار کرتے ہیں۔
تحقیق میں ایک بات سامنے آئی۔ اگر ان کہانیوں میں سے وہ کہانیاں نکالی جائیں جو عوام اور خاص طور پر خواتین میں بہت مقبول رہی تھیں تو ان تمام کہانیوں کے مرد کردار اپنے اپنے ادوار کے لفنگے تھے۔ لیلیٰ مجنوں میں قیس کا کردار ایک لفنگا تھا جسے باقی دنیا نے جنونی کے نام سے جانا۔ 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' میں راج ملہوترا کا کردار جسے شاہ رخ خآن نے ادا کیا تھا, وہ بھی ایک اول درجے کا لفنگا تھا۔ اسی طرح سے ولیم شیکسپئر نے جب رومیو کا کردار لکھا تو یہ اس دور کے لحاظ سے ایک ایسا ناقابل برداشت لفنگا تھا جسے اولاد کے طور پر کوئی یورپی گھرانہ قبول نہ کرنا چاہے گا۔ 'ٹائٹینک' میں جیک ڈاؤسن کا کردار جسے لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا وہ Victorian دور کا لفنگا تھا۔ اور 'ہیلن آف ٹرائے میں شہزادہ پیرس ایک ایسا لفنگا تھا جس کے لفنگے پن سے ایک پوری قوم نقشے سے غائب ہو گئی۔
جب میں نے ان 10 کہانیوں پر اپنی رپورٹ مکمل کی تو مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ اتنے مختلف علاقوں میں اتنے مختلف ادوار میں لکھی ہوئی کہانیوں میں اگر کوئی چیز مشترک تھی تو وہ لفنگا تھا۔ شروع میں تو میں سمجھا کہ شاید میرے حصے میٕں جو 10 داستانیں آئیں وہ اتفاق سے لفنگوں ہی کی تھیں۔ ہو سکتا ہے کہ باقی کلاس میں لوگوں کے پاس ایسی کہانیاں آئی ہوں جن میں لڑکیوں کو شریف اور مہذب لوگوں سے عشق ہو گیا ہو۔ مگر 700 سے زائد بین الاقوامی کہانیوں کی اجتماعی رپورٹ جو سینکڑوں صفحوں پر مشتمل تھی وہ چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ دنیا بھر کی لڑکیوں کو لفنگے ہی اچھے لگتے ہیں!
دنیا میں اگر مصنف نے کہانی میں لڑکی کی کسی شریف زادے سے عشق کرانے کی کوشش بھی کی تھی تو وہ کہانی اپنے دور کی ناکام کہانی رہ چکی ہے
Copied

بلو وہیل کا دل مہران کار کے جتنا بڑا اور 1300lbs سے زیادہ وزنی ہوسکتا ہے۔ان کا جہازی سائز کا دل ایک منٹ میں آٹھ سے دس مر...
04/01/2022

بلو وہیل کا دل مہران کار کے جتنا بڑا اور 1300lbs سے زیادہ وزنی ہوسکتا ہے۔

ان کا جہازی سائز کا دل ایک منٹ میں آٹھ سے دس مرتبہ دھڑکتا ہے۔ اور اسکی ہر دل کی دھڑک کو دو میل دور سے بندہ سُن سکتا ہے۔ ان کی رگیں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ ایک بالغ انسان ان میں با آسانی تیر سکتا ہے۔

پیدائش کے وقت ان کے بچے کا سائز پچس فٹ ہوتا ہے۔ اور یہ روزانہ دودھ کی 150 گیلن پینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اور یہ اپنی اوائل عمری میں روزانہ 200lbs وزن بڑھاتی ہیں۔

یہ خصوصا جھنگا اور دوسری چھوٹی مچھلیوں کو کھاتی ہیں۔ چند سینٹی میٹر لمبی ان مچھلیوں کا ٹوٹل چھ ٹن تک یہ کھا سکتی ہیں۔
ایک بالغ وہیل کا سائز 110 فٹ اور وزن ایک سو اسی ٹن ہو سکتا ہے۔اور یہ سیارے پہ موجود سب سے بڑا جانور ہیں۔

قدرت کا کرشمہ یہ وہیلز ایک عجوبے سے بڑھ کر ہے انکی کھوپڑی بھی کافی بڑی ہوتی ہے۔ اور دماغ بھی، لیکن سوچنے سمجھنے یعنی تھاٹ پراسس کی صلاحیت ہمارے پاس ان سے زیادہ ہے۔ نیچے تصویر میں ایک وہیل کے دل کی تصویر ہے۔

ضیغم قدیر

Dslr on rent 03065341986
01/01/2022

Dslr on rent 03065341986

Beautiful Pakistan 🇵🇰🔥🔥🔥
01/01/2022

Beautiful Pakistan 🇵🇰🔥🔥🔥

Address

G 10 Markaz Islamabad
Islamabad

Telephone

+923319110949

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awan mobile posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share