Go With Guide Pakistan

Go With Guide Pakistan GO WITH GUIDE is a platform for Guides and Tour Operating Companies across Pakistan.
(9)

واخان راہداری اور دنیا کی چھت پر واقع خطرناک ترین پامیر ہائی وے۔ (عبدہ)خشکی میں  #واخان راہداری کو وہی اہمیت حاصل ہے جو ...
25/02/2023

واخان راہداری اور دنیا کی چھت پر واقع خطرناک ترین پامیر ہائی وے۔
(عبدہ)
خشکی میں #واخان راہداری کو وہی اہمیت حاصل ہے جو سمندر میں نہر پانامہ ،نہر سوئیز کوحاصل ہے واخان کی پٹی کو انگریزوں نے افغانستان کی دُم بھی کہا ہے واخان راہداری پاکستان کے انتہائی شمالی علاقے، چینی سنکیانگ، افغانی بدخشاں اور تاجکستان کے درمیان واقع ہے یہ اصل میں ایسا پہاڑی علاقہ ہے جو ان ممالک کے درمیان تنگ دروں پر مشتمل ہے اس پورے علاقے کو واخان راہداری، واخان پٹی یا واخان کوریڈور کہتے ہیں یہاں رہنے والے لوگ واخی ہیں جن کی زبان بھی واخی ہے لوگوں کی ثقافت مشترکہ ہے اور آپس میں رشتہ داریاں بھی ہیں
اس پٹی کی لمبائی مشرق سے مغرب تک 310 کلومیٹر اور چوڑائی 15 کلومیٹر ہے مشرق کی طرف کوہ بابا تنگی کے دامن میں چوڑائی سکڑ کے 10 کلومیٹر رہ جاتی ہے یہی علاقہ ہے جو سوختہ ،رباط اور سوماتاش کے راستے چینی صوبہ سنکیانگ سے مل جاتا ہے، سرحدِ واخان کا یہ حصہ پامیر میں افغان کرغیز علاقے کے ساتھ متصل واقع ہے۔ واخان کا دریا آبِ پنجہ کہلاتا ہے جو واخجیر گلیشیر سے نکلتا ہے اور روشن کے مقام پر دریائے آمو سے جاملتا ہے یہ دونوں دریامشرق سے مغرب کی طرف بہتے ہیں۔ واخان کے شمالی حصے کو پامیر کہتے ہیں جہاں واخی اور پامری قوم آباد ہے۔
پاکستان کے ہنزہ سے اوپری علاقے گلمت، پسو، شمشال، سوست اور چہ پرسان کا علاوہ والی ثقافت کا حامل ہے۔ زمانہ قدیم میں ان ملکوں کی سرحدوں پر آباد قبائل اس راہداری کو ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرتے تھے، پاکستان کو ملانے والا دروازہ پاس افغانستان میں سویت یونین کی مداخلت کے بعد تجارت کیلئے بند ہوگیا لیکن چہ پرسان اور واخان کے درمیان تعلق برقرار رہا اور اس کی وجہ ارشاد پاس جیسے چند قدیم راستے ہیں جن پر لوگ سفر کرنے کی جرات کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو ایک دوسرے ملک میں جانے پر کوئی سرحدی پابندیاں نہیں ہیں۔
وادی چہ پرسان کا میرا پیارا دوست عالم جان داریو ان چند تاجروں میں سے ایک ہے جو واخان راہداری میں افغانستان اور تاجکستان کا سفر کرتا ہے۔ میں جب بھی سوست جاؤں، سوست بازار کے پیچھے عالم جان کے ہوٹل کے لان میں بیٹھ کر اس سے واخان کے پراسرار راستوں کی دلچسپ کہانیاں ضرور سنتا ہوں۔
میں دو بار وادی بروغل یا مارخور جاچکا ہوں اس میں ایک بار دروازہ پاس تک جانے کا موقع بھی ملا جس کے پار افغانستان کی تنگ پٹی ہے جوکہ قدیم تجارتی راستے کی گزر گاہ ہے۔

۔
واخان راہداری کا علاقہ جہاں ختم ہوتا ہے اس سے کچھ اوپر تاجکستان اور کرغیزستان کی سرحدی پٹی شروع ہوجاتی ہے جس میں واقع “پامیر ہائی وے” کو دنیا کی خطرناک، ویران اور اکیلی ترین سڑک کہا جاتا ہے۔ یہ سڑک افغانستان، تاجکستان، ازبکستان اور کرغیزستان میں واقع ہے۔
وسطی ایشیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک قرغزستان کے شہر اوش سے تاجکستان کے شہر دوشنبہ تک 1200 کلومیٹر طویل سڑک دنیا کے اعلیٰ ترین مناظر بھی پیش کرتی ہے جس کے دوران ویران دشت، بلند و بالا صحرا، برف سے ڈھکی چوٹیاں اور 4000 میٹر سے بلند دروں سے واسطہ پڑتا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں انسانوں سے زیادہ برفانی چیتوں اور مارکوپولو شیپ جیسے نایاب جانوروں کی بود و باش ہے۔
سلسلہ ہائے کوہ پامیر کو دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے اور یہاں کئی ایسی چوٹیاں ہیں جن کی بلندی7000 ہزار میٹر سے متجاوز ہے۔ دنیا میں ہمالیہ، قراقرم، اور ہندوکش سلسلوں کو چھوڑ کر کہیں اتنے بلند پہاڑوں کی بہتات نہیں ہے۔ یہ علاقہ زلزلوں کی آماج گاہ ہے جس کے باعث یہاں کے پہاڑی سلسلے غیر مستحکم ہیں اور مٹی کے تودے گرنا روزمرہ کا معمول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنسنی کے متلاشی موٹر سائیکل سوار پامیر ہائی وے کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔
یہ سڑک 19ویں صدی کے وسط میں روسیوں نے اس وقت تعمیر کی تھی جب برطانوی اور روسی سلطنتوں کے درمیان وسطی ایشیا پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے 'گریٹ گیم' اپنے عروج پر تھی۔ اسی سڑک سے شاہراہِ ریشم کی ایک حصہ بھی گزرتا ہے اور آپ اب بھی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر قدیم قلعوں کے کھنڈر دیکھ سکتے ہیں جنھیں تجارتی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔
20ویں صدی میں سوویت یونین نے سڑک کی مرمت کروائی لیکن اب بھی اس کے بڑے حصے بجری اور کچی مٹی پر مشتمل ہیں اور پکے حصے کب کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔
سڑک کا بڑا حصہ اس علاقے سے گزرتا ہے جسے واخان کی پٹی کہا جاتا ہے۔ سڑک خاصی دور تک افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر واقع تند و تیز دریائے پنج کے ساتھ ساتھ سفر کرتی ہے۔ دریا کے دونوں کناروں پر اسماعلی مسلمانوں کی چھوٹی چھوٹی بستیاں ہیں۔ بعض اوقات سڑک تنگ موڑوں اور خطرناک کھائیوں سے گزرتے گزرتے دریا کے چوڑے اور ریتلے ساحل میں داخل ہو جاتی ہے۔ سڑک کے ایک ہفتے کے سفر کے دوران فیروزی رنگ کی جھیلیں اور دو کوہانوں والے اونٹوں سے بھرے ریتلے میدان دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران یاشوکال جھیل سے بھی مڈبھیڑ ہوتی ہے جو اس علاقے میں میٹھے پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔
سفر کے دوران بعض مقامات پر ایسا لگتا ہے جیسے ہر طرف چوٹیاں ہی چوٹیاں ہیں، نہ صرف پامیر کی، بلکہ سرحد کی دوسری جانب ہندوکش کی چوٹیاں بھی افق کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیے دکھائی دیتی ہیں۔ اگر آپ ان چوٹیاں کے نام معلوم کرنا چاہیں تو بعض بڑے دلچسپ ناموں سے واسطہ پڑے گا، جیسے ایک چوٹی کا نام ہے 'اکیڈمی آف سائنسز۔ البتہ سینکڑوں چوٹیاں اور پہاڑ ایسے بھی ہیں جنھیں ابھی تک کوئی نام نہیں دیا گیا۔
سڑک اکثر اوقات بلند گھاٹیوں سے گزرتی ہے جہاں کناروں پر کسی قسم کے حفاظتی پشتے نہیں ہیں۔ اس لیے اس علاقے کی سیاحت کمزور دل سیاحوں کے بس کا روگ نہیں ہے۔ آئے روز آنے والے زلزلے، برف اور مٹی کے تودے، سیلاب، ٹوٹی پھوٹی سڑک مل کر بڑا چیلنج پیش کرتی ہیں۔ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ راستے میں آبادی خال خال ہے اور زندگی کی سہولتیں ناپید۔ یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ یہاں وہی سفر کرنے کی ہمت کر سکتا ہے جس کے اعصاب لوہے کے ہوں اور وہ نہ صرف اچھا ڈرائیور ہو بلکہ ساتھ ہی ساتھ گاڑی کا عمدہ مکینک بھی ہو۔
یہ علاقہ اس قدر اچھوتا ہے کہ آپ کو مشکل ہی سے کہیں کوئی دوسری گاڑی نظر آئے گی۔ لیکن تمام تر سفری مشکلات، طویل فاصلوں اور گرد و غبار کے باوجود خوشنما نظارے اور دنیا بھر سے الگ لینڈ سکیپ آپ کی تکالیف کا خاطر خواہ ازالہ کر دیتی ہے۔
تاجکستان اور کرغیزستان کی بہت ساری ٹورازم کمپنیاں اس ہائی وے کا ٹور بھی کرواتی ہیں اس ہائی وے پر سفر کرنے کیلئے جاپانی، کورین اور یورپین سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔
‏ میرے بہت سارے کورین دوست ہیں جو پامیر ہائی وے کا ٹور کرچکے ہیں اور اسے دنیا کا سب سے خطرناک سفر و ایڈونچر قرار دیتے ہیں۔ یورپ کے کچھ منچلے تو یہ سفر بائیک اور سائیکل پر بھی کرتے ہیں۔
آپ کے کیا ارادے ہیں اصل ایڈونچر کرنا ہے تو پامیر ہائی وے کو # اپنی لس. . . . .

🙌Happy International Tourist Guide Day!❤❤❤Send some love and appreciation for the true drivers of understanding and know...
21/02/2023

🙌Happy International Tourist Guide Day!

❤❤❤Send some love and appreciation for the true drivers of understanding and knowledge.

🙏Thank you for bringing cultures and people together! Go With Guide Pakistan 🇵🇰

Snow Leopard Hunting an Himalayan Ibex.     Khunjarab National Park 🏞️                 Nat Geo Wild Wildlife Safari WWF ...
17/02/2023

Snow Leopard Hunting an Himalayan Ibex.

Khunjarab National Park 🏞️

Nat Geo Wild Wildlife Safari WWF WWF-Pakistan

10/01/2023

Rink for Ice-Hockey Championship 2023 -SKARDU

A new study has found that the world's glaciers are shrinking and disappearing faster than scientists previously believe...
06/01/2023

A new study has found that the world's glaciers are shrinking and disappearing faster than scientists previously believed, with two-thirds projected to melt out of existence by the end of the century if current climate change trends continue. The study also found that if the world can manage to limit future warming to a few tenths of a degree and meet international goals, slightly less than half of the world's glaciers will still disappear. The majority of the glaciers that are at risk of disappearing are small but well-known glaciers. The study, which was published in the journal Science on Thursday, examined all of the world's 215,000 land-based glaciers and used computer simulations to calculate how many glaciers would melt, how much ice would be lost, and how much the melting would contribute to sea level rise under different levels of warming.

Lock the dates for sevendays Khalti Winter sports festival.9th-11th January 2023.
02/01/2023

Lock the dates for sevendays Khalti Winter sports festival.
9th-11th January 2023.







Book Your Honeymoon Tour. +92-355-4306556
30/12/2022

Book Your Honeymoon Tour.
+92-355-4306556

‏ٹرافی ہنٹنگ سیزن 23-2022 کے تحت سیزن کا پہلا مارخور کا شکار کامیاب۔تفصیلات کے مطابق حراموش سسی میں سال 23-2022 کی  استو...
28/12/2022

‏ٹرافی ہنٹنگ سیزن 23-2022 کے تحت سیزن کا پہلا مارخور کا شکار کامیاب۔
تفصیلات کے مطابق حراموش سسی میں سال 23-2022 کی استور مارخور کا پہلا ٹرافی امریکن شہری نے کامیابی سے شکار کیا۔غیر ملکی شہری نے مارخور کی اس شکار کے لیے گلگت بلتستان حکومت سے پرمٹ 3 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپے دے کر حاصل کیا تھا۔مارخور کی عمر 9 سال اور سینگ کی لمبائی 45 انچ بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے اس رقم کا اسی فیصد حصہ متعلقہ کمیونٹی کو ملتا ہے جسے وہ اہنے علاقے کی فلاح وبہبود اور جنگلی حیات کی کنزرویشن پر خرچ کرتے ہیں۔ شکاریوں کی آمد سے نہ صرف پرمٹ لائسنس کی مد میں علاقے میں پیسہ آتا ہے بلکہ مزدوری، خوراک اور ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی کافی ریوینو حاصل ہوتا ہے اور علاقے کی بین الاقوامی سطح پر تعارف بھی ہوتا ہے جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو بھی فروغ ملتا ہے۔ لہذا ہمیں ان خوبصورت اور قیمتی جنگلی حیات کا تحفظ اور ان کی دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔
Information Department Gilgit-Baltistan Wildlife Of Pakistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Ilyas Balghari Forest's, Parks, Wildlife and Environment Department Gilgit Baltistan Gilgit-Baltistan Environmental Protection Agency Department of Forestry, Range & Wildlife Management, KIU.

06/11/2022
Festival    📢. 20,21,22,23 October 2022.Book You Trip Now. 📲📞We will arrange your trip pick & Drop from Islamabad Airpor...
12/10/2022

Festival 📢. 20,21,22,23 October 2022.
Book You Trip Now. 📲📞
We will arrange your trip pick & Drop from Islamabad Airport, Gilgit Airport, SKardu Airport.
Luxury Transportation 🚙
Hotel Accommodations 🏩
Food 🥘
Tour Guide 👨‍🦯
& much more.

In wake of recent floods and drop in tourist activity, SMEDA, PTDC and Government of Gilgit Baltistan are organizing a four-day festival to support small businesses of upper Hunza through tourism promotion. The festivities will be spread across various towns across Gojal valley. SMEDA plans to organize “Festival of the North” as an annual event and will be focusing on improving and diversifying products and services of the local SMEs. Join us in Passu to experience the local hospitality and support the local community by taking part in our efforts to develop SMEs through tourism promotion.

For More Details please contact;
Call & WhatsApp +92-355-4306556.
Travel With Harry



روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے ابتدائی طور 5 افراد کے زخمی ہونے    کی اطلاع۔.
19/09/2022

روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے ابتدائی طور 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع۔.

Attabad Lake Hunza Pakistan 🇵🇰
07/09/2022

Attabad Lake Hunza Pakistan 🇵🇰

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923554306556

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Go With Guide Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Go With Guide Pakistan:

Videos

Share

Category