Jampur Riders

Jampur Riders Hi, This is Official page of Jampur Riders
(1)

22/10/2024
18/10/2024
One of the great Biker of Jampur RidersBhai Muhammad Ali QureshiMa Sha AllahCelebrating World Tourism DayJampur Riders M...
04/10/2024

One of the great Biker of Jampur Riders
Bhai Muhammad Ali Qureshi
Ma Sha Allah
Celebrating World Tourism Day

Jampur Riders Molvies On Bikes Wasaib Explorer Doctors on Ride Cross Route Club M Ali Qureshi

لندن سے کلکتہ، 8 سے 10 ہزار کلو میٹر، 30 روز کا سفر، 85 پاؤنڈ کرایہ، ساڑھے پانچ دہائی قبل بس سروس کی روداد  برصغیر پاکس...
14/08/2024

لندن سے کلکتہ، 8 سے 10 ہزار کلو میٹر، 30 روز کا سفر، 85 پاؤنڈ کرایہ، ساڑھے پانچ دہائی قبل بس سروس کی روداد

برصغیر پاکستان ہندوستان کے لاکھوں افراد کیلئے یہ انتہائی حیرت انگیز انکشاف ہوگا کہ آج سے ساڑھے پانچ دہائی قبل کلکتہ ہندوستان سے لندن تک دنیا کی طویل ترین مسافر بس سروس چلتی تھی جو آغاز سے اختتام تک 50یوم کا سفر کرتی تھی۔

حیرت انگیز سفرنامہ کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ بس سروس لندن کے ایک شخص البرٹ نے 15اپریل 1957ء کو لندن سے شروع کی۔ فی مسافر کرایہ اس وقت کے 85پونڈ رکھا گیا۔ بس سروس کا نام بھی البرٹ ٹورز رکھا گیا تھا۔ بس سروس کا مجموعی سفر 32ہزار 669کلومیٹر پر محیط تھا اور وہ بس 50یوم میں لندن سے کلکتہ پہنچتی۔

مذکورہ بس انگلینڈ، بیلجیم، آسٹریا یوگوسلاویہ، ترکی استنبول، کابل افغانستان، مشہد ایران،براستہ بلوچستان پھر لاہور پاکستان، امرتسر، آگرہ، نئی دہلی اور پھر کلکتہ پہنچتی تھی۔

بس کے اندر پڑھنے کی سہولت، نیند کے لیے بیڈ، فین آپریٹڈ ہیٹرز اور مکمل سامان کے ساتھ کچن موجود تھا۔ اگر راستے میں کوئی پارٹی بس پر ہی کرنی ہوتی تھی تو میوزک سسٹم بھی فراہم کردیا جاتا تھا۔ خریداری یعنی شاپنگ کی سہولت تہران، سیلزبرگ، کابل، استنبول اور ویانا میں دی جاتی تھی۔ کچھ عرصے بعد یہ سروس ایک حادثے کی وجہ سے بند ہوگئی کیونکہ بس ناقابل استعمال ہوگئی تھی۔

اسی وجہ سے کوئٹہ، لک پاس تا تفتان روڈ کو لندن روڈ کہا جاتا ہے. اور ایک پرانی تصویر جس میں کچھ انگریز میم کو لک پاس پر کھڑی بس کے ساتھ تصویر کھینچتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور ایک بورڈ جس پر لندن ایران اور ترکی کا فاصلہ بھی لکھا ہوا ہے.

(تحریر اسد ابن حسن)

بائیکاٹ    بائیکاٹ    بائیکاٹ  بائیکاٹ پاکستان کے پرچم کا رنگ سبز اور سفید ھے ۔سبز ھلالی پرچم کے علاوہ تمام رنگین پرچم ک...
10/08/2024

بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ
پاکستان کے پرچم کا رنگ سبز اور سفید ھے ۔
سبز ھلالی پرچم کے علاوہ تمام رنگین پرچم کا بائیکاٹ کریں۔ اپنے حلقہ احباب میں اس کے بارے میں آگاھی پیدا کریں۔ اپنے بچوں کو اس رنگین زھر سے بچائیں۔

Dear Sir Muhammad IQBAL Ghangla  Thank you for visiting us today, It was an absolute pleasure having you here. Your adve...
22/05/2024

Dear Sir Muhammad IQBAL Ghangla Thank you for visiting us today, It was an absolute pleasure having you here. Your adventurous spirit is truly inspiring! Thank you for sharing your stories and experiences with us. We wish you many more thrilling miles and look forward to staying in touch. Safe travels, and come back soon

17/05/2024
Gilgit Baltistan of Beautiful Pakistanگلگت بلتستان تین ریجن پر مشتمل ھے1. گلگت ریجن  #گلگت = دینور، سلطان آباد، جوٹیال ا...
12/04/2024

Gilgit Baltistan of Beautiful Pakistan
گلگت بلتستان تین ریجن پر مشتمل ھے
1. گلگت ریجن
#گلگت = دینور، سلطان آباد، جوٹیال اوشیکھنڈا، جلال آباد، جگلوٹ، استور، گوریکوٹ، بونجی یا (بنجی یا بونژی)،
ضلع غذر (قرمبر اور اشکومن ویلی )

ہنزہ نگر = #ہنزہ ( علی آباد، کریم آباد )
#نگرخاص چھلت، تھول، نصیر آباد، مایون، خانہ آباد، حسین آباد، قاسم آباد، مسوت، گلمت، سوست۔

2۔ #بلتستان ریجن۔
سکردو، ضلع شگر، اسکولے، ضلع گانچھے، کھرمنگ، اشکومن، خپلو، منی مرگ

3۔ #دیامر ریجن
دیامر ، چلاس ، استور ، داریل ، تانگیر ، فیری میڈوز ، دیامر بھاشہ ڈیم (زیر تعمیر ھے) ، گال ویلی میڈوز ، بابو سر ، ست سر جھیل ۔ چلاس فورٹ ، تھلپن نقوش۔

چیلینجی
چیران
گاہکوچ
مسگار
پسو
وادی شمشال
تھاغافاری
تھورار
قراقرم ھائی وے پہ رائیکوٹ پل سے آگے جگلوٹ سے پہلے استور موڑ ( چوک ) سے استور کی طرف رخ کرسکتے ہیں اور گلگلت جے ایس آر چوک سے نیچے عالم برج پل سے سکردو کی طرف روڈ جاتی ھے چوک سے سیدھا آگے آدھا گھنٹے کی مسافت پر گلگت شہر آتا ھے گلگت شہر سکوار۔پڑی بنگلہ۔چھمو گڑھ۔اوشنکھنداس جٹیال۔دنیور۔ہنزل۔نومل۔سلطان آباد ۔سکوار۔نگرل۔خومر۔امپھری۔مجنیی محلہ سمیت لگ بھگ درجنوں خوبصورت دلفریب دلکش انتہائی پرسکون علاقوں پر مشتمل ھے شاپنگ وغیرہ کیلیے این ایل مارکیٹ تاج مارکیٹ وغیرہ بہترین آپشن ھے ھوٹل وغیرہ 1 ہزار سے بیس تیس ہزار تک مل جاتا ھے کھانہ پینا بھی مناسب اور صاف ستھرا ماحول میں میسر ملیں گے باقی سیاح کی انتخاب اور بجٹ پر منحصر ھے گلگت کو گلگت بلتستان کا ہیڈ کواٹر اور سنٹر ھونے کا اعزاز بھی حاصل ھے گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی سمیت تمام محکمہ جات کے مین آفیسزز بھی گلگت سٹی میں ھے
گلگت کے سیاحتی مقامات۔
# سٹی پارک
#دنیور پل ایریا
#نلتر ویلی
#بگروٹ ویلی
#ست
#گسونر
#گرگو
#کٹوال ویلی
#ہیراموش
#جوٹیال
#کھلتارو

ہنزہ
ہنزہ سیاحت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ انتہائی نفیس صاف ستھرا نہایت خوبصورت دلفریب دلکش منفرد سیاحتی مقام ھے جہاں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان و خواتین بھی سیاحتی پلیٹ فارم پر پیش پیش نظر آتے ہیں جو کہ خوش آئین اور بہترین مثال ھے

سیاحتی مقامات:
# کریم أباد
# علی آباد
# ایگل نیسٹ
# التت فورٹ
# بلتت فورٹ
# عطا آباد جھیل
# گوجال ویلی
# شمشال ویلی
#نگرخاص
#چھلت
#تھول
#نصیرآباد
#مایون
#خانہ آباد
#حسین آباد
#قاسم آباد
#مسوت
#گلمت
#سوست

ضلع نگر
نگر خوبصورت اور دلفریب نظاروں کی سر زمین ھے۔ یہاں کے غیور لوگ بہت مہمان نوازی اور ملنسار ھیں۔

نگر کے سیاحتی مقامات:-
# راکاپوشی پیک
# دیران پیک
# گولڈن پیک
# دامن خوہ
# ہوپر گلیشیر
# بیافو گلیشیر
# ہوپر ویلی
# ہسپر ویلی
# گپہ میڈوز اینڈ ویلی
# مناپن ویلی،

ضلع استور کے سیاحتی مقامات
# دیوسائی
# روپال فیس ننگا پربت
# راما میڈوز ، راما جھیل
# پریشنگ
# منی مرگ ۔ چلم ، برزل ٹاپ
# ہرچو واٹر فال
# شوداس ویلی

گلگت بلتستان
چلم چوکی سے منی مرگ جاتے ھوئے بابو سر ٹاپ ، لواری ٹاپ اور خنجراب ٹاپ سے نسبتاً خوبصورت اور پر سکون ماحول کا برزل پاس ٹاپ 13808 فٹ بلندی پر واقع ھے ۔ 11 جولائی کو بھی ٹاپ کے اطراف میں اچھی خاصی برف کے دیواریں کھڑی تھیں ۔ اطراف کے برف پوش پہاڑوں سے تیز اور یخ بستہ ہوائیں ماحول کو پرکشش بنائے ہوئے تھیں ۔ رات کا درجہ حرارت یقینی طور پر منفی اثرات رکھتا ھو گا۔ برزل ٹاپ کے دوسری طرف منی مرگ واقع ھے ۔ جو کہ جغرافیائی اعتبار سے آزاد جموں و کشمیر مگر انتظامی طور پر گلگت بلتستان کے زیر انتظام ھے ۔ منی مرگ سے براستہ کامرہ ٹاپ آزاد جموں و کشمیر کی نیلم ویلی کے خوبصورت ترین مقام تاؤ بٹ تک پہنچا جا سکتا ھے ۔صدیوں سے یہ راستہ استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ گلگت بلتستان کے لوگ برزل ٹاپ کے راستے موجودہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کا سفر کیا کرتے تھے ۔ برزل ٹاپ کراس کرنے کے بعد خوبصورت بھول بھلیوں کی موڑ در موڑ اترتی خوبصورت سڑک آپ کو ششدر کر دیتی ھے ۔ برزل ٹاپ کے عقب میں شنگوسر کی چھوٹی چھوٹی خوبصورت جھیلیں آپ کو خوش آمدید کہتی ہیں ۔
# دومیل جھیل
# راٹو
# شونٹر
# رینمبو لیک

ضلع دیامر:-
# فیری میڈوز
# دیامر بھاشہ ڈیم (زیر تعمیر ھے)
# گال ویلی میڈوز

ضلع غذر
پھنڈر ، یسین ، گوپس ، پونیال ، گاہکوچ سمیت بہت سارے خوبصورت بہتے آبشاروں اور سر سبز شاداب دلفریب دنیا کے بہت ہی حسین وادیوں پر مشتمل ھے مہمان سیاح ان دل موہ لینے والے دلنشین علاقوں کی سیر کرکے ایکسپلور کرسکتے ہیں
#شنگلاٹ ویلیج
# پھنڈر
# گنی گاہ جھیل

گلگت بلتستان کے شہروں کی فہرست۔

آسکول
استور
بونجی یا (بنجی یا بونژی)
چلاس
چیلینجی
چیران
گاہکوچ
ضلع گانچھے
ضلع غذر
گلگت
دینور- گلگت
سلطان آباد- گلگت
اوشیکھنڈا - گلگت
جلال آباد - گلگت
جوٹیال - گلگت
علی آباد - ہنزہ
گوریکوٹ
گلمت
جگلوٹ
چھلت (نگر)
تھول (نگر)
نصیر آباد
مایون
خانہ آباد
حیسن آباد
قاسم آباد مسوت (نگر)
نگر خاص
گلمت (نگر)
کریم آباد (ہنزہ)
اشکومن
خپلو
منی مرگ
مسگار
پسو
وادی شمشال
سکردو
سوست
تھاغافاری
تھورار

Copied*

Address

Jampur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jampur Riders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Tourist Information Centers in Jampur

Show All