سفر حجاز ٹریولز پاکستان

سفر حجاز ٹریولز پاکستان Head Office, Ayub shopping Centre office #16 Near Ziauddin Hospital Keamari Karachi .
(1)

02/12/2023

حج بیت اللہ کی فضیلت واہمیت‬
تحریر: قاری عبدالرحیم حنفی خطیب مرکزی عیدگاہ مسجد پنوعاقل
اسلام کے بنیادی ارکان میں سے چوتھا رکن حج ہے،حج 9ھ میں فرض ہوا، اس کی فرضیت قطعی ہے، جو اس کی فرضیت کا انکار کرے کافر ہے مگرعمر بھر میں صرف ایک بار فرض ہے۔ جو صاحب استطاعت ہو۔ حج، اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک ایسا رکن ہے جو اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم میں حج کی فرضیت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ فِیْهِ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبْرٰهِیْمَ وَمَنْ دَخَلَهٗ كَانَ اٰمِنًاؕ-وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًا° وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ۔(آل عمران) ترجمہ: بے شک پہلا گھر جو لوگوں کے لیے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے، برکت والا اور ہدایت تمام جہان کے لیے، اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں، مقام ابراہیم اور جو شخص اس میں داخل ہو با امن ہے اور اﷲ کے لیے لوگوں پر بیت اﷲ کا حج ہے، جو شخص باعتبار راستہ کے اس کی طاقت رکھے اور جو کفر کرے تو اﷲ سارے جہان سے بے نیاز ہے۔
اور دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے:{وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلّٰهِؕ}(البقرۃ)حج و عمرہ کو اﷲ کے لیے پورا کرو۔

کتب احادیث میں سے ایسی کثیر روایات ہیں جن میں حج کی اہمیت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ان میں سے چند ایک روایات ذیل میں درج کی جارہی ہیں:

حج مبرور کی فضیلت:
٭ حج مبرور وہ حج ہے جس میں شہوانی باتیں فسق وفجور اور لڑائی جھگڑا اور معصیت نہ ہو۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے {الْحَجُّ أَشْہُرٌ مَّعْلُومَاتٌ فَمَن فَرَضَ فِیْہِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِیْ الْحَجِّ}(البقرہ) ترجمہ کنزالایمان: حج چند معلوم مہینے ہیں تو جو ان میں حج کی نیت کرے توحج میں نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو اور نہ کوئی گناہ ہو اور نہ کسی سے جھگڑا ہو۔
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک ان (گناہوں) کا کفارہ ہے، جو ان دونوں کے درمیان ہوئے ہوں، اور حج مبرور کا بدلہ صرف جنت ہے۔(بخاری)

احرام کی فضیلت:
٭ ام المومنین ام سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲﷺ کو فرماتے سنا کہ: جو مسجد اقصیٰ سے مسجد الحرام تک حج یا عمرہ کا احرام باندھ کر آیا اس کے اگلے اور پچھلے گناہ بخشدیے جائیں گے یا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔(ابو داؤد)
رسول اﷲﷺ ارشاد فرماتے ہیں: محرم جب آفتاب ڈوبنے تک لبیک کہتا ہے تو آفتاب ڈوبنے کے ساتھ اس کے گناہ غائب ہوجاتے ہیں اور ایسا ہو جاتا ہے جیسا اس دن کہ پیدا ہوا۔(ابن ماجہ)

آب زمزم کی فضیلت:
٭ رسول اللہﷺ نے فرمایا: زمزم کا پانی جس نیت سے پیا جائے وہی فائدہ اس سے حاصل ہوتا ہے۔(ابن ماجہ)
نبی کریمﷺ نے فرمایا: روئے زمین پر سب سے بہتر پانی زمزم ہے جو بھوکے کے لیے کھانا اور بیمار کے لیے شفا ہے۔(طبرانی)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زمزم کا پانی (مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ) لے جایا کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ رسول اللہﷺ بھی لے جایا کرتے تھے۔(ترمذی)

حج پرخرچ کرنے کی فضیلت:
٭ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: حج پر خرچ کرنا اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی طرح ہے، (جس کا ثواب) سات سو گنا تک ہے۔(مسند احمد)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تیرے عمرے کا ثواب تیری خرچ کے بقدر ہے یعنی جتنا زیادہ اس پر خرچ کیا جائے گا اتنہا ہی ثواب ہوگا۔(الحاکم)

غربت اور گناہوں کو مٹانے والا عمل:
٭ رسول اللہﷺ ارشاد فرماتے ہیں: حج و عمرہ محتاجی اور گناہوں کو ایسے دور کرتے ہیں، جیسے بھٹّی لوہے اور چاندی اور سونے کے میل کو دور کرتی ہے اور حج مبرور کا ثواب جنت ہی ہے۔(ترمذی)
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور (اس دوران) فحش کلامی یا ج**ع اور گناہ نہیں کیا تو وہ (حج کے بعد گناہوں سے پاک ہو کر اپنے گھر اس طرح) لوٹا جیسا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جناہو۔(بخاری)

حج کرنے پر نیکیوں کی تعداد:
٭ رسول اللہﷺ ارشاد فرماتے ہیں: جو حاجی سوار ہو کر حج کرتا ہے اس کی سواری کے ہر قدم پر ستر نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو حج پیدل کرتا ہے اس کے ہر قدم پر سات سو نیکیاں حرم کی نیکیوں میں سے لکھی جاتی ہیں۔ آپﷺ سے دریافت کیا گیا کہ حرم کی نیکیاں کتنی ہوتی ہیں تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک نیکی ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ہوتی ہے۔(بزاز، کبیر، اوسط)

حج کی نیکی کیا ہے؟
٭ آپﷺ سے پوچھا گیا کہ حج کی نیکی کیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا: ”حج کی نیکی لوگوں کو کھانا کھلانا اور نرم گفتگو کرنا ہے۔(رواہ احمد و الطبرانی فی الاوسط و ابن خزیمۃ فی صحیحہ)۔ مسند احمد اور بیہقی کی روایت میں ہے کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا: حج کی نیکی، کھانا کھلانا اور لوگوں کو کثرت سے سلام کرنا ہے۔

حج کی تلبیہ:
٭ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جب حاجی لبیک کہتا ہے تو اس کے ساتھ اس کے دائیں اور بائیں جانب جو پتھر، درخت اور ڈھیلے و غیرہ ہوتے ہیں وہ بھی لبیک کہتے ہیں اور اسی طرح زمین کی انتہا تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے (یعنی ہر چیز ساتھ میں لبیک کہتی ہے)۔(ترمذی، ابن ماجہ)

بیت اللہ پر رحمتوں کا نزول:
٭ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ جل شانہ کی ایک سو بیس رحمتیں روزانہ اس گھر (خانہ کعبہ) پر نازل ہوتی ہیں جن میں سے ساٹھ طواف کرنے والوں پر، چالیس وہاں نماز پڑھنے والوں پر اور بیس خانہ کعبہ کو دیکھنے والوں کو حاصل ہوتی ہیں۔(طبرانی)
رسول اللہﷺ ارشاد فرماتے ہیں: جس نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور دو رکعات ادا کیں گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا۔ (ابن ماجہ)

حجر اسود، مقام ابراہیم اور رکن یمانی:
٭ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: حجر اسود اور مقام ابراہیم قیمتی پتھروں میں سے دو پتھر ہیں، اللہ تعالی نے دونوں پتھروں کی روشنی ختم کردی ہے، اگر اللہ تعالی ایسا نہ کرتا تو یہ دونوں پتھر مشرق اور مغرب کے درمیان ہر چیز کو روشن کردیتے۔(ابن خزیمہ)
حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: حجر اسود جنت سے اترا ہوا پتھر ہے جو کہ دودھ سے زیادہ سفید تھا لیکن لوگوں کے گناہوں نے اسے سیاہ کردیا ہے۔(ترمذی)
نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: حجر اسود کو اللہ جل شانہ قیامت کے دن ایسی حالت میں اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور زبان ہوگی جن سے وہ بولے گا اور گواہی دے گا اس شخص کے حق میں جس نے اس کا حق کے ساتھ بوسہ لیا ہو۔(ترمذی، ابن ماجہ)
رسول اللہﷺ فرماتے ہیں: ان دونوں پتھروں (حجر اسود اور رکن یمانی) کو چھونا گناہوں کو مٹاتا ہے۔(ترمذی)
حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: رکن یمانی پر ستر فرشتے مقرر ہیں جو شخص وہاں جا کر یہ دعا پڑھے "اللھم انی اسئلک العفو و العافیۃ فی الدنیا و الاخرۃ ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الاخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار”تو وہ سب فرشتے آمین کہتے ہیں۔(ابن ماجہ)

حطیم بیت اللہ کا حصہ ہے:
٭ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں کعبہ شریف میں داخل ہو کر نماز پڑھنا چاہتی تھی۔ رسول اللہﷺ میرا ہاتھ پکڑ کر حطیم میں لے گئے اور فرمایا: جب تم بیت اللہ (کعبہ) کے اندر نماز پڑھنا چاہو تو یہاں (حطیم میں) کھڑے ہو کر نماز پڑھ لو۔ یہ بھی بیت اللہ شریف کا حصہ ہے۔ تیری قوم نے بیت اللہ (کعبہ) کی تعمیر کے وقت (حلال کمائی میسر نہ ہونے کی وجہ سے) اسے (چھت کے بغیر) تھوڑا سا تعمیر کرادیا تھا۔(نسائی)

سفر حج میں انتقال:
٭ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: جو حج کے لیے نکلا اور مرگیا۔قیامت تک اُس کے لیے حج کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو عمرہ کے لیے نکلا اور مرگیا اس کے لیے قیامت تک عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو جہاد میں گیا اور مرگیا اس کے لیے قیامت تک غازی کا ثواب لکھا جائے گا۔(مسند أبي یعلی)
ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ فرماتے ہیں: جو اس راہ میں حج یا عمرہ کے لیے نکلا اور مرگیا اس کی پیشی نہیں ہوگی، نہ حساب ہوگا اور اس سے کہا جائے گا تو جنت میں داخل ہو جا۔ (المعجم الأوسط)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حبیب پاکﷺ کے روضہ کی زیارت نصیب فرما آ

02/12/2023
Achievement ✨ *Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services* got  the Hajj 2022-23 Appreciation Award from the Saudi Arabia Hajj Cou...
28/11/2023

Achievement ✨
*Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services* got the Hajj 2022-23 Appreciation Award from the Saudi Arabia Hajj Council. This prestigious award is given to companies that have successfully accommodated their pilgrims, provided excellent facilities, and received positive customer reviews.
It reflects Safr-e-Hijaz's commitment to delivering superior services during the Hajj season.

27/11/2023

*safre hijaz* group Pakistan. # # # # ""اے عشق کہیں لے چل ""

حج کی پالیسی کا اعلان کیا جا چکا ہے آج سے #حج کی بکنگ جن کے مقدر کے ستارے کو اس روح پرور سفر سے جگمگانا ہے ان کے دلوں میں آتش عشق بھڑک اٹھی ہے خواب حقیقت کا لبادہ اوڑھنے کو تیار ہیں وہ جذبہ جس میں طلب تھی سچی اب کام آنے کو ہے خشک آنکھوں میں محبت کے دیپ جلنے والے ہیں۔
ایسے میں کوئی رقم کا انتظام کرنے میں مشغول ہے تو کوئی قبولیت کروانے کے لیے مسبب الاسباب کی بارگاہ کا رخ کر چکا ہے کہیں سوچ و بچار ہے تو کوئی رو رو کے ایسے بادشاہ کے دروازے پہ دستک دے رہا ہے جہاں سچے جذبے ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں ۔

کیا کہنے ان آنکھوں کے جو دیدار بیت اللہ سے چار ہوں گی اور کیا کہنے ان خوش نصیب حجاج کے جنہیں ملتزم پہ یہ کہنے کی سعادت حاصل ہو گی
"الھی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں"
گر آج قافلے بن بن کے منی کی طرف روانہ ہوں گے تو کل عرفات میں نظر آئیں گے جہاں میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی امتی امتی کی صدائیں آج تک محفوظ ہیں ناصرف جہاں پہنچ جانے والے حجاج کرام کے لیے مغفرت کا اعلان ہو گا بلکہ ان کے لیے بھی جن کے لیے یہ مغفرت کی دعا کر دیں گے شیطان کے ہاں صف ماتم بچھی ہو گی کہ ہائے آدم کا بیٹا آج مجھ سے جیت گیا۔
پھر مزدلفہ سے ہوتے ہوئے دوبارہ دس ذوالحجہ کو منی کی وادی ہو گی اور ادائیں ابر ھیمی علیہ السلام ہوں گی کوئی حلق کروا رہا ہو گا تو کوئی قصر ۔
اب اس کے بعد اس خوشخبری کو حاصل کرنے والے بن جائیں گے جو حدیث مبارک میں آئی کہ
""حج کرنے والے اپنے خاندان میں چار سو تک افراد کی شفاعت کریں گےاور گناہوں سے ایسے پاک ہو جائے گا جیسے جس دن پیدا ہوا (الترغیب والترھیب)
طواف قدوم بھی ہوگا پھرطواف زیارت بھی ہوگا پھر آخر پر طواف وداع' اب الفراق الفراق' آنسو ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے ۔کچھ ایسے بھی نصیب والے ہوں گے جو سب سے سبقت لے جائیں گے اور قیامت کے دن بھی قبروں سے تلبیہ پڑھتے اٹھیں گے جو حالت احرام میں اپنے رب سے جا ملے۔
چلو اب میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے دیار کی طرف چلو مدینہ کے لیے رخت سفر باندھو محبوب کل جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو درود و سلام کے پھول پیش کرنے کی سعادتیں سمیٹتےجاؤ۔

یہ بڑے نصیب کی بات ہے سو دیر نہ کریں
اللہ سے مانگ لیں جو صاحب استطاعت ہیں وہ تو ضرور درخواست جمع کرائیں ایسا نہ ہو کہ اس فریضہ کی ادایئگی کے بغیر ہی موت آجائے اور خدانخواستہ اس وعید کا مصداق بن جائیں کہ ""جس پہ حج فرض تھا پھر بھی اس نے فریضہ حج ادا نہ کیا خواہ یہودی ہو کے مرے یا نصرانی' ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں""
اس لیےاپنے مالک کے سامنے دامن پھیلا دیں خوب مانگیں اور ان سعید روحوں میں اپنا نام لکھوا لیں جنہوں نے صدائے خلیل اللہ پہ لبیک کہا تھا۔
""اے عشق کہیں لے چل """

15/11/2023

نہر زبیدہ اور قبر زبیدہ.
تاریخ منقول
خلیفہ ہارون الرشید کی بیوی ملکہ زبیدہ بنت جعفر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ آئیں۔
انہوں نے جب اہل مکہ اور حُجاج کرام کو پانی کی دشواری اور مشکلات میں مبتلا دیکھا تو انہیں سخت افسوس ہوا۔ چنانچہ انہوں نے اپنے اخراجات سے ایک عظیم الشان نہر کھودنے کا حکم دے کر ایک ایسا فقید المثال کارنامہ انجام دیا جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔

ملکہ زبیدہ کی خدمت کے لئے ایک سو نوکرانیاں تھیں جن کو قرآن کریم یاد تھا اور وہ ہر وقت قرآن پاک کی تلاوت کرتی رہتی تھیں۔ ان کے محل میں سے قرات کی آواز شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح آتی رہتی تھی۔

ملکہ زبیدہ نے پانی کی قلت کے سبب حجاج کرام اور اہل مکہ کو درپیش مشکلات اور دشواریوں کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا تو انہوں نے مکہ میں ایک نہر نکلوانے کا ارادہ کیا۔ اب نہر کی کھدائی کا منصوبہ سامنے آیا تو مختلف علاقوں سے ماہر انجینئرز بلوائے گئے۔ مکہ مکرمہ سے 35 کلومیٹر شمال مشرق میں وادی حنین کے ” جبال طاد “ سے نہر نکالنے کا پروگرام بنایا گیا۔
اس عظیم منصوبے پر سترہ لاکھ ( 17,00,000 ) دینار خرچ ہوئے۔

جب نہر زبیدہ کی منصوبہ بندی شروع ہوئی تو اس منصوبہ کا منتظم انجینئر آیا اور کہنے لگا : آپ نے جس كام کا حکم دیا ہے اس کے لئے خاصے اخراجات درکار ہیں، کیونکہ اس کی تکمیل کے لئے بڑے بڑے پہاڑوں کو کاٹنا پڑے گا، چٹانوں کو توڑنا پڑے گا، نشیب و فراز کی مشکلات سے نمٹنا پڑے گا، سینکڑوں مزدوروں کو دن رات محنت کرنی پڑے گی۔ تب کہیں جا کر اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

یہ سن کر ملکہ زبیدہ نے چیف انجینئر سے کہا : اس کام کو شروع کر دو، خواہ کلہاڑے کی ایک ضرب پر ایک دینار خرچ آتا ہو۔

اس طرح جب نہر کا منصوبہ تکمیل کو پہنچ گیا تو منتظمین اور نگران حضرات نے اخراجات کی تفصیلات ملکہ کی خدمت میں پیش کیں۔ اس وقت ملکہ دریائے دجلہ کے کنارے واقع اپنے محل میں تھیں۔ ملکہ نے وہ تمام کاغذات لئے اور انہیں کھول کر دیکھے بغیر دریا برد کر دیا اور کہنے لگیں :
” الٰہی! میں نے دنیا میں کوئی حساب کتاب نہیں لینا، تُو بھی مجھ سے قیامت کے دن کوئی حساب نہ لینا “

💞 البدایہ والنہایہ 💞

08/11/2023

بہت سارے ساتھی ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ خدام الحجاج میں ویزے آئے ہیں کیا یہ سچ ہے ؟ جناب یہ فرا ڈ رحیم یار خان سے شروع ہوا ہے اور کافی لوگوں کو لوٹ چکے ہیں یہ لوگ آپ کو یہ کہینگے کہ پہلا ویزہ اور ٹکٹ دینگے بعد میں پیمنٹ ادا کرنا اس بات میں آپ کو لوگوں کو دھوکہ دینگے اسطرح کہ انھوں نے جعلی سوفٹ ویئر میں اس ویزے کے ریکار ڈ یعنی آپ کا سارا بایئوں ڈیٹا فی ڈ کرلیتے ہیں اور وہ باقاعدہ آرہا ہوگا آپ کو لینک دینگے کہ اپنا ویزہ اس پر چیک کرے اور ٹکٹ بھی باقاعدہ ایشو ہوگا اس کو بعد میں ریفن ڈ کردینے کینسلیشن چارجز آٹھ ہزار ہوتے ہیں وہ صرف ان کا خرچہ ہوتا باقی تین لاکھ میں یہ لوگ ویزے سیل کررہے ہیں لہذا ہماری تمام لوگوں سے درخواست ہیں کہ ان لوگوں کے فراڈ سے بچیں

سفر حجاز نام ہے اعتماد کا



Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services is officially on Google Map, If you comes to Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services Main Head...
06/11/2023

Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services is officially on Google Map, If you comes to Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services Main Headoffice Keamari, so click on below link

https://maps.app.goo.gl/5BBkZQ8KbekJdrsK8
Head Office, Ayub shopping Centre office #16 Near Ziauddin Hospital Keamari Karachi




Travel agency

Embark on a spiritual journey like never before with our Umrah in November 2023 Packages, led by our CEO, Haji Mubashir ...
25/10/2023

Embark on a spiritual journey like never before with our Umrah in November 2023 Packages, led by our CEO, Haji Mubashir Hassan, Haji Fazal Rabi and the best of Umrah guides and Scholars. 🕋🌟

Services Included:
✨ Explore Islamic sites in Madinah & Makkah.
👤 Expert group es**rt to guide you every step of the way.
🕋 Group es**rted for the performance of Umrah.
🍽️ Enjoy daily breakfast from an open buffet.
🏨 Accommodation options for 2, 3 & 4 persons in a room.

Safr E Hijaz Exclusives & Gifts:
📚 Receive educational training and books before your departure.
🔖 Personalized ID badges for all travelers.
🕋 Complimentary Ihram for all brothers.
🙏 Complimentary Salaah mat for all guests.
💧 Complimentary 5-liter Zamzam water, thoughtfully packed in a gift box for all guests.

Book your spot now and embark on this incredible journey of faith

Secure your place today and prepare for a spiritually enriching experience!

22/10/2023

Avoid these things in Saudia , When you go to Perform Hajj or Umrah.
سعودیہ میں جب آپ حج یا عمرہ کرنے جائیں تو ان چیزوں سے پرہیز کریں۔
Chose the best guidance Platform Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services,
Safr-e-Hijaz the Name of Trust!!




19/10/2023

An honest review by our respectable pilgrim of current year 2023 Haji Nazeer.

18/10/2023

Safr-e-Hijaz is delightly to share the Hotels Condition in Makkah and madina For Umrah Hujjaj

Safr-e-Hijaz the Name of Trust!





Embark on a spiritual journey like never before with our Umrah in November 2023 Packages, led by our CEO, Haji Mubashir ...
18/10/2023

Embark on a spiritual journey like never before with our Umrah in November 2023 Packages, led by our CEO, Haji Mubashir Hassan, Haji Fazle Rabi and the best of Umrah guides and Scholars. 🕋🌟

Services Included:
✨ Explore Islamic sites in Madinah & Makkah.
👤 Expert group es**rt to guide you every step of the way.
🕋 Group es**rted for the performance of Umrah.
🍽️ Enjoy daily breakfast from an open buffet.
🏨 Accommodation options for 2, 3 & 4 persons in a room.

Safr E Hijaz Exclusives & Gifts:
📚 Receive educational training and books before your departure.
🔖 Personalized ID badges for all travelers.
🕋 Complimentary Ihram for all brothers.
🙏 Complimentary Salaah mat for all guests.
💧 Complimentary 5-liter Zamzam water, thoughtfully packed in a gift box for all guests.

Book your spot now and embark on this incredible journey of faith

Secure your place today and prepare for a spiritually enriching experience!

Travel with safre hijaz
25/09/2023

Travel with safre hijaz

Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services20 Days Special Package
26/08/2023

Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services
20 Days Special Package

Safr-e-Hijaz Hajj Umrah ServicesSpecial Umrah PackageMakkah Hotel 300M Madina  Hotel  700MPackage Includes• Direct Ticke...
24/08/2023

Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services

Special Umrah Package
Makkah Hotel 300M
Madina Hotel 700M

Package Includes
• Direct Tickets (60kg+ Zamzan + Meal)
• Accommodation
• Visa
• Hotel

Sharing : 215,000
Quad : 225,000
Double : 270,000
Triple. : 240,000

Contact us :
Haji Mubashir: 0321-2437886
Haji Fazal Rabi : 0321-8924158



🇵🇰💚  Happy independence day 🇵🇰💚
14/08/2023

🇵🇰💚 Happy independence day 🇵🇰💚


🇵🇰 HAPPY INDEPENDENCE DAY 🇵🇰💚
14/08/2023

🇵🇰 HAPPY INDEPENDENCE DAY 🇵🇰💚


The name of trust travel with safre hijaz group Pakistan
05/08/2023

The name of trust travel with safre hijaz group Pakistan

Safr E Hijaz
04/08/2023

Safr E Hijaz

04/08/2023

E Hijaz * group Pakistan

Get ready for the most affordable Umrah packages coming soon from Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services. 💺With a range of opt...
05/07/2023

Get ready for the most affordable Umrah packages coming soon from Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services. 💺

With a range of options from budget Freindly hotels to star accomodations, Direct flights and Economy budget Packages , we are to fulfill your holy Journey dreams .

For more information, please contact
Haji Mubashir : 0321 2437886
Haji fazal Rabi: 0321 8924158

29/06/2023

اسلام وعلیکم ،یہ حاجی صاحب لاپتا ہوگئے ہیں ،اپنی شناخت افغانستان کا بتا رہے ہیں ،اگر کوئی بھی انہیں جانتا ہوں ،تو براہ کرم جمرات ( شیطان کو کنکریاں مارنے) والی جگہ پر تشریف لے آئے ۔
جزاک اللّہ

From Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services, Eid-ul-azha Mubarak to all Entire Muslim
28/06/2023

From Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services, Eid-ul-azha Mubarak to all Entire Muslim


لَبَّيْكَ ٱللَّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ ٱلْحَمْدَ وَٱلنِّعْمَةَ لَكَ وَٱلْمُلْكَ لَ...
27/06/2023

لَبَّيْكَ ٱللَّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ ٱلْحَمْدَ وَٱلنِّعْمَةَ لَكَ وَٱلْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ
From *Safr-e-Hijaz Hajj Umrah Services,* we send our warmest wishes to all those embarking on the Hajj pilgrimage. May your journey be filled with divine blessings, peace, and spiritual enlightenment.
*Hajj Mubarak!* 🕋🌙


Pilgrims have started arriving in Mina camps to start the Hajj 🕋 rituals.
26/06/2023

Pilgrims have started arriving in Mina camps to start the Hajj 🕋 rituals.

سفر حجاز حج وعمرہ سروس سے حاجی فضل ربی کی امارت میں  51 حاجی صاحبان حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے  روانہ  18 جون 2023
18/06/2023

سفر حجاز حج وعمرہ سروس سے حاجی فضل ربی کی امارت میں 51 حاجی صاحبان حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے روانہ
18 جون 2023

آج الحمدللہ سفر حجاز ٹریول کے حجاج کرام کا کامیاب سیمنار ہوا  خطیب اشاعت علامہ عصمت اللہ عثمانی صاحب  نے حج کی اہمیت پر ...
07/06/2023

آج الحمدللہ سفر حجاز ٹریول کے حجاج کرام کا کامیاب سیمنار ہوا خطیب اشاعت علامہ عصمت اللہ عثمانی صاحب نے حج کی اہمیت پر تفصیلی خطاب فرمایا پہلی پرواز ان شاء اللہ 10 جون کو روانہ ہوگا یاد رہے اس دفعہ ٹوٹل پانچ سو پچپن حاجی سفر حجاز کے زیر نگرانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرینگے

سفرحجاز حج و عمرہ کے زیراہتمام  حج تربیتی نشست کی چند جھلکیاں ❤️
07/06/2023

سفرحجاز حج و عمرہ کے زیراہتمام حج تربیتی نشست کی چند جھلکیاں ❤️

06/06/2023

Travel with safre hijaz tanks for abasen property

Address

دکان نمبر8،حسن ٹریڈ سینٹر،کبل چوک،سوات
Kabbal
19060

Telephone

+923409487406

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سفر حجاز ٹریولز پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سفر حجاز ٹریولز پاکستان:

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Travel Agencies in Kabbal

Show All