28/02/2023
دماغ کو طاقتور بنانے والی غذائیں کونسی؟
انسان جو کچھ بھی کھاتا ہے اس کا اثر اس کے جسم پر ہوتا ہے، اسی لیے صحت کے ماہرین ہمیشہ صحیح غذا انتخاب کرنے کا کہتے ہیں۔
لوگوں کی اکثریت دل اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی غذاؤں پر تو توجہ دیتی ہے لیکن جسم کے تمام اعضا کو کنٹرول اور احکامات دینے والے والے دماغ کی صحت کے بارے میں بھول جاتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان کو دماغ کو بھی اسی طرح اہمیت دینی چاہیے جیسے کہ وہ اپنے دل، آنکھوں اور دیگر اعضا کو دیتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق دماغ کو مضبوط کرنے کے لیے کوئی خاص ایکسرسائز یا طریقہ موجود نہیں لیکن غذاؤں سے اُسے مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ جیسے کہ گندم، انڈے کی زردی اور بادام انسان کے دماغ کے لیے بہت ہی مفید ہوتے ہیں جبکہ پھلوں میں ناشپاتی اور کینو بھی انسان کے دماغ کو بہت طاقت فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دودھ اور اس سے بنی چیزیں بھی انسان کے دماغ کو مضبوط کرنے میں بہت مددگار ہوتی ہیں۔
ڈاکٹرز اور ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ان غذاؤں سے انسان کی یادداشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دیگر بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ ماہرینِ صحت نے نیند کو بھی دماغی صحت کی بہترین غذا قرار دیا ہے۔
حوالہ
https://mmnews.tv/urdu/what-are-the-foods-that-make-the-human-brain-strong/amp/
Dr.Shahid Feroze khan
انسان جو کچھ بھی کھاتا ہے اس کا اثر اس کے جسم پر ہوتا ہے، اسی لیے صحت کے ماہرین ہمیشہ صحیح غذا انتخاب کرنے کا کہتے ہیں۔