Karachi Kitchen Gardening

Karachi Kitchen Gardening and Kitchen Gardening Karachi

20/04/2024

... اسلام و علیکم
میرے گھر میں رات کی رانی کا پودا ھے۔ میں نے سنا ہے کہ اس پودے کی خوشبو پر سانپ اور جنات آتے ہیں ۔ اس بات میں کتنی صداقت ھے ؟ اھل علم حضرات تبصرہ کریں۔

17/04/2024
16/04/2024
10/12/2023

آپ کوٸی بھی چیز لگانے سے پہلے طریقہ کار سیکھ لیں
زمین کو سب سے پہلے باریک کھود لیں اس میں گوبر یا کالی کھاد ملا کر اوپر سپرے /جڑی بوٹی کو ختم کرنے والی / کریں دو دن کےبعد اس میں بیج یا پنیری بو دیں اور ہلکے پانی کا چڑکاو کریں اور جڑ پکڑنے یا زمین سے پودے نکلنے تک اس میں کوٸی کھاد استعمال نہ کریں جب لگے کہ اب پودا صحت مند ہونے لگا ہے تو پانی لگانے کے بعد یوریا کھار ڈالیں .

15/09/2023

رضائے الہی اور قضائے الہی میں فرق
بعض لوگ میت کا اعلان کرتے وقت کہتے ہیں فلاں شخص رضائے الہی سے فوت ہوگیا حالانکہ کہنا یہ چاہیے کہ فلاں شخص قضائے الہی سے فوت ہوگیا ہے۔ اس لیے کہ قضا اور رضا میں بڑا فرق ہے ۔
قضا کا معنی: تقدیر الہی . نوشتہ تقدیر .فیصلہ ا.تفاق یا حادثہ( فیروز اللغات فارسی)
جب کہ رضا کا معنی :مرضی خوشنودی اور خوشی. لہذا جب اللہ تعالی کسی کے بارے فیصلہ نافذ کرتا ہے .
اس کو قضا کہتے ہیں
اور جب کسی کسی کام کی وجہ سے راضی ہوتا ہے تب اس وقت اس بندے پر رضا الہی کا ظہور ہوتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے۔
رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ
اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ۔(مجادلہ 22)
ایک اور مقام پر فرمایا۔
لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ۔
بیشک اللہ راضی ہوا ایمان والوں سے(الفتح 18)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔
وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ
اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا (مائدہ3)
مزید فرمایا۔
وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ۔
اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللہ و رسول نے ان کو دیا۔(توبہ 59)
یہ رہا قرآن مجید میں رضا کا استعمال جہاں تک قضا کا تعلق ہے تو متعدد آیات میں رب کریم میں لفظ قضا کو استعمال فرمایا ہے ان کو دیکھ کر پتہ چلتاہے کہ لفظ قضا کا معنی و مفہوم کیا ہے۔
اللہ تعالی نے فرمایا۔
وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ۔
اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو (بنی اسرائیل 23)
او رفرمایا
وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ۔
اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔(مومن 20)
مزید فرمایا۔
فَلَمَّا قَضَیۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَوۡتَ۔
پھر جب ہم نے اس پر موت کا حکم بھیجا(سبا 14
ان تمام آیات بینات سے سے رضا اور قضا کامعنی کھل کر سامنے آ گیا۔ رضا سے اللہ تعالی کی مرضی ۔رضا مندی اور خوشنودی مراد ہے جب کہ قضا سے تقدیر فیصلہ اور موت مراد ہے ۔
قرآن مجید کی متعدد آیات میں موت کو لفظ قضا سے یاد فرمایا گیا لیکن کچھ لوگ موت کو رضائے الہی کی طرف منسوب کرتے ہیں اور بانگ دہل کہتے ہیں کہ فلاں رضائے الہی سے فوت ہوگیا حالانکہ موت سے رضائےالہی سے نہیں قضائے الہٰی سے واقع ہوتی ہے ۔ رضا اور قضامیں بڑا فرق ھے

30/06/2023

*‏گوشت کھانے سے اگر*
1* بلڈ پریشر بڑھے سونف الائچی سبز اور زیرہ سفید کا قہوہ
2* بد ہضمی پیٹ درد ہو اجوائن پودینہ کا قہوہ
3* لوز موشن، متلی ہو لونگ دارچینی اور لیمن چند قطرے ڈال کر قہوہ
4* مسوڑوں پر ورم دانت درد ہو نمک سونٹھ سرسوں کا تیل ملیں۔

"کچھ بی ہو جائے گوشت نہ چھوڑو"
🤪😆😀🙃😃

21/04/2023

*Assalmoalaikum*
Tamam *Musalmano'n ko EID UL FITAR* ki Boht Boht Mubarak ho. *Allah Pak* ham Sab ki *laghzisho'n* aur *kotahio'n* ko muaf frmaey...ham Sab pe apni Khas *Rehmat* frmaey....*aameeen*

*عید الفطر مبارک ہو*

KPK aur Pakistan ki khobsorat videos Vlogs daikhnay k liay hamara U.Tube channel subscribe krain.we have created a YouTu...
06/04/2023

KPK aur Pakistan ki khobsorat videos Vlogs daikhnay k liay hamara
U.Tube channel subscribe krain.
we have created a YouTube channel. in which you will find all kinds of videos.
https://youtube.com/
*Awan five brothers*
Subscribe like and share.

Allah o Akbar # Tamaam Ta'reefain *Allah SWT* ki hain # mix vlogz #

InshAllah
06/04/2023

InshAllah

Harriaaaan....
14/02/2023

Harriaaaan....

12/02/2023
12/02/2023
03/01/2023

Mulberry

30/12/2022

حقیقی تبدیلی لانے والے 10 لوگ👇

1. میں ایک کلرک ہوں۔ میری تنخواہ پچیس ہزار روپے ہے۔ میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے محلے کے قصاب سے چھ سو روپے کا آدھا کلو چھوٹا گوشت لے کر اپنے کسی عزیز رشتے دار کے گھر بھیج دیتا ہوں۔ یہ گوشت ہماری طرف سے صدقہ ہو جاتا ہے۔

2. میرا ایک چھوٹا سا کریانہ سٹور ہے۔ میں روزانہ پچاس روپے کاروبار سے نکال کر گولک میں ڈال دیتا ہوں۔ میں ہر ماہ پندرہ سو روپے اپنے محلے کی ڈسپینسری میں دے آتا ہوں۔ وہاں معائنہ فیس پچاس روپے کے عوض مریضوں کو ادویات دی جاتی ہے۔ میری طرف سے ایک مہینے میں تیس مریضوں کا علاج ہو جاتا ہے۔

3. میں اپنے کاروبار سے روزانہ سو روپے الگ کر کے اپنی بیوی کے پاس جمع کرواتا ہوں۔ مہینے کے بعد ہم تین ہزار روپے کا راشن بیگ ایک غریب گھرانے کو بھجوا دیتے ہیں۔

4. میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوں۔ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہوں۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی تنخواہ میں سے پانچ ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ ہم ہر سال ماہ رمضان میں اپنے شہر کے یتیم خانے میں قیام پذیر بچوں کو عید کے نئے کپڑے لے کر دیتے ہیں۔ ہمارے بجٹ سے ساٹھ پینسٹھ بچوں کے لیے تین دن کے دیدہ زیب کپڑوں کا انتظام آسانی سے ہو جاتا ہے۔

5. میری کپڑے کی دکان ہے۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی آمدنی میں سے دس ہزار روپے الگ کرتا ہوں۔ یہ سال کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتے ہیں۔ میں ہر سال ایک یتیم بچی کی شادی و رخصتی کا بند و بست کرتا ہوں۔

6. میں ڈاکٹر ہوں۔ میرا معمول ہے کہ میں اپنی آمدنی میں سے کینسنر سوسائیٹی کے ذریعے روزانہ ایک غریب مریض کے لیے کیمو تھراپی کا انجیکشن ڈونیٹ کرتا ہوں۔

7. ہم دونوں میاں بیوی سرکاری سکول میں پڑھاتے ہیں۔ ہم ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے ایک معقول حصہ الگ کرتے ہیں۔ اور ہر ماہ کے پہلے سنڈے کو اپنے محلے کے دینی مدرسے میں پڑھنے والے ہاسٹلائز بچوں کو مدرسے میں جا کر کھانا پیش کرتے ہیں۔

8. میری پوش علاقے میں ایک بیکری ہے۔ میں نے اپنے علاقے کے دونوں گرلز اینڈ بوائز سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو کہہ رکھا ہے کہ یتیم طلبا و طالبات کی یونیفارم اور جوتے میرے ذمہ ہیں۔ یہ کام کئی سال سے جاری ہے۔ الحمد للہ اس مقصد کے لیے دو سو روپے روزانہ الگ کر دیتا ہوں۔

9. میرا ریسٹورینٹ ہے۔ میں روزانہ پچاس لوگوں کو اپنے ریسٹورینٹ سے رات کا معیاری کھانا پارسل صورت میں دیتا ہوں۔ تاکہ وہ غریب لوگ گھر جا کر اپنی فیملی کے ساتھ سیر ہو کر کھائیں۔

10. میں انجنیئر ہوں۔ میں ایک نجی کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔ میری بیوی بھی ایک بڑے تعلیمی ادارے میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ ہم دونوں اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ باقاعدگی سے ایک مخصوص رقم الگ کرتے ہیں۔ ہم معذور افراد کے لیے قائم ایک ادارے کو ہر ماہ ایک وہیل چیئر عطیہ کرتے ہیں جو کسی مستحق معذور کو دے دی جاتی ہے۔

آئیے آج سے ہم بھی عزم کرتے ہیں کہ اللّٰه پاک کے دیے ہوئے رزق سے مستحق لوگوں کا حصہ نکالیں گے ...!!
اللّٰه تعالیٰ ہمیں توفیق عطاء فرمائے، آمین یا ارحم الراحمین۔

آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی      تھانہ مانگل کی حدود سے لاپتہ ہونے والے ایبٹ آباد پولیس کے اہلکار ایڈیشنل ایچ او تھانہ...
04/12/2022

آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی
تھانہ مانگل کی حدود سے لاپتہ ہونے والے ایبٹ آباد پولیس کے اہلکار ایڈیشنل ایچ او تھانہ بکوٹ ملک آصف کا سراغ نہ مل سکا
۔وہ گذشتہ صبح اپنے گھر سے زمین کی طرف گئے اور پھر جب کئی گھنٹے تک واپس نہ آئے تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی جس پر انہوں نے اپنے طور پر ڈھونڈنے کی کوشش کی
جس میں ناکامی پر بالآخر شام کے وقت مقامی تھانہ مانگل کو اطلاع دی گئی ۔ایک حاضر ملازم کی گمشدگی پر ایبٹ آباد پولیس متحرک ہوگئی اور رات گئے تک قریب اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا
جس میں مقامی لوگ اور عزیز و اقارب بھی شریک تھے ۔تاہم صبح تک ان کا کوئی کھوج نہیں مل سکا ۔ لاپتہ پولیس اہلکار کے ایک قریبی عزیز ملک جمیل کے مطابق رات تقریباً بارہ بجے تک ان کا فون آن تھا جس پر کال جارہی تھی لیکن اس کے بعد ان کا نمبر بھی مسلسل بند جارہا ہے ۔جس پر ہمیں تشویش ہے ۔سرچ آپریشن کی نگرانی کرنے والے ڈٰی ایس پی سرکل میرپور صابر تنولی نے اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ مانگل اصغر خان اور ان کی نفری کے علاوہ اضافی نفری بھی گذشتہ تقریباً 36 گھنٹوں سے مسلسل تلاش میں ہیں لیکن لاپتہ اہلکار کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لارہی ہے ،جس میں جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی جارہی ہے ۔لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل پارہا ۔اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔کیوں کہ اب تک پولیس صرف موبائل فون کی اصل لوکیشن تک پہنچ نہیں پائی کیوں کہ اس مقصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ۔ممکن ہے اس لئے پشاور سے ٹیم بلانی پڑی ۔اس کے علاوہ آج اگر کوئی سراغ نہ مل سکا تو پھر سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔
صابر تنولی کا کہنا تھا پولیس تمام پہلوئوں سے کیس کا جائزہ لے رہی ہے ،لیکن ابتدائی تفتیش میں ابھی تک کوئی ایسا پہلو سامنے نہیں آٰیا جس سے کوئی تشویشناک صورتحال کا امکان ہوا ۔اگرچہ ماضی میں ان کے کچھ خاندانی مسائل تھے لیکن فریقین کے مابین صلح ہوچکی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ایس ایچ او ملک آصف کی صحت کے حوالے سے بھی کوئی ایسی معلومات نہیں ملیں جو خطرناک ہوں ۔البتہ ان تمام مسائل کے باوجود ہم مسلسل اور ہرپہلو سے جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم بہت جلد معمہ حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ایس ایچ او اصغرخان نے بتایا کہ انہوں نے لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکار کا کال ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے جس میں آخری بار اپنے اہلخانہ اور قریبی عزیز کے علاوہ کسی اور کال کا سراغ نہیں ملا ۔ اس کے ساتھ موبائل کی سو فیصد درست نشاندہی کی ٹیکنالوجی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سےبھی سراغ ڈھونڈنے میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جس جگہ سے اہلکار غائب ہوا ہے اس گائوں کے اردگرد زیادہ پہاڑی اور کھائیوں پر مشتمل علاقہ ہے جہاں پولیس اور مقامی لوگوں نے چپہ چپہ چھان مارا ہے لیکن ابھی تک کوئی کھرا نہیں مل سکا ہے ۔ لاپتہ پولیس اہلکار کے ایک اور قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ انہیں صحت کے کچھ مسائل کا سامنا ضرور تھا لیکن اتنا بھی کوئی خطرناک مسئلہ نہیں تھا جس سے ان کے اہلخانہ کو انکے اس طرح اچانک لاپتہ ہوجانے کا خطرہ ہو۔

Nalli Biryani....
27/11/2022

Nalli Biryani....

27/11/2022
11/11/2022

🇵🇰❤️

11/11/2022

🇵🇰💕

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Kitchen Gardening posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi Kitchen Gardening:

Videos

Share

Nearby travel agencies


Other Karachi travel agencies

Show All