Orakzai International Travels

Orakzai International Travels We Deal All Airline (Domestic and International) Tickets

ایک ہفتے میں پانچ طیارے کریش١ ہوا بازی کے حادثات کا ایک ہولناک سلسلہ دنیا کو سوگ میں لے گیا۔ براہ کرم متاثرین اور ان کے ...
31/12/2024

ایک ہفتے میں پانچ طیارے کریش١

ہوا بازی کے حادثات کا ایک ہولناک سلسلہ دنیا کو سوگ میں لے گیا۔ براہ کرم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو اپنے خیالوں اور دعاؤں میں رکھیں.

آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز 28243 - ایک Embraer ERJ-190AR گر کر تباہ ہو گیا، مبینہ طور پر اسے نشانہ بنایا گیا تھا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ جہاز میں سوار 38 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جیجو ایئر فلائٹ 2216 - ایک بوئنگ 737-800 لینڈنگ گیئر کی خرابی کے بعد کریش لینڈنگ، مبینہ طور پر پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 179 ہلاکتیں ہوئیں۔

KLM پرواز 1204 - ایک بوئنگ 737-800 ہائیڈرولک فیل ہونے کی وجہ سے اوسلو میں ٹیک آف کے فوراً بعد پھسل گیا۔ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایئر کینیڈا کی پرواز 2259 - ایک ڈیش 8-400 میں لینڈنگ گیئر کی خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ ہیلی فیکس ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے پر پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہلکے طیارے کا حادثہ - جزیرہ ایوی ایشن کلب کا ایک چھوٹا طیارہ راس الخیمہ، متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ افسوسناک طور پر پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

یہ المناک واقعات ہوابازی کے خطرات کی ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آئیے اس مشکل وقت میں متاثرین اور ان کے پیاروں کو اپنے دلوں میں رکھیں۔

جدہ ایئر پورٹ پر آبِ زمزم کی بوتل دستیاب ہے 💧ہر مسافر کیلئے آب زمزم 5 لیٹر کی بوتل ساڑھے 12 ریال کیمضبوط پلاسٹک بوتل ، ک...
23/12/2024

جدہ ایئر پورٹ پر آبِ زمزم کی بوتل دستیاب ہے 💧
ہر مسافر کیلئے آب زمزم 5 لیٹر کی بوتل ساڑھے 12 ریال کی
مضبوط پلاسٹک بوتل ، کاٹن پیکنگ کے ساتھ
بعض اوقات ملازمین ویزا کی قسم پوچھتے ہیں اور بعض اوقات نہیں پوچھتے ۔
جدہ ایئرپورٹ پر 2 آؤٹ لیٹس ہیں
واپسی پر فیملی کیلئے بہترین تحفہ
Umrah info Pakistan

Three more aircraft to join Fly Jinnah (FJ) fleet.Presently, Fly Jinnah (FJ) is operating a fleet of six Airbus A320 air...
22/12/2024

Three more aircraft to join Fly Jinnah (FJ) fleet.

Presently, Fly Jinnah (FJ) is operating a fleet of six Airbus A320 aircraft.
Fly Jinnah

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بوئن...
21/12/2024

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے گراونڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے پر کام تیز کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 ساختہ طیارے اور ایئر بس 320 ساختہ طیارے کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بوئنگ 777 طیارہ 440 نشستوں والا بڑی گنجائش کا حامل طیارہ ہے جسے یورپ اور حج آپریشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طیارہ 10 جنوری سے شروع ہونے والے یورپ فلائٹ آپریشن کے لیے بھی کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔
بوئنگ 777 طیارہ ایک سال سے زائد عرصے سے گراونڈ حالت میں موجود تھا۔ طیارے کے دو انجنز ایک دو روز کے دوران پاکستان پہنچا دیے جائیں گے، طیارہ پیرس کے لیے پہلی پرواز لیکر 10 جنوری کو روانہ ہوگا۔

دبئی عنقریب پاکستانیوں کے وزٹ ویزہ کھولنے جا رہا ہے لیکن کچھ نئی شرائط اور پابندیوں کے ساتھ۔ خدارا پاکستان کو نئی پابندی...
10/12/2024

دبئی عنقریب پاکستانیوں کے وزٹ ویزہ کھولنے جا رہا ہے لیکن کچھ نئی شرائط اور پابندیوں کے ساتھ۔
خدارا پاکستان کو نئی پابندیوں سے بچانے کیلئے ان شرائط کو لازم فالو کریں
اب ہوٹل بکنگ کنفرم لگانا ہو گی ، کسی دوست یا رشتہ دار کے پاس نہیں ٹھہر سکتے
کنفرم ریٹرن ٹکٹ ایک ہی پی این آر پر دینا ہو گا اور ہوٹل بکنگ ٹکٹ کے مطابق کنفرم ہونی چاہیئے
پولیس کلیرنس کو ورک ویزہ کیلئے لازم قرار دیا جائے گا
ایک ماہ کے وزٹ کیلئے 3000درہم شو منی اور دو ماہ کے وزٹ کیلئے 5000 شو منی درہم ساتھ کیش ہونا لازم ہے
وزٹ ویزہ فیس بھی پاکستان کیلئے بڑھا دی جائے گی

دنیا کی طویل ترین پروازوں میں سے ایکسڈنی آسٹریلیا سے لاس اینجلس امریکہ کے لیے پروازکسی بھی زمین سے دور بحر الکاہل کے اوپ...
08/12/2024

دنیا کی طویل ترین پروازوں میں سے ایک
سڈنی آسٹریلیا سے لاس اینجلس امریکہ کے لیے پرواز
کسی بھی زمین سے دور بحر الکاہل کے اوپر 15 گھنٹے سے زیادہ مسلسل پرواز کے وقت دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ 12 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے کیونکہ لینڈنگ کا مطلب موت ہے

*عمرہ کرنے والوں،حاجیوں اور سیاحوں کے لیے اچھی خبر ۔۔۔۔۔۔* Tourist VAT refund Aiport Countersنوٹ : آپ مفاد عامہ کی پوسٹ ...
13/09/2024

*عمرہ کرنے والوں،حاجیوں اور سیاحوں کے لیے اچھی خبر ۔۔۔۔۔۔*

Tourist VAT refund Aiport Counters

نوٹ : آپ مفاد عامہ کی پوسٹ کو شئیر یا کوپی پیسٹ کرکے اپنی وال پر ضرور لگایا کریں۔کسی نہ کسی کا بھلا ہو گا۔

سعودی عرب سمیت کافی ممالک میں اشیا پر ویلیو اینڈ ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔جو مقامی شہریوں سے وصول کیا جاتا ہے ۔سعودی عرب میں یہ ٹیکس پندرہ فی صد ہے۔سادہ الفاظ میں یوں سمجھیں کہ آپ عمرہ و حج یا سیاحت سے واپسی پر 2000 ہزار ریال کی شاپنگ کرتے ہیں تو اس میں 300 ریال ٹیکس بھی شامل ہوتا ہے ۔وہ ٹیکس قابل واپسی ہوتا ہے۔

اب جب آپ سعودیہ سے واپس جا رہے ہوں تو تمام رسیدیں سنبھال کر رکھیں اور ائیر پورٹ پر کاونٹر سے یہ رسیدیں دکھانے پر ہر ہزار ریال پر 150 ریال واپس لیں۔کچھ لوگ تو اچھی خاصی شاپنگ کرتے ہیں۔اسی مناسبت سے ان کا ٹیکس بھی ٹھیک ٹھاک بنتا ہے لیکن وہ معلومات کی عدم فراہمی کی وجہ سے واپس نہیں لے پاتے۔

سعودیہ میں کما ذکر خریداری کی شرط 1000 سعودی ریال ہے۔
دوبئ ائیر پورٹ پر بھی ایسا ہی کاونٹر قائم ہے جہاں پر آپ خریداری کی رسیدیں دکھا کر ادا شدہ ٹیکس واپس لے سکتے ہیں۔

یورپ کے بھی بہت سے ائیر پورٹس پر یہ کاونٹر موجود ہوتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی vat tax واپس لیا ہے ؟ اپنا تجربہ شئیر کریں ۔

Imagine driving past a Boeing 777 on the road! is leading an innovative project by transporting three retired B777s from...
11/09/2024

Imagine driving past a Boeing 777 on the road!

is leading an innovative project by transporting three retired B777s from Jeddah to Riyadh, where they will be repurposed into restaurants and interactive experiences for Riyadh Season 2024.

These planes will take center stage at the Boulevard Runway, showcasing a bold and imaginative reinvention.

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر...
09/09/2024

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر رھے ھوتے ہیں، لیکن کس طرح ؟
آئیں آپکو بتاتے ہیں !!!
جب ھوائی جہاز گراؤنڈ پر ھوتا ھے بورڈنگ کے بعد مسافر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھ جاتے ہیں اکثر یہ دیکھا گیا ھے کہ کچھ افراد گرمی یا گھٹن محسوس کرتے ہیں ، مسافر کمنٹ کارڈ یا میگزین نکال کر پنکھے کے طور پر جھل رھے ھوتے ہیں اور بار بار عملے کو ائرکنڈیشن چلانے کا کہتے رہتے ہیں جس سے عملہ بھی پریشان ھوتا ھے کیونکہ جہاز میں ائرکنڈیشن نہیں ھوتا عملہ مسافروں کو تسلیاں دیتا رہتا ھے کہ ابھی کچھ دیر میں نارمل ھو جائے گا، اور یہ چیز زمینی عملے کی جہاز کے ساتھ ائرکنڈیشننگ یونٹ لگانے میں تاخير کی وجہ سے ھوتی ھے جو پورے جہاز کو ٹھنڈی ھوا پائپ کے ذریعے فراھم کرتے ہیں ،
ایئر کرافٹ کنڈیشننگ یونٹ (ACU) کیا ھے؟
✈️
ایئرکرافٹ ایئر کنڈیشننگ یونٹ ایک اھم گراؤنڈ سپورٹ آلات میں سے ایک ھے جو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی گاڑی میں نصب ھے جو ہوائی جہاز میں حرارت کی ضرورت کے لیئے استعمال کی جاتی ھے جو ہوائی جہاز میں ٹھنڈی ھوا یا گرم ھوا فراھم کرتی ھے جب کہ جہاز زمین پر پارک ھوتا ھے تاکہ مسافروں کے لیئے آرام دہ درجہ حرارت کو برقرار رکھا جا سکے۔
لیکن جب جہاز ٹیک آف کرنے رن وے کی جانب روانہ ھو رہا ھوتا ھے تو یہ یونٹ ہٹا دیا جاتا ھے تھوڑی دیر میں مسافر پھر سے کچھ گرمی سی محسوس کر رھے ھوتے ہیں جب تک کہ جہاز فضا میں بلند نہیں ھو جاتا اور اپنی مطلوبہ پوزیشن پر جب جہاز آ جاتا ھے تب آپکو ائرکنڈیشن کے آن ھونے کا احساس ھونے لگتا ھے اب آپکو ٹھنڈی ھوا کیسے مل رھی ھے جبکہ جہاز میں تو اے سی ھی نہیں ھے، تو ایسا ھے کہ سائنسی طور جتنی بلندی پر جاتے ہیں تو باہر کا ٹمپریچر گرتا جاتا اور جہاز جس بلندی پر ھوتا ھے تو اسکے باہر کا ٹمپریچر مائینس 30- سے لیکر مائینس 50- ڈگری ھوتا ھے اس ھی ٹمپریچر کو جہاز میں کنٹرول کرکے مطلوبہ ائرکنڈیشنڈ کیا جاتا ھے۔ لہٰذا معلومات میں ایک اور اضافہ کر لیں۔۔
منقول

#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

UMRAH 2024
07/09/2024

UMRAH 2024

JUMMAH MOBARIK
06/09/2024

JUMMAH MOBARIK

The BOEING
03/09/2024

The BOEING


.
31/08/2024

.

25/08/2024

بنگالی کرکٹر تو ایسے غصہ نکال رہے ہیں جیسے حسینہ واجد کو ہم نے پناہ دی ہو
😁🤣

28/07/2024

‏” وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ○♥️

میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا،☝️

"میں جہاز پہ سفر کر رہا تھا ،میرے بائیں طرف سیٹ پہ ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی جس کی گود میں ایک سال کا بچہ تھا.اس عورت نے م...
27/07/2024

"میں جہاز پہ سفر کر رہا تھا ،میرے بائیں طرف سیٹ پہ ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی جس کی گود میں ایک سال کا بچہ تھا.اس عورت نے مجھے مخاطب کر کے کہا کہ'بھائی صاحب !!میرے بیگ سے مجھے دودھ اور فیڈر نکال کے دے دیں گے ؟ بچہ بھوکا ہے دودھ پلانا ہے؟
مجھے اس کی بات سن کے بڑا عجیب سا لگا.وہ مجھے کیوں کہ رہی ہے خود نکال لے.میں نے سوچا.
مجھے یہ کام کرنا توہین آمیز لگا.لہازا میں نے اس عورت کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے منہ دوسری طرف پھیر لیا.
میری پچھلی سیٹ پہ ایک انگریز بیٹھا ہوا تھا.اس نے اس عورت سے انگریزی میں پوچھا کہ "اسے کیا مسئلہ ہے؟عورت نے اسے بھی یہی کہا کہ مجھے بیگ سے فیڈر اور دودھ نکال دیں.
وہ انگریز فورا اٹھا ،بیگ سے فیڈر ،دورھ اور پانی کی بوتل نکالی.خود ہی دودھ بنایا.فیڈر دودھ کا بھر کے اس عورت کو دیا.بیگ کو دوبارہ سے پیک کیا اور بڑی ترتیب سے دوبارہ بیگ کو اسی جگہ پہ رکھ دیا.
اور بڑے ادب سے اس عورت سے پوچھا کہ اسے کچھ مزید تو نہیں چاہیے؟
عورت نے انگریز کا شکریہ ادا کیا اور وہ انگریز اپنی سیٹ پہ جا کے دوبارہ بیٹھ گیا.
میں یہ تمام کاروائی کن انکھیوں سے دیکھ رہا تھا اور مجھے عجیب سی شرمندگی ہو رہی تھی.جب ہم اسلام آباد ائیرپورٹ پہ جہاز سے اترے اور ایئرپورٹ سے باہر آئے تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ انگریز امریکن ایمبیسی کا ایک اعلی ترین عہدےدار تھا اور اسے بہت ہی پروٹوکول کے ساتھ خوش امدید کہا جا رہا تھا."
یہ واقعہ ہمارے ایک پروفیسر صاحب نے تنگ نظری اور روشن خیالی پہ سنایا تھا.پروفیسر صاحب کو ایک اس سے بھی بڑے عہدےدار انسان نے انسانی خدمت میں ذہنی طور پہ مات دے دی.اور اسے بہت کچھ سوچنے پہ مجبور کر دیا.
وجہ یہ ہے کہ ہم نے اسلامی شعائر کو چھوڑ دیا اور غیروں نے اسے اپنا لیا ،،
ہم نے اپنے نبی صل اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کو چھوڑ دیا صحابہ رض کی روایات طرز حیات کو نہی اپنایا ،،
اگر ہم بغور اپنا تجزیہ کریں تو ہم بہت سے معاملات میں تنگ نظر واقع ہوئے ہیں.اسی طرح سے ہم نے روشن خیالی کا مطلب بھی غلط لیا ہوا ہے .روشن خیالی کا مطلب ہے وسعت خیال، وسعت سوچ.بے حیائی یا مغربی کلچر کی پیروی کا نام روشن خیالی نہیں ہے.
منقول

اس تصویر میں 1965 میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر پاکستانی ایئرلائن، پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسز کو دکھایا گیا ہے۔ 1955 تک پ...
26/07/2024

اس تصویر میں 1965 میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر پاکستانی ایئرلائن، پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسز کو دکھایا گیا ہے۔ 1955 تک پاکستان کی کوئی قومی ایئرلائن نہیں تھی۔ 1955 میں اورینٹ ایئر ویز، جو ایک نجی ایئرلائن ہے، کو قومی کر دیا گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن رکھ دیا گیا۔

Emirates vs PIA
25/07/2024

Emirates vs PIA

Address

SHOP#09 SAITH SAIFULLAH MARKET
Kohat
26000

Opening Hours

Monday 08:30 - 18:30
Tuesday 08:30 - 18:30
Wednesday 08:30 - 18:30
Thursday 08:30 - 18:30
Friday 09:00 - 18:30
Saturday 08:30 - 18:30
Sunday 10:00 - 02:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Orakzai International Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category