Khyber Travels & Tours خیبر ٹریولز اینڈ ٹوورز

  • Home
  • Pakistan
  • KPK
  • Khyber Travels & Tours خیبر ٹریولز اینڈ ٹوورز

Khyber Travels & Tours  خیبر ٹریولز اینڈ ٹوورز ویزٹ ویزہ اقامہ خروج جوازات ایمیگریشن کےنئے قوانین حج عمرہ اور ٹکٹس کیلئے ہمارے پیج کا وزٹ کریں

23/06/2024

الحمدللہ ! عمرہ ویزہ لگنا شروع ہوگیا پہلے گروپ کی روانگی 12 جولائی ہمیشہ کی طرح بذریعہ سعودی ائیر لائن۔رابطہ برائے بکنگ
0341 1818111
0342 1818111 03441818111

19/06/2024

الحمدللہ
عمرہ سیزن 1446 ہجری شروع ہونے والا ہے، انشاء اللہ سیزن کا پہلا ویزہ اگلے دو دنوں میں جاری ہو جائے گا، اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ویزا کی باقاعدہ پروسیسنگ شروع ہو جائے گی۔ آپ یکم محرم (7 جولائی) کے بعد اپنے کلائنٹس کو سفر کرا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ اب سے تمام اپڈیٹس آپ کے ساتھ مستقل بنیادوں پر شیئر کی جائی گی

حجاج افسوس ناک خبرمکہ مکرمہ میں گرمی سے 550  حاجی شہید ہوچکے ہیں  (خبریں)جن میں میں سے 320 کا تعلق مصر سے ہے  اپنے بوڑھے...
19/06/2024

حجاج افسوس ناک خبر
مکہ مکرمہ میں گرمی سے 550 حاجی شہید ہوچکے ہیں (خبریں)جن میں میں سے 320 کا تعلق مصر سے ہے اپنے بوڑھے کمزور والدین کو کبھی اکیلے نا بھیجا کریں

19/06/2024

المناک حادثہ
مکہ مکرمہ میں گرمی سے کئی حاجی شہید ہوچکے ہیں زیادہ تر ضعیف العمر حجاج تھے اپنے بوڑھے کمزور والدین کو کبھی اکیلے نا بھیجا کریں

19/06/2024

ہم اطلاع برائے حجاج کرام
1️⃣ جن حجاج کرام کی واپسی کی پرواز نزدیک ہے وہ وطن واپسی سے ایک دن پہلے طواف وداع لازمی کر لیں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
2️⃣ سعودی ایئرلائن سے روانہ ہونے والے حجاج کرام مکہ مکرمہ میں اپنی پرواز سے 48 گھنٹے قبل اپنا سامان ہوٹل میں سٹی چیک ان کے ذریعے بورڈنگ کروائیں گے۔ مدینہ منورہ سے روانہ ہونے والے حجاج پرواز سے 30 گھنٹے قبل سٹی چیک ان کروائیں گے۔ ۔ وزارت حج

18/06/2024
17/06/2024

عید مبارک

16/06/2024

ائیر پورٹس کے اطراف قربانی کی باقیات نہ پھینکیں ، یہ پرندوں کےجمع ہونے کا سبب بنتا ہے جوجہازوں سے ٹکراکر کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں

16/06/2024

سارے پردیسی بھائیوں کو عید مبارک
اس دعا کیساتھ کہ ہر عید انکو اپنے گھر پر نصیب ہو

14/06/2024

ایمل ولی
آگین آن فائر
سڑے ہو دا کار وو
🤗

13/06/2024

صحت کارڈ فائدہ اٹھانے کیلئے بچوں لازمی کام

13/06/2024

عمرہ کے خواہشمند ابھی سے تیاری پکڑ لیں پاسپورٹ بنوائیں یا رینیو کروائیں آج کل پاسپورٹس بنوانے میں بھی مہینوں لگ جاتےہیں مشکلات سے بچیں وقت پر تیاری کرلیں شکریہ

متوجہ ہو معزز کسٹمرز امارات ایمیگریشن عید چھٹیوں کے باعث 15 سے 18 جون تک بند رہے گا جرمانے سے بچنے کیلئے اپنے ویزوں میں ...
13/06/2024

متوجہ ہو
معزز کسٹمرز امارات ایمیگریشن عید چھٹیوں کے باعث 15 سے 18 جون تک بند رہے گا جرمانے سے بچنے کیلئے اپنے ویزوں میں توسیع یا A2A کروانے کیلئے اپلائی کریں

آسٹرین ایئرلائنز کا  جہاز ایئربس اے 320 پورے یورپ میں جا رہا تھا جب اس نے برف کے ایک زبردست طوفان سے ٹکرایا جس نے اس کی ...
12/06/2024

آسٹرین ایئرلائنز کا جہاز ایئربس اے 320 پورے یورپ میں جا رہا تھا جب اس نے برف کے ایک زبردست طوفان سے ٹکرایا جس نے اس کی ناک کی شنک اور ونڈشیلڈ کو چیر کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

12/06/2024

*بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا مراسلہ*
*ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہو ں گے ،ذرائع*
*وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا*
*مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا*
نوٙٹ۔۔۔اس سے ان لوگوں کو پناہ لینے میں نقصان نہیں الٹا فائدہ ہوگا حکومت وقت کا یہ اقدام ان لوگوں کو کنٹرول کرنا ہے جو حکومت اور اداروں کے خلاف میڈیا پر سرگرم ہے اور یاد رہے نوازشریف وغیرہ کی بھی پاسپورٹ کو کینسل کروایا گیا تھا اب دیکھے دوبارہ وہ کیسے سفید وسیاہ کے مالک بن گئے

09/06/2024

مناسک حج پر ایک نظر۔۔۔

🕋آٹھ ذوالحجة کرنے کا کام

🏢 مكہ يا حرم یا اپنی رہائش ہوٹل سے حج کا احرام پہنیں۔

💬حج کی نیت کریں لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ حَجًّا

🗣️ تلبیہ پڑھیں

♥️ نیت اللہ کے لئے خالص کریں۔

نوٹ: مکتب کی ہدایات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی 7 اور 8 ذی الحجہ کی درمیانی شب منی روانگی ہو گی تاکہ بزرگ و ضعیف مرد و خواتین کو شدید گرم موسم سے محفوظ رکھا جا سکے)

🕌 وہاں پہنچ کر ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے دن کی فجر اپنے اپنے وقت پر پڑھیں

⛺️ رات کو منی میں قیام کریں۔ منیٰ میں قیام کے دوران جب موقع ملے نفل ادا کر سکتے ہیں

🕋نو ذوالحجة کرنے کے کام

حج یوم عرفة ہے

💬 منی سے عرفات جاتے ہوئے تکبیر ،تہلیل اور تلبیہ پکاریں

🕌 اگر ممکن ہو تو مسجد نمرہ میں زوال آفتاب کے بعد خطبہ حج پوری توجہ سے سنیں۔

📍 ظہر اور عصر كى نمازيں اگر اپنے خیمہ میں پڑھیں تو اپنے اپنے وقت پر پڑھیں اور اگر مسجد نمرہ میں پڑھیں تو جمع تقديم کریں۔

🔆 عرفہ کا وقوف زوال کے بعد شروع کریں

🤲🏻 اللہ تعالى كا ذكر ، دعاء اور استغفار كرنے كى زيادہ سے زيادہ كوشش کریں

⛅️ ذكر ،دعا اور استغفار سورج غروب ہو نے تک جاری رکھیں

☁️ جب سورج غروب ہو جائے تو مزدلفہ كى طرف روانہ ہوں

🪨 مغرب ادا کئے بغیر مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں

💬 راستے بھر تلبیہ ،تکبیر اور تہلیل کہتے رہیں

🕌 مغرب اور عشاء كى نمازيں مزدلفہ پہنچ كر ایک اذان اور دو اقامت کے ساتھ جمع كریں۔

💤 یہ رات سو کر گزاریں اور صبح تہجد کا اہتمام کریں۔

✨ نماز فجر تک وہيں رات بسر كریں، رمی کرنے کے لیے کم از کم 70 عدد کنکریاں یہیں سے جمع کر لیں۔

🎯 نماز فجر اول وقت میں ادا کریں

🤲🏻نماز فجر کے بعد وقوف مزدلفه کریں، خوب دعائیں مانگیں

🕋 دس ذوالحجة کرنے کے کام

🤲🏻 فجر كے بعد طلوع شمس سے قبل تک مزدلفہ میں وقوف کریں اللہ تعالى كا ذكر اوردعائیں كریں

⛺️ سورج نکلنے سے پہلے روشنی پھیلنے پر منی کی طرف روانہ ہوں

💬 راستے میں تلبیہ کثرت سے پڑھیں

🪨 منی پہنچ کر سب سے پہلے جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کی رمی کریں

🛑 کنکریاں مارنے سے پہلے تلبیہ پڑھنا بند کر دیں🚩 مسلسل سات كنكرياں الگ الگ ماریں

💬 ہر كنكرى مارتے وقت ساتھ اللہ اكبر كہیں

⚡️ جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کے بعد دعا کے لئے نہیں رکیں گے

🐏 جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد قربانی کریں

🪒 قربانی کے بعد حلق یعنی بال منڈوائیں یا کتروائیں

👉🏻 بالوں کو دائیں جانب سے منڈوانا شروع کریں

⛰️ طواف افاضہ /زیارة کریں۔ حج تمتع والے سعی بھی کریں

🧢 اگر قربانی اور حلق ہو چکا ہو تو یہ طواف عام کپڑوں میں بھی کیا جا سکتا ہے ،اسکے لئے پھر احرام کی ضرورت نہیں۔

✅ طواف کے بعد سعی کریں

1️⃣ حج قران والے ایک سعی کرتے ہیں یا تو طواف قدوم کے ساتھ یا پھر طواف افاضہ کے ساتھ
2️⃣ حج تمتع والے طواف زیارہ یا افاضہ کے بعد حج کی سعی کریں گے

✌🏻 طواف کے بعد دو رکعت نفل اگر ممکن ہو تو مقام ابراھیم کے پاس ادا کریں ورنہ حرم میں کہیں بھی ادا کر لیں۔

⛺️ سعی کے بعد واپس منی چلے جائیں

🌜 راتیں منی میں گزاریں یہ سنت ہے

*📆 أيام التشريق 11 - 12 - 13 کرنے کے کام*

❤️ ایام تشریق میں اللہ کو خوب یاد کریں اور ذکر کریں

💬 ان دنوں میں خصوصاً تکبیرات پڑھیں

🤏🏻 منٰی میں جماعت سے نماز پڑھیں۔

🌤️ روزانہ زوال آفتاب کے بعد تینوں جمرات کو ترتیب کے ساتھ کنکریاں ماریں

🤲🏻 جمرہ اولی اور جمرہ وسطی کو کنکریاں مارنے کے بعد ذرا ہٹ کر قبلہ رخ ہو کر لمبی دعا دونوں ہاتھ اٹھا کر کریں

🛑 جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں اور وہاں دعا نہ کریں

🗣️ 13 تاریخ کی مغرب تک بلند آواز سے تکبیرات پڑھیں

💖 خواتین بھی پست آواز سے تکبیرات پڑھیں

🍽️ یہ کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں

🕋 منیٰ میں قیام کے دوران اگر ممکن ہو تو مکہ جا کر نفلی طواف کریں

🌥️ منیٰ میں دو دن گزار کر 12 ذوالحجہ کو رمی کر کے غروب آفتاب سے پہلے نکلیں

💤 لیکن اگر سورج غروب ہو گیا تو پھر رات وہیں گزاریں اور 13 کی رمی کے بعد منیٰ سے نکلیں

🕋 حج مکمل ہونے کے بعد مکہ سے نکلنے سے پہلے طواف وداع کریں

❤️الْحَمْدُ لِله کَثِیْرًا حج مکمل ہوا

اللهمَّ اجعلْهُ حجًّا مبرورًا وذنبًا مغفورًا وسعيًا مشكورًا

Address

Mardan Road Sawari Bazar District Buner KPK
Kpk

Telephone

+923441818111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Travels & Tours خیبر ٹریولز اینڈ ٹوورز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Travels & Tours خیبر ٹریولز اینڈ ٹوورز:

Videos

Share

Category