HFCtours.pk

HFCtours.pk Recreation Trips for Corporate Sector, Universities/Colleges, Families /Friends, & Honeymoon Package

29/06/2023
22/06/2022
I solute you brave girl. Your Courage compelled muslims to raise voice for youThe courage u have shown against those wol...
09/02/2022

I solute you brave girl. Your Courage compelled muslims to raise voice for you
The courage u have shown against those wolves is an example for all the girls out there More Power to you ❤

جمعہ مبارک ❣️
17/12/2021

جمعہ مبارک ❣️

Finally AJK tourism is going to upgrade.
22/10/2021

Finally AJK tourism is going to upgrade.

سیاحت کیلئے سی ڈی 70 ایک بہترین موٹرسائیکل ہے ۔ آج کل ایک رواج بن گیا ہے کہ سیاحت پر نکلنا ہے تو ایک ہیوی بائیک ضرور ہون...
23/09/2021

سیاحت کیلئے سی ڈی 70 ایک بہترین موٹرسائیکل ہے ۔
آج کل ایک رواج بن گیا ہے کہ سیاحت پر نکلنا ہے تو ایک ہیوی بائیک ضرور ہونا چاہئے ۔ کئی لوگوں کو دیکھا کہ وہ یہی حسرت ظاہر کرتے رہتے ہیں کہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنےجانا تھا ۔ ناران جانا ہے ، سوات جانا ہے ۔ کشمیر جانا ہے مگر جیب اجازت نہیں دیتی کہ دو لاکھ کی ہیوی بائیک خرید سکوں ۔ لوگ انہیں صبر کرنے یا قسطوں پر بائیک لینے کے مشورے دے رہے ہوتے ہیں ۔ میں نےیہ پوسٹ انہی سیاحت کےدلدادہ افراد کے لئے لکھی ہے ۔
پاکستان میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے دو ٹریک بہت مشکل سمجھے جاتے ہیں ۔ ایک وادی نیلم سے وادی ناران ، شاردا سے جالکھڈ ٹریک جو پچاس کلو میٹر طویل ہے اور اونچے پہاڑ نوری ٹاپ سے ہو کر جاتا ہے دوسرا گلگت سے چترال براستہ شندور ٹاپ جو تقریباً چار سو کلو میٹر طویل ہے اور سارا ہی آف روڈ ٹریک ہے ۔
یہ دو تصویریں گوہر حیات صاحب کی ہیں ۔ وہ 1987 ماڈل سی ڈی 70 پر نوری ٹاپ کراس کر رہے ہیں ۔ان کا ساتھی بھی سی ڈی 70 پر جا رہا ہے ۔ دوسری تصویر میں گوہر حیات صاحب سی ڈی 70 پر چترال سے گلگت براستہ شندور ٹاپ چار سو کلو میٹرفاصلہ طے کر رہے ہیں موٹرسائیکل پر بھاری سامان لدا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔ گوہر صاحب چالیس سال سے سارا شمال موٹرسائیکل پر گھوم چکے ہیں ۔
اگر میں اپنے علاقے کی بات کروں تو خوشاب سے وادی سون براستہ خالق آباد ، کٹھوائی ایک مشکل پہاڑی رستہ سمجھا جاتا ہے جس میں بے شمار موڑ ہیں ۔ چڑھائی بہت زیادہ ہے لیکن لوگ سی ڈی 70 پر بہت آرام سے دو دو سواریاں لے کر چلے جاتے ہیں ۔ وادی سون کے آف روڈ ٹریکس پر مقامی افراد سی ڈی 70 پر ہی تین تین سواریاں بھی بٹھا لیتے ہیں ۔ کھاد کے دو دو گٹو لاد کر بھی لے جاتے ہیں ۔
میں خود ناران اور وادی نیلم سی ڈی 70 پر سفر کر چکا ہوں ۔ مجھے کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک غلط سوچ اپنا لی گئی ہے کہ شمالی علاقہ جات پر سفر کرنا ہے تو ہیوی بائیک لینا ہو گی ۔ جس کے لئے کم از کم بھی دو لاکھ روپے کا خرچ لازمی ہے ۔ جس کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ شمالی علاقہ جات کی زیادہ سڑکیں میٹل روڈ بن چکی ہیں ۔ سی ڈی ستر پر جانا کوئی مشکل نہیں ہے ۔
ہیوی بائیکس کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ بہت بھاری بائیک ہوتی ہیں ، ان کو سنبھالنا ہی ایک بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے ۔ بہت سے لوگ ہیوی بائیک کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ سی ڈی ستر ہلکی بائیک ہے جس کو کنٹرول کرنا ، آف روڈ پر سنبھالنا بہت آسان ہے ۔ شمالی علاقہ جات میں پہاڑی سفر زیادہ ہے لیکن مشکل چڑھائی کہیں نہیں ہے ۔ زیادہ سپیڈ کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ خود سوچیں کہ سی ڈی ستر کا پرسکون سفر ہو ۔ چالیس یا اس سے کم کی سپیڈ ہو ، ارد گرد کے خوب صورت ترین نظارے انجوائے کر رہے ہوں تو سیاحت کا لطف دوبالا ہو جائے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ سی ڈی ستر پر پٹرول کا خرچ کسی ہیوی بائیک کے خرچ سے نصف ہے ۔ مینٹی نینس کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ بس چین گراری سیٹ اچھی کوالٹی کا ہو ۔ ٹائر ٹیوب اچھے ہوں ۔ سی ڈی ستر پر رسک نہ لینے کا موڈ ہو تو ہنڈا پرائیڈر 100 سی سی بہترین سواری ہے جس کی سسپنشن بہت شاندار ہے ۔
دوستوں سے یہی گزارش ہےکہ ہیوی بائیک کے چکر میں سیاحت سے محروم مت ہوں ۔ بلکہ اپنے سی ڈی ستر کو ہی بہترین ذریعہ سفر بناتے ہوئے سیاحت کا آغاز کریں ۔
اعجاز اعوان

Address

HFC 65 Kot Shahabudin G. T Road Shahdara Lahore
Lahore

Opening Hours

Monday 08:30 - 20:30
Tuesday 08:30 - 20:30
Wednesday 08:30 - 20:30
Thursday 08:30 - 20:30
Friday 08:30 - 13:00
Saturday 08:30 - 20:30

Telephone

+923324423746

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HFCtours.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HFCtours.pk:

Videos

Share

Category