𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫𝐞 𝐁𝐞𝐚𝐮𝐭𝐢𝐟𝐮𝐥 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • 𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫𝐞 𝐁𝐞𝐚𝐮𝐭𝐢𝐟𝐮𝐥 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫𝐞 𝐁𝐞𝐚𝐮𝐭𝐢𝐟𝐮𝐥 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 آئیے ہمارے ساتھ گلگت بلتستان کی سیر کیجئیے۔
(62)

17/06/2023

Deosai National Park..🏞

Gilgit ❣️
17/06/2023

Gilgit ❣️

11/06/2023

آزاد کشمیر کی ابھرتی ہوئی معروف اور خوبرو نوجوان گلوکارہ نتاشہ خان کا نیا گانا ریلیز ہو چکا ہے۔ نتاشہ خان کا تعلق آزاد کشمیر کے دار الحکومت مظفرآباد سے ہے اور وہ اس قبل بھی بہت سے مشہور گانے گا کر سامعین کو اپنی سحر انگیز آواز سے محظوظ کر چکی ہیں۔
اب کی بار ونگ میری سونے دی گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔۔۔
Wang Meri Sonay Di | Natasha Khan
Tritones Productions
Tourism Neelum valley

08/06/2023
26/05/2023

گئے دور کا ایک یادگار پروگرام۔ جسے دیکھنے کے لئیے محلے کے تمام بچے اس گھر میں جمع ہوتے تھے جس گھر میں Tv ہوتا تھا۔

اڑنگ کیل میں آج کی تازہ برفباری کے خوبصورت مناظر 🍁💖
06/04/2023

اڑنگ کیل میں آج کی تازہ برفباری کے خوبصورت مناظر 🍁💖

Double Rainbow ❤️
02/04/2023

Double Rainbow ❤️

رمضان میں اگر آپ پھل نہیں کھائیں گے تو مر نہیں جائیں گے لیکن یہ پھل دو 3 روز بعد اپنی موت آپ ضرور مر جائیں گے۔ سچائ تجرب...
26/03/2023

رمضان میں اگر آپ پھل نہیں کھائیں گے تو مر نہیں جائیں گے لیکن یہ پھل دو 3 روز بعد اپنی موت آپ ضرور مر جائیں گے۔ سچائ تجربے کی محتاج ہے۔ پیسوں جیب میں اور لٹیرے اوقات میں رکھیں۔۔۔ شکریہ

11منزلہ ڈمڈمہ گاؤں ، ناران، وادی کاغان ❤️
25/03/2023

11منزلہ ڈمڈمہ گاؤں ، ناران، وادی کاغان ❤️

شبِ برأت کی حقیقت، فضیلت اور حکم○شعبان کی پندرہویں شب ”شب برأت“ کہلاتی ہے۔ یعنی وہ رات جس میں مخلوق کو گناہوں سے بری کر...
07/03/2023

شبِ برأت کی حقیقت، فضیلت اور حکم○
شعبان کی پندرہویں شب ”شب برأت“ کہلاتی ہے۔ یعنی وہ رات جس میں مخلوق کو گناہوں سے بری کر دیا جاتا ہے۔ تقریبًا دس صحابہ کرامؓ سے اس رات کے متعلق احادیث منقول ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ” شعبان کی پندرہویں شب کو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی آرام گاہ پر موجود نہ پایا تو تلاش میں نکلی دیکھا کہ آپ جنت البقیع کے قبرستان میں ہیں پھر مجھ سے فرمایا کہ آج شعبان کی پندرہویں رات ہے۔ اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ گنہگاروں کی بخشش فرماتا ہے۔“

دوسری حدیث میں ہے”اس رات میں اس سال پیدا ہونے والے ہر بچے کانام لکھ دیا جاتا ہے ،اس رات میں اس سال مرنے والے ہر آدمی کا نام لکھ لیاجاتا ہے، اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں، اور تمہارا رزق اتارا جاتا ہے۔“

اسی طرح ایک روایت میں ہے کہ” اس رات میں تمام مخلوق کی مغفرت کر دی جاتی ہے سوائے سات اشخاص کے وہ یہ ہیں۔

١ ... مشرک،
٢... والدین کانافرمان،
٣... کینہ پرور،
٤... شرابی،
٥... قاتل،
٦... شلوار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اور
٧... چغل خور

ان سات افراد کی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے توبہ نہ کر لیں۔

حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں عبادت کیا کرو اور دن میں روزہ رکھا کرو۔

اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اعلان ہوتا ہے کون ہے جو گناہوں کی بخشش کروائے؟
کون ہے جو رزق میں وسعت طلب کرے؟
کون مصیبت زدہ ہے جو مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہو؟

ان احادیث کریمہ اور صحابہ کرام ؓ اور بزرگانِ دینؒ کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ اس رات میں تین کام کرنے کے ہیں:

۱۔قبرستان جا کر مردوں کے لئے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعا کی جائے۔

لیکن یاد رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری حیاتِ مبارکہ میں صرف ایک مرتبہ شب برأت میں جنت البقیع جانا ثابت ہے۔ اس لئے اگر کوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ بھی اتباع سنت کی نیت سے چلا جائے تو اجر و ثواب کا باعث ہے۔ لیکن پھول پتیاں، چادر چڑھاوے، اور چراغاں کا اہتمام کرنا اور ہر سال جانے کو لازم سمجھنا اس کو شب برأت کے ارکان میں داخل کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے۔ جو چیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہے اس کو اسی درجہ میں رکھنا چاہئے اس کا نام اتباع اور دین ہے۔

۲۔اس رات میں نوافل، تلاوت، ذکر و اذکار کا اہتمام کرنا۔

اس بارے میں یہ واضح رہے کہ نفل ایک ایسی عبادت ہے جس میں تنہائی مطلوب ہے یہ خلوت کی عبادت ہے، اس کے ذریعہ انسان اللہ کا قرب حاصل کرتاہے۔ لہذا نوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھر میں ادا کر کے اس موقع کو غنیمت جانیں۔ نوافل کی جماعت اور مخصوص طریقہ اپنا کر ادا کرنا درست نہیں ہے۔ یہ فضیلت والی راتیں شور و غل اور میلے، اجتماع منعقد کرنے کی راتیں نہیں ہیں، بلکہ گوشۂ تنہائی میں بیٹھ کر اللہ سے تعلقات استوار کرنے کے قیمتی لمحات ہیں ان کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

۳۔دن میں روزہ رکھنا بھی مستحب ہے۔

ایک تواس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اور دوسرا یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر ماہ ایام بیض یعنی (۱۳،۱۴،۱۵) کے روزوں کا اہتمام فرماتے تھے ،لہذا اس نیت سے روزہ رکھا جائے تو موجب اجر و ثواب ہو گا۔

باقی اس رات میں پٹاخے بجانا، آتش بازی کرنا اورحلوے کی رسم کا اہتمام کرنا یہ سب خرافات اور اسراف میں شامل ہیں۔ شیطان ان فضولیات میں انسان کومشغول کرکے انسان کو اللہ عزوجل کے قرب، مغفرت اور عبادت سے محروم کر دینا چاہتا ہے اور یہی شیطان کااصل مقصد ہے۔

20/02/2023
بنگلہ دیشی خاتون سیاح پاکستان میں گنگا چوٹی پر اپنے قومی پرچم کے ساتھ 😊
13/02/2023

بنگلہ دیشی خاتون سیاح پاکستان میں گنگا چوٹی پر اپنے قومی پرچم کے ساتھ 😊

17/12/2022

آئیے آج میں آپکو تاوبٹ بالا کی سیر کرواونگا۔۔۔
جس حسین، سر سبز و شاداب اور پرفضاء مقام پر میں موجود ہوں یہ جگہ تاوبٹ اور آپکے Seen شدہ خوابوں سے محض 2 گھنٹوں کی دوری پر واقع ہے۔ اڑنگ کیل والی روڈ سے تاوبٹ کی طرف جو ٹریفک آتی ہے اسکا دریا کے پل پر آ کر اختتام ہو جاتا ہے۔ جسکے بائیں جانب کچھ گیسٹ ہاوسز وغیرہ موجود ہیں۔
آپ اسی جگہ پر رات کو قیام کر کے صبح ناشتے کے بعد 8 بجے تک تاوبٹ بالا کی جانب روانہ ہوں۔

#لوکیشن: جس روڈ سے آپ سفر کر کے تاوبٹ آئے تھے وہی روڈ سیدھا آگے کی طرف جاتی ہے جہاں آپ صرف پیدل یا خچر پر سوار ہو کر ہی جا سکتے ہیں۔
جس وقت آپ تاوبٹ بالا کی طرف پیدل سفر شروع کریں تو ایک عدد ہائکنگ سٹک اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ کیونکہ سیزن میں بارش پھسلن اور راستے کی ناہمواری کہیں پر بھی آپکو کسی بھی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اس لئیے اپنے ساتھ ہائکنگ سٹک اور ایک وقت کا کھانا اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ راستے میں صاف پانی کی کوئ کمی نہیں ہے۔
دریائے نیلم کے ساتھ ساتھ آگے کی جانب بڑھتے چلے جائیں۔ راستے میں آپکو فوجی یونٹ، مشین گنیں، مقامی آبادی، پانی پر چلنے والی چکی، خچر، بکریاں، لکڑی سے بنے خوبصورت گھر، اخروٹ کے باغات، دریائ پل اور انواع اقسام کی خوبصورتی دیکھنے کو ملے گی۔
سفر کے آغاز سے دو گھنٹے کی دوری پر آپکو دائیں ہاتھ نیچے کی طرف 180 ڈگری پر محیط ایک بہت ہی خوبصورت اور سر سبز و شاداب میدان نظر آئیگا۔ یہاں آپ کچھ دیر قیام اور طعام کریں اور فوٹو شوٹنگ کے بعد دوپہر 2 بجے تک اپنے ہوٹل پہنچ کر کچھ دیر آرام کریں۔
اسکے بعد آپ تاوبٹ فش فارم کی طرف ضرور جائیں۔

#لوکیشن: اپنے ہوٹل کے ٹھیک سامنے دریا کا پل کراس کریں 5 سے 10 منٹ کی دوری تک پیدل چلتے چلے جائیں جسکے بعد راستہ پھر سے بائیں جانب فش فارم کی طرف مڑتا ہے۔ یہاں ایک دوسرا دریا موجود ہے جسکی اطرف کی خوبصورتی بیمثال ہے یہاں سے کچھ منٹ کی دوری پر بائیں جانب ایک کچا راستہ ہے۔ جہاں ممنوعہ علاقہ کا بورڈ بھی نصب ہے۔ یہاں سے آگے جانے سے گریز کریں۔
یہ فش فارم والا ایریا چھوٹا مگر دیکھنے لائق جگہ ہے جو اپنے اندر انتہاء کی خوبصورتی اور بلا کی کشش رکھتا ہے۔ یہاں فش فارم اور دریا کے پل کے عین وسط میں سامنے کی طرف ایک نہایت ہی پر اسرار غار بھی موجود ہے (جسکا دہانہ کم و بیش 50 مربع فٹ کی آس پاس ہو گا) جو اپنے اندر سینکڑوں سوالات کے جوابات محفوظ رکھتی ہے۔ یہ ساری جگہ آپ ضرور وزٹ کریں اور جی بھر کر فوٹو گرافی کریں Vلاگز بنائیں۔ اور اپنے دوستوں سے بھی شئیر کریں۔

لوہار گلی۔ مظفر آباد۔ آزاد کشمیر
05/12/2022

لوہار گلی۔ مظفر آباد۔ آزاد کشمیر

مِسگر گاؤں - وادئ گوجال (ہنزہ) گلگت بلتستان
30/11/2022

مِسگر گاؤں - وادئ گوجال (ہنزہ) گلگت بلتستان

Rainbow Lake, Domel, Gurez Valley, Astore, Gilgit Baltistan
20/11/2022

Rainbow Lake, Domel, Gurez Valley, Astore, Gilgit Baltistan

شنگریلہ ریزورٹ۔ سکردو
20/11/2022

شنگریلہ ریزورٹ۔ سکردو

Naran Lake🏞
02/11/2022

Naran Lake🏞

فیصل مسجد میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد  و غصے ...
28/10/2022

فیصل مسجد میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد و غصے کی حالت میں نعرے بازی کرتے ہوئے۔
https://youtu.be/66r7Dn5u3Js

20/10/2022

𝑴𝒖𝒔𝒊𝒄 𝑪𝒐𝒏𝒄𝒆𝒓𝒕 𝑾𝒊𝒕𝒉 𝑺𝒖𝒉𝒂𝒊𝒍 𝑨𝒃𝒃𝒂𝒔𝒊 𝒊𝒏 𝑺𝒕𝒂𝒕𝒆 𝑪𝒐𝒏𝒕𝒊𝒏𝒆𝒏𝒕𝒂𝒍 𝑯𝒐𝒕𝒆𝒍 & 𝑹𝒆𝒔𝒐𝒓𝒕, 𝑲𝒖𝒕𝒕𝒐𝒏 𝑨𝒛𝒂𝒅 𝑲𝒂𝒔𝒉𝒎𝒊𝒓.

20/10/2022

Dhani Waterfal. AJK

17/10/2022
14/10/2022
کٹن (آزاد کشمیر) میں لگے پیارے پیارے تازہ پھول🌹
09/10/2022

کٹن (آزاد کشمیر) میں لگے پیارے پیارے تازہ پھول🌹

Please Subscribe our Youtube Channel & Watch This New Video Serial About Baboon Top Mission 23 Sep 2022. Foot Track.
04/10/2022

Please Subscribe our Youtube Channel & Watch This New Video Serial About Baboon Top Mission 23 Sep 2022. Foot Track.

کشمیر اور پاکستان (پنجاب) کو ملانے والا پل۔
03/10/2022

کشمیر اور پاکستان (پنجاب) کو ملانے والا پل۔

Feeling Awesome With Riaz Hussain Pirzada 😍
30/09/2022

Feeling Awesome With Riaz Hussain Pirzada 😍

ہاتھ میں پکڑے بینرپرملکہ الزبتھ دوئم کی روح کے لیے صالحین کے ساتھ جنت میں مقام کی دُعا درج برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبت...
13/09/2022

ہاتھ میں پکڑے بینرپرملکہ الزبتھ دوئم کی روح کے لیے صالحین کے ساتھ جنت میں مقام کی دُعا درج

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ سے منفرد اندازمیں اظہارعقیدت کرنے والے شخص کو سعودی پولیس نے دھرلیا۔

سعودی پولیس نے یمن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا دعویٰ تھا کہ وہ ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرہ ادا کرنے مکہ آیا ہے۔

مذکورہ شخص نے مکہ میں اپنی موجودگی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا۔

اس کے ہاتھ میں پکڑے بینرپرسعودی اور انگریزی زبان میں ملکہ الزبتھ دوئم کی روح کے لیے عمرہ کی ادائیگی کا بتانے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے جنت میں مقام کی دُعا بھی درج ہے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ٹوئٹرصارفین کی جانب سے تعجب کا اظہارکرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کےمطابق مسجدالحرام میں سکیورٹی فورسز نے یمنی شہریت رکھنے والے شخص کو گرفتارکیا ہے جوجامع مسجد کے ویڈیو کلپ میں نظرآنے والا بینر اٹھائے کھڑاتھا۔

واضح رہے کہ انتقال کرجانے والے مسلمانوں کی طرف سے عمرہ کرنا جائز ہے تاہم اس کا اطلاق غیرمسلموں پرنہیں کیا جاسکتا۔ سعودی عرب میں مکہ جانے والے زائرین پر بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے پر بھی پابندی ہے۔

عمرہ کے ضوابط وہدایات کی خلاف ورزی پر یمنی شہری کے خلاف قانونی اقدامات کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن کی سفارش کی گئی ہے۔

11/09/2022

وہ جگہ جہاں دریائے سندھ سمندر سے ملتا ہے۔
𝑻𝒉𝒆 𝑰𝒏𝒅𝒖𝒔 𝑹𝒊𝒗𝒆𝒓 𝑷𝒖𝒔𝒉𝒆𝒔 𝑻𝒉𝒆 𝑨𝒓𝒂𝒃𝒊𝒂𝒏 𝑺𝒆𝒂 𝒊𝒏𝒕𝒐 𝒕𝒉𝒆 𝒐𝒄𝒆𝒂𝒏
𝑺𝒐 𝑾𝒐𝒏𝒅𝒆𝒓𝒇𝒖𝒍 𝑽𝒊𝒆𝒘. 𝑲𝒂𝒓𝒂𝒄𝒉𝒊🏞

Address

Lahore
54000

Telephone

+923368495700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫𝐞 𝐁𝐞𝐚𝐮𝐭𝐢𝐟𝐮𝐥 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Travel Companies in Lahore

Show All