05/02/2020
*عمرہ بکنگ کے اھم,رہنما اصول*
الحمدللہ,اللہ کریم آپکی حرمین شریفین حاضری کی نیت کو قبول فرمائے ..
آجکل کچھ نا عاقبت اندیش ٹریول ایجنٹ انتہائی سستا عمرہ پیکج کا جھانسہ دے کر زائرین سے عمرہ بکنگ کے نام پر رقم بٹور رہے ہیں .جبکہ معیاری سروس پہ توجہ نہیں ھوتی.(الاماشاءاللہ)
*براہ کرم انتہائی محتاط رھیں*
ہمیشہ اپنے جان پہچان ,اچھی ساخت ,دینی وروحانی شعور کے حامل ذمہ دارقسم کے گورنمنٹ رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ کا انتخاب فرمائیں
*قابل توجہ باتیں*
عمرہ پیکج میں درج ذیل امورپہ نظر رکھیں توآپ بہت سی ہریشانیوں سے محفوظ رہیں گے
*ٹکٹ*
اپنے ٹریول ایجنٹ سے متعلقہ ائیر لائن کا مکمل آنے جانے کا شیڈول ( تاریخ فلائیٹ , ٹائم) , *ڈائریکٹ ائیر لائن ہے یا وایا* , دوران پرواز کھانا دیتی ہے یا نہیں , یہ تمام باتیں پوچھ لینے اور سمجھنے کے بعد پاسپورٹ کے مطابق ناموں سے بکنگ کروائیں اور *پھر ٹکٹ کی رقم ادا فرمائیں* , رسید اور
متعلقہ ائیر لائن کا آن لائن ریزرویشن نمبر اور ٹکٹ نمبر لازمی لیں اور آپ کتنا اور کون ساسامان لے کر لے کرجاسکتے ہیں مکمل تفصیلات اچھی طرح چیک کریں ...
*پیکج*
پیکج میں آپکا عمرہ ویزہ , مکہ و مدینہ رہائش اور مکمل ٹرانسپورٹ ائیر پورٹ تا ائیر پورٹ شامل ہوتی ہے ..
*رہائش*
(1) مدینہ منورہ میں رہائش کس معیارکی ھوگی (اکانومی , اکانومی پلس , سٹار ) اور ان میں فرق اچھی طرح سمجھ لیں
2) رہا ئش کا مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں حرمین شریفین سے پیدل فاصلہ کتنا ھوگااورکون سا ھوٹل ھوگا نام ضرور پوچھئے
3) رہائش کی نوعیت ( شیرنگ یا سیپریٹ روم ھوگی)
4) ٹرانسپورٹ کی نوعیت کیاھوگی
5) مکہ پاک اور مدینہ پاک میں دنوں کی تقسیم
6>دو سے دس سال عمرکے بچوں کا پیکج بغیر بیڈ بھی لے سکتے ہیں.یعنی صرف ویزہ اور ٹکٹ کے ہی اخراجات ھوں گے.
8محترم عمرہ زائرین آپکا کام کسی پر بلا وجہ شک کرنا یا معاذ اللہ بد گمانی رکھنا نہیں بلکہ اپنے رزق حلال کی حفاظت , دنیا کے بہترین,روحانی سفر میں مکمل قلبی روحانی سکون , اپنے اور ٹریول ایجنٹ کے ایمان کی حفاظت کرنا ہے.کریم ہم سب کی.عزت آبرو جان مال کی حفاظت فرمائے اور مبارک روحانی سفر میں قدم بہ قدم برکتیں سعادتیں رحمتیں عطا فرمائے..
اس سلسلہ میں مذیدرہنمائ کے لئے البریدکا فیسبک پیج وزٹ کرتے رہئے ہم اس حوالے سے مذید بھی اھم.معلومات پیش کرتے رہیں گے.
افادہ عام کے لئے شئر ضرور کیجئے.شکریہ
خیر اندیش وطالب دعا
خادم معتمرین و زائرین حرمین طیبین
محمد نعیم جاویدنوری
البریدانٹرنیشنل ٹریولز اینڈ ٹورزچوک چوبرجی لاھور
03216000012