Grand Star Tours

Grand Star Tours گرینڈ سٹار ٹورز آپکو پاکستان کے حسیں نظاروں کی سیر کرواتی ہے،ہر ہفتےکے ٹورز میں ہمیں جوائن کرسکتے ہیں
(11)

مرمت کی وجہ سے آج رات سے موٹر ویز بند کرنے کا اعلانجی ٹی روڈ پہلے ہی بند کی جا چکیاصل  میں انکی اپنی مرمت ہونے ولی ہوئی ...
22/11/2024

مرمت کی وجہ سے آج رات سے موٹر ویز بند کرنے کا اعلان
جی ٹی روڈ پہلے ہی بند کی جا چکی
اصل میں انکی اپنی مرمت ہونے ولی ہوئی ہے ، موٹروے کی نہیں۔

جسکی کوئی شادی بارات دوسرے شہر جانی تھی اُس سے ہم ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کے لیے الرٹ جاری۔14 سے 16 نومبر کے دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور نشیبی علاق...
14/11/2024

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کے لیے الرٹ جاری۔

14 سے 16 نومبر کے دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور نشیبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مسافروں اور سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

بٹہ کنڈی ناران رائٹ ناؤ
12/11/2024

بٹہ کنڈی ناران رائٹ ناؤ

شنگریلا جھیل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع ایک دلکش اور مشہور جھیل ہے، جو سکردو شہر سے محض بیس منٹ کی ڈرائیو پر ہے...
12/11/2024

شنگریلا جھیل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع ایک دلکش اور مشہور جھیل ہے، جو سکردو شہر سے محض بیس منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ اس جھیل کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے کے لیے اس کے کنارے ایک نہایت خوبصورت ہوٹل اور سیاحتی ریزورٹ تعمیر کیا گیا ہے، جو سیاحوں کے لیے ایک بہترین قیام گاہ ہے۔ شنگریلا ریزورٹ 1983 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ سکردو بلتستان کا پہلا سیاحتی ریزورٹ تھا۔

شنگریلا جھیل کا صاف شفاف پانی، دلکش مناظر، اور خوشگوار موسم سیاحوں کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اس جھیل کے ارد گرد پھیلے برفیلے پہاڑ، سرسبز وادیاں، اور قدرت کے حسین مناظر جنت کا سا نظارہ پیش کرتے ہیں۔ یہاں کا سکون اور فطری حسن ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، اور جھیل کے کنارے بنے ریزورٹ میں قیام کرنا ایک یادگار تجربہ ہوتا ہے۔

سیاحوں کے لیے یہاں بوٹنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جہاں خواتین اور بچے جھیل کے پانی میں سیر کا مزہ لیتے ہیں۔ شنگریلا جھیل پر موجود جہاز کے ماڈل کو دیکھ کر سیاح اس کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں، جو اس جگہ کی ایک خاص پہچان بن چکی ہے۔

شنگریلا ریزورٹ کی بنیاد مرحوم بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد اسلم خان نے رکھی تھی، جو شمالی سکاؤٹس کے پہلے کمانڈر تھے اور 1948 میں شمالی علاقہ جات کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس ریزورٹ کا نام جیمز ہلٹن کی کتاب "لوسٹ ہورائزن" سے متاثر ہو کر رکھا گیا، جس میں شنگریلا کو "زمین پر جنت" کہا گیا تھا۔ کتاب میں ایک فرضی کہانی بیان کی گئی تھی، جس میں ایک ہوائی جہاز دریا کے کنارے گر کر تباہ ہو جاتا ہے، اور بچ جانے والے مسافر ایک خوبصورت جگہ پہنچ جاتے ہیں جسے شنگریلا کہا جاتا ہے۔

شنگریلا جھیل اور ریزورٹ نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے، بلکہ یہ سیاحت کو فروغ دینے اور ملک کے لیے بھاری زرِ مبادلہ کمانے کا بھی ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔



Autumn is the new spring in Gilgit Baltistan. ❤️🇵🇰
10/11/2024

Autumn is the new spring in Gilgit Baltistan. ❤️🇵🇰

08/11/2024

خزاں کے خوبصورت رنگ ،گلگت بلتستان ❤️🇵🇰
04/11/2024

خزاں کے خوبصورت رنگ ،گلگت بلتستان ❤️🇵🇰

اپر کچورا بیوٹی ❤️
31/10/2024

اپر کچورا بیوٹی ❤️

گلگت بلتستان میں بھی منہ لٹکاے بیٹھا پہاڑ دریافت کر لیاجبکہ  نیلم کا شہزادہ مارگلہ ہیومن فیس راک۔تو بڑا خوش مزاج سا ہے
31/10/2024

گلگت بلتستان میں بھی منہ لٹکاے بیٹھا پہاڑ دریافت کر لیا
جبکہ نیلم کا شہزادہ مارگلہ ہیومن فیس راک۔تو بڑا خوش مزاج سا ہے

خزاں کے خوبصورت رنگ خپلو ویلی اسکردو ❤️❤️
29/10/2024

خزاں کے خوبصورت رنگ خپلو ویلی اسکردو ❤️❤️

مظفر آباد آزاد کشمیر بیوٹی ❤️
29/10/2024

مظفر آباد آزاد کشمیر بیوٹی ❤️

اسکردو بیوٹی گلگت بلتستان ❤️❤️
29/10/2024

اسکردو بیوٹی گلگت بلتستان ❤️❤️

تمام شمالی علاقہ جات کی طرح وادی غزر بھی موسم خزاں کی چادر اوڑنے کی تیاری میں ہے۔پتوں کے بدلتے ہوئے رنگ ہی کئی قسموں کے ...
04/10/2024

تمام شمالی علاقہ جات کی طرح وادی غزر بھی موسم خزاں کی چادر اوڑنے کی تیاری میں ہے۔پتوں کے بدلتے ہوئے رنگ ہی کئی قسموں کے ہو جاتے ہیں، جیسے جابجا قدرت نے دلکش کینوس بنا دیے ہوں!

اس موسم کے آمد پر زمین دار اپنی اور جانوروں کی خوراک زخیرہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ موسم خزاں اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے بعد شروع ہوجاتا ہے۔موسم خزاں کو بیان کرنا میرے لئے خاصا مشکل ہے یہ موسم رنگوں کی ایک نئی بہار لیکر آتا ہے میں کس کس رنگ کو لکھوں اور کس رنگ کو کس رنگ سے زیادہ خوبصورت لکھوں کیونکہ ہر رنگ دوسرے سے زیادہ پرکشش اور خوبصورت ہے۔
موسم خزاں کےشروع ہوتے ہی درختوں کے پتوں کا رنگ بدلنا شروع ہوجاتا ہے،ان میں زیادہ تر درختوں کا رنگ پیلا یا زرد ہوتا ہے ۔ان پودوں میں خوبانی کی ایک قسم ایسی پائی جاتی ہے جس کے پتوں کا رنگ اس موسم میں سبز سے بدل کر بلکل سرخ ہوتا ہے ،اور وہ بہت کم تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ان رنگوں میں یہ رنگ نمایاں طور پر نظر آتا ہے اگر خوبانی کا یہ درخت دیگر درختوں کے بیچ میں موجود ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے لوگوں کے جھرمٹ میں کسی دولہن کو لے کر آرہے ہوں۔

📌 خوش باز غمگین
یاسین ویلی ، ضلع غذر ہم گلگت بلتستان کے ہیں

27/09/2024

آج سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر میں اپنے پیج فالورز کا دل سے شکر گزار ہوں کہ مجھے بے حد سپورٹ کیا
اور میں ان ٹورسٹ کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے گرینڈ سٹار ٹورز کیساتھ ٹورز کیے اور ہماری سروسز کو بے حد پسند کیا
انشااللہ ہمارا یہ سفر آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا
اور ہم اپنے معزز ٹورسٹ کو بہتر سے بہترین سروسز مہیا کرتے رہیں گے
ایک بار پھر سے پیج فالورز اور ٹورز لورز کو سلام ❤️🇵🇰❤️🇵🇰

آج 27 ستمبر 2024 ہے آج   ہے اور ورلڈ ٹورازم ڈے کو پوری دنیا میں منایا جارہا ہے پہاڑوں ،آبشاروں جھیلوں،جھرنوں ،صحراؤں سمن...
27/09/2024

آج 27 ستمبر 2024 ہے آج ہے اور ورلڈ ٹورازم ڈے کو پوری دنیا میں منایا جارہا ہے
پہاڑوں ،آبشاروں جھیلوں،جھرنوں ،صحراؤں سمندروں سے پیار کرنے والے اپنے من پسند سیاحتی مقام کا رخ اختیار کرتے ہیں اور بھر پور طریقے سے اس دن کو مناتے ہیں ۔
ایک طرف جہاں ورلڈ ٹورازم ڈے کو آج پوری دنیا میں منایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف ملک پاکستان میں سرکاری سطح پر ٹورازم کے لیے کوئی خاطر خواہ سہولیات نہیں دی گئیں جس سے ٹورازم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ۔

ٹورازم ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے اور اس سے منسلک لاکھوں لوگ ہیں جن کی روزی روٹی ٹورازم سے وابستہ ہے جن میں سرفہرست
ٹرانسپورٹر،ہوٹلنگ ،ریسٹورنٹس ٹور گائیڈ و دیگر لاکھوں لوگ اس وسیع انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان غیر ملکی ٹورسٹ کی بڑی تعداد ادھر لانے میں ناکام ہے کیونکہ حکومتی سطح پر اس انڈسٹری پر حکومتوں کی اتنی توجہ نہیں ہے
دوسری طرف ایسے بہت سارے ممالک کی مثال دی جاسکتی ہے جن کے پاس اتنے خوبصورت علاقے نہ ہونے کے باوجود ٹورازم پر اتنی زیادہ توجہ دی گئ ہے کہ ان ممالک کی جی ڈی پی میں سب سے بڑا حصہ ٹورازم ہے ،سویٹزرلینڈ کی مثال ہم سامنے رکھ سکتے ہیں ۔

ایک طرف پاکستان کے جو حالات چل رہے ہیں اور بجلی گیس سے چلنی والی انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہوچکی ہے اور آئے روز ٹیکسٹائل ،گارمنٹس کے بڑے یونٹ بند ہورہے ہیں اور ان سے وابستہ لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں اور یہ صورت حال انتہائی تشویشناک صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے
وہیں ٹورازم واحد انڈسٹری ہے جس میں بجلی گیس کی ضرورت نہیں ہے اور اس کو بچانے کے لیے،اور اس سے وابستہ لاکھوں لوگوں کا چولہا جلانے کے لیے ملک پاکستان کے ایسے افراد کو آگے آنا ہوگا جو سیاحت کو پسند کرتے ہیں ۔
پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری دو طرح سے تباہ ہورہی ہے پہلی وجہ لوگوں کے معاشی حالات اور دوسری بڑی وجہ انفراسٹرکچر ،تباہ حال سڑکیں ،اچھے ریسٹورنٹس و ہوٹلنگ کا فقدان بھی شامل ہے ۔
آج کی مناسبت سے تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ اس بڑی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچائیں اور بالخصوص ایسے سیاح حضرات جو سیاحتی علاقوں کے جغرافیائی صورتحال کو سمجھتے ہیں وہ لوگوں کو ٹورازم کی افادیت بتائیں اور یہ اورینس دیں کہ سال میں 3 سے 4 بار لازمی ٹورز کرنے چاہیے کیونکہ خوچصورت وادیاں ،بہتے جھرنے ،اونچے پہاڑوں سے بہتی آبشاریں آپ کی راہ دیکھ رہی ہیں

#عبدالرزاق

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Lalla Gurjar, حبق الشام, Amjad Ali, Shaa...
23/09/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Lalla Gurjar, حبق الشام, Amjad Ali, ShaatiLal Bhagora, Zakir Afridi

الحمداللہ گرینڈ سٹار ٹورز اسکول ،کالجز یونیورسٹیز و دیگر پرائیویٹ اداروں کے کسٹمائزڈ ٹورز بہترین پروفیشنل ٹیم اور بہترین...
22/09/2024

الحمداللہ
گرینڈ سٹار ٹورز اسکول ،کالجز یونیورسٹیز و دیگر پرائیویٹ اداروں کے کسٹمائزڈ ٹورز بہترین پروفیشنل ٹیم اور بہترین سروسز کیساتھ کروا رہی ہے
آپ بھی اپنا ٹور کسٹمائزڈ کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے نمبرز پر رابطہ قائم کریں

اس کے علاؤہ پبلک ٹورز ہر ہفتے
👇👇👇
گرینڈ سٹار ٹورز ہر جمعرات کو تین روزہ ٹور
1:سوات کالام /13500Pp
2:کاغان ،ناران /13500PP
3:وادی نیلم :/13500PP
ٹورز آرگنائزڈ کرتی ہے
اسی طرح ہر جمعہ کو 5 ڈے ،6ڈے اور 8 ڈے ٹورز کا انتظام کرتی ہے
4:وادی ہنزہ /23500PP
5:اسکردو /26500PP
6:ہنزہ+اسکردو/32000PP
آپ بھی ہمیں جوائن کرسکتے ہیں فیصل آباد ،گوجرہ لاہور ،شیخوپورہ ،اسلام آباد سے بہترین ائیر کنڈیشنڈ گاڑیاں ،بہترین گاڑیاں اور بہترین کھانوں کیساتھ لاجواب سروسز
رابطہ نمبر
03365355355
03045355355

Address

Gulberg Center Office #12 2nd Floor Gulberg 3 Opposite Hafeez Center
Lahore

Telephone

+923365355355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grand Star Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Grand Star Tours:

Share

Category


Other Tour Agencies in Lahore

Show All