
04/02/2023
آل پاکستان ٹوریسٹ کنوینشن ۔۔۔کے ٹو کنگز ٹوریسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا الحَمْد للهْ پانچواں کنوینشن تھا جو مورخہ 28 جنوری 2023 بروز ھفتہ چاند باغ سکول مرید کے میں منعقد ہوا ۔۔۔۔ حسب سابق حسب روایت ملک بھر سے سیاح، بائیکرز ٹریکرز نے بھرپور جوش و خروس سے شرکت کی۔۔۔ آنے والے سیاحوں کی سہولت اور آسانی کے لئے کے ٹو کنگز اور چاند باغ سکول کی انتظامیہ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔۔۔
ہم وحشی بائیکر ٹیم کی جانب سے انتہائی شکر گزار ہیں کہ محترم جناب علی احمد طاہر صاحب، محترم جناب سلیمان حمید کھوکھر صاحب اور جناب فیصل خالد صاحب نے جس عزت سے نوازا اور جس طرح وحشی بائیکزر ٹیم کی سٹیج پر اناؤسمنٹ کی وہ الفاظ تا حیات یاد رہیں گے۔
اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے جن احباب نے دن رات کوشش کی وحشی بائیکر ٹیم کی جانب سے شکریہ خصوصاً جناب شاہد اقبال صاحب، جناب ریاض احمد گجر صاحب ، جناب حبیب غوث مغل صاحب، جناب مرید سلطان صاحب، میاں محمد اعظم صاحب اور میاں زکاء صاحب آپ لوگوں نے تو اس ایونٹ کو 4 چاند لگا دیے۔
پاکستان کے تمام صوبوں سے آئے دوستوں سے ملکر بہت خوشی ہوئی۔ انشاء اللہ آپ سب کا یہاں آنا سیاحت کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔
ٹیم وحشی بائیکر کلب
Hafiz Abuzer خانہ بدوش Malik Anser Awan Ashir Umar Humera Biker Syed Muhammad Shah