![ایک پردیسی بھائی کہتا ہے کہ جب میں نے باہر جانے کی پکی تیاری کر لی تو روانگی والے دن میرے والد نے بہت ساری دعاؤں اور نص...](https://img3.travelagents10.com/963/608/1058368839636080.jpg)
17/01/2025
ایک پردیسی بھائی کہتا ہے کہ جب میں نے باہر جانے کی پکی تیاری کر لی تو روانگی والے دن میرے والد نے بہت ساری دعاؤں اور نصیحتوں کے ساتھ مجھے الوداع کہا۔
پردیس اور پردیس میں کام کاج اور کمائی میری توقع کے مطابق نہ تھی۔ مجھے مشکلات سے لڑتے لڑتے دو سال بیت گئے۔
دو سال کے بعد وطن میں ایک دن میری اماں اور والد کہیں گئے ہوئے تھے کہ گھر میں چور🌚 آ گیا۔ ہمارے گھر سے اسے کیا ملنا تھا، ہمارا ایک گدھا بندھا کھڑا تھا چور وہی کھول کر لے گیا۔
دو دن کے بعد چور ہمارے گدھے کو لیکر بازار باربرداری کیلئے گیا۔پھل اور سبزیوں سے لادا۔
رش میں چور کی توجہ کہیں اور ہوئی تو گدھا چل پڑا۔ ہمارے گھر کا راستہ تو گدھا جانتا ہی تھا اس لئیے اس نے شام کو دروازے پر آ کر منہ مارنا شروع کر دیا۔
میرے والد نے شور سن کر دروازہ کھولا تو سامنے اپنے گمشدہ گدھے کو پھلوں اور سبزیوں سے لدا پھندا کھڑا دیکھ کر بہت خوش ہوا۔
میری اماں کو بلا کر دکھاتے ہوئے کہا: دیکھ، یہ میرا گدھا دو دن غائب رہا ہے اور بدلے میں پورا بازار لیکر آیا ہے۔ اور تیرے بیٹے کو گئے دو سال ہو گئے ہیں اور آج تک ایک پیاز کا دانہ بھی نہیں بھیج سکا...😆