14/04/2023
عمرہ پر جاتے ہوئے کچھ اصول ملحوظ خاطر رکھیں۔
1) عمرہ میں طواف کا پہلا چکر عین ہجر اسود کے سامنے سے شروع ہوتا ہے وہاں نشانی کے لیئے سبز لاٹس موجود ہیں۔
2) ضروری نہیں کہ آپ پہلا چکر فل اندر جا کر ہی شروع کریں۔ آپ طواف شروع کریں اور آہستہ بالکل اشرف المخلوقات کی طرح اندر کی طرف جائیں۔
3) ہجر اسود کا فزیکل بوسہ لینا ضروری نہیں۔اس لیئے اگر موقع نا ہو تو دوسروں کی گردنیں پھلانگنے سے بہتر گذرتے ہوئے ہجر اسود کی طرف ہاتھ سے بوسے کا اشارہ کریں۔
4) ہجر اسود سے رکن یمانی تک جتنی اللہ کی حمد و بڑھائی بیان کرسکتے ہیں کریں اور رکن یمانی سے واپس ہجر اسود تک مغفرت کے ساتھ ساتھ باقی دعائیں کریں۔
4) کسی کو ساتھ ویڈیو کال پر لینے سے اسکو تو عمرہ کا ثواب نہیں ہوگا مگر آپکا وقت اور ثواب شاید جاتا رہے۔ بہت انگل ہے ویڈیو یا فوٹو کی تو چکر مکمل کرکے یا آخری چکر کے اینڈ میں بنا لیں۔ یا دورانِ طواف ویڈیوز بنانے سے گزیز کریں۔
5) جیسے انسانوں کی طرح پہلے چکر کے دوران آہستہ آہستہ اندر ہوئے تھے بالکل ویسے ہی انسانوں کی طرح ساتویں چکر میں باہر کی طرف ہوتے جائیں۔ اکثر لوگ اندر رہ کر 7 چکر مکمل کرتے اور پھر بالکل جانوروں کی طرح دھکے دیتے چلتی عوام کے پرپینڈیکولرلی باہر نکل رہے ہوتے۔
6) طواف اور سعی صبر و تحمل سے کریں۔ دوسروں کے پاوں پر پاوں مارکر یا اپنے پیو کا حرم سمجھ کر مت چلیں۔ اگر گروپ میں چلنے کی بہت ہی آخر ہو تو چکر باہر کی طرف رہ کر ہی لیں۔ اگر اندر ہوئے ہیں تو دوستیاں رشتے بھلا کر چلتے رہیں آج تک حرم میں کوئی نہیں گما اس لیئے آپکے دوست رشتہ دار بھی نہیں گمتے پریشان نہ ہوں۔ یہ چلتے طواف میں کھوتے کی طرح بریک مار کر مت کھڑے ہوجایا کریں۔
7) طواف کے بعد دو رکت نفل پڑھنا سنت ہے اور یہ نفل عمومی طور پر اس جگہ پڑھا جاتا ہے جہاں آپکے اور بیت اللہ کے بیچ میں مقام ابراہیم آئے۔ مگر یہ ضروری نہیں کہ آپ حرم کے صحن میں ہی یہ دو نفل پڑھیں آپ دور ہو کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔
😎 سعی کے دوران زم زم پینے کے لیئے ہوتا ہے اپنے یا بچوں کے منہ دھونے میں کم سے کم زمزم استعمال کریں
9) زم زم کی کین بھرتے ہوئے یہ خیال ضرور کریں کہ آپ رش میں کھڑے ہیں اور ٹوٹیاں صرف چھوٹے گلاس بھرنے کے لیئے ہیں۔ باقی لوگ انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ زم زم کی بہت طلب ہو تو پیسے خرچ کرکے مکہ میں کہیں سے اپنے ہوٹل کے لیئے زم زم لے لیں۔
10) اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ اگر حرم کی سیکیورٹی پر معمور لوگ کچھ کہہ رہیں تو سن لیں وہ آپ سے زیادہ عقل مند بھی ہیں اور چیزوں کو آپسے بہت بہتر مینیج کرنا بھی جانتے ہیں۔
11) دوران سعی اگر تھک جاتے ہیں تو سائیڈ پر کسی جگہ تشریف رکھیں