22/05/2024
وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اور ٹور پلان
آزاد کشمیر کا سب سے زیادہ خوبصورت سیاحتی مقام وادی نیلم
جس کی 7 کے لگ بھگ ذیلی وادیاں ہیں جس میں بےشمار جھیلیں ہیں اور لش گرین جنگلات ہیں
وادی نیلم کے لئے آپ کو اسلام آباد سے براستہ مری کوہالہ یا براستہ مانسہرہ مظفرآباد پہنچنا پڑے گا
مظفرآباد آزاد کشمیر کا دارالحکومت ہے جہاں سے سارے پاکستان کی ٹرانسپورٹ چلتی ہے
مظفرآباد میں چھوٹے بڑے سارے ہوٹل رہائش کے لئے موجود ہیں
مظفرآباد میں پی سی ہوٹل آر سی ہوٹل نیلم ویو جیسے بڑے شاندار ہوٹل موجود ہیں تو وہیں رحمت ہوٹل العتیق ہوٹل سمیت کم کرایہ جات والے ہوٹلز یومیہ ہزار پندرہ سو فی کمرہ موجود ہیں
مظفرآباد سے وادی نیلم صبح چار بجے سے رات 9 بجے تک گاڑیاں نکلتی ہیں
مظفرآباد سے آپ وادی نیلم کا سفر کریں تو نوسیری ڈیم سے پہلے آپکو دھنی واٹر فال عین سڑک پر نظر آئے گی آپ وہاں منظر کشی کریں
اس کے بعد نوسیری ڈیم سے گزر کر دس منٹ کی ڈرائیو پر آپ چلہانہ کے اینٹری پوائنٹ چیک پوسٹ پر اپنے شناختی کارڈز کی اینٹری کرواینگے
یہاں سے وادی نیلم شروع ہوگا
مختلف چھوٹے چھوٹے گاؤں سے گزر کر آگے ایک بازار آئیگا جو کنڈل شاہی کہلواتا ہے
کنڈل شاہی سے لفٹ سائڈ کو ایک روڈ نکلتا ہے جو جاگراں کٹن واٹر فال کی جانب جاتا ہے
اگر آپ نے کٹن واٹر فال جاگراں جانا ہوتو وہاں سے لفٹ سائڈ مڑیں گے
بابون ویلی کو بھی یہاں سے راستہ نکلتا ہے بہت خوبصورت وادیاں ہیں
کنڈل شاہی سے آگے
پہلا مین آٹھمقام کا ہے جو وادی نیلم کا ضلع ہے اس سے آگے آپ نکلیں گے تو کیرن گاؤں آئے گا یہ مشہور سیاحتی مقام ہے
کیرن سے پہلے لفٹ سائڈ کو اوپر اپر نیلم خوبصورت گاؤں ہے وہاں بھی آپ انجوائے کر سکتے ہیں
کیرن کے بالکل سامنے انڈین مقبوضہ کشمیر ہے کیرن دریا کنارے خوبصورت پکنک سپاٹ ہے
کیرن میں چھوٹے بڑے گیسٹ ہاؤسز اور ٹیٹ ویلجز موجود ہیں
کیرن سے آگے لوات
جس میں بے حد خوبصورت جھیل پتلیاں ہے
پتلیاں تک جیپ جاتی ہے اور پتلیاں جھیل پر الگ سے وی لاگ کروں گا
اس کے بعد دواریاں گاؤں آتا ہے
جہاں لفٹ سائڈ کو رتی گلی کا ٹریک نکلتا ہے
فور بائی فور جیپس وہاں موجود رہتی ہیں اگر آپ نے رتی گلی جانا ہوتو اپنی گاڑی دواریاں میں پارک کر کہ رتی گلی جیپ پر نکلیں گے
دواریاں سے اگلا سیاحتی مقام شاردہ ہے
شاردہ اپنے تاریخی حیثیت کی وجہ سے مشہور ہے۔
شاردہ دریا کے کنارے آباد خوبصورت گاؤں ہے جہاں تاریخی شاردہ یونیورسٹی کے آثار موجود ہیں
شاردہ کے بعد اگلا گاؤں کیل ہے
کیل تک آپ کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی رسائی ہے
کیل میں بھی چھوٹے بڑے گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں
کیل سمجھیں درمیانی پوائنٹ کیل کے سامنے گاؤن ہے مشہور اڑنگ کیل گاؤں جس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے جہاں جانے کے لئے ڈولی اور پیدل سفر کرنا پڑتا ہے
کیل سے آگے دو وادیاں ہیں
ایک شونٹھر اور دوسری تاؤبٹ یعنی گریس وادی
دونوں ہی بے حد خوبصورت ہیں گریس ویلی میں ہلمت سرداری کریم آباد تاؤبٹ جیسے خوبصورت گاؤن ہیں تو وہیں شونٹھر ویلی میں چٹہ کٹھہ سپون لیک اور شونٹھر آبشار سمیت بے شمار خوبصورت پہاڑ چشمے آبشاریں موجود ہیں
ہمالیہ ٹورز