10/11/2024
بینک آف بہاولپور ایک تاریخی بینک تھا جس نے پاکستان کی ابتدائی مالی مشکلات میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے قیام کے بعد جب ملکی خزانہ خالی تھا تو بینک آف بہاولپور نے پاکستان کی کرنسی کی ضمانت دی اور اس نے پاکستان کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں فراہم کیں۔ یہ ایک نادر مثال تھی جس میں بہاولپور ریاست نے پاکستان کی مدد کی۔
ریاست بہاولپور اور پاکستان کے درمیان الحاق کا معاہدہ طے پایا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ خارجہ، دفاع، اور کرنسی کے امور وفاق کے پاس ہوں گے جبکہ باقی معاملات اور اختیارات بہاولپور اور اس کی عوام کے پاس رہیں گے۔ لیکن اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی اور ریاست بہاولپور کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے انحراف کیا گیا۔
بہاولپور بینک اس وقت تک موجود رہا جب تک بہاولپور خود مختار صوبہ رہا۔ مگر 1970 میں جب ون یونٹ کا خاتمہ ہوا تو بہاولپور اور اس کی عوام کو تخت لاہور کے حوالے کر دیا گیا، گویا انہیں لوٹ کا مال سمجھا گیا۔ یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد اور متنازعہ مثال ہے کہ ایک صوبے کو دوسرے صوبے کو "تحفے" کے طور پر پیش کیا گیا۔ غیر آئینی اور غیر اخلاقی طور پر صوبہ بہاولپور کو پنجاب کے ماتحت کر دیا گیا، اور اس کی خود مختاری ختم کر دی گئی۔
لاہور نے بہاولپور کے تمام وسائل پر قبضہ کر لیا، اور بینک آف بہاولپور کا وجود بھی ختم کر دیا گیا۔ اس بینک کی عمارتوں اور دیگر اثاثوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔
اس طرح، بہاولپور کے لوگوں کے ساتھ ناانصافیوں، حق تلفیوں اور محرومیوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا، جس کا خاتمہ اب تک نہیں ہوا۔
❤❤❤❤❤❤❤❤❤دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں مُحَمَّدٌ صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا ، الحَمْدُاللہ 😷😘