02/05/2022
سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں۔
گلگت بلستان تین ریجن پر مشتمل ہیں گلگت، دیامر اور بلستان۔بلستان ریجن کے اندر مزید چار ضلعے آتے ہیں سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر جبکہ سکردو ڈسٹرکٹ بلستان ریجن کا صدر مقام ہے۔باقی تین اضلاع میں جانے کیلے بھی سکردو سے ہی روٹ لینا پڑتا ہے۔سکردو ڈسٹرکٹ ترقی اور آبادی دونوں میں باقی تمام اضلاع پر برتری حاصل ہیں۔باقی تمام اضلاع کے لوگ بھی زیادہ تر روزگار زندگی کیلے سکردو ڈسٹرکٹ کی طرف روخ کرتے ہیں۔ اس ڈسٹرکٹ میں جو تاریخی اور سیاحتی مقامات ہیں ان کا نام مینشن کرو تو وہ درجہ ذیل ہیں:
1)دیوساٸی پلین
2)کھرفوچو(تاریخی قلعہ)
3)شنگیریلا لیک
4)اپر کچورا لیک
5)سدپارہ ڈیم
6)حسین آباد میوزیم(جس میں زمانہ قدیم کے ہر آلات موجود ہیں)
7)سٹی پارک
8) سرد صحرا
9)اور سب سے اہم سکردو ڈسٹرکٹ میں ایک organic village بھی ہیں جہاں ابھی بھی قدیم طرز زندگی ہیں۔۔۔۔۔۔
وغيرہ وغيرہ
{2} اس کے بعد ضلع گانچھے کی بات کروں تو یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے تین گھنٹے کی دوری پر ہے۔یہ ڈسٹرکٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے اس ڈسٹرکٹ کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہیے:
1)خپلو فوڑٹ
2)چقچن مسجد(یہ مسجد کٸی سو سال پرانی مسجد ہیں)
3)سیاچن گلیشیرز
4)سلنگ پارک جوکہ قدرتی پارک ہے۔
5)دریا شوک ( جو بھارت سے آتے ہیں)
6)انڈین باڈر
7)ہوشے ویلی
8)بلغار سپنگ
وغيرہ وغيرہ ۔۔۔۔۔۔
{3}ضلع شگر کے بارے میں بتاتے چلوں تو یہ خطہ نہ صرف خوبصورت پہاڑوں سے مانے جاتے ہیں بلکہ بہت ہی خوبصورت تاریخی مقامات بھی موجود ہیں
[نوٹ]
{دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرکٹ میں موجود ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں}یہ ڈسٹرکٹ سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے اگر میں ڈسٹرکٹ شگر کےتاریخی اور سیاحتی جگہوں کا مینشن کروں تو مندرجہ ذیل ہیں:
1) شگر فوڑٹ
2)بلینڈ لیک{blind lake}
3)دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان{world highest cold desert}
4)کے ٹو پہاڑ {k2}
5)تھلے لہ
6)خشوپی باغ
7)خانقاہ ملعی{ 600 سال پرانی مسجد ہیں}
8)دریا سندھ اور داسو ٹنل
وغيرہ وغيرہ۔۔
{4}اب آخر میں میں ضلع کھرمنک کے بارے میں بتاتے چلوں تو یہ ڈسٹرک باقی تمام اضلاع کی طرح خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں....
تاریخی اور سیاحتی مقامات
1منٹھوخا واٹر فال
2)انڈین باڈر
3)خموشو واٹر فال
4)کھرمنگ فورٹ
وغيرہ وغيرہ موجود ہیں
Join Us
www.facebook.com/heaven.ear
www.instagram.com/heaven.ear
[email protected]