پہاڑوں سے بے پناہ محبت

پہاڑوں سے بے پناہ محبت پہاڑوں سے جو لوگ محبت کرتے ہیں ہم ان سے محبت کرتے ہیں
(8)

27/06/2024

بٹ تکہ کراہی اینڈ ہوٹل سٹینڈرڈ پیلس بٹہ کنڈی

ناران میں اگر پنجاب کے بہترین شیف کے ہاتھ کا کھانا کھانا چاہتے ہیں تو وزٹ کریں بٹ تکہ کراہی بٹہ کنڈی

بکنگ کے لئے رابطہ کریں
عمر فاروق
+92 300 0334463 📞

خوشخبری¡ سیاچن اور لداخ بارڈر عام سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے
27/06/2024

خوشخبری¡
سیاچن اور لداخ بارڈر عام سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے

27/06/2024

خنجراب پاس کی جانب سفر (27 جون 2024) اپ کو موسم کی صورتحال سے اپڈیٹ کر رہے ہیں فیصل بلوچ دوستوں کے ہمراہ پنجاب کی گرمی سے دور

27/06/2024

Sarfaranga Cold Desert Skardu 22-06-2024

Deedar Channa

on the way to shiger FortDeedar Channa
27/06/2024

on the way to shiger Fort

Deedar Channa

Shigi Fort on 21-06-2024Deedar Channa
27/06/2024

Shigi Fort on 21-06-2024

Deedar Channa

چلاس..راولپنڈی سے گلگت جانے  والی کوسٹر نمبر  LES 9929 چلاس ہڈور کے مقام پر پہاڑی  کے ساتھ لگ کر روڈ پر  الٹ گئی.!!! تاہ...
27/06/2024

چلاس..
راولپنڈی سے گلگت جانے والی کوسٹر نمبر LES 9929 چلاس ہڈور کے مقام پر پہاڑی کے ساتھ لگ کر روڈ پر الٹ گئی.!!!
تاہم اب تک کے اطلاعات کے مطابق کوسٹر میں کل 25 افراد سوار تھے جن میں 3 بندے معمولی زخمی ہوئے تھے جسے ٹورسٹ پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دئیے۔!!!

27/06/2024

خنجراب پاس سے اج(27 جون 2024) اپ کو موسم کی صورتحال سے اپڈیٹ کر رہے ہیں فیصل بلوچ دوستوں کے ہمراہ پنجاب کی گرمی سے دور

27/06/2024

ناران انے والوں کے لئے یہ ویڈیو ہے اج
(27 جون 2024) رش کی صورتحال سے اپ کو عرفان میمن اگاہ کر رہے ہیں انے سے پہلے ہوٹل کی بکنگ لازمی کروائیں
For More Info
+92 336 3380587
Irfan Memon

27/06/2024

لوات بالا کنالی واٹر فال

محمد رئیس انقلابی ❤

Sarfaranga Cold Desert Skardu ❤
27/06/2024

Sarfaranga Cold Desert Skardu ❤

سمارٹ ہونے کا راز پہاڑوں سے بے پناہ محبت
27/06/2024

سمارٹ ہونے کا راز پہاڑوں سے بے پناہ محبت

27/06/2024

پہاڑوں کا شہزادہ حسن علی سیزن 2024 کے شروعات میں رتی گلی جاتے راستے میں موج مستی کرتے

سیاحت کے متعلق کسی بھی علاقے کی معلومات یا ٹریک کرنے کے لئے حسن علی سے رابطہ کر سکتے ہیں

M Hassan Hassan
+92 310 5259342

27/06/2024

Feroza Lake Naltar

Gulam Fareed 🎥

Ismail Ahmad Location: kalam swat
27/06/2024

Ismail Ahmad
Location: kalam swat

Jarogo WaterFall Matta Swat ValleyAbid Rose
27/06/2024

Jarogo WaterFall Matta Swat Valley

Abid Rose

دریاۓ داریل کے کنارے
27/06/2024

دریاۓ داریل کے کنارے

سوات مٹہ
27/06/2024

سوات مٹہ

27/06/2024

لاہور کا موسم ٹھنڈا ہو گیا

27/06/2024

Sumar Nala at 2am
27 June 2024

27/06/2024

چلاس زیرو پوائنٹ بابوسرٹاپ 05:00PM سے لیکر صبح05:00Am تک تمام ٹرائیفک کیلے سکورٹی کی وجہ سے بند کیا جاتا ہے
تمام مسافروں سے نوٹ کی اپیل کیا جاتا ہے
شکریہ
📸Attaullah KOhee

Naran TripWaseem Abbas
26/06/2024

Naran Trip

Waseem Abbas

26/06/2024

ہنزہ کی خوبصورت رات (26 جون 2024) دوستوں کے ساتھ

فیصل بلوچ 🎥

26/06/2024

21 جون 2024 رتی گلی کا خوبصورت منظر برف ہی برف حسن علی کے ساتھ انجواۓ کریں

M Hassan Hassan
For More Info
+92 310 5259342

Dustbins installed on Babusar Top. Travelers are requested not to litter and take care of the environment at Babusar Top...
26/06/2024

Dustbins installed on Babusar Top. Travelers are requested not to litter and take care of the environment at Babusar Top.

مورخہ 28 جون تا  1 جولائی تک ضلع دیامر میں  بارش اور بارش کے باعث طغیانی، شاہراؤں میں لینڈ سلائڈنگ اور پتھر گرنے کے حوال...
26/06/2024

مورخہ 28 جون تا 1 جولائی تک ضلع دیامر میں بارش اور بارش کے باعث طغیانی، شاہراؤں میں لینڈ سلائڈنگ اور پتھر گرنے کے حوالے سے الرٹ جاری۔

 گوکہ پہاڑ تخلیق خداوندی کا بہت بڑا شاہکار ہیں،  جو کائنات کے لاکھوں میل رقبہ پہ محیط ہیں لیکن حضرت انسان کا دل بھی کیا ...
26/06/2024


گوکہ پہاڑ تخلیق خداوندی کا بہت بڑا شاہکار ہیں، جو کائنات کے لاکھوں میل رقبہ پہ محیط ہیں لیکن حضرت انسان کا دل بھی کیا شے ہے جس میں اتنے بڑے بڑے پہاڑسماجاتے ہیں، غموں کے پہاڑ ہوں یا خوشیوں کی برفیلی چوٹیاں،
دل سب کچھ اپنے اندر چھپا لیتا ہے، دل اتنی وسیع جگہ ہےجہاں پوری دنیا سمیٹی جاسکتی ہے، لیکن جب کوئی دل سے نکل جائے تو ساری دنیا میں تو رہ سکتا لیکن دل میں جگہ نہیں رہتی، اسلیے کبھی بھی کسی انسان کا دل مت توڑیں،
سفرنامہ "پربتوں کے راہی'' سے اقتباس

عمرفاروق عارفی کے سفرنامے

ٹی20 ولڈکپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلیں جائیں گے  🏆🏏🔥پہلا سیمی فائنل: افغانستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ : پاکستان وقت...
26/06/2024

ٹی20 ولڈکپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلیں جائیں گے 🏆🏏🔥

پہلا سیمی فائنل: افغانستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ : پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے شروع ہا گا ، اگر افغانستان اور ساوتھ افریقہ کے سیمی فائنل میں بارش آتی ہے تو اگلا دن پہلے سیمی فائنل کےلیے ریزرو رکھا گیا ہے 🎉

دوسرا سیمی فائنل : بھارت بمقابلہ انگلینڈ: پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، اگر میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو پاتا تو بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا 🤔😆

| |
| |
| |

اگر آپ وادی کمراٹ و جندرئی کوہستان کے بارے دلچسپ سفری کہانی پڑھنا چاہتے،  شہ زور جھیل کے ٹریک بارے جاننا چاہتےہیں،   کمر...
26/06/2024

اگر آپ وادی کمراٹ و جندرئی کوہستان کے بارے
دلچسپ سفری کہانی پڑھنا چاہتے،
شہ زور جھیل کے ٹریک بارے جاننا چاہتےہیں، کمراٹ جنگل کیسا ہے؟ وہاں رات کیسی گزرتی ہے؟ کنڈول اور کٹورہ جھیلیں کیسی ہیں؟ ؟
مختلف شہروں سے کمراٹ کیسے پہنچا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ بہت سی آبشاروں اور چراگاہوں بارے جاننے کے لیے میرا یہ سفرنامہ ضرور پڑھیں
یہ سفرنامہ نہ صرف آپ کو اپنے آپ بلکہ خالق کائنات سے بھی ملوائے گا
گھر بیٹھے کتاب منگوانے اور رقم بھیجنے کا طریقہ:
صفحات272+ 12رنگین صفحات
کتاب سفرنامہ" پربتوں کے راہی " منگوانے کیلیے آج ہی نیچے دئیے گئے نمبر پہ (700) سات سو روپے بذریعہ بھیج کر میرے نمبر پہ اپنا مکمل ایڈریس بھیج دیں۔۔ ساتھ میں بھیجی گئی رقم کا سکرین شاٹ ضرور ارسال کریں۔۔۔۔۔ کال یا واٹس ایپ رابطہ کیلیے میرا نمبر
03347789033
نوٹ فرمالیں۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایزی پیسہ اکاونٹ Easy paisa
03106210455
Title name:Omar Farooq
---------------------------------
Jazz cash جیزکیش

03061069455 omar daraz
03347789033 omar farooq
03025424814 munir hussain
مصنف کے دیگر سفر ناموں کے لیے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

عمرفاروق عارفی کے سفرنامے

26/06/2024

#اپردیر

پاکستان کی سیاحت میں کمراٹ ویلی کا اضافہ بہت ہی خوش آئند ہے، کچھ عرصہ سے یہ وادی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آنکھوں اور دل میں سمائی ہوئی ہے، آج ہم کچھ احوال اس وادی کا لیتے ہیں اورچلتے ہیں اپردیر کے کچھ سیاحتی مقامات پہ،
یادرہے راقم السطور کا سفرنامہ پربتوں کے راہی ان مذکورہ وادیوں کی مہم جوئی پہ مشتمل انتہائی دلچسپ سفرنامہ ہے، جسے پڑھتے ہوئے آپ ہر لمحہ مصنف کے ساتھ ساتھ ان وادیوں کی سیر کریں گے، یہ سفرنامہ آپ گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں، اس کےلیے پرسنل میسج کریں ۔
کمراٹ کا نام سنتے ہی لوگ پوچھتے ہیں کہ کمراٹ کہاں ہے، یہ اپردیر کی ایک ننھی مگر انتہائی خوبصورت وادی ہے جس کے چرنوں میں سفید دودھیا پانی والا دریائے پنجکوڑہ بہتا ہے اور دیودار کے اونچے لمبے اشجار اسکے ماتھے کا جھومر ہیں، سوال یہ ہے کہ کمراٹ کیسے پہنچا جائے، اسکے لیے دو رستے مستعمل ہیں، ایک رستہ سوات کے خوبصورت مقام کالام سے اتروڑ اور پھر باڈگوئی ٹاپ سے ہوتے ہوئے تھل تک جاتا ہے اور تھل سے آپ کمراٹ میں داخل ہوتے ہیں، یہ رستہ فوربائی فور گاڑیوں کےلیے مناسب ہے جبکہ عام گاڑیوں سے جانے کےلیے آپ اسلام آباد سے پشاور موٹروے پہ سفر کرتے ہیں پھر وہاں سے سوات موٹروے پہ ہوتے ہوئے چکدرہ پہ اترتے ہیں وہاں سے تیمرہ گرہ سے گزر کر دیر پہنچتے ہیں، دیر سے آپکو باب کمراٹ سے داخل ہوکر تھل کا سفر کرنا ہوتا ہے، یہ سفر تین سے چار گھنٹے پہ مشتمل ہوتا ہے، اور یوں آپ تھل بازار پہنچتے ہیں، تھل ایک بیس کیمپ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں دریائے پنجکوڑہ اس قصبہ کے بیج میں سے گزرتا ہوا دلکش نظارہ دیتا ہے، چھینٹے اڑتے زور آور دریا میں سے لکڑی کے تخت سے تیار نہریں نکال کر آب پاشی اور بجلی پیدا کرنے کے مقاصد پورے کیے جاتےہیں، تھل میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز صدیوں پرانی جامع مسجد دارالسلام ہے جو پل سے پہلے ہی آپ کو خوش آمدید کہتی ہے، یہ مسجد ساری کی ساری لکڑی سے بنائی گئی ہے کاریگروں کی کاریگری سے علاقہ کی ثقافت کی جھلک نمایاں ہوتی ہے، یہاں سے دو رستے ہیں ایک تھل سے بائیں ہاتھ کمراٹ کی طرف جاتا ہے جبکہ ایک دائیں ہاتھ لاموتی سے ہوتا ہوا جندرئی ویلی کی طرف جاتا ہے، لاموتی ہی سے ایک رستہ سوات اور دیر کو ملانے والے درہ باڈگوئی کی طرف نکلتا ہے،
ہم پہلے کمراٹ کا رخ کرتے ہیں، تھل سے نکلتے ہی بیس منٹ بعد آپ کو کمراٹ کی خوبصورتی کا عکس اپنی آغوش میں لینا شروع ہوجاتا ہے، ہریاول سے لدی پہاڑیاں بائیں ہاتھ دیودار کا ممتا جیسا احساس لیے ہوئے جنگل اور اسکے قدموں میں بہتا دریائے پنجکوڑہ ایک خاص کشش رکھتا ہے، جہاں رہائش کےلیے بے شمار خیمے لگے ہوئے ہوتے ہیں اسکے علاوہ بڑی تعداد میں ہوٹل بھی بن رہے ہیں، تھل سے پندرہ کلومیٹر کے بعد آپ کمراٹ میں پہنچتے ہیں اسکے لیے آپ کو فور بائی فور گاڑی پہ 45 منٹ لگتے ہیں، کمراٹ سے دائیں جانب پیدل دس منٹ کی مسافت پہ کمراٹ آبشار بھی آپ کی منتظر ہے، جس کے پانیوں کی سفید لٹکتی پھواریں آپ کو ورطہءِ حیرت میں ڈال دیتی ہیں، ایسا لگتا ہے جیسی کوئی دوشیزہ اپنی زلفوں کو کھولے اور انہیں کاندھے پہ لٹکا کر جلوہ رکھا رہی ہو، اسکے پانیوں کی سرسراہٹ کانوں کو بھاتی اور روح کو تازہ کرتی ہے، کمراٹ سے دس کلومیٹر آگے مزید جائیں تو کالاچشمہ نامی جگہ آتی ہے، یہاں مناظر خوبصورت ہیں، لیکن کالاچشمہ نامی چشمہ والی بات کوئی خاص نہیں، یہاں پہ کیمپنگ کی جاسکتی ہے اوت سہولت بھی میسر ہے اس سے مزید بارہ کلومیٹر کی مسافت پہ دوجنگہ ہے یہاں بھی کیمپنگ کی جاسکتی ہے، اگر اپنا کیمپ نہیں تو پریشان نہ ہوں یہاں بھی کیمپنگ سائٹ موجود ہے ، دیسی اور روایتی سے واش روم کی سہولت میسر ہے، دوجنگہ آبادی سے دور بہت ہی لاجواب جگہ ہے کچھ منٹ کی ٹریکنگ کے بعد دو ندیاں آکر بغل ہوتی ہیں، ایک ندی کونڈل جھیل سے آتی ہے جبکہ ایک شہ زور جھیل سے آتی ہے، اسی لیے اسے دوجنگہ کہا جاتا ہے، شہ زور کا ٹریک چار سے پانچ گھنٹے کا ہے، جس کے رستے میں چاروٹ، ایزگلو، گورشئی اور شہ زور بانڈہ جیسی خوبصورت ترین چراگاہیں آتی ہیں آپ یہاں صرف اپنا کیمپ کرسکتے ہیں،
اب واپس تھل آئیں اور چلتے ہیں جندرئی ویلی کی جانب، تھل بازار سے دائیں طرف لاموتی ہے جہاں سے ایک جیپ ٹریک آپکو جندرئی کی طرف لے جاتا ہے، جندرئی اپردیر کا خوب صورت گاوں ہے، جہاں چلغوزے اور اخروٹ کے درخت بھی ملتے ہیں، یہاں تاج محمد نامی بندے کا بنایا عجائب گھر بھی ہے جس میں مختلف نوادرات رکھے گئے ہیں، ایک ہی چھت تلے آپ صدیوں پرانی تہذیب کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں، جندرئی سے ایک پیدل ٹریک جہازبانڈہ کی طرف جاتا ہے، یہ لگ بھگ بارہ سے چوددہ کلومیٹر کا پیدل ٹریک ہے، اگر آپ جیپ پہ ہیں تو آگے چلیے، جندرئی سےآگے گام سیری اور گام سیری سے جنگل کی چڑھائی شروع ہوتی ہے، اورآپ ٹکی ٹاپ پہنچ جاتے ہیں، جندرئی سے ٹکی ٹاپ تک آپ کو آٹھ کلومیٹر سفر طے کرنا ہوتا ہے، یہ سفر ایک گھنٹے میں طے ہوجاتا ہے، اس سارے رستے میں ٹکی ٹاپ سے کچھ پہلے تک جندرئی دریا آپکے ساتھ ساتھ رہتا ہے، ٹکی ٹاپ سے آپ کے پاس دو آپشن ہیں اگر پیدل چلیں تو دو سے تین گھنٹے میں جہاز بانڈہ پہنچ سکتے ہیں اس سفر کا زیادہ تر حصہ جنگل کے اندر سے طے ہوتا ہے اور بہت ہی یادگار رہتا ہے جہاں قدرت کی رعنائیاں قدم قدم پہ آپ کا استقبال کرتی ہیں، اگر آپ چل نہیں سکتے تو گھوڑے پہ بیٹھیے اور قدرت کی سرگوشیوں کو محسوس کرتے جہاز بانڈہ پہنچ جائیں، جہاز بانڈہ سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع صحت افزا سیاحتی مقام ہے، جہازبانڈہ میں ہوٹلوں کی بہتات ہے، جہاں تاحال ٹیلی نار کے سگنل آتے ہیں، جہازبانڈہ کے ساتھ ہی ایک اور چھوٹی سی چراگاہ بینڑھ بانڈہ ہے وہاں بھی ہوٹل موجود ہیں، یہ میری پسندیدہ جگہ ہے یہاں رات قیام کریں اور اگلی صبح آپ کٹورہ جھیل کا ٹریک کریں، کہا جاتا ہے کہ دیر کی سب سے بڑی جھیل کٹورہ ہی ہے اسکا پرانا نام گھان سر ہے، اس کا ٹریک دو سے تین گھنٹوں کا ہے، جھیل پہ پہنچ کر آپ قدرت کے حسین نظاروں میں کھو جاتے ہیں، پہاڑوں کے ماتھے پہ برف کے تودوں اور پھر ان سفید تودوں کا عکس پانی کو اور بھی خوبصورت اور طرب انگیز بناتا ہے،
یہاں کشتی رانی کی سہولت ہے جوکہ نہیں ہونی چاہیے، راستے میں ایک چھوٹا کٹورہ جھیل بھی آتی ہے، کٹورہ جھیل کا زیادہ تر ٹریک پتھریلا ہے، جہاز بانڈہ کے ساتھ ہی
ایک اور خوبصورت مقام کونڈ بانڈہ ہے،
جہاں ناگن ندی کے کنارے رات گزارنے سے آپ اپنی روح کو تروتازہ کرلیتے ہیں، کنڈ آبشار کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے چہرے پہ اسکی پھوار ڈالنے سے ایک عجیب احساس جنم لیتا ہے، یہاں پہ بھی ٹینٹ ہوٹل میسر ہیں، بس جائیں ضرور لیکن صفائی کا خیال رکھیں کیونکہ آج کی صاف ستھری سیاحت کل کے روشن پاکستان کی ضمانت ہے،
دعاوں میں یاد رکھیں
میری کتاب سفرنامہ پربتوں کے راہی سے ماخوذ
ازقلم؛ عمرفاروق عارفی
عمرفاروق عارفی کے سفرنامے

Address

Hafeez Center
Lahore
54700

Telephone

+923144088888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پہاڑوں سے بے پناہ محبت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پہاڑوں سے بے پناہ محبت:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Lahore

Show All

You may also like