20/09/2024
زندگی کا کوئی ایسا جزؤ نہیں جس کے متعلق آئمہ اہلبیت علیہم السلام نے ہماری راہنمائی نہ کی ہو
کھانے پینے سونے جاگنے لباس تزئین و آرئش یہاں تک کے حیوانوں کے ساتھ بھی کیسے پیش آیا جائے اس بارے بھی تعلیم دی ہے
زیر نظر کتاب موضوع کے لحاظ سے منفرد ہے جس کا ہر شیعہ کے گھر میں ہونا اس لئے بھی لازم ہے تاکہ ہم اپنے اور اپنی آنے والی نسل کی تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے تحت تربیت کر سکیں اور نئی نسل کے اخلاق و اقدار میں بہتری پیدا کر سکیں
کتاب کا ترجمہ انتہائی عام فہم اور آسان اردو میں کیا گیا ہے تاکہ ہر خاص و عام اسے پڑھ کر مستفید ہو سکے
کتاب میں موجود ابواب اور فصلوں کا بیان
پہلا باب: انسان کا اپنے ساتھ برتاو
تفکر و تدبر
حصول علم و دانش
محنت اور کوشش
جسم و جان کی حفاظت اور انہیں نقصان پہنچانے کی حرمت
صفائی اور حفظان صحت
کھانے پینے کے آداب
لباس کے آداب
تزئین و آرائش
رہائش گاہ اور وسائل زندگی
سیر و سفر
نیند و بیداری
ورزش اور تعمیری تفریح
باب دوم: انسان کا دیگر انسانوں کے ساتھ برتاو
رشتہ داروں کے ساتھ برتاو
دینی بھائیوں کے ساتھ برتاو
بیگاونوں کے ساتھ برتاؤ
مستعفیفن کی ساتھ برتاؤ
حملہ آور اور دشمن کے ساتھ برتاؤ
شہریوں کے ساتھ برتاؤ
باب سوم: عوام اور اسلامی حکومت کی باہمی زمہ داریاں
سیاسی نظام
اجتماعی نظام
شہروں کی تعمیر اور شہروں کا انتظام و انصرام
اقتصادی امور
چوتھا باب: حیوانوں کے ساتھ برتاؤ
حیوانوں کی دیکھ بھال
حیوانوں سے استفادہ کرنے کے آداب
حیوانوں کے حقوق
پانچواں باب: انسان اور ماحولیات
ماحولیات
صاف ہوا اور زرخیز زمین
شجرکاری اور جنگل
ہریالی اور چراگاہیں
ہوا اور بارش
نہر اور سمندر
راستے اور سڑکیں
ایندھن
سیاحت تاریخی اور قدرتی عجائبات کا مشاہدہ
احتتامیہ
قمری مہینوں کے ایام میں کاموں کی انجام دہی
کتاب:
مفاتیح الحیاۃ (اردو ترجمہ)
مصنف:
حضرت آیت اللہ جواد آملی