27/08/2022
ایک بہن نے یہ پوسٹ واٹس ایپ کی ہے... کال کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورتحال ہے اس پوسٹ کو شئیر کر دیں..
" میرے گاؤں کوہستان رانوالیا میں ایک ہی خاندان کے 22 لوگ پھنسے ہوئے انہیں ریسکیو کرنے کی اشد ضرورت ہے کل بھی چار بندے ریسکیو نہ ہونے کیوجہ سے اپنے پیاروں کے سامنے موت کے کنویں میں چلیں گئے ہیں۔
خدارا انکی مدد کی جائے۔
لوئر کوہستان رانولیا ڈیم کے قریب حلیم بیلہ میں ایک ہی خاندان کے دو درجن سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مقامی لوگ امدادی کاروائی میں مصروف ہیں پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری ہے گزشتہ دن دوبیر ڈیم کے قریب پانچ افراد پھنس گئے تھے جن میں چار ڈوب گئے ہیں۔
میری پوسٹ کو شئیر کیجئے"