21/01/2024
گھر پر روایتی انداز میں عورتیں، دودھ، دھی، پھر مکھن سے دیسی گھی تیار کرتی ہیں۔
یہ بڑی تعداد میں تیار نہیں کیا جاتا، ایک زمیندار کے گھر سے ایک ہفتے کا زیادہ سے زیادہ 5 کلو تیار ہوتا ہے، جسے فوڈ گریڈ مٹیریل کے برتنوں میں لاہور ترسیل کیلئے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔
اس کو کسی شاپ پر یا کسی کارخانہ پر بڑی تعداد میں تیار نہیں کیا گیا۔
اس کو دودھ کی کریم سے تیار نہیں کیا گیا۔
اس لیے اس کا اپنا ایک الگ ذائقہ اور خوشبو ہے۔
اس میں کسی قسم کی ذرہ برابر بھی ملاوٹ نہیں کی گئی۔
یہ بھینس کے دودھ سے تیار کیا گیا ہے۔
گاؤں میں بہت سے لوگ اپنی ضرورت کیلئے مکھن اور دیسی گھی بناتے ہیں، اور گھر کا دودھ ہونے کی وجہ سے ماشاءاللہ یہ چیزیں ان کے گھروں میں موجود ہی رہتی ہے۔
دیسی گھی کو وہ صرف بیچنے کیلئے نہیں بناتے اس لیے اس کی کوالٹی بہت زیادہ اچھی ہوتی ہے، لیکن اپنی ضرورت سے زیادہ وہ پھر بیچ دیتے ہیں، گاؤں میں ابھی تک کوئی گھر ایسا نہیں ہے جو صرف بیچنے کیلئے گھر پر دیسی گھی بناتا ہو۔
اس لیے اس کی کوالٹی اور معیار بہت زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ اس کو آپ کسی کمرشل جگہ پر بنا رہے ہوں اور برتنوں کی صفائی، کام کرنے والوں کی صفائی کا کوئی حال نہ ہو۔
راوی بازار پر ہماری تمام پروڈکٹس گاؤں سے، معیاری، تازہ اور ملاوٹ سے پاک لاہور تک اور پھر پورے پاکستان میں ڈلیور کر دی جاتی ہے۔
اور الحمدللہ، اللّٰہ تعالٰی کے فضل وکرم سے ہمیں کسٹمرز کا اعتماد حاصل ہے۔
بے شمار کسٹمرز میں سے یا کوئی بھی یہ تو کہہ سکتا ہے کہ ہمیں آرڈر بہت لیٹ ملا ہے یا ملا ہی نہیں، مگر کوالٹی پر کوئی بھی کمپلین نہیں ہے۔
پھر بھی اگر آپ ہماری کوالٹی سے مطمئن نہیں ہیں تو ہم بغیر کسی بحث و مباحثہ کے آپ کو آپ کے پیسے واپس کرنے کے پابند ہیں، چاہیے آپ نے پروڈکٹ کا زیادہ تر حصہ استعمال ہی کیوں نہ کر لیا ہو۔
صحت مند غذا کھائیں، تندرست و توانا رہیں۔
خوش رہیں۔
Homemade, Pure and Fresh Desi Ghee.
Easy to Order.
Fast home delivery service.
Money back guarantees if not satisfied without any argument.
Food grade packaging.
Ravi Bazaar (Since 2017)
ہمیشہ صاف ستھری اور صحت مند غذا کھائیں ، تندرست رہیں ، سلامت رہیں ۔