Trip Track

Trip Track Domestic/International Trips | Umrah Services | Air Ticketing | Study Abroad
(62)

View from open air window Location: Kel-Neelum Valley 🇵🇰
26/06/2024

View from open air window

Location: Kel-Neelum Valley 🇵🇰

یہ ہے شمالی پاکستان ۔۔۔ گلگلت بلتستان کا دوسرا رخ ‏یہ شاہراہ قراقرم  پر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کی تصاویر ہیں.ٹرک پر...
24/06/2024

یہ ہے شمالی پاکستان ۔۔۔ گلگلت بلتستان کا دوسرا رخ
‏یہ شاہراہ قراقرم پر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کی تصاویر ہیں.
ٹرک پر گھریلو استعمال کا کوکنگ آئل لدا ہوا تھا. لوگ آئے، ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو نکالا ، ہسپتال روانہ کیا.
ٹرک پر لدا سامان اتار کر ترتیب سے رکھا اور مالکان کو اطلاع کر کے اپنے کاموں میں مشغول ہوگئے. نہ ہی تیل کو مال غنیمت جانا اور نہ ہی "مال مفت دل بے رحم" ہوا۔۔۔۔

قراقرم ہائے وے سے بابوسر ٹاپ کے لیے سڑک  جہاں سے مڑتی ہے اسے چلاس گیٹ وے کہتے ہیں. اس مقام پر درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹ...
23/06/2024

قراقرم ہائے وے سے بابوسر ٹاپ کے لیے سڑک جہاں سے مڑتی ہے اسے چلاس گیٹ وے کہتے ہیں. اس مقام پر درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا. ٹھیک چالیس کلومیٹر کے بعد بابوسر ٹاپ پر سات ڈگری سینٹی گریڈ. گویا چالیس کلومیٹر اور ڈیڑھ گھنٹے کے مسافت پر تینتیس درجہ کا فرق… حیرت انگیز جغرافیہ

جی میں آئی کہ کیا ایسا کوئی اور بھی مقام دنیا میں ہوگا. جہاں اسی قدر یا اس سے ملتے جلتے فاصلے کے فرق سے اتنا زیادہ درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہو. مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا.. اس کا جواب تھا

ہاں، مختصر فاصلے پر درجہ حرارت کے نمایاں فرق کی کئی مثالیں موجود ہیں، جیسا کہ آپ نے چلاس اور بابوسر ٹاپ کے درمیان ذکر کیا ہے:

جب تفصیلات دیکھیں تو علم ہوا کہ ابھی تک روئے زمین پر دوسری کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں آپ کسی بھی زبردست سواری میں سوارہوکر گھنٹے ، ڈیرھ گھنٹے میں چالیس درجہ حرارت سے سات درجہ حرارت تک پہنچ سکیں. ہم نے آج تک اس زبردست سیاحتی نعمت کو دنیا پر آشکار ہی نہیں کیا لہذا ایک روپے کا فائدہ بھی نہیں اٹھایا . دنیا پر تو دور کی بات ایک فیصد پاکستانیوں کو بھی یہ بات معلوم نہیں ہوگی.

قدرت نے فیاضی میں کمی نہیں کی اور ہم نے نا اہلی میں کسر اٹھا نہیں رکھی. مگر اہلیت کا سفر شروع کرنے پر ابھی فطرت نے کوئی پابندی عائد نہیں کی یہ کہیں سے کسی وقت بھی شروع ہوسکتا ہے.. تو کیا کہتے ہیں اٹھائیں آج ہی پہلا قدم…… 🤍🏔️🏔️🏔️🤍

منقول

اسی اور نوے  کی دہائیوں میں شمال کے سفر کرنے والے لوگ شاید میری باتوں کو سمجھ سکیں کیونکہ وہ لوگ پاکستان میں سیاحت کا سن...
21/06/2024

اسی اور نوے کی دہائیوں میں شمال کے سفر کرنے والے لوگ شاید میری باتوں کو سمجھ سکیں کیونکہ وہ لوگ پاکستان میں سیاحت کا سنہری دور دیکھ چکے ہیں آجکل کے ہمارے سیاحوں کو شائد یہ باتیں عجیب لگیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں ایک ایسا بھی دور گزرا ہے جب ساری دنیا کے سیاح یہاں آنا پسند کرتے تھے
اسی اور نوے کی دہائیوں میں جب ہم سکردو اور ہنزہ جاتے تھے تو ہمیں محسوس ہوتا تھا کہ ہم یورپ کے کسی ملک میں آ گئے ہیں یہ دونوں علاقے گورے سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے تھے
اکا دکا پاکستانی سیاح بھی وہاں نظر آ جاتے تھے
اور ہمارے لئے ہوٹل میں کمرہ لینا بھی مشکل ہو جاتا تھا
80 اور 90 کی دہائیوں تک ہنزہ اور سکردو میں پاکستانی سیاحوں کے ساتھ کچھ بہت اچھا سلوک نہیں کیا جاتا تھا ایمانداری کی بات ہے کہ لوکل ٹورسٹس کو وہاں کے لوگ نہ پسند کرتے تھے اور نہ ہی ان کو دیکھ کر کوئی خاص خوشی محسوس کرتے تھے کیونکہ ان کو گورے سیاحوں کی عادت پڑ چکی تھی
خاص طور پر ہنزہ میں تو پاکستانی سیاحوں کو کمرہ بھی نہیں دیا جاتا تھا وہاں گوروں کا راج ہوتا تھا عام طور پر ڈالرز ہی استمال ہوتے تھے
پھر اللّٰہ کی طرف سے ایسے حالات ہو گئے
انڈیا اور پاکستان کی افواج بارڈر پر آ کھڑی ہوئیں اور لگتا تھا کہ کسی بھی وقت جنگ چھڑ جائے گی
غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان میں آنے سے روک دیا گیا صرف ایکسپیڈیشنز اور چند سر پھرے سیاح ہی پاکستان آتے تھے
اسی دوران نائن الیون کا واقعہ پیش آگیا اور رہی سہی سیاحت بھی دم توڑ گئی
ان حالات میں گورے سیاح بالکل ختم ہو گئے
اور میں نے سکردو اور ہنزہ میں سیاحت کے عروج والے مہینوں میں بھی وہاں کے ہوٹل ویران اور سڑکیں سنسان دیکھیں
مقامی لوگ جو ٹورازم سے وابستہ تھے انہوں نے دوسرے کاروبار اور کھیتی باڑی شروع کر دی
شمالی علاقوں میں سیاحت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی میں نے وہاں کے لوگوں کو کبھی اتنا پریشان نہیں دیکھا
ان دنوں پاکستانی سیاح صرف مری سوات اور کاغان تک محدود تھے
سکردو ، ہنزہ اور چترال بہت کم پاکستانی جاتے تھے لوگوں کو ان علاقوں کے بارے میں زیادہ علم بھی نہیں تھا
اللّٰہ بھلا کرے مستنصر حسین تارڑ کا جنہوں نے ان علاقوں کے سفر نامے لکھے جو بہت ہی مقبول ہوئے اور تاڑر صاحب نے پی ٹی وی مارننگ شو میں ان علاقوں کو بہت زیادہ پروموٹ بھی کیا.
میں شمالی علاقہ جات پر مستنصر حسین تارڑ کا یہ بہت بڑا احسان مانتا ہوں کہ اللّٰہ نے ان دنوں اس شخص کو سیاحت پر لکھنے کا موقع دیا جن دنوں شمالی علاقوں کو پروموشن کی اشد ضرورت تھی اور تارڑ صاحب نے اپنا کردار بخوبی نبھایا اللّٰہ ان کو جزائے خیر دے
جو دوسرے لوگ ان دنوں شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کا باعث بنے
ان میں گلریز غوری Gulraiz Ghouri اور ندیم خاور Nadeem Khawar سر فہرست ہیں ان کی شمالی علاقہ جات کی تصاویر والے کیلنڈرز اور پوسٹ کارڈز ہر بڑی دکان اور ہوٹل میں مل جاتے تھے جن کو دیکھ کر بڑی تعداد میں سیاح شمالی علاقوں سے آگاہ ہوئے اور شمالی علاقوں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں
اور ایک بار پھر سے ان علاقوں میں سیاحوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی
ان دنوں پرنٹ میڈیا ہی بڑا ذریعہ تھا الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا اتنا عام نہیں تھا
"فوٹو ڈاٹ نیٹ" اور "فلکر" دو بڑے فورم ہوتے تھے جن پر سیاح اور فوٹوگرافرز اپنی تصاویر اور سفرنامے شئیر کرتے تھے میں نے ان دنوں فلکر پر پاکستان کا سب سے بڑا گروپ https://flic.kr/g/6YW2X Concordians
کے نام سے تشکیل دیا جس میں ساری دنیا سے لوگ پاکستان میں بنائی گئی تصاویر اور سفرنامے شئیر کرتے تھے پھر فیسبک اور یوٹیوب کا زمانہ آیا
شروع شروع میں سینئر فوٹوگرافرز اپنی تصاویر فیسبک پر شئیر کرنے سے گریز کرتے تھے ان میں سے بہت سے اب بھی شئیر نہیں کرتے ان کا موقف ہے کہ اس فورم پر پوسٹ کرنا تصویر ضائع کرنے کے مترادف ہے
جو کہ ان کی اپنی سوچ ہے جو صحیح بھی ہو سکتی ہے
آجکل جو فوٹوگرافرز ، ٹریکرز اور رائٹرز سوشل اور پرنٹ میڈیا پر ٹورازم کی پروموشن میں سب سے اہم کردار ادا کر رے ہیں ان میں ڈاکٹر احسن اختر Muhammad Ahsan Akhtar گرین ہارٹ , ڈاکٹر شاہد اقبال Shahid Iqbal بوریوالا ٹریکرز ,ڈاکٹر اقبال ہما Muhammad Iqbal Huma صاحب اور سید مہدی بخاری Syed Mehdi Bukhari کے نام سر فہرست ہیں ان لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش نہ کرنا زیادتی ہو گی
میرا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ سیاحت کے فرغ کے لئے شمالی علاقہ جات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنی چاہیے تاکہ ان علاقوں کو پروموٹ کیا جا سکے خیر میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنی حیثیت میں رہ کر ان علاقوں کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی جس کی مجھے خوشی بھی ہے لیکن غم بھی
خوشی یہ ہے کہ دور دراز کے شمالی علاقوں کو پاکستان کے لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا جو مجھ پر ایک پاکستانی سیاح اور فوٹوگرافر ہونے کے ناطے فرض تھا
اور غم یہ ہے کہ جب سے پاکستانی سیاح شمال میں جانے شروع ہوئے ہیں سیاحت کا معیار بھی گر گیا ہے ہمارے لوگ صفائی کا بالکل بھی خیال نہیں رکھتے جہاں جاتے ہیں کوڑا کرکٹ سڑکوں اور پہاڑوں میں پھینکتے جاتے ہیں
یہ بہت چھوٹی سی بات ہے جو آسانی سی حل ہو سکتی ہے صرف احساس کی بات ہے
ہر کوئی یہ بات بتاتا ہے لیکن ھم اس پر عمل نہیں کرتے
" جس شاپر یا بیگ میں کھانے پینے کا سامان لے کر جاتے ہیں اسی میں خالی بوتلیں، چھلکے اور ریپرز واپس بھی لے آئیں اور ہر کیمپنگ سائٹ پر بنے ہوئے ٹریش میں ڈال دیں یا ہوٹل والے کو دے دیں وہ مناسب طریقے سے اس کو ضائع کر دے اور ہوٹل مالکان بھی کوڑا کرکٹ دریاؤں اور جھیلوں میں پھینکنے کی بجائے مناسب طریقے سے تلف کریں
مجھے یاد ہے 1996 میں راجہ ریاض k2 موٹل PTDC سکردو کے مینیجر تھے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ پاکستانی سیاحوں کو کیوں پسند نہیں کرتے تو انہوں نے جو بات کی وہ ایسی بات تھی جس میں حقیقت بھی تھی اور شرمندگی بھی کیونکہ میں یہ حرکات مری کے ہوٹلز میں عام طور پر دیکھتا تھا۔
راجہ صاحب نے کہا کہ پاکستانی سیاح اپنی صرف تین عادتیں ٹھیک کر لیں تو ہمیں گوروں سے زیادہ عزیز ہیں یہ حرکت سب پاکستانی سیاح نہیں کرتے کچھ سیاح ضرور ایسا کرتے ہیں زیادہ تر سیاح ان باتوں کا بہت خیال رکھتے ہیں
راجہ صاحب کا کہنا تھا کہ
جب کوئی پاکستانی سیاح کمرہ لینے آتا ہے
فرض کریں اس کو کمرے کا کرایہ 1000 روپے بتایا جائے تو وہ 200 میں دینے پر اصرار کرتا ہے جو کہ بہت نامناسب لگتا ہے بعد میں چاہے آٹھ سو میں بھی لے لے لیکن اس سے ہوٹل مینیجر کا موڈ خراب ہونا قدرتی امر ہے جبکہ گورا بھی کنجوس سیاح ہوتا ہے لیکن بارگیننگ طریقے سے کرتا ہے وہ دو سو نہیں کہتا پانچ چھ سو کہتا ہے اور چھ سات سو میں ڈیل ہو جاتی ہے جس سے ہوٹل والے کا بھی دماغ ٹھنڈا رہتا ہے
دوسری بات جب پاکستانی سیاح صبح کسی جگہ جانے کے لئیے جیپ والے کو بلاتے ہیں تو فرض کریں صبح نو بجے کا وقت دیتے ہیں جیپ والا صبح نو بجے پہنچ جاتا ہے تو موصوف سو رہے ہوتے ہیں ان کو اٹھایا جاتا ہے صاحب اٹھ کر نہاتے ہیں ناشتہ کرتے ہیں کپڑے تبدیل کرتے ہیں تیار ہوتے ہوتے دوپہر ہو چکی ہوتی ہے جیپ والے کا آدھا دن ضائع کر کے اسی طے شدہ کرایہ پر بضد رہتے ہیں
جبکہ گورا اگر جیپ والے کو نو بجے کا ٹائم دیتا ہے تو پونے نو وہ کمرے کے باہر جیپ کا انتظار کر رہا ہوتا ہے
تیسری بات پاکستانی سیاح کمرہ چھوڑتے ہوئے جوتے بیڈ شیٹ یا پردے سے ضرور صاف کر کے جاتے ہیں جبکہ گورا کمرہ انتہائی صاف ستھرا چھوڑ کے جاتا ہے
محترم سیاحوں سے گزارش ہے کہ اچھے سیاحوں کی سی عادات اپنائیں اور اس ملک کو اپنا گھر سمجھ کر گند ڈالنا بند کریں اپنی خوبصورت وادیوں اور جھیلوں کو اپنے بچوں کے لئے بھی خوبصورت رہنے دیں حالات بدلتے دیر نہیں لگتی یہ نہ ہو کہ کل پھر گورے سیاح آپ کی جگہ لے لیں اور شمالی علاقہ جات میں آپ کو وہ عزت نہ ملے جو آج کل ملتی ہے
اور میزبانوں سے گزارش ہے کہ سیاحت کی اس نعمت کو جو اللّٰہ نے طویل عرصے کے بعد واپس لوٹائی ہے اس کی نا شکری نہ کریں اللّٰہ نہ کرے پھر سے ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ سیاحت دوبارہ بند ہو جائے
اپنے مہمانوں سے اچھا سلوک کریں اور ایمانداری سے مناسب منافع کمائیں
سب سے اہم بات دونوں فریق ایک دوسرے کی عزت اور احترام کریں ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں اچھے پاکستانی بن کر دکھانا ہے
طارق حمید سلمانی

Taobat Neelum Valley. Lets visit with us and enjoy beautiful nature of Pakistan . .                 -                   ...
21/06/2024

Taobat Neelum Valley. Lets visit with us and enjoy beautiful nature of Pakistan . .
-

Arang Kel is a captivating hill station situated in the breathtaking Neelum Valley of Azad Kashmir, Pakistan. This hidde...
18/06/2024

Arang Kel is a captivating hill station situated in the breathtaking Neelum Valley of Azad Kashmir, Pakistan. This hidden gem is nestled at an altitude of 1,981 meters (6,499 feet) above sea level, offering a tranquil escape from the hustle and bustle of city life. The valley is surrounded by lush green forests, meadows, and snow-capped mountains, creating a picturesque landscape. Neelum Valley, often referred to as the "Paradise on Earth," boasts breathtaking beauty, with the Neelum River flowing through it. The valley's natural charm, combined with Arang Kel's serene atmosphere, makes it an ideal destination for nature lovers, trekkers, and those seeking solace in the majestic beauty of nature.

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ' (الکوثر: 2)(So pray to your Lord and sacrifice [to Him alone]. - Quran 108:2)"🌙 Trip Track ...
16/06/2024

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ' (الکوثر: 2)
(So pray to your Lord and sacrifice [to Him alone]. - Quran 108:2)

"🌙 Trip Track Tourism wishes you a joyous Eid-ul-Azha! May this festive season bring peace, happiness, and prosperity to you and your loved ones. Enjoy the celebrations and the festivities and make beautiful memories with your loved ones!"
عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں! اللہ کرے کہ یہ تہوار آپ اور آپ کے پیاروں کے لئے امن، خوشی اور خوشحالی لے کر آئے۔ عید کی خوشیاں منائیں!"
عید کے اس پُرمسرت موقع پر، ہم دعا گو ہیں کہ آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے اور آپ کے تمام خواب پورے ہوں۔ !

"

𝐒𝐨𝐦𝐞 𝐒𝐞𝐚𝐭𝐬 𝐋𝐞𝐟𝐭!!! 𝐁𝐨𝐨𝐤𝐢𝐧𝐠𝐬 𝐢𝐧 𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐞𝐬𝐬!!!!!Trip Track Tourism is offering Eid Trips leaving on Eid 2nd & 3rd Night 𝐀𝐯𝐚𝐢...
16/06/2024

𝐒𝐨𝐦𝐞 𝐒𝐞𝐚𝐭𝐬 𝐋𝐞𝐟𝐭!!! 𝐁𝐨𝐨𝐤𝐢𝐧𝐠𝐬 𝐢𝐧 𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐞𝐬𝐬!!!!!
Trip Track Tourism is offering Eid Trips leaving on Eid 2nd & 3rd Night

𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞 𝐓𝐫𝐢𝐩𝐬:
𝟑 𝐃𝐚𝐲𝐬 𝐓𝐫𝐢𝐩𝐬:
Swat, Kalam and Malam Jabba
Shogran and Naran
⁠Neelum Valley
Kumrat Valley

𝟒 𝐃𝐚𝐲𝐬 𝐓𝐫𝐢𝐩:
Neelum Valley (Arang Kel & Taobut)
Kumrat Valley (Jahaz Banda & Katora)

𝟓 𝐃𝐚𝐲𝐬 𝐓𝐫𝐢𝐩𝐬:
Hunza & Nalter
Fairy Meadows

𝟔 𝐃𝐚𝐲𝐬 𝐓𝐫𝐢𝐩:
Skardu & Deosai
Astor Minimerg

𝟖 𝐃𝐚𝐲𝐬 𝐓𝐫𝐢𝐩:
Hunza and Skardu

Choose Your Desired package so we can send you desired trip details
For Bookings & Details Contact us on: 0335-6790669, 0323-4659296, 0333-7662299

🌙 Hajj Mubarak! 🌙حج مبارک! حج مبرور!Wishing all our Muslim brothers and sisters a blessed and fulfilling Hajj. May your ...
15/06/2024

🌙 Hajj Mubarak! 🌙

حج مبارک!
حج مبرور!

Wishing all our Muslim brothers and sisters a blessed and fulfilling Hajj. May your prayers be answered, your sins forgiven, and your heart filled with peace and joy. Safe travels on this sacred journey. 🕋

Mr Zaynah Zahid & Family: Another Satisfied Customer Review ♥️❣️♥️ We're thrilled to announce that we have an overwhelmi...
13/06/2024

Mr Zaynah Zahid & Family: Another Satisfied Customer Review ♥️❣️♥️

We're thrilled to announce that we have an overwhelming number of satisfied customers! 🤩🎉

DM: 0335-6790669 / 0323-4659296

Thank you for your continued support and trust in our services. 🙌🏼💯

At Trip Track , our customers' satisfaction is our top priority, and we're delighted to see that our efforts are paying off. 🌟 Hearing positive feedback from you inspires us to keep pushing the boundaries and delivering excellence in everything we do. 🚀💼

We couldn't have achieved this milestone without our incredible customers who have been sharing their experiences with us on social media. 📱📢

Your kind words and recommendations are the greatest reward we could ever ask for! 🏆🥰
If you're one of our satisfied customers, we'd love to hear your story too! Feel free to share your experiences with Track .

Let's keep spreading the positivity and making a difference together! 🌍❤️ To all our customers, thank you once again for making us proud and allowing us to be a part of your journey. 🤗

We promise to continue striving for excellence and providing you with top-notch services. Your satisfaction drives us forward! 💪🚀 ゚ ゚

📍 Naran Kaghan Departure ♥️😎Thank you once again for choosing Trip Track as your travel partner 😎🇵🇰😊😎Customized Package ...
11/06/2024

📍 Naran Kaghan Departure ♥️😎

Thank you once again for choosing Trip Track as your travel partner 😎🇵🇰😊😎

Customized Package as per your convenience

Standard/Deluxe/Executive Packages Available 🥰 🇵🇰🥰

Hurry up to explore North Pakistan with Trip Track 🙂
DM: 0335-6790669 / 0323-4659296 / 0333-7662299

Trip Track | Perfect Destination Partners

🌟 Proud to serve our esteemed clients 𝐌𝐫 & 𝐌𝐫𝐬 𝐇𝐚𝐬𝐬𝐚𝐧 𝐅𝐚𝐡𝐢𝐦-𝐮𝐥-𝐃𝐞𝐞𝐧  𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬:03 Days 𝐊𝐮𝐦𝐫𝐚𝐭 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲 𝐇𝐨𝐧𝐞𝐲𝐦𝐨𝐨𝐧 𝐍𝐨. 𝐨𝐟...
10/06/2024

🌟 Proud to serve our esteemed clients 𝐌𝐫 & 𝐌𝐫𝐬 𝐇𝐚𝐬𝐬𝐚𝐧 𝐅𝐚𝐡𝐢𝐦-𝐮𝐥-𝐃𝐞𝐞𝐧

𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬:
03 Days 𝐊𝐮𝐦𝐫𝐚𝐭 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲 𝐇𝐨𝐧𝐞𝐲𝐦𝐨𝐨𝐧

𝐍𝐨. 𝐨𝐟 𝐏𝐞𝐫𝐬𝐨𝐧𝐬:
1 Couple of Karachi (Joined from Islamabad)

𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧:
Private Corolla

𝐀𝐜𝐜𝐨𝐦𝐨𝐝𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬
Royal Lushy Resort

𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐝:
✓ All Fuel and Toll Taxes
✓ Photographer and Videographer
✓ 2 Nights Hotel Stay with Breakfast and Dinner
✓ All Taxes

🌟 Ready to embark on your next adventure? Look no further! 🚀 Book your dream getaway with 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 and experience the world like never before. From picturesque landscapes to cultural marvels, we’ve got you covered. Start planning


10/06/2024
🌟 Proud to serve our esteemed clients 𝐌𝐫 & 𝐌𝐫𝐬 𝐇𝐚𝐬𝐬𝐚𝐧 𝐅𝐚𝐡𝐢𝐦-𝐮𝐥-𝐃𝐞𝐞𝐧  with an unforgettable journey through the breathtak...
09/06/2024

🌟 Proud to serve our esteemed clients 𝐌𝐫 & 𝐌𝐫𝐬 𝐇𝐚𝐬𝐬𝐚𝐧 𝐅𝐚𝐡𝐢𝐦-𝐮𝐥-𝐃𝐞𝐞𝐧 with an unforgettable journey through the breathtaking 𝐊𝐮𝐦𝐫𝐚𝐭 Valley points of Kumrat Forest, Panjkora River, Kumrat Waterfall, Kala Chashma and Dojanga.
Thank you for choosing 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 for your 3-day excursion from Busy Life. We’re thrilled to have been a part of your unforgettable adventure. Looking forward to more memorable journeys together! ✈️

𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬:
03 Days 𝐊𝐮𝐦𝐫𝐚𝐭 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲 𝐇𝐨𝐧𝐞𝐲𝐦𝐨𝐨𝐧

𝐍𝐨. 𝐨𝐟 𝐏𝐞𝐫𝐬𝐨𝐧𝐬:
1 Couple of Karachi (Joined from Islamabad)

𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧:
Private Corolla

𝐀𝐜𝐜𝐨𝐦𝐨𝐝𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬
Royal Lushy Resort

𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐝:
✓ All Fuel and Toll Taxes
✓ Photographer and Videographer
✓ 2 Nights Hotel Stay with Breakfast and Dinner
✓ All Taxes

🌟 Ready to embark on your next adventure? Look no further! 🚀 Book your dream getaway with 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 and experience the world like never before. From picturesque landscapes to cultural marvels, we’ve got you covered. Start planning


This is Pakistan ,🇵🇰Nikon D7200Nikon 24-85mm lensSS:1/320F.8ISO:1250                                                    ...
09/06/2024

This is Pakistan ,🇵🇰

Nikon D7200
Nikon 24-85mm lens
SS:1/320
F.8
ISO:1250

BataKundi..02.6.2024.
08/06/2024

BataKundi..02.6.2024.

Nathiagali   altitude 8000 ft ❤Current temperature: 17°C
06/06/2024

Nathiagali altitude 8000 ft ❤
Current temperature: 17°C

🌟 Proud to serve our esteemed clients with an unforgettable journey through the breathtaking 𝐍𝐞𝐞𝐥𝐮𝐦 Valley! Thank you fo...
05/06/2024

🌟 Proud to serve our esteemed clients with an unforgettable journey through the breathtaking 𝐍𝐞𝐞𝐥𝐮𝐦 Valley!
Thank you for choosing 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 for your 3-day excursion from Busy Life. We’re thrilled to have been a part of your unforgettable adventure. Looking forward to more memorable journeys together! ✈️

𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬:
03 Days 𝐍𝐞𝐞𝐥𝐮𝐦 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲

𝐍𝐨. 𝐨𝐟 𝐏𝐞𝐫𝐬𝐨𝐧𝐬:
12 Members

𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧:
Private Grand Cabin

𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐝:
✓ All Fuel and Toll Taxes
✓ Photographer and Videographer
✓ 2 Nights Hotel Stay with Breakfast and Dinner
✓ All Taxes

🌟 Ready to embark on your next adventure? Look no further! 🚀 Book your dream getaway with 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 and experience the world like never before. From picturesque landscapes to cultural marvels, we’ve got you covered. Start planning

🌟 Proud to serve our esteemed  clients with an unforgettable journey through the breathtaking 𝐒𝐚𝐰𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐥𝐚𝐦 Valley! Thank ...
04/06/2024

🌟 Proud to serve our esteemed clients with an unforgettable journey through the breathtaking 𝐒𝐚𝐰𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐥𝐚𝐦 Valley!
Thank you for choosing 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 for your 3-day excursion from Busy Life. We’re thrilled to have been a part of your unforgettable adventure. Looking forward to more memorable journeys together! ✈️

𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬:
03 Days 𝐒𝐚𝐰𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐥𝐚𝐦

𝐍𝐨. 𝐨𝐟 𝐏𝐞𝐫𝐬𝐨𝐧𝐬:
22 Members

𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧:
Private AC Coaster

𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐝:
✓ All Fuel and Toll Taxes
✓ Photographer and Videographer
✓ 2 Nights Hotel Stay with Breakfast and Dinner
✓ All Taxes

🌟 Ready to embark on your next adventure? Look no further! 🚀 Book your dream getaway with 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 𝐓𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦 and experience the world like never before. From picturesque landscapes to cultural marvels, we’ve got you covered. Start planning

Kaghan valley...02.6.2024.
04/06/2024

Kaghan valley...02.6.2024.

کیا آپ کو اس خوبصورت جگہ پر کرکٹ کھیلنا ہے ؟🏏 Fairy Meadows these days ❤️                 Explore The heaven with us 🌲💐_...
02/06/2024

کیا آپ کو اس خوبصورت جگہ پر کرکٹ کھیلنا ہے ؟🏏
Fairy Meadows these days ❤️




Explore The heaven with us 🌲💐
_____________________________________________


🔹🔹
🔹🔹





Broad view of Nangaparbat ♥️
02/06/2024

Broad view of Nangaparbat ♥️

29/05/2024

𝐋𝐞𝐭'𝐬 𝐁𝐞𝐚𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐖𝐚𝐫𝐦𝐭𝐡 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝟐𝟎𝟐𝟒 𝐚𝐧𝐝 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥 𝐀𝐦𝐚𝐳𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐮𝐦𝐦𝐞𝐫 𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐏𝐚𝐜𝐤𝐚𝐠𝐞𝐬 🙂

𝗖𝗨𝗦𝗧𝗢𝗠𝗜𝗭𝗘 𝗧𝗥𝗜𝗣𝗦
To Customize your tours of ▪︎𝐇𝐨𝐧𝐞𝐲𝐦𝐨𝐨𝐧 ▪︎𝐅𝐫𝐢𝐞𝐧𝐝𝐬 ▪︎𝐅𝐚𝐦𝐢𝐥𝐢𝐞𝐬 ▪︎𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 ▪︎𝐂𝐨𝐫𝐩𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 Feel free to connect at 0323-4659296 | 0335-6790669 | 0333-7662299

𝐖𝐡𝐲 𝐂𝐡𝐨𝐨𝐬𝐞 𝐔𝐬:
✅ Registered Company
✅ Over 5 years of experience in handling Domestic tours
✅ Thousands of Satisfied Customers | 5.0 ⭐ Rating
✅ New Model transport | Comfortable hotels in main towns
✅ Worry free Travel for solo girls & Families Visit our Review portion for our services & Lets explore nature with us !

Amazing Offers 😍

*03 Days Trips Fixed Departures Every Monday & Thursday Night from Lahore & Islamabad

•1- Kashmir Neelam Valley
•2- Sawat Kalam Valley
•3- Naran Kaghan Valley
•4- Kumrat Valley

*04 Days Trips Fixed Departures Every Wednesday Night from Lahore & Islamabad

•1- Kashmir Neelam Valley (Arangkel & Taobat)
•2- Kumrat Valley (Jahaz banda & Katora Lake)

*05 Days Trips Fixed Departures Every Tuesday & Friday Night from Lahore & Islamabad

•1- Hunza Valley
•2- Fairy Meadows

*06 Days Trips Fixed Departures Every Monday Night from Lahore & Islamabad

• 6 Days Skardu, Deosai Trip

*08 Days Trips Fixed Departures Every Friday Night from Lahore & Islamabad

• 08 Days Hunza + Skardu Valley

𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐈𝐧𝐜𝐥𝐮𝐝𝐞𝐝:
•Private Transport
•All Tolls and Taxes
•Fuel Expenses
•Challan ( if any )
•Driver Expenses
•Hotel Accommodation
•Food Expenses
•Tour Manager
•Bonfire

𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐍𝐨𝐭 𝐈𝐧𝐜𝐥𝐮𝐝𝐞𝐝:
•Company will not provide you with the following services. These are on your own.
•A serious medical condition is on your own as the company will provide the basic first aid only.
•Entry Tickets & Jeep Charges
•Rescue Services in any unwanted Situation
•Personal Orders during Meals
•Porter Facility
•Laundry
•Life Insurance
•Anything that is not included in the services included section

𝐅𝐨𝐫 𝐌𝐨𝐫𝐞 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐨𝐨𝐤𝐢𝐧𝐠 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬
0323-4659296 | 0335-6790669 | 0333-7662299


𝐓𝐫𝐢𝐩 𝐓𝐫𝐚𝐜𝐤 | 𝐏𝐞𝐫𝐟𝐞𝐜𝐭 𝐓𝐫𝐚𝐯𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐫𝐭𝐧𝐞𝐫

جھیل سیف الملُوک ناران | 18 مئ 2024
27/05/2024

جھیل سیف الملُوک ناران | 18 مئ 2024

"سوات پاکستان کا سوئٹزرلینڈ یا جھیلوں کی سر زمین؟"ایک اندازے کے مطابق سوات میں چھوٹی بڑی ملا کر تقریبا دو سو سے زائد جھی...
26/05/2024

"سوات پاکستان کا سوئٹزرلینڈ یا جھیلوں کی سر زمین؟"

ایک اندازے کے مطابق سوات میں چھوٹی بڑی ملا کر تقریبا دو سو سے زائد جھیلیں پائی جاتی ہیں (قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ جھیلیں بحرین وادی میں پائی جاتی ہیں)، بہت ساری جھیلیں عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں بلکہ کچھ ایسی بھی جھیلیں ہیں جو انسانی پہنچ سے دور ہیں۔ جن جھیلوں تک پہنچنا ممکن ہے ان کی لسٹ درج ذیل ہے۔

1۔ گودر ڈنڈ (یہ کالام وادی میں بہت بلند پہاڑ پر واقع ہے)۔

2۔ مہوڈنڈ (یہ مٹلتان سے آگے ہے)۔

3۔ سیف اللہ ڈنڈ اسے قندیل شاہی ڈنڈ بھی کہتے ہیں (یہ مہوڈنڈ سے آگے کچھ فاصلے پر ہے)۔

4۔ نیل سر (مہوڈنڈ سے آگے یہ کچی کنی پاس کے ٹریک پر ہے)۔

5۔ گرین لیک (یہ بھی مہوڈنڈ سے آگے کچی کنی پاس ٹریک پر ہے)۔

6۔ نیلوئی ڈنڈ (یہ مہوڈنڈ سے آگے بائیں جانب والے پہاڑ پر واقع ہے)۔

7۔ جبہ ڈنڈ (یہ ددریلی پاس کے ٹریک پر ہے)۔

8۔ پنالشے ڈنڈ (یہ ددریلی پاس کے بیس کیمپ کے پاس ہے)۔

9۔ ددریلی ڈنڈ، 2 جھیلیں (یہ ددریلی پاس کے ٹاپ کے نزدیک ہیں)۔

10۔ سپنگل سر ڈنڈ کی تین جھیلیں (یہ ددریلی پاس کے ٹاپ سے پہلے جبہ بانڈہ کے سامنے والے پہاڑ پر واقع ہیں)۔

11۔ دو "بے نام جھیلیں" (اباسین کوہستان کی جانب والے پہاڑوں پر پندرہ ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہیں)۔

12۔ زومولو ڈنڈ کی چار جھیلیں، جبہ زومولو ڈنڈ اور جبہ دودیری ڈنڈ باقی کی دو جھیلیوں کے ناموں کا علم نہیں (یہ جھیلیں مٹلتان سے آگے پلوگاہ وادی سے اوپر پہاڑوں پر واقع ہیں)۔

13۔ اندرب ڈنڈ یا کوہ ڈنڈ (یہ اتروڑ وادی میں اناکار گاؤں سے آگے پہاڑ پر ہے)۔

14۔ مستوج ڈنڈ (یہ اتروڑ کی ذیلی وادی جانشائی میں واقع ہے)۔

15۔ نیگور ڈنڈ کی تین جھیلیں (یہ جھیلیں اناکار پاس کے قریب واقع ہیں)

16۔ سپن کھوڑ ڈنڈ (یہ اتروڑ وادی میں ہے)۔

17۔ کنڈول ڈنڈ (یہ اتروڑ وادی میں ہے)۔

18۔ ازمس ڈنڈ (یہ اتروڑ کی ذیلی وادی لوئے پنڑ غالے میں ہے)۔

19۔ خپیرو ڈنڈ یا پری ڈنڈ کی جڑواں جھیلیں (یہ اتروڑ وادی میں واقع ہیں)

20۔ لوئے پنڑ ڈنڈ (یہ خپیرو ڈنڈ سے اگلے پہاڑ پر واقع ہے)۔

21۔ چمبر گاہی ڈنڈ (یہ لوئے پنڑ غالے وادی میں جہاز پاس اور چمبر گاہی چوٹی کے بیس کیمپ پر واقع ہے)۔

22۔ سات عدد بے نام جھیلیں (یہ لوئے پنڑ غالے پاس کے نزدیک واقع ہیں)۔

23۔ کگہ ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال کز چمبر کے علاقے میں ہے)۔

24۔ شاٹ سر ڈنڈ (یہ درال وادی میں درال خوڑ کے نزدیک واقع ہے)۔

25۔ دروازہ ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال میں واقع ہے)۔

26۔ درال ڈنڈ (یہ درال وادی میں درال خوڑ سے اوپر پہاڑ پر واقع ہے)۔

27۔ توڑ ڈنڈ (یہ درال ڈنڈ کے نزدیک واقع ہے)۔

28۔ ترکانہ ڈنڈ (یہ درال ڈنڈ اور سید گئی ڈنڈ کے تقریبا درمیان میں ہے)۔

29۔ ترکانہ ڈنڈ کے نزدیک دو بے نام جھیلیں واقع ہیں، سید گئی ڈنڈ ( یہ درال ڈنڈ سے اوپر شگوسر کے نزدیک دیر کے علاقےمیں واقع ہیں)۔

30۔ کنگر ڈنڈ (یہ سید گئی ڈنڈ کے نزدیک مٹہ کے علاقے میں ہے)۔

31۔ زلم کوٹ ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال کز چمبر وادی میں ہے)۔

32۔ غبرگئے ڈنڈے (یہ دو جڑواں جھیلیں بحرین کی ذیلی وادی درال کز چمبر وادی میں ہیں)۔

33۔ جوارا ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال کز چمبر وادی میں ہے)۔

34۔ ڈنگہ ڈنڈ یا کگہ ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال کز چمبر وادی میں ہے)۔

35۔ ٹکئی ڈنڈ (یہ ڈنگہ ڈنڈ کے نزدیک بحرین کی ذیلی وادی درال کز چمبر میں واقع ہے)۔

36۔ ایک بےنام جھیل ڈنگہ ڈنڈ سے اوپر پہاڑ پر واقع ہے۔

37۔ دو عدد جھیلیں درال بر چمبر پاس کے ٹاپ کے نزدیک واقع ہیں۔

38۔ شیطان گوٹ ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی میں ہیں)۔

39۔ چم گڑھی ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی میں درال میں کیدام کے نزدیک واقع ہے)۔

40۔ سر بانڈہ ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال میں واقع ہے)۔

41۔ کنڈورہ ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال میں واقع ہے)۔

42۔ گیئدر ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال میں واقع ہے)۔

43۔ سیرئی ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال میں واقع ہے)۔

44۔ میدان ڈنڈ (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال اور اتروڑ کی ذیلی وادی لوئے پنڑ غالے کے درمیانی پہاڑوں پر واقع ہے)۔

45۔ ڈیرو ڈنڈ کی گیارہ جھیلیں (یہ بحرین کی ذیلی وادی درال اور اتروڑ کی ذیلی وادی لوئے پنڑ غالے کے درمیانی پہاڑوں پر واقع ہیں)۔

46۔ کھڑکھڑی ڈنڈ (یہ گبرال وادی میں ہے)۔

47۔ بولی ڈنڈ (گبرال وادی میں ہے)۔

48۔ لوٹس لیک (گبرال وادی میں ہے)۔

49۔ باشی گرام ڈنڈ (یہ مدین کی ذیلی وادی میں واقع ہے)۔

50۔ خاناکو ڈنڈ (یہ مدین میں مانکیال کے پہاڑوں کے نزدیک واقع ہے)۔

اگر وسائل ہوں اور زندگی میں جب جب موقع ملے، قدرت کے ان حسین شاہکاروں کا نظارہ کرنے کرنے کے لیئے ضرور سفر کرنا چاہیئے۔
بلاگر : عظمت اکبر







تازہ ترین لولوسر جھیل کا خوبصورت منظر ❤️Lattest View Of Frozen Lake Lulusar Kaghan Valley 19 May 2024
24/05/2024

تازہ ترین لولوسر جھیل کا خوبصورت منظر ❤️
Lattest View Of Frozen Lake Lulusar Kaghan Valley
19 May 2024

📍5 Days 𝐇𝐮𝐧𝐳𝐚 Trip for Families  ♥️❤️♥️The Group Enjoyed a lot while traveling, sightseeing, staying in the top notch pr...
18/05/2024

📍5 Days 𝐇𝐮𝐧𝐳𝐚 Trip for Families ♥️❤️♥️

The Group Enjoyed a lot while traveling, sightseeing, staying in the top notch properties of Hunza & Kashmir, eating delicious meals, along with native culture and nature exploration 💖

Customized 𝐒𝐭𝐚𝐧𝐝𝐚𝐫𝐝, 𝐃𝐞𝐥𝐮𝐱𝐞 & Executive Tailor Made Packages Available

Every Monday, Tuesday & Friday Night Group Departures 🥰

Introducing our handcrafted honeymoon and corporate packages designed to make your journey absolutely magical. 🇵🇰❤️

🏝️ Relax on beautiful locations
🏔️ Embrace adventure amidst breathtaking landscapes.
🏰 Indulge in luxury at charming resorts.

Book now and embark on the trip of your dreams! ✈️

𝐒𝐭𝐚𝐫𝐭 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐣𝐨𝐮𝐫𝐧𝐞𝐲 𝐨𝐟 𝐥𝐨𝐯𝐞 𝐰𝐢𝐭h Trip Track 🙂

جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی وبابو سرٹاپ کو کھولنے کے لیے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے: ڈی سی مانسہرہ مزید پڑھیں:https:/...
16/05/2024

جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی وبابو سرٹاپ کو کھولنے کے لیے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے: ڈی سی مانسہرہ
مزید پڑھیں:https://tinyurl.com/26lyedv2

6 ماہ بعد تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیےکھول دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان کے مطابق سیاحوں کے لیے ناران تک شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے جب کہ جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی وبابو سرٹاپ کو کھولنے کے لیے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے سیاحوں کو ناران آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا روڈ 6 مہینے کے بعد کھلا ہے، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس وقت سارے گلیشیئر کلیئر ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں غیر متوقع برفباری نے ناران کے تصویری حسن کو دوبالا کردیا ہے جب کہ انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹراؤٹ کے شکار کی اجازت بھی دے دی ہے۔

مقامی رہائشی حسن دین کا کہنا ہے کہ آج کل ہر طرف برف ہی برف ہے اور خوب ٹھنڈ ہے تمام سیاح اس سے فائدہ اٹھائیں اورآکر برف کی سیر انجوائے کریں۔

اس کے علاوہ ناران کے جو ریسٹورنٹ ہیں انہوں نے سیاحوں کے لیے نئی ڈشز تیارکی ہیں، اس سردی میں گرما گرم پکوان کھا کر خوب لطف اندوز ہوں۔

The Kaghan Development Authority cleared snow from the Mansehra-Naran Road on Friday restoring traffic between Mansehra ...
13/05/2024

The Kaghan Development Authority cleared snow from the Mansehra-Naran Road on Friday restoring traffic between Mansehra and Naran.

The road is cleared up to Naran for now, and the work is in progress for further clearing the road up to the high-altitude Babusar Top which will lead to the restoration of traffic between Khyber Pakhtunkhwa and Gilgit Baltistan almost after seven months suspension due to heavy snow.

It's good news for the tourists planning their trip to Hunza or Skardu via Naran Babusar Road this summer season.

ناران بلا رہا ہے آؤ سیر کو چلیں 😊Naran Open for 2024 😍
12/05/2024

ناران بلا رہا ہے آؤ سیر کو چلیں 😊
Naran Open for 2024 😍

Address

85-M, Mezzanine Floor, Siddiq Trade Center, Gulberg II
Lahore
54000

Telephone

+923234659296

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trip Track posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Trip Track:

Videos

Share


Other Lahore travel agencies

Show All